🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 40092 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 40092، 32713
سنن سعید بن منصور: 1071
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38464 ترقیم الشثری: -- 40092
حدثنا ابن عيينة ، عن إبراهيم بن ميسرة ، عن طاوس قال: ذكرت الامراء عند ابن عباس، فابترك فيهم رجل فتطاول حتى ما ارى في البيت اطول منه، فسمعت ابن عباس يقول: لا تجعل نفسك فتنة للقوم الظالمين، فتقاصر حتى ما ارى في البيت اقصر منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: جثا على ركبتيه، وفي [أ، ب]: (فإن نزل)، وفي [ط، هـ]: (وفانبرك).
(٢) في [أ، ب]: (ما رأى).
(٣) صحيح؛ أخرجه سعيد بن منصور ٢/ (١٠٧١).

حضرت طاؤس سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس امراء کا تذکرہ کیا گیا ایک آدمی ان (امراء) کے خلاف سخت باتیں کرنے لگا اس نے سر اٹھایا یہاں تک کہ گھر میں اس سے زیادہ لمبا میں نے کسی کو نہیں دیکھا حضرت طاؤس فرماتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا یہ فرماتے ہوئے کہ اپنے آپ کو ظالم قوم کے لیے فتنہ نہ بنا پس وہ نیچے ہوگیا یہاں تک کہ اس سے زیادہ چھوٹا مجھے گھر میں کوئی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40092]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1071، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32713، ترقيم محمد عوامة: 38464»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31325 ترقیم الشثری: -- 32713
حدثنا ابن عيينة ، عن إبراهيم بن ميسرة ، عن طاوس قال: ذكرت الامراء عند ابن عباس فابترك فيهم رجل فتطاول حتى ما ارى في البيت اطول منه، فسمعت ابن عباس يقول: يا هزهاز، لا تجعل نفسك فتنة للظالمين، فتقاصر حتى ما رايت في القوم اقصر منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فانبرك)، وفي [هـ]: (فأنبوك).
(٢) في [هـ]: (هزمان).
(٣) صحيح.

حضرت طاوس سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے امراء کا ذکر کیا گیا ان لوگوں میں ایک آدمی امراء کو خوب برا بھلا کہنے لگا اور تن کر اونچا ہوتا گیا یہاں تک کہ مجھے گھر میں کوئی آدمی اس سے لمبا نظر نہیں آیا، پھر میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا کہ اے حرکت کرنے والے! اپنے آپ کو ظالموں کے لئے فتنہ نہ بناؤ! چناچہ وہ سکڑ کر چھوٹا ہوگیا یہاں تک کہ پھر میں نے لوگوں میں اس سے زیادہ پست شخص نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32713]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1071، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40091، ترقيم محمد عوامة: 31325»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1071 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1071
نَا نَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ " فَابْتَرَكَ رَجُلٌ مِنَ الأُمَرَاءِ، يُقَالُ لَهُ الْهَزْهَازُ، فَتَطَاوَلَ حَتَّى مَا رَأَيْتُ فِيَ الْبَيْتِ أَطْوَلَ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا هَزْهَازُ، لا تَكُنْ فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ، فَتَقَاصَرَ حَتَّى مَا رَأَيْتُ فِيَ الْبَيْتِ أَحَدًا أَقْصَرَ مِنْهُ" .
ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے کہ ایک امیر آیا جسے الہزہاز کہا جاتا تھا، وہ اکڑ کر بیٹھا یہاں تک کہ میں نے گھر میں اس سے لمبا کوئی نہ دیکھا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: اے ہزہاز! «لَا تَكُنْ فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ» یعنی ظالم قوم کے لیے آزمائش نہ بن، تو وہ سمٹ گیا یہاں تک کہ میں نے گھر میں اس سے زیادہ چھوٹا کسی کو نہ دیکھا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1071، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 31325، 38464»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں