🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 40487 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 40487، 40486
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40487
١٥. قال: فحدثنا الحسن ان محمد بن ابي (بكر) دخل عليه فاخذ بلحيته، فقال له عثمان: لقد اخذت مني (ماخذا) -او قعدت مني مقعدا- ما كان ابو بكر لياخذه -او ليقعده-، قال: فخرج وتركه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [هـ]: (مأخذ).
(٣) منقطع؛ الحسن لم يدرك ذلك.

حسن فرماتے ہیں کہ محمد بن ابی بکر حضرت عثمان کے پاس داخل ہوئے اور ان کی داڑھی پکڑ لی۔ حضرت عثمان نے ان سے فرمایا تم نے مجھے اس طرح پکڑا ہے یا یہ فرمایا کہ تم مجھ پر اس طرح بیٹھے ہو کہ ابوبکر ایسا نہ کرتے۔ راوی کہتے ہیں پس وہ نکل گئے اور ان کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40487]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38845 ترقیم الشثری: -- 40486
حدثنا عفان قال: حدثني معتمر بن سليمان التيمي قال: سمعت ابي قال: حدثنا ابو نضرة ، عن ابي سعيد مولى ابي اسيد الانصاري قال: سمع عثمان ان وفد اهل مصر قد اقبلوا، فاستقبلهم فكان في قرية خارجا من المدينة، او كما قال، قال: فلما سمعوا به اقبلوا نحوه إلى المكان الذي هو فيه، قال: اراه قال: وكره ان يقدموا عليه المدينة، او نحوا من ذلك فاتوه فقالوا: ادع بالمصحف، فدعا بالمصحف فقالوا: افتح السابعة، وكانوا يسمون سورة يونس السابعة، فقراها حتى إذا اتى على هذه الآية: قل ارايتم ما انـزل الله لكم من رزق فجعلتم منه حراما وحلالا قل آلله اذن لكم ام على الله تفترون قالوا: ارايت ما حميت من الحمى: آلله اذن لك به ام على الله تفتري؟ فقال: امضه، انزلت في كذا وكذا، واما الحمى فإن عمر حمى الحمى قبلي لإبل الصدقة، فلما وليت زادت إبل الصدقة، فزدت في الحمى لما زاد من إبل الصدقة، فجعلوا ياخذونه بالآية فيقول: امضه، نزلت في كذا وكذا.
[2 ] - والذي يلي كلام عثمان يومئذ في سنك، يقول ابو نضرة: يقول لي ذلك ابو سعيد، قال ابو نضرة: وانا في سنك يومئذ، قال: ولم يخرج وجهي - او لم يستو وجهي - يومئذ، لا ادري لعله قال مرة اخرى: وانا يومئذ في ثلاثين سنة.
[3 ] - ثم اخذوه باشياء لم يكن عنده منها مخرج، فعرفها فقال: استغفر الله واتوب إليه، فقال لهم: ما تريدون؟ فاخذوا ميثاقه، قال: واحسبه قال: وكتبوا عليه شرطا، قال: واخذ عليهم ان لا يشقوا عصا، ولا يفارقوا جماعة ما اقام لهم بشرطهم، او كما اخذوا عليه.
[4 ] - فقال لهم: ما تريدون؟ فقالوا: نريد ان لا ياخذ اهل المدينة عطاء، فإنما هذا المال لمن قاتل عليه، ولهذه الشيوخ من اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم، فرضوا، واقبلوا معه إلى المدينة راضين، فقام فخطب فقال: والله إني ما رايت وفدا هم خير لحوباتي من هذا الوفد الذين قدموا علي، وقال مرة اخرى: حسبت انه قال: من هذا الوفد من اهل مصر، الا من كان له زرع فليلحق بزرعه، ومن كان له ضرع ؛ فليحتلب، الا إنه لا مال لكم عندنا، إنما هذا المال لمن قاتل عليه، ولهذه الشيوخ من اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم، فغضب الناس وقالوا: مكر بني امية!
[5 ] - ثم رجع الوفد المصريون راضين، فبينما هم في الطريق إذا هم براكب يتعرض لهم ثم يفارقهم، ثم يرجع إليهم ثم يفارقهم، ويسبهم، فقالوا له: إن لك لامرا! ما شانك؟ قال: انا رسول امير المؤمنين إلى عامله بمصر ففتشوه، فإذا بالكتاب على لسان عثمان، عليه خاتمه إلى عامل مصر: ان يقتلهم، او يقطع ايديهم وارجلهم!
[6 ] - فاقبلوا حتى قدموا المدينة، فاتوا عليا، فقالوا: الم تر إلى عدو الله، امر فينا بكذا وكذا، والله قد احل دمه، قم معنا إليه، فقال: لا والله، لا اقوم معكم، قالوا: فلم كتبت إلينا؟ قال: لا والله ما كتبت إليكم كتابا قط، قال: فنظر بعضهم إلى بعض، ثم قال بعضهم لبعض: الهذا تقاتلون، او لهذا تغضبون؟! وانطلق علي، فخرج من المدينة إلى قرية - او قرية له -.
[7 ] - فانطلقوا حتى دخلوا على عثمان فقالوا: كتبت فينا بكذا وكذا، فقال: إنما هما اثنتان: ان تقيموا علي رجلين من المسلمين، او يمينا بالله الذي لا إله إلا هو ما كتبت ولا امليت، وقد تعلمون ان الكتاب يكتب على لسان الرجل، وينقش الخاتم على الخاتم، فقالوا له: قد والله احل الله دمك، ونقض العهد والميثاق.
[8 ] - قال: فحصروه في القصر، فاشرف عليهم فقال: السلام عليكم، قال: فما اسمع احدا رد السلام إلا ان يرد رجل في نفسه، فقال: انشدكم بالله، هل علمتم اني اشتريت رومة بمالي لاستعذب بها، فجعلت رشائي فيها كرشاء رجل من المسلمين؟ فقيل: نعم، فقال: فعلام تمنعوني ان اشرب منها حتى افطر على ماء البحر؟!
[9 ] - قال: انشدكم بالله، هل علمتم اني اشتريت كذا وكذا من الارض فزدته في المسجد؟ قيل: نعم، قال: فهل علمتم [ان] احدا من الناس منع ان يصلي فيه [قبلي] ؟ قال: وانشدكم بالله هل سمعتم نبي الله [صلى الله عليه وسلم] يذكر كذا وكذا - شيئا من شانه - وذكر: ارى كتابة المفصل.
[10 ] - قال: ففشا النهي، وجعل الناس يقولون: مهلا عن امير المؤمنين، وفشا النهي، وقام الاشتر، فلا ادري يومئذ ام يوما آخر، فقال: لعله قد مكر به وبكم؟ قال: فوطئه الناس حتى القي كذا وكذا.
[11 ] - ثم إنه اشرف عليهم مرة اخرى، فوعظهم وذكرهم، فلم تاخذ فيهم الموعظة، وكان الناس تاخذ فيهم الموعظة اول ما يسمعونها، فإذا اعيدت عليهم لم تاخذ فيهم الموعظة.
[12 ] - ثم فتح الباب ووضع المصحف بين يديه، قال: فحدثنا الحسن : ان محمد بن ابي بكر دخل عليه فاخذ بلحيته، فقال له عثمان: لقد اخذت مني ماخذا - او قعدت مني مقعدا - ما كان ابو بكر لياخذه - او ليقعده - قال: فخرج وتركه.
[13 ] - قال: وفي حديث ابي سعيد: فدخل عليه رجل فقال: بيني وبينك كتاب الله، فخرج وتركه، ودخل عليه رجل يقال له: الموت الاسود فخنقه وخنقه ثم خرج، فقال: والله ما رايت شيئا قط هو الين من حلقه! والله لقد خنقته حتى رايت نفسه مثل نفس الجان تردد في جسده!!
[14 ] - ثم دخل عليه آخر، فقال: بيني وبينك كتاب الله - والمصحف بين يديه - فاهوى إليه بالسيف فاتقاه بيده فقطعها، فلا ادري ابانها، او قطعها فلم يبنها؟ فقال: اما والله إنها لاول كف قد خطت المفصل.
[15 ] - وحدثت في غير حديث ابي سعيد: فدخل عليه التجيبي فاشعره بمشقص، فانتضح الدم على هذه الآية: فسيكفيكهم الله وهو السميع العليم وإنها في المصحف ما حكت.
[16 ] - واخذت بنت الفرافصة - في حديث ابي سعيد - حليها فوضعته في حجرها، وذلك قبل ان يقتل، فلما اشعر او قتل تجافت - او تفاجت - عليه، فقال بعضهم: قاتلها الله، ما اعظم عجيزتها! فعرفت ان اعداء الله لم يريدوا إلا الدنيا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عثمان).
(٢) في [أ]: (إليه).
(٣) في [س]: (ذكره).
(٤) في [أ، ب]: (وقالوا)، وفي [جـ]: (فقال).
(٥) في [أ، ب]: (فقال).
(٦) في [أ، ب]: (افتتح).
(٧) في [أ، ب]: (يسمعون).
(٨) في [ب]: (يفتري).
(٩) في [أ، ب]: (نزلت).
(١٠) في [جـ، س]: (قبل).
(١١) سقط من: [جـ، س].
(١٢) في [أ، ب]: (يسبق).
(١٣) في [س]: (ما يريدون).
(١٤) في [أ، ب]: (غصًا).
(١٥) في [ب، جـ، س]: (وافد)، وفي [هـ]: (وفد أهم).
(١٦) في [ب]: (لحواباتي)، وفي [ع]: (لحبواتي).
(١٧) في [ب]: (الذي).
(١٨) في [ب]: (فلتحتلب).
(١٩) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(٢٠) في [جـ]: (وقال).
(٢١) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(٢٢) سقط من: [ط، هـ].
(٢٣) في [ب]: (ليفارفهم).
(٢٤) في [أ، ب، جـ، س]: (بالكتاب).
(٢٥) في [جـ، س]: (قلبه)، وسقط من: [أ].
(٢٦) في [هـ]: زيادة (يصلبهم أو).
(٢٧) في [أ، ب]: (أجل).
(٢٨) في [أ، ب، جـ، س]: (فرجعنا).
(٢٩) في [أ، ب، س]: (تعصبون).
(٣٠) في [ب]: (اكتبت).
(٣١) في [أ، ب]: (اثنتين).
(٣٢) في [ط، هـ]: (يميني).
(٣٣) في [هـ]: زيادة (وقد).
(٣٤) في [ع]: (دمه).
(٣٥) في [أ، ب، جـ، س]: (حصروه).
(٣٦) في [ب]: (استمع).
(٣٧) في [س]: (بماتي).
(٣٨) في [أ، ب]: (لأسعدت).
(٣٩) في [أ، ب]: (علام).
(٤٠) في [أ، ب]: (شرب).
(٤١) في [جـ]: (حتى).
(٤٢) في [س]: (كذا كذا).
(٤٣) في [أ، ب]: (فرددته).
(٤٤) في المراجع: (قبلي).
(٤٥) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٤٦) في [أ، ب، جـ، س]: (يذكر).
(٤٧) في [أ]: (كذا أو كذا).
(٤٨) في [جـ]: (كتاه).
(٤٩) في [أ، ب]: (المفضل)، وفي [جـ]: (الفضل).
(٥٠) في [أ، ب]: (له).
(٥١) في [أ، ب، جـ]: (بقى).
(٥٢) سقط من: [س]، وفي [أ، ب]: (شرف).
(٥٣) في [أ، ب]: (فيهما).
(٥٤) صحيح؛ أبو سعيد وثقه الهيثمي في مجمع الزوائد ٧/ ٢٢٩، وابن حجر في المطالب العالية ١٨/ ٤٧، وقال ابن منده في فتح الباب ١/ ٣٦٢: "له صحبة"، أخرج بعضه أحمد في فضائل الصحابة (٧٦٦)، وابن خزيمة (٢٤٩٣)، وابن حبان (٦٩١٩)، والبزار (٣٨٩)، وإسحاق (٨٥٩)، وكما في المطالب العالية (٤٣٧٢)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٥٥، في كتاب المصاحف (١) والآجري (١٤٧٣)، والبيهقي ٦/ ١٤٧، وابن عساكر ٣٩/ ٢٥٧، وأبو الشيخ في طبقات أصفهان (١٦٢)، وابن شبه (١٩٧١) و (١٩٨٠)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٠١٨)، واللالكائي (٢٥٩٥).

ابو سعید سے منقول ہے کہ حضرت عثمان نے سنا کہ مصر کا وفد آیا ہے پس حضر ت عثمان نے ان کا استقبال کیا وہ مدینہ سے باہر ایک بستی میں تھے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ حضرت عثمان اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ وہ مدینہ میں ان کے پاس حاضر ہوں یا اس طرح کا کوئی امر تھا۔ پس اہل مصر ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ صحیفہ منگوائیے تو انہوں نے صحیفہ منگوا لیا پھر کہنے لگے اس کو کھولیے اور سابعہ نکالیے وہ سور یونس کو سابعہ کا نام دیتے تھے پس حضرت عثمان نے پڑھنا شروع کیا اس آیت پر پہنچے: { قُلْ أَرَأَیْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّہُ لَکُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْہُ حَرَامًا وَحَلاَلاً قُلْ آللَّہُ أَذِنَ لَکُمْ أَمْ عَلَی اللہِ تَفْتَرُونَ } (آپ کہہ دیجیے تم بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے جو رزق اتارا پھر اس میں سے تم نے حرام اور حلال بنا لیا آپ کہہ دیں کیا تمہیں اللہ نے اجازت دی یا اللہ پر تم بہتان باندھتے ہو) اہل مصر نے کہا آپ بتائیں کہ جو چراگاہ آپ نے مقرر کی ہے کیا اللہ نے آپ کو اس کی اجازت دی ہے یا آپ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں؟ حضرت عثمان نے فرمایا پس اسے چھوڑو یہ آیت فلاں فلاں امر میں اتری ہے بہر حال آپ چراگاہ کی جو بات کر رہے ہیں تو مجھ سے پہلے حضرت عمر نے صدقہ کے اونٹوں کے لیے چراگاہ مقرر کی تھی۔ پھر جب مجھے والی بنایا گیا تو صدقہ کے اونٹ بڑھ گئے، میں نے چراگاہ کو بھی وسعت دیدی اونٹوں کی کثرت کے پیش نظر۔ پس اہل مصر آیتوں سے دلیل پکڑتے رہے اور حضرت عثمان فرماتے رہے کہ اسے چھوڑو اور کہتے رہے یہ آیت فلاں فلاں واقعہ میں اتری ہے۔ جو حضرت عثمان سے کلام کررہا تھا وہ آپ کی عمر کا تھا، ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ یہ بات مجھے ابو سعیدنے بتائی، ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ میں اس دن تمہاری عمر کا تھا کہتے ہیں میرے چہرے پر مکمل جوانی کے اثرات ظاہر نہ ہوئے تھے یا یوں فرمایا کہ میں اچھی طرح جوان نہ ہوا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے دوسری دفعہ فرمایا ہو میں اس دن تیس سال کا تھا۔ پھر انہوں نے حضرت عثمان سے ایسے اعتراضات کیے جن سے وہ چھٹکارا نہ پا سکے اور حضرت عثمان نے ان چیزوں کی حقیقت کو اچھی طرح پہچان لیا پھر فرمایا میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ پھر ان سے فرمایا تم کیا چاہتے ہو؟ پھر انہوں نے حضرت عثمان سے ایک عہد لیا راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کچھ شرائط بھی طے کیں اور حضرت عثمان نے ان سے عہد لیا کہ وہ مسلمانوں کی قوت کو فرو نہ کریں گے اور نہ ہی مسلمانوں میں تفرقہ پھلائیں گے جب تک کہ میں شرائط پر قائم رہوں گا۔ پھر حضر ت عثمان نے فرمایا تم اور کیا چاہتے ہو تو انہوں نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں کہ اہل مدینہ عطا یا نہ لیں کیونکہ یہ مال تو صرف قتال کرنے والوں اور اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے پس وہ راضی ہوگئے اور حضرت عثمان کے ساتھ مدینہ آئے پس حضرت عثمان کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا اور فرمایا اللہ کی قسم میں نے اس وفد سے بہتر کوئی وفد نہیں دیکھا جو میری حاجت کے لیے اس سے بہتر ہو۔ اور پھر دوسری مرتبہ یہی فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اس کے شرکاء اہل مصر ہیں سنو جس کے پاس کھیتی ہے وہ اپنی کھیتی باڑی کرے اور جس کے پاس دودھ والا جانور ہے وہ اس کا دودھ نکال کر گزارا کرے میرے پاس تمہارے لیے کوئی مال نہیں۔ اور مال مجاہدین اور اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے پس لوگ غصے ہوئے اور کہنے لگے یہ بنوامیہ کا فریب ہے۔ پھر مصری وفد بخوشی واپس لوٹ گیا۔ راستے میں تھے کہ ایک سوار ان کے پاس آیا پھر ان سے جدا ہوگیا پھر ان کی طرف لوٹا اور جدا ہوگیا اور ان کو برا بھلا کہا۔ تو انہوں نے ا س سے کہا تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا امیر المؤ منین کی طرف سے مصر کے گورنر کی طرف سفیر ہوں پس اس وفد نے تحقیق کی تو اس کے پاس سے ایک خط نکلا جو حضرت عثمان کی طرف سے تھا اس پر مہر بھی حضرت عثمان کی تھی اور مصر کے گورنر کو یہ پیغام لکھا تھا کہ وہ اس وفد کو قتل کردے یا ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں۔ پس وہ وفد واپس لوٹا اور مدینہ پہنچا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے کہا تم اللہ کے دشمن کی طرف نہیں دیکھتے جس نے ہمارے بارے میں اس طرح کا حکم جاری کیا ہے، اللہ نے اس کا خون حلال کردیا ہے آپ ہمارے ساتھ چلیے مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم میں تمہارے ساتھ ہرگز نہیں جاؤنگا، اہل وفد نے کہا پھر آپ نے ہماری طرف خط کیوں لکھا تھا؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا اللہ کی قسم میں نے تمہاری طرف کبھی کوئی خط نہیں لکھا، پس وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، اور ایک دوسرے کو کہنے لگے کیا اس وجہ سے تم قتال کروگے؟ کیا اس وجہ سے تم غیظ و غضب میں مبتلا ہو؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ مدینہ سے نکل کر ایک بستی کی طرف چلے گئے۔ پس وہ چلے اور حضرت عثمان کے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ آپ نے ہمارے بارے میں اس طرح کیوں لکھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ تب دو ہی چیزیں ہیں ایک یہ کہ آپ لوگ میرے خلاف مسلمانوں میں سے دو گواہ پیش کریں، اور دوسری یہ کہ میں اس اللہ کی قسم کھاتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ نہ میں نے یہ خط لکھا اور نہ لکھوایا، اور تم جانتے ہو کہ کسی آدمی کے نام سے خط لکھ لیا جاتا ہے اور ایک مہر کے نمونے پر دوسری مہر کندہ کرلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا اللہ کی قسم اللہ نے آپ کا خون حلال کردیا ہے، اور عہد و میثاق ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے محل میں حضرت عثمان کا محاصرہ کرلیا۔ حضرت عثمان نے ان کی طرف جھانکا اور فرمایا السلام علیکم۔ راوی کہتے ہیں میں نے کسی کو سلام کا جواب دیتے نہیں سنا سوائے اس کے کہ کوئی آدمی اپنے دل میں جواب دے دے۔ پھر حضرت عثمان نے فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے رومہ (کے کنویں) کو اپنے مال سے خریدا تا کہ اس سے میٹھا پانی حاصل کروں اور میں نے اس میں اپنا ڈول مسلمانوں میں سے ایک آدمی کے ڈول کی طرح رکھا؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا پھر تم مجھے اس سے پانی پینے سے کیوں روکتے ہو یہاں تک کہ میں سمندر کے پانی سے افطار کروں۔ فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اتنی اتنی زمین خریدی اور اسے مسجد میں شامل کردیا؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ لوگوں میں سے کسی کو اس میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا پھر میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم نے اللہ کے نبی علیہ السلام سے سنا؟ پھر انہوں نے اپنے بارے میں فلاں فلاں بات ذکر کی، اور میرا خیال ہے کہ مفصل کی کتابت کا بھی ذکر کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر ناپسندیدگی پھیل گئی، اور لوگ کہنے لگے امیر المؤمنین سے رک جاؤ۔ ناپسندیدگی پھیل گئی اور اشتر کھڑا ہوا، مجھے معلوم نہیں کہ اسی دن یا کسی اور دن، اس نے کہا شاید ان کے ساتھ اور تمہارے ساتھ فریب کیا گیا ہے۔ راوی کہتے ہیں پس لوگوں نے اسے روند ڈالا یہاں تک کہ اس کو ایسا ایسا پیش آیا۔ پھر حضرت عثمان نے ایک اور مرتبہ ان کی طرف جھانکا، ان کو نصیحت کی اور یاد دہانی کرائی، مگر نصیحت نے ان پر اثر نہ کیا۔ لوگوں پر نصیحت کا اثر پہلی بار سننے پر ہوتا ہے، اور جب وہ دوبارہ کی جائے تو ان پر اثر نہیں کرتی۔ پھر انہوں نے دروازہ کھول دیا اور مصحف اپنے سامنے رکھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40486]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2493، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6919، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3319، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11928، والبزار فى «مسنده» برقم: 389، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4372، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5018، ترقيم محمد عوامة: 38845»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں