🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 40488 (کل: 6 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 40488، 40486، 40489، 40490
فضائل صحابہ: 765، 766
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40488
قال: وفي حديث ابي سعيد: فدخل عليه رجل فقال: بيني وبينك كتاب الله، فخرج وتركه، ودخل عليه رجل يقال له: الموت الاسود، فخنقه وخنقه ثم خرج، قال: والله ما رايت شيئا قط هو الين من (حلقه) ، والله لقد خنقته حتى رايت نفسه مثل نفس الجان تردد في جسده. ثم دخل عليه آخر، فقال: بيني وبينك كتاب الله والمصحف بين يديه، فاهوى إليه بالسيف (فاتقاه) بيده فقطعها فلا ادري ابانها، او قطعها فلم يبنها، فقال: اما والله إنها لاول كف (خطت) الفصل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خلقه).
(٢) في [أ، ب]: (فاتقا).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قطع).
(٤) في [أ، ب]: (خطبت).

ابو سعید کی روایت میں ہے کہ پھر ایک آدمی ان کے پاس داخل ہوا اور کہا میرے اور آپ کے درمیان اللہ کی کتاب ہے۔ پھر وہ نکل گیا اور ان کو چھوڑ دیا۔ پھر ایک آدمی ان کے پاس داخل ہوا جسے الموت الاسود کہا جاتا تھا، اس نے ان کا گلا بار بار دبایا پھر نکل گیا۔ اس نے کہا اللہ کی قسم میں نے ان کے حلق سے زیادہ نرم کوئی چیز نہیں دیکھی، اللہ کی قسم میں نے ان کا گلا دبایا یہاں تک کہ میں نے ان کی سانس کو چھوٹے سانپ کی سانس کی طرح ان کے جسم میں آتے جاتے دیکھا۔ پھر ایک اور آدمی ان کے پاس داخل ہوا اور کہا میرے اور آپ کے درمیان اللہ کی کتاب ہے، اور مصحف ان کے سامنے تھا۔ اس نے تلوار سے ان پر وار کیا، انہوں نے اپنے ہاتھ سے اسے روکا تو اس نے ہاتھ کاٹ دیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ اسے الگ کردیا یا کاٹا مگر الگ نہ کیا۔ حضرت عثمان نے فرمایا اللہ کی قسم یہ پہلا ہاتھ ہے جس نے مفصل کو لکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40488]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38845 ترقیم الشثری: -- 40486
حدثنا عفان قال: حدثني معتمر بن سليمان التيمي قال: سمعت ابي قال: حدثنا ابو نضرة ، عن ابي سعيد مولى ابي اسيد الانصاري قال: سمع عثمان ان وفد اهل مصر قد اقبلوا، فاستقبلهم فكان في قرية خارجا من المدينة، او كما قال، قال: فلما سمعوا به اقبلوا نحوه إلى المكان الذي هو فيه، قال: اراه قال: وكره ان يقدموا عليه المدينة، او نحوا من ذلك فاتوه فقالوا: ادع بالمصحف، فدعا بالمصحف فقالوا: افتح السابعة، وكانوا يسمون سورة يونس السابعة، فقراها حتى إذا اتى على هذه الآية: قل ارايتم ما انـزل الله لكم من رزق فجعلتم منه حراما وحلالا قل آلله اذن لكم ام على الله تفترون قالوا: ارايت ما حميت من الحمى: آلله اذن لك به ام على الله تفتري؟ فقال: امضه، انزلت في كذا وكذا، واما الحمى فإن عمر حمى الحمى قبلي لإبل الصدقة، فلما وليت زادت إبل الصدقة، فزدت في الحمى لما زاد من إبل الصدقة، فجعلوا ياخذونه بالآية فيقول: امضه، نزلت في كذا وكذا.
[2 ] - والذي يلي كلام عثمان يومئذ في سنك، يقول ابو نضرة: يقول لي ذلك ابو سعيد، قال ابو نضرة: وانا في سنك يومئذ، قال: ولم يخرج وجهي - او لم يستو وجهي - يومئذ، لا ادري لعله قال مرة اخرى: وانا يومئذ في ثلاثين سنة.
[3 ] - ثم اخذوه باشياء لم يكن عنده منها مخرج، فعرفها فقال: استغفر الله واتوب إليه، فقال لهم: ما تريدون؟ فاخذوا ميثاقه، قال: واحسبه قال: وكتبوا عليه شرطا، قال: واخذ عليهم ان لا يشقوا عصا، ولا يفارقوا جماعة ما اقام لهم بشرطهم، او كما اخذوا عليه.
[4 ] - فقال لهم: ما تريدون؟ فقالوا: نريد ان لا ياخذ اهل المدينة عطاء، فإنما هذا المال لمن قاتل عليه، ولهذه الشيوخ من اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم، فرضوا، واقبلوا معه إلى المدينة راضين، فقام فخطب فقال: والله إني ما رايت وفدا هم خير لحوباتي من هذا الوفد الذين قدموا علي، وقال مرة اخرى: حسبت انه قال: من هذا الوفد من اهل مصر، الا من كان له زرع فليلحق بزرعه، ومن كان له ضرع ؛ فليحتلب، الا إنه لا مال لكم عندنا، إنما هذا المال لمن قاتل عليه، ولهذه الشيوخ من اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم، فغضب الناس وقالوا: مكر بني امية!
[5 ] - ثم رجع الوفد المصريون راضين، فبينما هم في الطريق إذا هم براكب يتعرض لهم ثم يفارقهم، ثم يرجع إليهم ثم يفارقهم، ويسبهم، فقالوا له: إن لك لامرا! ما شانك؟ قال: انا رسول امير المؤمنين إلى عامله بمصر ففتشوه، فإذا بالكتاب على لسان عثمان، عليه خاتمه إلى عامل مصر: ان يقتلهم، او يقطع ايديهم وارجلهم!
[6 ] - فاقبلوا حتى قدموا المدينة، فاتوا عليا، فقالوا: الم تر إلى عدو الله، امر فينا بكذا وكذا، والله قد احل دمه، قم معنا إليه، فقال: لا والله، لا اقوم معكم، قالوا: فلم كتبت إلينا؟ قال: لا والله ما كتبت إليكم كتابا قط، قال: فنظر بعضهم إلى بعض، ثم قال بعضهم لبعض: الهذا تقاتلون، او لهذا تغضبون؟! وانطلق علي، فخرج من المدينة إلى قرية - او قرية له -.
[7 ] - فانطلقوا حتى دخلوا على عثمان فقالوا: كتبت فينا بكذا وكذا، فقال: إنما هما اثنتان: ان تقيموا علي رجلين من المسلمين، او يمينا بالله الذي لا إله إلا هو ما كتبت ولا امليت، وقد تعلمون ان الكتاب يكتب على لسان الرجل، وينقش الخاتم على الخاتم، فقالوا له: قد والله احل الله دمك، ونقض العهد والميثاق.
[8 ] - قال: فحصروه في القصر، فاشرف عليهم فقال: السلام عليكم، قال: فما اسمع احدا رد السلام إلا ان يرد رجل في نفسه، فقال: انشدكم بالله، هل علمتم اني اشتريت رومة بمالي لاستعذب بها، فجعلت رشائي فيها كرشاء رجل من المسلمين؟ فقيل: نعم، فقال: فعلام تمنعوني ان اشرب منها حتى افطر على ماء البحر؟!
[9 ] - قال: انشدكم بالله، هل علمتم اني اشتريت كذا وكذا من الارض فزدته في المسجد؟ قيل: نعم، قال: فهل علمتم [ان] احدا من الناس منع ان يصلي فيه [قبلي] ؟ قال: وانشدكم بالله هل سمعتم نبي الله [صلى الله عليه وسلم] يذكر كذا وكذا - شيئا من شانه - وذكر: ارى كتابة المفصل.
[10 ] - قال: ففشا النهي، وجعل الناس يقولون: مهلا عن امير المؤمنين، وفشا النهي، وقام الاشتر، فلا ادري يومئذ ام يوما آخر، فقال: لعله قد مكر به وبكم؟ قال: فوطئه الناس حتى القي كذا وكذا.
[11 ] - ثم إنه اشرف عليهم مرة اخرى، فوعظهم وذكرهم، فلم تاخذ فيهم الموعظة، وكان الناس تاخذ فيهم الموعظة اول ما يسمعونها، فإذا اعيدت عليهم لم تاخذ فيهم الموعظة.
[12 ] - ثم فتح الباب ووضع المصحف بين يديه، قال: فحدثنا الحسن : ان محمد بن ابي بكر دخل عليه فاخذ بلحيته، فقال له عثمان: لقد اخذت مني ماخذا - او قعدت مني مقعدا - ما كان ابو بكر لياخذه - او ليقعده - قال: فخرج وتركه.
[13 ] - قال: وفي حديث ابي سعيد: فدخل عليه رجل فقال: بيني وبينك كتاب الله، فخرج وتركه، ودخل عليه رجل يقال له: الموت الاسود فخنقه وخنقه ثم خرج، فقال: والله ما رايت شيئا قط هو الين من حلقه! والله لقد خنقته حتى رايت نفسه مثل نفس الجان تردد في جسده!!
[14 ] - ثم دخل عليه آخر، فقال: بيني وبينك كتاب الله - والمصحف بين يديه - فاهوى إليه بالسيف فاتقاه بيده فقطعها، فلا ادري ابانها، او قطعها فلم يبنها؟ فقال: اما والله إنها لاول كف قد خطت المفصل.
[15 ] - وحدثت في غير حديث ابي سعيد: فدخل عليه التجيبي فاشعره بمشقص، فانتضح الدم على هذه الآية: فسيكفيكهم الله وهو السميع العليم وإنها في المصحف ما حكت.
[16 ] - واخذت بنت الفرافصة - في حديث ابي سعيد - حليها فوضعته في حجرها، وذلك قبل ان يقتل، فلما اشعر او قتل تجافت - او تفاجت - عليه، فقال بعضهم: قاتلها الله، ما اعظم عجيزتها! فعرفت ان اعداء الله لم يريدوا إلا الدنيا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عثمان).
(٢) في [أ]: (إليه).
(٣) في [س]: (ذكره).
(٤) في [أ، ب]: (وقالوا)، وفي [جـ]: (فقال).
(٥) في [أ، ب]: (فقال).
(٦) في [أ، ب]: (افتتح).
(٧) في [أ، ب]: (يسمعون).
(٨) في [ب]: (يفتري).
(٩) في [أ، ب]: (نزلت).
(١٠) في [جـ، س]: (قبل).
(١١) سقط من: [جـ، س].
(١٢) في [أ، ب]: (يسبق).
(١٣) في [س]: (ما يريدون).
(١٤) في [أ، ب]: (غصًا).
(١٥) في [ب، جـ، س]: (وافد)، وفي [هـ]: (وفد أهم).
(١٦) في [ب]: (لحواباتي)، وفي [ع]: (لحبواتي).
(١٧) في [ب]: (الذي).
(١٨) في [ب]: (فلتحتلب).
(١٩) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(٢٠) في [جـ]: (وقال).
(٢١) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(٢٢) سقط من: [ط، هـ].
(٢٣) في [ب]: (ليفارفهم).
(٢٤) في [أ، ب، جـ، س]: (بالكتاب).
(٢٥) في [جـ، س]: (قلبه)، وسقط من: [أ].
(٢٦) في [هـ]: زيادة (يصلبهم أو).
(٢٧) في [أ، ب]: (أجل).
(٢٨) في [أ، ب، جـ، س]: (فرجعنا).
(٢٩) في [أ، ب، س]: (تعصبون).
(٣٠) في [ب]: (اكتبت).
(٣١) في [أ، ب]: (اثنتين).
(٣٢) في [ط، هـ]: (يميني).
(٣٣) في [هـ]: زيادة (وقد).
(٣٤) في [ع]: (دمه).
(٣٥) في [أ، ب، جـ، س]: (حصروه).
(٣٦) في [ب]: (استمع).
(٣٧) في [س]: (بماتي).
(٣٨) في [أ، ب]: (لأسعدت).
(٣٩) في [أ، ب]: (علام).
(٤٠) في [أ، ب]: (شرب).
(٤١) في [جـ]: (حتى).
(٤٢) في [س]: (كذا كذا).
(٤٣) في [أ، ب]: (فرددته).
(٤٤) في المراجع: (قبلي).
(٤٥) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٤٦) في [أ، ب، جـ، س]: (يذكر).
(٤٧) في [أ]: (كذا أو كذا).
(٤٨) في [جـ]: (كتاه).
(٤٩) في [أ، ب]: (المفضل)، وفي [جـ]: (الفضل).
(٥٠) في [أ، ب]: (له).
(٥١) في [أ، ب، جـ]: (بقى).
(٥٢) سقط من: [س]، وفي [أ، ب]: (شرف).
(٥٣) في [أ، ب]: (فيهما).
(٥٤) صحيح؛ أبو سعيد وثقه الهيثمي في مجمع الزوائد ٧/ ٢٢٩، وابن حجر في المطالب العالية ١٨/ ٤٧، وقال ابن منده في فتح الباب ١/ ٣٦٢: "له صحبة"، أخرج بعضه أحمد في فضائل الصحابة (٧٦٦)، وابن خزيمة (٢٤٩٣)، وابن حبان (٦٩١٩)، والبزار (٣٨٩)، وإسحاق (٨٥٩)، وكما في المطالب العالية (٤٣٧٢)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٥٥، في كتاب المصاحف (١) والآجري (١٤٧٣)، والبيهقي ٦/ ١٤٧، وابن عساكر ٣٩/ ٢٥٧، وأبو الشيخ في طبقات أصفهان (١٦٢)، وابن شبه (١٩٧١) و (١٩٨٠)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٠١٨)، واللالكائي (٢٥٩٥).

ابو سعید سے منقول ہے کہ حضرت عثمان نے سنا کہ مصر کا وفد آیا ہے پس حضر ت عثمان نے ان کا استقبال کیا وہ مدینہ سے باہر ایک بستی میں تھے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ حضرت عثمان اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ وہ مدینہ میں ان کے پاس حاضر ہوں یا اس طرح کا کوئی امر تھا۔ پس اہل مصر ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ صحیفہ منگوائیے تو انہوں نے صحیفہ منگوا لیا پھر کہنے لگے اس کو کھولیے اور سابعہ نکالیے وہ سور یونس کو سابعہ کا نام دیتے تھے پس حضرت عثمان نے پڑھنا شروع کیا اس آیت پر پہنچے: { قُلْ أَرَأَیْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّہُ لَکُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْہُ حَرَامًا وَحَلاَلاً قُلْ آللَّہُ أَذِنَ لَکُمْ أَمْ عَلَی اللہِ تَفْتَرُونَ } (آپ کہہ دیجیے تم بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے جو رزق اتارا پھر اس میں سے تم نے حرام اور حلال بنا لیا آپ کہہ دیں کیا تمہیں اللہ نے اجازت دی یا اللہ پر تم بہتان باندھتے ہو) اہل مصر نے کہا آپ بتائیں کہ جو چراگاہ آپ نے مقرر کی ہے کیا اللہ نے آپ کو اس کی اجازت دی ہے یا آپ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں؟ حضرت عثمان نے فرمایا پس اسے چھوڑو یہ آیت فلاں فلاں امر میں اتری ہے بہر حال آپ چراگاہ کی جو بات کر رہے ہیں تو مجھ سے پہلے حضرت عمر نے صدقہ کے اونٹوں کے لیے چراگاہ مقرر کی تھی۔ پھر جب مجھے والی بنایا گیا تو صدقہ کے اونٹ بڑھ گئے، میں نے چراگاہ کو بھی وسعت دیدی اونٹوں کی کثرت کے پیش نظر۔ پس اہل مصر آیتوں سے دلیل پکڑتے رہے اور حضرت عثمان فرماتے رہے کہ اسے چھوڑو اور کہتے رہے یہ آیت فلاں فلاں واقعہ میں اتری ہے۔ جو حضرت عثمان سے کلام کررہا تھا وہ آپ کی عمر کا تھا، ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ یہ بات مجھے ابو سعیدنے بتائی، ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ میں اس دن تمہاری عمر کا تھا کہتے ہیں میرے چہرے پر مکمل جوانی کے اثرات ظاہر نہ ہوئے تھے یا یوں فرمایا کہ میں اچھی طرح جوان نہ ہوا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے دوسری دفعہ فرمایا ہو میں اس دن تیس سال کا تھا۔ پھر انہوں نے حضرت عثمان سے ایسے اعتراضات کیے جن سے وہ چھٹکارا نہ پا سکے اور حضرت عثمان نے ان چیزوں کی حقیقت کو اچھی طرح پہچان لیا پھر فرمایا میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ پھر ان سے فرمایا تم کیا چاہتے ہو؟ پھر انہوں نے حضرت عثمان سے ایک عہد لیا راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کچھ شرائط بھی طے کیں اور حضرت عثمان نے ان سے عہد لیا کہ وہ مسلمانوں کی قوت کو فرو نہ کریں گے اور نہ ہی مسلمانوں میں تفرقہ پھلائیں گے جب تک کہ میں شرائط پر قائم رہوں گا۔ پھر حضر ت عثمان نے فرمایا تم اور کیا چاہتے ہو تو انہوں نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں کہ اہل مدینہ عطا یا نہ لیں کیونکہ یہ مال تو صرف قتال کرنے والوں اور اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے پس وہ راضی ہوگئے اور حضرت عثمان کے ساتھ مدینہ آئے پس حضرت عثمان کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا اور فرمایا اللہ کی قسم میں نے اس وفد سے بہتر کوئی وفد نہیں دیکھا جو میری حاجت کے لیے اس سے بہتر ہو۔ اور پھر دوسری مرتبہ یہی فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اس کے شرکاء اہل مصر ہیں سنو جس کے پاس کھیتی ہے وہ اپنی کھیتی باڑی کرے اور جس کے پاس دودھ والا جانور ہے وہ اس کا دودھ نکال کر گزارا کرے میرے پاس تمہارے لیے کوئی مال نہیں۔ اور مال مجاہدین اور اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے پس لوگ غصے ہوئے اور کہنے لگے یہ بنوامیہ کا فریب ہے۔ پھر مصری وفد بخوشی واپس لوٹ گیا۔ راستے میں تھے کہ ایک سوار ان کے پاس آیا پھر ان سے جدا ہوگیا پھر ان کی طرف لوٹا اور جدا ہوگیا اور ان کو برا بھلا کہا۔ تو انہوں نے ا س سے کہا تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا امیر المؤ منین کی طرف سے مصر کے گورنر کی طرف سفیر ہوں پس اس وفد نے تحقیق کی تو اس کے پاس سے ایک خط نکلا جو حضرت عثمان کی طرف سے تھا اس پر مہر بھی حضرت عثمان کی تھی اور مصر کے گورنر کو یہ پیغام لکھا تھا کہ وہ اس وفد کو قتل کردے یا ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں۔ پس وہ وفد واپس لوٹا اور مدینہ پہنچا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے کہا تم اللہ کے دشمن کی طرف نہیں دیکھتے جس نے ہمارے بارے میں اس طرح کا حکم جاری کیا ہے، اللہ نے اس کا خون حلال کردیا ہے آپ ہمارے ساتھ چلیے مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم میں تمہارے ساتھ ہرگز نہیں جاؤنگا، اہل وفد نے کہا پھر آپ نے ہماری طرف خط کیوں لکھا تھا؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا اللہ کی قسم میں نے تمہاری طرف کبھی کوئی خط نہیں لکھا، پس وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، اور ایک دوسرے کو کہنے لگے کیا اس وجہ سے تم قتال کروگے؟ کیا اس وجہ سے تم غیظ و غضب میں مبتلا ہو؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ مدینہ سے نکل کر ایک بستی کی طرف چلے گئے۔ پس وہ چلے اور حضرت عثمان کے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ آپ نے ہمارے بارے میں اس طرح کیوں لکھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ تب دو ہی چیزیں ہیں ایک یہ کہ آپ لوگ میرے خلاف مسلمانوں میں سے دو گواہ پیش کریں، اور دوسری یہ کہ میں اس اللہ کی قسم کھاتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ نہ میں نے یہ خط لکھا اور نہ لکھوایا، اور تم جانتے ہو کہ کسی آدمی کے نام سے خط لکھ لیا جاتا ہے اور ایک مہر کے نمونے پر دوسری مہر کندہ کرلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا اللہ کی قسم اللہ نے آپ کا خون حلال کردیا ہے، اور عہد و میثاق ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے محل میں حضرت عثمان کا محاصرہ کرلیا۔ حضرت عثمان نے ان کی طرف جھانکا اور فرمایا السلام علیکم۔ راوی کہتے ہیں میں نے کسی کو سلام کا جواب دیتے نہیں سنا سوائے اس کے کہ کوئی آدمی اپنے دل میں جواب دے دے۔ پھر حضرت عثمان نے فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے رومہ (کے کنویں) کو اپنے مال سے خریدا تا کہ اس سے میٹھا پانی حاصل کروں اور میں نے اس میں اپنا ڈول مسلمانوں میں سے ایک آدمی کے ڈول کی طرح رکھا؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا پھر تم مجھے اس سے پانی پینے سے کیوں روکتے ہو یہاں تک کہ میں سمندر کے پانی سے افطار کروں۔ فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اتنی اتنی زمین خریدی اور اسے مسجد میں شامل کردیا؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ لوگوں میں سے کسی کو اس میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو؟ کہا گیا جی ہاں۔ فرمایا پھر میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم نے اللہ کے نبی علیہ السلام سے سنا؟ پھر انہوں نے اپنے بارے میں فلاں فلاں بات ذکر کی، اور میرا خیال ہے کہ مفصل کی کتابت کا بھی ذکر کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر ناپسندیدگی پھیل گئی، اور لوگ کہنے لگے امیر المؤمنین سے رک جاؤ۔ ناپسندیدگی پھیل گئی اور اشتر کھڑا ہوا، مجھے معلوم نہیں کہ اسی دن یا کسی اور دن، اس نے کہا شاید ان کے ساتھ اور تمہارے ساتھ فریب کیا گیا ہے۔ راوی کہتے ہیں پس لوگوں نے اسے روند ڈالا یہاں تک کہ اس کو ایسا ایسا پیش آیا۔ پھر حضرت عثمان نے ایک اور مرتبہ ان کی طرف جھانکا، ان کو نصیحت کی اور یاد دہانی کرائی، مگر نصیحت نے ان پر اثر نہ کیا۔ لوگوں پر نصیحت کا اثر پہلی بار سننے پر ہوتا ہے، اور جب وہ دوبارہ کی جائے تو ان پر اثر نہیں کرتی۔ پھر انہوں نے دروازہ کھول دیا اور مصحف اپنے سامنے رکھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40486]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2493، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6919، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3319، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11928، والبزار فى «مسنده» برقم: 389، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4372، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5018، ترقيم محمد عوامة: 38845»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40489
(وحدثت) في غير حديث ابي سعيد: فدخل عليه (التجيبي) (فاشعره) بمشقص، (فانتضح) الدم على هذه الآية ﴿فسيكفيكهم الله وهو (السميع) العليم﴾ [البقرة: ١٣٧] وإنها في المصحف (ما حكت) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ع]: (حديث).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (التجوبي).
(٣) في [ع]: (فأسعره)، وفي [ب]: (فأشعر).
(٤) في [س]: (فانتضج)، وفي [أ]: (فانتضخ).
(٥) في [ب]: (سميع).
(٦) في [س]: (فلكت)، وفي [ب]: (حلب).
(٧) مجهول؛ لإبهام الراوي.

ابو سعید کی روایت کے علاوہ مجھے بتایا گیا کہ پھر تجیبی ان کے پاس داخل ہوا اور ان کو نیزے کے پھل سے زخمی کیا تو خون اس آیت پر پڑا: { فَسَیَکْفِیکَہُمُ اللَّہُ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ } (پس اللہ تمہاری طرف سے ان کے لیے کافی ہوگا اور وہ سننے والا جاننے والا ہے) اور وہ مصحف میں ہے، مٹا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40489]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40490
١٧. واخذت بنت (القرافصة) في حديث ابي سعيد - (حليها) فوضعته في (حجرها) ، وذلك قبل ان يقتل، فلما اشعر او قتل تجافت -او تفاجت- عليه، فقال بعضهم: قاتلها الله، ما اعظم (عجيزتها) فعرفت ان اعداء الله لم يريدوا إلا (الدنيا) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س، ع]: (الفرافصة)، وفي [أ]: (فراصة).
(٢) في [ب، س، جـ]: (عليها).
(٣) في [س]: (حجره يا).
(٤) في [أ، ب]: (عجزتها).
(٥) في [س]: (الدين).

اور ابو سعید کی روایت میں ہے کہ قرافصہ کی بیٹی نے اپنے زیورات لے کر اپنی گود میں رکھ لیے، اور یہ ان کے قتل سے پہلے کی بات ہے۔ جب ان کو زخمی کیا گیا یا قتل کیا گیا تو وہ ان پر جھک گئیں یا ان پر پھیل گئیں۔ ان میں سے کسی نے کہا اللہ اسے ہلاک کرے، اس کے کولھے کتنے بڑے ہیں۔ تو وہ جان گئیں کہ اللہ کے دشمن صرف دنیا ہی چاہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40490]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 765
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ أَبُو عَمْرٍو الْعَنْبَرِيُّ، قَثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: قَالَ أَبِي: نَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: سَمِعَ عُثْمَانُ أَنَّ وَفْدَ أَهْلِ مِصْرَ قَدْ أَقْبَلُوا، قَالَ: فَاسْتَقْبَلَهُمْ، قَالَ: وَكَانَ فِي قَرْيَةٍ لَهُ خَارِجًا مِنَ الْمَدِينَةِ، أَوْ كَمَا قَالَ، فَلَمَّا سَمِعُوا بِهِ أَقْبَلُوا نَحْوَهُ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي هُوَ فِيهِ، أُرَاهُ قَالَ: وَكَرِهَ أَنْ يَقْدَمُوا عَلَيْهِ الْمَدِينَةَ أَوْ نَحْوًا مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: فَأَتَوْهُ فَقَالُوا: ادْعُ لَنَا بِالْمُصْحَفِ، فَدَعَا بِالْمُصْحَفِ، فَقَالُوا لَهُ: افْتَحِ السَّابِعَةَ، قَالَ: وَكَانُوا يُسَمُّونَ سُورَةَ يُونُسَ السَّابِعَةَ، قَالَ: فَقَرَأَهَا حَتَّى أَتَى عَلَى آخِرِ هَذِهِ الْآيَةِ قُلْ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ لَكُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْهُ حَرَامًا وَحَلَالًا قُلْ آللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرُونَ، قَالَ: قَالُوا لَهُ: قِفْ، قَالَ: قَالُوا لَهُ: أَرَأَيْتَ مَا حَمَيْتَ مِنَ الْحِمَى، آللَّهُ أَذِنَ لَكَ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرِي؟ قَالَ: فَقَالَ: أَمْضِهِ، نَزَلَتْ فِي كَذَا وَكَذَا، قَالَ: وَأَمَّا الْحِمَى فَإِنَّ عُمَرَ حَمَى الْحِمَى قَبْلِي لِإِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَزِدْتُ فِي الْحِمَى لَمَّا زَادَ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ، أَمْضِهِ، قَالَ: فَجَعَلُوا يَأْخُذُونَهُ بِالْآيَةِ فَيَقُولُ: أَمْضِهِ نَزَلَتْ فِي كَذَا وَكَذَا، قَالَ: وَالَّذِي يَلِي كَلَامَ عُثْمَانَ يَوْمَئِذٍ فِي سِنِّكَ، قَالَ: يَقُولُ أَبُو نَضْرَةَ: يَقُولُ لِي ذَاكَ أَبُو سَعِيدٍ، قَالَ أَبُو نَضْرَةَ: وَأَنَا فِي سِنِّكَ يَوْمَئِذٍ، قَالَ: وَلَمْ يَخْرُجْ وَجْهِي يَوْمَئِذٍ، لَا أَدْرِي لَعَلَّهُ قَدْ قَالَ مَرَّةً أُخْرَى: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنُ ثَلَاثِينَ سَنَةً، قَالَ: وَأَخَذَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَشُقُّوا عَصَا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا يُفَارِقُوا جَمَاعَةً مَا أَقَامَ لَهُمْ شَرْطَهُمْ، أَوْ كَمَا أَخَذُوا عَلَيْهِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُمْ: وَمَا تُرِيدُونَ؟ قَالُوا: نُرِيدُ أَنْ لَا يَأْخُذَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ عَطَاءً، فَإِنَّمَا هَذَا الْمَالُ لِمَنْ قَاتَلَ عَلَيْهِ، وَلِهَذِهِ الشُّيُوخِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: فَرَضُوا وَأَقْبَلُوا مَعَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ رَاضِينَ، قَالَ: فَقَامَ فَخَطَبَ قَالَ: أَلَا إِنَّ مَنْ كَانَ لَهُ زَرْعٌ فَلْيَلْحَقْ بِزَرْعِهِ، وَمَنْ كَانَ لَهُ ضَرْعٌ فَلْيَلْحَقْ بِهِ، أَلَا إِنَّهُ لَا مَالَ لَكُمْ عِنْدَنَا، إِنَّمَا هَذَا الْمَالُ لِمَنْ قَاتَلَ عَلَيْهِ وَلِهَذِهِ الشُّيُوخِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَغَضِبَ النَّاسُ وَقَالُوا: مَكْرُ بَنِي أُمَيَّةَ، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ الْوَفْدُ الْمِصْرِيُّونَ رَاضِينَ، فَبَيْنَا هُمْ بِالطَّرِيقِ، إِذَا هُمْ بِرَاكِبٍ يَتَعَرَّضُ لَهُمْ ثُمَّ يُفَارِقُهُمْ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ يُفَارِقُهُمْ وَيَسُبُّهُمْ، قَالَ: فَقَالُوا لَهُ: مَا لَكَ؟ إِنَّ لَكَ لَأَمْرًا، مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: أَنَا رَسُولُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عَامِلِهِ بِمِصْرَ، قَالَ: فَفَتَّشُوهُ فَإِذَا هُمْ بِالْكِتَابِ عَلَى لِسَانِ عُثْمَانَ عَلَيْهِ خَاتَمُهُ إِلَى عَامِلِ مِصْرَ أَنْ يَصْلُبَهُمْ، أَوْ يَقْتُلَهُمْ، أَوْ يَقْطَعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلَهُمْ، قَالَ: فَأَقْبَلُوا حَتَّى قَدِمُوا الْمَدِينَةَ، قَالَ: فَأَتَوْا عَلِيًّا فَقَالُوا: أَلَمْ تَرَ أَنَّهُ كَتَبَ فِينَا بِكَذَا وَكَذَا؟ فَمُرَّ مَعَنَا إِلَيْهِ، قَالَ: لَا وَاللَّهِ لَا أَقُومُ مَعَكُمْ، قَالُوا: فَلِمَ كَتَبْتَ إِلَيْنَا؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ مَا كَتَبْتُ إِلَيْكُمْ كِتَابًا قَطُّ، قَالَ: فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: أَلِهَذَا تُقَاتِلُونَ، أَوْ لِهَذَا تَغْضَبُونَ؟ قَالَ: وَانْطَلَقَ عَلِيٌّ فَخَرَجَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى قَرْيَةٍ، وَانْطَلَقُوا حَتَّى دَخَلُوا عَلَى عُثْمَانَ فَقَالُوا: كَتَبْتَ فِينَا بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: إِنَّمَا هُمَا اثْنَتَانِ، أَنْ تُقِيمُوا عَلَيَّ رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، أَوْ يَمِينِي بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا كَتَبْتُ وَلَا أَمْلَيْتُ وَلَا عَلِمْتُ، قَالَ: وَقَالَ: قَدْ تَعْلَمُونَ أَنَّ الْكِتَابَ يُكْتَبُ عَلَى لِسَانِ الرَّجُلِ، وَقَدْ يُنْقَشُ الْخَاتَمُ عَلَى الْخَاتَمِ. قَالَ: حَصَرُوهُ فِي الْقَصْرِ، قَالَ: فَأَشْرَفَ عَلَيْهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، قَالَ: فَمَا أَسْمَعُ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ رَدَّ عَلَيْهِ، إِلَّا أَنْ يَرُدَّ رَجُلٌ فِي نَفْسِهِ، قَالَ: فَقَالَ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، هَلْ عَلِمْتُمْ أَنِّي اشْتَرَيْتُ رُومَةَ مِنْ مَالِي يُسْتَعْذَبُ بِهَا؟ قَالَ: فَجَعَلْتُ رِشَائِي فِيهَا كَرِشَاءِ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: قِيلَ: نَعَمْ، قَالَ: فَعَلَامَ تَمْنَعُونِي أَنْ أَشْرَبَ مِنْهَا حَتَّى أُفْطِرَ عَلَى مَاءِ الْبَحْرِ؟ قَالَ: وَأَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، هَلْ عَلِمْتُمْ أَنِّي اشْتَرَيْتُ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْأَرْضِ فَزِدْتُهُ فِي الْمَسْجِدِ؟ قَالَ: قِيلَ: نَعَمْ، قَالَ: فَهَلْ عَلِمْتُمْ أَنَّ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ مُنِعَ أَنْ يُصَلِّيَ فِيهِ قَبْلِي؟ قَالَ: وَأَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، هَلْ سَمِعْتُمْ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ شَيْئًا فِي شَأْنِهِ، وَذَكَرَ أُرَى كِتَابَهُ الْمُفَصَّلَ - قَالَ: فَفَشَا النَّهْيُ، قَالَ: فَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: قَالَ: مَهْلًا عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، مَهْلًا عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: وَفَشَا النَّهْيَ، قَالَ: فَقَامَ الْأَشْتَرُ قَالَ: فَلَا أَدْرِي أَيَوْمَئِذٍ أَمْ يَوْمٌ آخَرُ؟ قَالَ: فَلَعَلَّهُ قَدْ مُكِرَ بِي وَبِكُمْ، قَالَ: فَوَطِيَهُ النَّاسُ حَتَّى أَلْقَى كَذَا وَكَذَا، قَالَ: ثُمَّ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ مَرَّةً أُخْرَى، فَوَعَظَهُمْ وَذَكَّرَهُمْ، فَلَمْ تَأْخُذْ فِيهِمُ الْمَوْعِظَةُ، قَالَ: وَكَانَ النَّاسُ تَأْخُذُ فِيهِمُ الْمَوْعِظَةُ أَوَّلَ مَا يَسْمَعُونَهَا، فَإِذَا أُعِيدَتْ عَلَيْهِمْ لَمْ تَأْخُذْ فِيهِمْ، أَوْ كَمَا قَالَ، قَالَ: وَرَأَى فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "أَفْطِرْ عِنْدَنَا اللَّيْلَةَ"، قَالَ: ثُمَّ إِنَّهُ فَتَحَ الْبَابَ وَوَضَعَ الْمُصْحَفَ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ: فَزَعَمَ الْحَسَنُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ دَخَلَ عَلَيْهِ فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ، فَقَالَ عُثْمَانُ: لَقَدْ أَخَذْتَ مِنِّي مَأْخَذًا، أَوْ قَعَدْتَ مِنِّي مَقْعَدًا، مَا كَانَ أَبُو بَكْرٍ لِيَقْعُدَهُ، أَوْ لِيَأْخُذَهُ، قَالَ: فَخَرَجَ وَتَرَكَهُ، قَالَ: وَقَالَ فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ: وَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللَّهِ، قَالَ: فَخَرَجَ وَتَرَكَهُ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ آخَرُ، فَقَالَ: بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللَّهِ، قَالَ: وَالْمُصْحَفُ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَيَهْوِي إِلَيْهِ بِالسَّيْفِ قَالَ: فَاتَّقَاهُ بِيَدِهِ فَقَطَعَهَا، فَلَا أَدْرِي أَبَانَهَا أَمْ قَطَعَهَا وَلَمْ يُبِنْهَا، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنَّهَا لَأَوَّلُ كَفٍّ قَدْ خَطَّتِ الْمُفَصَّلَ، قَالَ: وَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: الْمَوْتُ الْأَسْوَدُ، قَالَ: فَخَنَقَهُ، وَخَنَقَهُ، قَالَ: ثُمَّ خَرَجَ قَبْلَ أَنْ يَضْرِبَ السَّيْفَ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا قَطُّ هُوَ أَلْيَنُ مِنْ حَلْقِهِ، وَاللَّهِ لَقَدْ خَنَقْتُهُ حَتَّى رَأَيْتُ نَفَسَهُ مِثْلَ نَفَسِ الْجَانِّ يَتَرَدَّدُ فِي جَسَدِهِ.
قَالَ: وَفِي غَيْرِ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ التَّجُوبِيُّ فَأَشْعَرَهُ مِشْقَصًا، قَالَ: فَانْتَضَحَ الدَّمُ عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، قَالَ: فَإِنَّهَا فِي الْمُصْحَفِ مَا حُكَّتْ، قَالَ: وَأَخَذَتِ ابْنَةُ الْفُرَافِصَةِ - فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ - حُلِيَّهَا فَوَضَعَتْهُ فِي حِجْرِهَا وَذَاكَ قَبْلَ أَنْ يُقْتَلَ، قَالَ: فَلَمَّا أُشْعِرَ وَقُتِلَ تَفَاجَّتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: قَاتَلَهَا اللَّهُ مَا أَعْظَمَ عَجِيزَتَهَا، قَالَتْ: فَعَرَفْتُ أَنَّ أَعْدَاءَ اللَّهِ لَمْ يُرِيدُوا إِلَّا الدُّنْيَا.
ابو سعید رحمہ اللہ، جو سیدنا ابو اسید انصاری رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سنا کہ اہل مصر کا وفد آ رہا ہے۔ انہوں نے ان کا استقبال کیا، اس وقت وہ مدینہ سے باہر اپنی ایک بستی میں تھے۔ جب ان لوگوں نے آپ کے بارے میں سنا تو وہ اسی جگہ آپ کی طرف بڑھے جہاں آپ موجود تھے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ نے اسے ناپسند کیا کہ وہ مدینہ میں داخل ہوں۔ وہ آپ کے پاس آئے اور کہا: ”ہمارے لیے مصحف منگوائیے۔“ آپ نے مصحف منگوایا۔ انہوں نے کہا: ”ساتواں حصہ کھولیے۔“ وہ سورہ یونس کو ساتواں حصہ کہتے تھے۔ آپ نے اسے پڑھنا شروع کیا یہاں تک کہ اس آیت کے آخر تک پہنچ گئے: ﴿قُلْ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ لَكُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْهُ حَرَامًا وَحَلَالًا قُلْ آللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرُونَ﴾ ”آپ فرما دیں: بھلا دیکھو تو جو رزق اللہ نے تمہارے لیے اتارا، پھر تم نے اس میں سے کچھ کو حرام اور کچھ کو حلال قرار دے لیا؛ کہیے: کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی ہے یا تم اللہ پر بہتان باندھ رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”رک جائیے۔“ پھر کہنے لگے: ”آپ کا اس چراگاہ (حمیٰ) کے بارے میں کیا خیال ہے جو آپ نے محفوظ کر رکھی ہے؟ کیا اللہ نے آپ کو اس کی اجازت دی ہے یا آپ اللہ پر بہتان باندھ رہے ہیں؟“ آپ نے فرمایا: ”آگے بڑھیے، یہ آیت فلاں فلاں معاملے میں نازل ہوئی تھی۔ جہاں تک چراگاہ کا تعلق ہے تو مجھ سے پہلے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے صدقہ کے اونٹوں کے لیے چراگاہ مخصوص کی تھی، اور جب صدقہ کے اونٹ بڑھ گئے تو میں نے اس چراگاہ میں بھی اضافہ کر دیا۔ آگے چلیے۔“ وہ اسی طرح آیات پیش کر کے آپ کا مواخذہ کرنے لگے اور آپ فرماتے جاتے: ”آگے چلیے، یہ تو فلاں فلاں بارے میں نازل ہوئی تھی۔“ راوی کہتے ہیں: اس روز جو شخص (وفد کی طرف سے) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے گفتگو کر رہا تھا وہ تمہاری عمر کا تھا۔ ابو نضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھ سے ابو سعید رحمہ اللہ نے یہ بات کہی، اور اس وقت میں تمہاری عمر کا تھا، اور اس وقت میری داڑھی بھی نہیں نکلی تھی، یا شاید انہوں نے یہ کہا کہ اس وقت میری عمر تیس برس تھی۔ آپ نے ان سے عہد لیا کہ وہ مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ نہیں کریں گے اور نہ ہی جماعت سے علیحدگی اختیار کریں گے جب تک کہ وہ ان کی شرائط پوری کرتے رہیں۔
آپ نے ان سے پوچھا: ”تم کیا چاہتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہم چاہتے ہیں کہ اہل مدینہ (بیت المال سے) عطیات نہ لیں، کیونکہ یہ مال تو ان کا ہے جنہوں نے اس کے لیے قتال کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ان بزرگوں کا ہے۔“ آپ نے یہ بات مان لی اور وہ راضی ہو کر آپ کے ساتھ مدینہ آگئے۔ پھر آپ نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا اور فرمایا: ”خبردار! جس کی کوئی کھیتی ہے وہ اپنی کھیتی سے جا ملے اور جس کے مویشی ہیں وہ ان کے پاس چلا جائے۔ سن لو! اب ہمارے پاس تمہارا کوئی مال نہیں ہے، یہ مال صرف ان کا ہے جنہوں نے اس کے لیے قتال کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ان بزرگوں کا ہے۔“ اس پر لوگ غصے میں آ گئے اور کہنے لگے: ”یہ بنو امیہ کی چال ہے۔“ پھر مصری وفد راضی ہو کر واپس روانہ ہو گیا۔ جب وہ راستے میں تھے تو اچانک انہیں ایک سوار ملا جو بار بار ان کے سامنے آتا، پھر جدا ہوتا، پھر واپس آتا اور انہیں برا بھلا کہتا۔ انہوں نے اس سے پوچھا: ”تجھے کیا ہوا ہے؟ تیرا کوئی خاص معاملہ معلوم ہوتا ہے، کیا بات ہے؟“ اس نے کہا: ”میں امیر المومنین کا ان کے مصر کے گورنر کی طرف بھیجا ہوا قاصد ہوں۔“ انہوں نے اس کی تلاشی لی تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی مہر کے ساتھ مصر کے گورنر کے نام ایک خط ملا جس میں انہیں سولی دینے، قتل کرنے یا ان کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کا حکم درج تھا۔
وہ واپس مڑے اور مدینہ آ گئے۔ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ انہوں نے ہمارے بارے میں کیسا خط لکھا ہے؟ ہمارے ساتھ ان کے پاس چلیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تمہارے ساتھ نہیں کھڑا ہوں گا۔“ انہوں نے پوچھا: ”پھر آپ نے ہمیں خط کیوں لکھا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے کبھی تمہیں کوئی خط نہیں لکھا۔“ وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اور بعض نے بعض سے کہا: ”کیا تم اس (علی رضی اللہ عنہ) کی خاطر لڑتے یا غصہ کرتے ہو؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں سے چلے گئے اور مدینہ سے باہر ایک بستی کی طرف نکل گئے۔ وہ لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے اور کہا: ”آپ نے ہمارے بارے میں ایسا ایسا لکھا ہے۔“ آپ نے فرمایا: ”اب صرف دو ہی صورتیں ہیں؛ یا تو تم میرے خلاف دو مسلمان گواہ پیش کرو یا میں اللہ کی قسم اٹھاتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ نہ میں نے یہ خط لکھا، نہ لکھوایا اور نہ ہی مجھے اس کا علم تھا۔“ آپ نے یہ بھی فرمایا: ”تم جانتے ہو کہ کسی کی طرف سے جھوٹا خط بھی لکھ دیا جاتا ہے اور ایک مہر جیسی دوسری مہر بھی بنا لی جاتی ہے۔“ انہوں نے آپ کا محل میں محاصرہ کر لیا۔ ایک دن آپ نے ان پر جھانک کر دیکھا اور فرمایا: «السلام علیکم» ۔ راوی کہتے ہیں: کسی نے جواب نہ دیا سوائے اس کے کہ کسی نے اپنے جی میں جواب دیا ہو۔ آپ نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اپنے مال سے بئرِ رومہ خریدا تھا تاکہ اس کا میٹھا پانی حاصل ہو؟ اور اس میں میرا ڈول بھی ویسا ہی تھا جیسے کسی عام مسلمان کا ڈول۔“ کہا گیا: ”جی ہاں۔“ آپ نے فرمایا: ”پھر تم مجھے اس سے پینے سے کیوں روک رہے ہو کہ میں سمندر کے پانی (کھاری پانی) سے روزہ افطار کروں؟ اور میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے فلاں زمین خریدی اور اسے مسجد میں شامل کر دیا؟“ کہا گیا: ”جی ہاں۔“ آپ نے فرمایا: ”تو کیا مجھ سے پہلے کبھی کسی کو اس میں نماز پڑھنے سے روکا گیا؟“ اور آپ نے انہیں اللہ کا واسطہ دیا کہ کیا انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ انہوں نے آپ کے بارے میں کچھ ذکر فرمایا ہو؟ اور میرا خیال ہے کہ آپ نے مفصل سورتوں کی اپنی کتابت کا بھی ذکر کیا۔
پھر (لوگوں کو ظلم سے) روکنے کا چرچا ہوا اور لوگ کہنے لگے: ”امیر المومنین کے معاملے میں ٹھہر جاؤ، باز آ جاؤ۔“ اشتر کھڑا ہوا—مجھے نہیں معلوم اسی دن یا کسی اور دن—اور کہنے لگا: ”شاید میرے اور تمہارے ساتھ کوئی چال چلی گئی ہے۔“ پھر لوگوں نے اسے ایسا روندا کہ اسے کچل دیا۔ آپ نے دوبارہ ان پر جھانک کر دیکھا اور انہیں وعظ و نصیحت کی لیکن ان پر اثر نہ ہوا۔ راوی کہتے ہیں کہ پہلے لوگ نصیحت سنتے تو ان پر اثر ہوتا تھا، لیکن جب بار بار دہرائی جاتی تو وہ اثر نہ لیتے۔ آپ نے خواب میں دیکھا کہ گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں: «أَفْطِرْ عِنْدَنَا اللَّيْلَةَ» ”آج رات ہمارے پاس روزہ افطار کرنا۔“ پھر آپ نے دروازہ کھولا اور مصحف اپنے سامنے رکھ لیا۔ امام حسن رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ محمد بن ابی بکر آپ کے پاس داخل ہوئے اور آپ کی داڑھی پکڑ لی۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے میرا وہ حصہ پکڑا ہے یا ایسی جگہ بیٹھے ہو جہاں ابوبکر کبھی نہ بیٹھتے اور نہ اسے پکڑتے۔“ وہ یہ سن کر باہر نکل گئے اور آپ کو چھوڑ دیا۔ ابو سعید کی روایت میں ہے کہ ایک شخص داخل ہوا اور کہنے لگا: ”میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب ہے۔“ وہ بھی آپ کو چھوڑ کر نکل گیا۔ پھر ایک اور شخص داخل ہوا اور کہا: ”میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب ہے۔“ اس وقت مصحف آپ کے سامنے تھا، اس نے تلوار سے آپ پر وار کیا۔ آپ نے اپنے ہاتھ سے بچاؤ کیا تو اس نے ہاتھ کاٹ دیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ ہاتھ بالکل الگ کر دیا یا صرف زخم لگایا۔ آپ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ پہلا ہاتھ ہے جس نے مفصل (قرآن کی سورتیں) لکھی تھیں۔“ پھر ایک شخص داخل ہوا جسے ”موت اسود“ کہا جاتا تھا، اس نے آپ کا گلا گھونٹا اور (بار بار) گھونٹا، پھر تلوار چلنے سے پہلے ہی وہ باہر نکل آیا اور کہنے لگا: ”اللہ کی قسم! میں نے اس سے زیادہ نرم حلق کبھی نہیں دیکھا، اللہ کی قسم! میں نے اس کا گلا اتنا گھونٹا کہ میں نے دیکھا کہ اس کا سانس جن کے سانس کی طرح اس کے جسم میں تڑپ رہا ہے۔“
ابو سعید کی روایت کے علاوہ میں ہے کہ تجوبی نامی شخص داخل ہوا اور اس نے آپ کو تیر کے پھل سے زخمی کیا۔ اس سے خون اس آیت پر گرا: ﴿فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ ”سو عنقریب اللہ ان کے مقابلے میں آپ کے لیے کافی ہوگا اور وہ خوب سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔“ یہ خون مصحف میں اس جگہ اب بھی موجود ہے، اسے مٹایا نہیں گیا۔ ابو سعید کی روایت میں ہے کہ فرافصہ کی بیٹی (سیدہ نائلہ رضی اللہ عنہا) نے اپنا زیور اٹھا کر اپنی گود میں رکھ لیا، یہ آپ کی شہادت سے پہلے کا واقعہ ہے۔ جب آپ زخمی ہو کر شہید ہوئے تو وہ آپ پر گر پڑیں (تاکہ آپ کا دفاع کریں)، تو کسی نے (نامناسب انداز میں) کہا: ”اللہ اسے غارت کرے، اس کی سرین کتنی بڑی ہے۔“ سیدہ نائلہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تب میں جان گئی کہ اللہ کے ان دشمنوں کا مقصد سوائے دنیا کے کچھ نہیں تھا۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 765]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: أبو سعيد مولى ابي اسيد الانصاري وذكره ابن سعد في الطبقات (٧: ١٢٨) وقال الهيثمي (٧: ٢٢٩) هو ثقة . .» ‏‏‏‏
«ذكره ابن سعد في الطبقات: 128/7؛ وقال الهيثمي ثقة»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْأَنْصَارِ، قَالَ: سَمِعَ عُثْمَانُ أَنَّ وَفْدَ أَهْلِ مِصْرَ قَدْ أَقْبَلُوا، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ: حَصَرُوهُ فِي الْقَصْرِ، فَأَشْرَفَ عَلَيْهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، هَلْ عَلِمْتُمْ أَنِّي اشْتَرَيْتُ رُومَةَ مِنْ مَالِي لِيُسْتَعْذَبَ مِنْهَا فَجَعَلْتُ رِشَائِي فِيهَا كَرِشَاءِ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ؟ فَقِيلَ: نَعَمْ، قَالَ: فَعَلَامَ تَمْنَعُونِي أَنْ أَشْرَبَ مِنْهَا حَتَّى أُفْطِرَ عَلَى مَاءِ الْبَحْرِ؟ قَالَ: وَالْمُصْحَفُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَهْوَى إِلَيْهِ بِالسَّيْفِ، فَتَلَقَّاهُ بِيَدِهِ فَقَطَعَهَا، فَلَا أَدْرِي أَبَانَهَا أَوْ قَطَعَهَا فَلَمْ يُبِنْهَا، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنَّهَا لَأَوَّلُ كَفٍّ قَدْ خَطَّتِ الْمُفَصَّلَ، وَفِي غَيْرِ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ التَّجُوبِيُّ فَأَشْعَرَهُ مِشْقَصًا فَانْتَضَحَ الدَّمُ عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، فَإِنَّهَا فِي الْمُصْحَفِ مَا حُكَّتْ، وَأَخَذَتِ ابْنَةُ الْفُرَافِصَةِ فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ حُلِيَّهَا فَوَضَعَتْهُ فِي حِجْرِهَا، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُقْتَلَ، فَلَمَّا أُشْعِرَ وَقُتِلَ تَفَاجَّتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: قَاتَلَهَا اللَّهُ، مَا أَعْظَمَ عَجِيزَتَهَا، قَالَتْ: فَعَرَفْتُ أَنَّ أَعْدَاءَ اللَّهِ لَمْ يُرِيدُوا إِلَّا الدُّنْيَا.
ابو نضرہ رحمہ اللہ، ابوسعید مولیٰ الانصار رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سنا کہ اہل مصر کا وفد آ رہا ہے، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی اور بتایا کہ لوگوں نے انہیں محل میں محصور کر لیا۔ ایک دن انہوں نے ان باغیوں کی طرف جھانک کر دیکھا اور فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں نے بئرِ رومہ اپنے مال سے خریدا تھا تاکہ اس سے میٹھا پانی حاصل کیا جا سکے، اور میں نے اس میں اپنا ڈول بھی عام مسلمانوں کے ڈول کی طرح (عام وقف) کر دیا تھا؟“ پس کہا گیا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”پھر تم مجھے اس سے پینے سے کیوں روک رہے ہو کہ مجھے سمندر کے کھارے پانی سے روزہ افطار کرنا پڑ رہا ہے؟“
راوی کہتے ہیں کہ اس وقت مصحف ان کے سامنے (گود میں) تھا، پس ایک شخص نے ان پر تلوار سے وار کیا تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اسے روکا جس سے ان کا ہاتھ کٹ گیا؛ مجھے نہیں معلوم کہ (وار نے) اسے بالکل الگ کر دیا تھا یا وہ کٹ گیا تھا مگر جدا نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے فرمایا: ”آگاہ رہو! اللہ کی قسم، یہ وہ پہلا ہاتھ ہے جس نے مفصل سورتوں کو تحریر کیا تھا۔“
اور ابوسعید رحمہ اللہ کی حدیث کے علاوہ دیگر روایات میں ہے کہ: ”پس ان کے پاس تجوبی نامی شخص داخل ہوا اور اس نے انہیں ایک چوڑے پیکان والے تیر سے زخمی کر دیا جس سے خون کے چھینٹے اس آیت پر گرے: ﴿فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ ”پس ان کے مقابلے میں اللہ تمہاری طرف سے کافی ہو جائے گا اور وہی خوب سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔““ پس وہ خون کا نشان مصحف میں موجود ہے، اسے مٹایا نہیں گیا۔
اور ابوسعید رحمہ اللہ کی حدیث میں ہے کہ سیدہ ابنہ فرافصہ رضی اللہ عنہا نے اپنے زیورات لیے اور انہیں اپنی گود میں رکھ لیا، اور یہ ان کی شہادت سے پہلے کی بات ہے۔ پھر جب انہیں زخمی کر کے شہید کر دیا گیا تو وہ ان پر گر پڑیں، جس پر ان ظالموں میں سے کسی نے (انہیں دیکھ کر) کہا: ”اللہ اسے غارت کرے، اس کی سرین کتنی بڑی ہے!“ سیدہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”تب میں جان گئی کہ اللہ کے ان دشمنوں کا مقصد محض دنیا کا حصول ہی تھا۔““ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں