الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
83. بَابُ صَلَاةِ النِّسَاءِ جَمَاعَةً وَمَوْقِفِ إِمَامِهِنَّ
باب: خواتین کا باجماعت نماز ادا کرنا، ان کی امام کہاں کھڑی ہوگی؟
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1509 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 2905
ترقیم العلمیہ : 1492 ترقیم الرسالہ : -- 1509
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" مَنْ ذَا الَّذِي يَخْتَلِجُ سُورَتَهُمْ؟"، فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . قَوْلُهُ: فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ، وَهْمٌ مِنْ حَجَّاجٍ، وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ شُعْبَةُ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَغَيْرُهُمَا، عَنْ قَتَادَةَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قراءت کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون شخص ان سورتوں کے درمیان خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو امام کی اقتداء میں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔ امام دار قطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: روایت کے یہ الفاظ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو امام کی اقتداء میں قراءت کرنے سے منع کر دیا“، یہ راوی کا وہم ہے، جو حجاج کو لاحق ہوا ہے، درست روایت وہ ہے، جو دیگر راویوں نے قتادہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1509]
ترقیم العلمیہ: 1492
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1845، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916، 1743، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1509، 1510، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 857، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20129»
ترقیم العلمیہ : 1225 ترقیم الرسالہ : -- 1240
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" مَنْ ذَا الَّذِي يُخَالِجُنِي سُورَتَهُمْ"، فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . وَلَمْ يَقُلْ هَكَذَا غَيْرُ حَجَّاجٍ، وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ قَتَادَةَ، مِنْهُمْ: شُعْبَةُ، وَسَعِيدٌ وَغَيْرُهُمَا، فَلَمْ يَذْكُرُوا أَنَّهُ نَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ، وَحَجَّاجٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قراءت کرنا شروع کر دی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: ”تم میں سے کون شخص میری سورت (تلاوت) کے بارے میں رکاوٹ ڈال رہا تھا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو امام کی اقتداء میں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔ روایت کے یہ الفاظ صرف حجاج نامی راوی نے نقل کیے ہیں۔ قتادہ کے دیگر شاگردوں یعنی شعبہ، سعید، اور دیگر حضرات نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔ انہوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔“ حجاج نامی راوی مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1240]
ترقیم العلمیہ: 1225
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1845، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2951، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1240، 1509، 1510، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 857،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20129»
حدیث نمبر: 2905
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّفَّارُ، وَابْنُ صَاعِدٍ، قَالَا ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" مَنْ ذَا الَّذِي يُخَالِجُنِي سُورَتِي؟" فَنَهَى عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ. قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: قَوْلَهُ:" فَنَهَى عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ" تَفَرَّدَ بِرِوَايَتِهِ حَجَّاجٌ، وَقَدْ رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ، شُعْبَةُ، وَابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَمَعْمَرٌ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ وَحَجَّاجٌ، وَأَيُّوبُ بْنُ أَبِي مِسْكِينٍ، وَهَمَّامٌ، وَأَبَانُ وَسَعِيدُ بْنُ بِشْرٍ، فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِنْهُمْ مَا تَفَرَّدَ بِهِ حَجَّاجٌ، قَالَ شُعْبَةُ: سَأَلْتُ قَتَادَةَ كَأَنَّهُ كَرِهَهُ قَالَ: لَوْ كَرِهَهُ لَنَهَى عَنْهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ایک شخص آپ کے پیچھے (اونچی آواز میں) پڑھ رہا تھا۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”کون ہے جو مجھ سے میری سورت (جو میں پڑھ رہا تھا) چھین رہا تھا؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امام کے پیچھے قراءت کرنے سے منع فرما دیا۔ حجاج اس روایت میں متفرد ہیں۔
ابن صاعد کہتے ہیں کہ ان کے قول «فَنَهَى عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ...» ”پس امام کے پیچھے قراءت سے منع فرما دیا...“ کو روایت کرنے میں حجاج اکیلا ہے۔
شعبہ کہتے ہیں: میں نے قتادہ رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اچھا نہیں سمجھا ہوگا؟ انہوں نے کہا: اگر اسے ناپسند سمجھتے تو ضرور منع فرما دیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2905]
ابن صاعد کہتے ہیں کہ ان کے قول «فَنَهَى عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ...» ”پس امام کے پیچھے قراءت سے منع فرما دیا...“ کو روایت کرنے میں حجاج اکیلا ہے۔
شعبہ کہتے ہیں: میں نے قتادہ رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اچھا نہیں سمجھا ہوگا؟ انہوں نے کہا: اگر اسے ناپسند سمجھتے تو ضرور منع فرما دیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2905]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الا زياده ’’فنهي عن القرأة خلفه‘‘ منكره»
الحكم على الحديث:
صحيح