🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ
باب: استنجاء کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 153 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 153
السنن الكبرى للبيهقي: 553
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1048
المعجم الکبیر للطبرانی: 5676
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 149 ترقیم الرسالہ : -- 153
نا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْعَسْكَرِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ ، نا أُبَيُّ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الاسْتِطَابَةِ، فَقَالَ:" أَوَلا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلاثَةَ أَحْجَارٍ، حَجَرَيْنِ لِلصَّفْحَتَيْنِ وَحَجَرٌ لِلْمَسْرُبَةِ" . إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
ابی بن عباس اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استنجا کرنے کے طریقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں تین پتھر نہیں ملتے ہیں؟ دو پتھر مخرج کے کناروں (کو صاف کرنے کے لیے) اور ایک پتھر مخرج (کو صاف کرنے) کے لیے۔“ اس کی سند ”حسن“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 153]
ترقیم العلمیہ: 149
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 559، 560، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 153، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5697، وقال الدارقطني: إسناده حسن،البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 368/2»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 553
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْقَطَرِيُّ، ثنا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَبِي، نا الْعَبَّاسُ بْنُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِاسْتِطَابَةِ فَقَالَ:" أَوَ لَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ، حَجَرَيْنِ لِلصَّفْحَتَيْنِ، وَحَجَرَا لِلْمَسْرَبَةِ". كَذَا كَانَ فِي كِتَابِهِ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استنجا کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی تین پتھر نہیں پاتا؟ دو پتھر سرین کے لیے اور ایک پتھر بہنے والی جگہ کے لیے۔“ اسی طرح آپ کی کتاب میں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني 1/56»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1048
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الِاسْتِطَابَةِ، فَقَالَ:" أَوَ لَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ: حَجَرَانِ لِلصَّفْحَتَيْنِ، وَحَجَرٌ لِلْمَسْرُبَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: إِنَّهُ حَفِظَ الْمُوَطَّأَ فِي حَيَاةِ مَالِكٍ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پاکیزگی حاصل کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم میں سے کسی ایک کو تین پتھر نہیں ملتے، دو پتھر اطراف کے لئے ہوں اور ایک پتھر پاخانہ کے خروج کے مقام کے لیے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقیق بن یعقوب زبیری ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: اس نے امام مالک کی زندگی میں ”موطا“ حفظ کر لی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1048]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5676
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا أُبَيُّ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الِاسْتِطَابَةِ، فَقَالَ: أَوَلَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ؟ حَجَرَانِ لِلصَّفْحَتَيْنِ، وَحَجَرٌ لِلْمَسْرُبَةِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استنجا کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی تین پتھر نہیں پاتا؟ دو پتھر دونوں طرفوں کے لیے، اور ایک پتھر پاخانے کے مخرج کے لیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5676]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 121، حدیث 5697»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں