🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ
باب قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1843 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن دارقطنی: 1843
مسند احمد: 12517
الفتح الربانی: 3169
الجامع الكامل: 3732
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4191
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2267
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1819 ترقیم الرسالہ : -- 1843
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، قَالا: نا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ فَدُفِنَ لَيْلا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ"، فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقُوا إِلَى قَبْرِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ يُنَوِّرُهَا بِصَلاتِي عَلَيْهَا"، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ . وَهَذَا لَفْظُ عَلِيِّ بْنِ مُسْلِمٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد (نبوی) کی صفائی کیا کرتا تھا، اس کا انتقال ہو گیا اور اسے رات میں دفن کر دیا گیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی قبر کی طرف چلو!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ دوسرے لوگ اس شخص کی قبر پر تشریف لے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبریں اپنے اہل (یعنی مردوں) کے لیے تاریکی سے بھرپور ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ میرے ان لوگوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے ان کی قبروں کو ان کے لیے روشن کر دیتا ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی قبر پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ روایت کے یہ الفاظ علی بن مسلم نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1843]
ترقیم العلمیہ: 1819
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 955، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3084، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1742، 1743، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1531، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7110، 7111، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1843، 1844، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12512، 12712، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 3454، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6857، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 655»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12517
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ يَعْنِي الْخَزَّازَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَسْوَدَ كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ، فَدُفِنَ لَيْلًا، وَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُخْبِرَ، فَقَالَ:" انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ"، فَانْطَلَقُوا إِلَى قَبْرِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا"، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَخِي مَاتَ، وَلَمْ تُصَلِّ عَلَيْهِ، قَالَ:" فَأَيْنَ قَبْرُهُ"، فَأَخْبَرَهُ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ الْأَنْصَارِيِّ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک حبشی مسجد کی صفائی کرتا تھا، ایک دن وہ فوت ہوگیا اور لوگوں نے راتوں رات اس کو دفن کردیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا اس کی قبر پر چلو، چنانچہ وہ اس کے قبر پر گئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان قبروں میں رہنے والوں پر ظلمت چھائی ہوئی ہے، میری نماز کی برکت سے اللہ انہیں منور کر دے گا، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر جا کر نماز جنازہ پڑھی، اس پر ایک انصاری کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا بھائی فوت ہوا تھا لیکن آپ نے اس کی قبر پر نماز جنازہ نہیں پڑھی تھی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی قبر کہاں ہے؟ انصاری نے اس کی نشاندہی کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ بھی چلے گئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12517]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قصة الأنصاري فى بيته، وهذا إسناد حسن، وانظر: 12318
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3169
عَنْ أَنَسِ (بْنِ مَالِكِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) أَنَّ أَسْوَدَ كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ، فَدُفِنَ لَيْلًا وَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأُخْبِرَ فَقَالَ: ( (انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ) ) ، فَانْطَلَقُوا إِلَى قَبْرِهِ، فَقَالَ: ( (إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا) ) ، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ أَخِي مَاتَ وَلَمْ تُصَلِّ عَلَيْهِ، قَالَ: فَأَيْنَ قَبْرُهُ؟ فَأَخْبَرَهُ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَعَ الْأَنْصَارِيِّ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام آدمی مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا، وہ رات کو فوت ہو گیا اور اسے رات کو ہی دفن کر دیا گیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی اطلاع دی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چلو اس کی قبر کی طرف، یہ قبریں اندھیرے سے بھری ہوئی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو ان پر میری نماز کی وجہ سے روشن کر دیتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی قبر کے پاس آئے اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ ایک انصاری صحابی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا بھائی فوت ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اس کی قبر کہاں ہے؟ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ہمراہ وہاں تشریف لے گئے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3169]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الدارقطني: 2/ 77، والطيالسي: 2446۔ وأخرجه مختصرا مسلم: 955 بلفظ: ان النبيV صلي علي قبر۔، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12318، 12517 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12445»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الدارقطني: 2/ 77
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3732
3732. عن أنس أن أسود كان ينظف المسجد فمات، فدُفِن ليلا، وأُتِي النبي صلى الله عليه وسلم، فأُخْبِرَ، فقال: انطلِقوا إلى قبره، فانطلَقوا إلى قبره، فقال: إن هذه القبور ممتلئة على أهلها ظلمة، وإن الله ينورها بصلاتي عليها، فأتى القبر فصلَّى عليه، وقال رجل من الأنصار: يا رسول الله، إن أخي مات ولم تصل عليه. قال: فأين قبره؟ فأخبره فانطلق رسول الله صلى الله عليه وسلم مع الأنصاري.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (12517) عن سليمان بن داود الطيالسي، حدثنا أبو عامر –يعني الخزاز، عن ثابت، عن أنس، فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4191
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَسْوَدَ كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ فَدُفِنَ لَيْلًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُخْبِرَ فَقَالَ:" انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ"، فَانْطَلَقُوا فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا"، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَخِي مَاتَ وَلَمْ تُصَلِّ عَلَيْهِ، قَالَ:" فَأَيْنَ قَبْرُهُ؟" فَأَخْبَرَهُ، فَانْطَلَقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ الْأَنْصَارِيِّ فَصَلَّى.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام شخص مسجد میں صفائی کیا کرتا تھا اس کا انتقال ہو گیا اسے رات میں دفن کر دیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس بات کی اطلاع دی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اس کی قبر کی طرف چلو وہ لوگ چلے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قبریں اپنے متعلقہ افراد کے لئے تاریکی سے بھری ہوئی ہوتی ہیں تو میرے ان پر نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انہیں نورانی کر دیتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر تشریف لائے آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا بھائی فوت ہو گیا، لیکن آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی قبر کہاں ہے؟ اس نے آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس انصاری کے ساتھ تشریف لے گئے اور آپ نے اس کی بھی نماز جنازہ ادا کی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4191]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12108»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2267
«إن هذه القبور ممتلئة على أهلها ظلمة وإن الله ينورها لهم بصلاتي عليهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ قبریں اپنے اندر موجود لوگوں کے لیے اندھیروں سے بھری ہوئی ہیں، اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ میری ان پر نماز (جنازہ یا دعا) کی برکت سے ان کے لیے انہیں روشن کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2267]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن أنس [م] عن أبي هريرة. الإرواء 736، أحكام الجنائز خ 87.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں