الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
17. بَابُ قَضَاءِ الصَّوْمِ
روزوں کی قضاء کا باب
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2333 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 9361
السنن الكبرى للبيهقي: 8243
ترقیم العلمیہ : 2299 ترقیم الرسالہ : -- 2333
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ تَقْطِيعِ قَضَاءِ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" ذَلِكَ إِلَيْكَ، أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمْ دَيْنٌ فَقَضَى الدِّرْهَمَ وَالدِّرْهَمَيْنِ، أَلَمْ يَكُنْ قَضَاءُ؟ فَاللَّهِ أَحَقَّ أَنْ يَعْفُوَ وَيَغْفِرَ" . إِسْنَادٌ حَسَنٌ إِلا أَنَّهُ مُرْسَلٌ. وَقَدْ وَصَلَهُ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمٍ، إِلا أَنَّهُ جَعَلَهُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ. وَلا يُثْبَتُ مُتَّصِلا.
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں: مجھے اس بات کا پتا چلا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان کے روزوں کی قضاء الگ الگ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمہاری مرضی ہے، تمہارا کیا خیال ہے، اگر کسی شخص کے ذمے قرض ہو اور وہ ایک یا دو درہم ادا کرے، تو کیا یہ ادائیگی نہیں ہو گی، تو اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے، معاف کر دے اور بخش دے۔“ اس کی سند حسن ہے، لیکن یہ روایت مرسل ہے۔ ابوبکر کے علاوہ دیگر راویوں نے اسے موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے، البتہ انہوں نے اسے موسیٰ بن عقبہ کے حوالے سے، ابوزبیر کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور یہ روایت بھی متصل طور پر ثابت نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2333]
ترقیم العلمیہ: 2299
تخریج الحدیث: «إسناده حسن مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8341، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2333، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9206»
«قال الدارقطني: إسناد حسن إلا أنه مرسل وقد وصله غير أبي بكر عن يحيى بن سليم ولا يثبت، متصلا، سنن الدارقطني: (3 / 174) برقم: (2333)»
«قال الدارقطني: إسناد حسن إلا أنه مرسل وقد وصله غير أبي بكر عن يحيى بن سليم ولا يثبت، متصلا، سنن الدارقطني: (3 / 174) برقم: (2333)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن مرسل
ترقیم عوامۃ: 9206 ترقیم الشثری: -- 9361
حدثنا يحيى بن سليم الطائفي ، عن موسى بن عقبة ، عن محمد بن المنكدر ، قال: بلغني" ان النبي صلى الله عليه وسلم سئل عن تقطيع قضاء رمضان، فقال: ذاك إليك، وقال: ارايت لو كان على احدكم دين فقضى الدرهم والدرهمين، الم يكن قضاء والله احق ان يعفو ويغفر"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [أ]: (فقيل).
(٣) في [هـ]: (وقال) وسقط من: [ك].
(٤) مرسل، أخرجه الدارقطني ٢/ ١٩٤، والبيهقي ٤/ ٢٥٩ وأبو القاسم البغوي في مسائل أحمد (٧٥).
حضرت محمد بن منکدر کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ رمضان کی قضاء میں تقطیع اور تفریق کی جاسکتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ہاں ایسا کرسکتے ہو۔ دیکھو اگر تم میں سے کسی پر قرضہ ہو اور وہ ایک یا دو دو درہم کرکے اسے ادا کرے تو کیا قرضہ ادا نہ ہوگا؟ اللہ تعالیٰ تو زیادہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9361]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: إسناده حسن إلا أنه مرسل قال وقد وصله غير أبي بكر عن يحيى بن سليم ولا يثبت متصلا . قال ابن حجر: هذا إسناد حسن لكنه مرسل وقد روي موصولا ولا يثبت . قال سعد الشثري: مرسل .»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8341، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2333، ترقيم محمد عوامة: 9206»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8341، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2333، ترقيم محمد عوامة: 9206»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
ترقیم العلمیہ : 2300 ترقیم الرسالہ : -- 2334
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الأَزْهَرِ ، ثنا سَهْلُ بْنُ الْفَضْلِ أَبُو سَعِيدٍ السِّجِسْتَانِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَقْطِيعِ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمْ دَيْنٌ فَقَضَاهُ الدِّرْهَمَ وَالدِّرْهَمَيْنِ حَتَّى يَقْضِيَهُ، هَلْ كَانَ ذَلِكَ قَضَاءُ دَيْنِهِ أَوْ قَاضِيهِ؟"، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَحْوَهُ. كَذَا قَالَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان کے روزوں کی قضاء الگ الگ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر کسی شخص کے ذمے قرض ہو اور وہ درہم یا دو درہم ادا کر دے، یہاں تک کہ اسی طرح وہ سب ادا کر دے، تو کیا یہ اس کے قرض کی ادائیگی ہو گی یا وہ اسے ادا کرنے والا شمار ہو گا؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! یہ روایت ابوزبیر کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2334]
ترقیم العلمیہ: 2300
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2334»
حدیث نمبر: 8243
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا ابْنُ مَنِيعٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ تَقْطِيعِ قَضَاءِ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" ذَلِكَ إِلَيْكَ، أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمْ دَيْنٌ فَقَضَى الدِّرْهَمَ وَالدِّرْهَمَيْنِ، أَلَمْ يَكُنْ قَضَاءً؟ فَاللهُ أَحَقُّ أَنْ يَعْفُوَ أَوْ يَغْفِرَ" قَالَ عَلِيٌّ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ، وَقَدْ وَصَلَهُ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمٍ وَلَا يَثْبُتُ مُتَّصِلًا. ⦗٤٣٣⦘ قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا، وَقَدْ رُوِيَ فِي مُقَابَلَتِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي النَّهْيِ عَنِ الْقَطْعِ مَرْفُوعًا وَكَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ صَحِيحًا وَمَذْهَبُ أَبِي هُرَيْرَةَ جَوَازُ التَّفْرِيقِ وَمَذْهَبُ ابْنِ عُمَرَ الْمُتَابَعَةُ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ مَرْفُوعًا فِي جَوَازِ التَّفْرِيقِ وَلَا يَصِحُّ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ.
محمد بن منکدر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان کے روزہ کی جدا جدا قضا کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیری طرف ہے، تم بتاؤ کہ اگر کسی پر قرض ہو تو وہ اس میں سے ایک ایک، دو درہم ادا کرتا ہے، کیا اس کی ادائیگی نہیں ہوگی! تو اللہ زیادہ حق رکھتا ہے کہ وہ درگزر کرے اور معاف کر دے۔“
علی (دارقطنی) نے کہا: اس کی سند حسن ہے مگر یہ مرسل ہے، ابو بکر کے علاوہ دوسروں نے اسے یحییٰ بن سلیم سے متصل بیان کیا ہے، لیکن یہ متصل ثابت نہیں۔ یہ ایک دوسری ضعیف سند سے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً بھی مروی ہے، اور اس کے مقابلے میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے جدا جدا رکھنے کی ممانعت میں مرفوع روایت آئی ہے، اور یہ کیسے صحیح ہو سکتی ہے جبکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مذہب جدا جدا رکھنے کا جواز ہے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کا مذہب لگاتار رکھنا ہے۔ اور ایک اور سند سے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے جدا جدا رکھنے کے جواز میں مرفوع روایت آئی ہے، اور ان میں سے کوئی بات صحیح نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8243]
علی (دارقطنی) نے کہا: اس کی سند حسن ہے مگر یہ مرسل ہے، ابو بکر کے علاوہ دوسروں نے اسے یحییٰ بن سلیم سے متصل بیان کیا ہے، لیکن یہ متصل ثابت نہیں۔ یہ ایک دوسری ضعیف سند سے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً بھی مروی ہے، اور اس کے مقابلے میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے جدا جدا رکھنے کی ممانعت میں مرفوع روایت آئی ہے، اور یہ کیسے صحیح ہو سکتی ہے جبکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مذہب جدا جدا رکھنے کا جواز ہے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کا مذہب لگاتار رکھنا ہے۔ اور ایک اور سند سے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے جدا جدا رکھنے کے جواز میں مرفوع روایت آئی ہے، اور ان میں سے کوئی بات صحیح نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8243]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابن شبيه»
الحكم على الحديث:
منكر