🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْجَعَالَةِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3082 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن دارقطنی: 3082، 3083
مشکوۃ المصابیح: 2920
السنن الكبرى للبيهقي: 11398
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1445
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1912
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3049 ترقیم الرسالہ : -- 3082
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ الْعَطَّارُ ، بِالْبَصْرَةِ، نَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْوَصَّافِيُّ ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" شَهِدْتُ جِنَازَةً فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا وُضِعَتْ سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟، قَالُوا: نَعَمْ، فَعَدَلَ عَنْهَا، وَقَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ، فَلَمَّا رَآهُ عَلِيُّ تَقَفَّى، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَرِئَ مِنْ دِينِهِ وَأَنَا ضَامِنٌ لِمَا عَلَيْهِ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ: يَا عَلِيٌّ، جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمَ، لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَقْضِي عَنْ أَخِيهِ دَيْنَهُ، إِلا فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِعَلِيٍّ خَاصَّةً؟، قَالَ: لِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک نماز جنازہ میں شریک ہوا، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے، جب اسے رکھا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس کے ذمہ کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: ”جی ہاں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے ہٹنے لگے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو۔“ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ کو واپس جاتے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ شخص اپنے قرض سے بری الذمہ ہے، اس کے ذمہ جو ادائیگی ہے، میں اس کا ضامن ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، آپ نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے علی! اللہ تمہیں جزائے خیر عطا کرے، جس طرح تم نے اپنے مسلمان بھائی کی ادائیگی اپنی ذمہ لی ہے، اسی طرح اللہ قیامت کے دن تمہاری ادائیگیاں اپنے ذمہ لے، جو بھی شخص اپنے بھائی کی طرف سے اس کا قرض ادا کرتا ہے، تو اللہ قیامت کے دن اس شخص کی ادائیگیوں کا ذمہ دار ہو گا۔“ ایک انصاری شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ حکم سیدنا علی کے ساتھ مخصوص ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3082]
ترقیم العلمیہ: 3049
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11516، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3082، 3083، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 893، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1445»
«قال ابن حجر: الدارقطني والبيهقي من طرق بأسانيد ضعيفة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 106)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2920
2920 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا قَالَ:"هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ  ؟"قَالُوا:"نَعَمْ"، قَالَ:"هَلْ تَرَكَ لَهُ مِنْ وَفَاءٍ؟"، قَالُوا:"لَا"قَالَ:"صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ."قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ مَعْنَاهُ، وَقَالَ: فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ مِنَ النَّارِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ، لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقْضِي عَنْ أَخِيهِ دَيْنَهُ إِلَّا فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس کی نمازِ جنازہ پڑھیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے ساتھی پر قرض ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: ”کیا اس نے اس کی ادائیگی کے لیے کوئی مال چھوڑا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھو۔“ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! اس کا قرض میرے ذمے رہا، تو پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آگے بڑھے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھی، اور ایک دوسری روایت میں اسی کا ہم معنی مفہوم روایت کیا گیا ہے، اور فرمایا: ”اللہ نے تمہاری گردن کو آگ سے آزاد کر دیا جیسے تم نے اپنے مسلمان بھائی کی گردن کو آزاد کرا دیا۔ جو کوئی مسلمان بندہ اپنے بھائی کی طرف سے اس کا قرض ادا کرتا ہے تو روزِ قیامت اللہ اس کی گردن کو (آگ سے) آزاد فرمائے گا۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2920]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (213/8. 214 ح 2155) [والدارقطني (78/3 ح 3063) والبيھقي (73/6) ]
٭ فيه عبيد الله بن الوليد الوصافي (ضعيف) عن عطية بن سعد العوفي (ضعيف مدلس) عن أبي سعيد به و قال البيھقي في عبيد الله: ’’ھو ضعيف جدًا‘‘.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3050 ترقیم الرسالہ : -- 3083
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ كَزَالٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ ، نَا زَافِرٌ . ح وَنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا أَبُو حَامِدٍ النَّيْسَابُورِيُّ أَحْمَدُ بْنُ سَالِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ ، نَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْوَصَّافِيِّ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" شَهِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِنَازَةً فَلَمَّا وُضِعَتْ قِيلَ: عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَتَنَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَنَا ضَامِنٌ لِدَيْنِهِ، قَالَ: فَكَّ اللَّهُ عَنْكَ يَا عَلِيٌّ، رِهَانَكَ كَمَا فَكَكْتَ عَنْ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ رِهَانَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِعَلِيٍّ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُؤْمِنِينَ عَامَّةً؟، قَالَ: لِلْمُؤْمِنِينَ عَامَّةً" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں شریک ہوئے، جب اسے رکھا گیا، تو بتایا گیا: اس کے ذمہ قرض ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے ہٹے، تو سیدنا علی نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میں اس کا ضامن ہوں، قرض دینے میں۔“ تو نبی نے فرمایا: ”اے علی! اللہ تمہاری ضرورتوں کو اسی طرح پورا کرے، جس طرح تم نے اپنے ساتھی مسلمان بھائی کی ضرورت کو پورا کیا ہے۔“ لوگوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ حکم سیدنا علی کے ساتھ مخصوص ہے یا تمام اہل ایمان کے لیے عام ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام اہل ایمان کے لیے عام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3083]
ترقیم العلمیہ: 3050
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11516، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3082، 3083، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 893، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1445»
«قال ابن حجر: الدارقطني والبيهقي من طرق بأسانيد ضعيفة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 106)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11398
وَأَمَّا حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ فَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْجَوْهَرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَتَقَدَّمَ لِيُصَلِّيَ، فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ:" هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" هَلْ تَرَكَ لَهُ مِنْ وَفَاءٍ؟" قَالُوا: لَا، قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ وَقَالَ:" جَزَاكَ اللهُ يَا عَلِيُّ خَيْرًا كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ، مَا مِنْ مُسْلِمٍ فَكَّ رِهَانَ أَخِيهِ إِلَّا فَكَّ اللهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" وَرَوَاهُ عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ الْفَضْلِ بْنِ دُكَيْنٍ أَتَمَّ مِنْ ذَلِكَ، وَفِيهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَرِئَ مِنْ دَيْنِهِ وَأَنَا ضَامِنٌ لِمَا عَلَيْهِ وَرَوَاهُ زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنِ الْوَصَّافِيِّ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَنَا ضَامِنٌ لِدَيْنِهِ وَالْحَدِيثُ يَدُورُ عَلَى عُبَيْدِ اللهِ الْوَصَّافِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جنازہ پڑھا دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا: ”کیا یہ مقروض تو نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے پورا کرنے کے لیے کچھ چھوڑا ہے اس نے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی نماز جنازہ پڑھ لو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کے قرض کا ذمہ دار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے ہوئے اور نمازِ جنازہ پڑھائی اور فرمایا: ”اے علی! اللہ تجھے بہتر جزا دے جس طرح سے تو نے اپنے بھائی سے قرض کا بوجھ ہلکا کیا، جو بھی مسلمان اپنے بھائی سے بوجھ ہلکا کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے بوجھ ہلکا کریں گے۔“
اس حدیث کا دارومدار عبید اللہ وصافی پر ہے اور وہ سخت ضعیف ہے، اور یہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند سے بھی ضعیف سند کے ساتھ مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحوالة/حدیث: 11398]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1445
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: حَضَرْتُ جِنَازَةً فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا وُضِعَتْ سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ.
فَعَدَلَ عَنْهَا، وَقَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ!، فَلَمَّا رَآهُ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَفَا، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، بَرِئَ مِنْ دَيْنِهِ، أَنَا ضَامِنٌ لِمَا عَلَيْهِ. فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ: يَا عَلِيُّ ، جَزَاكَ اللهُ وَالْإِسْلَامُ خَيْرًا، فَكَّ اللهُ رِهَانَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ. لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَقْضِي عَنْ أَخِيهِ دَيْنَهُ إِلَّا فَكَّ اللهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلِعَلِيٍّ خَاصَّةً؟ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا، بَلْ لِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں ایک ایسے جنازے میں حاضر ہوا جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، پس جب میت (نماز کے لیے) رکھی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: "کیا اس پر کوئی قرض ہے؟" لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (جنازے) سے ہٹ گئے اور ارشاد فرمایا: "تم اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو!" پس جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پشت پھیرتے ہوئے دیکھا تو عرض کیا: اے اللہ کے نبی! یہ اپنے قرض سے بری ہو گیا ہے، جو کچھ اس کے ذمہ واجب الادا ہے میں اس کا ضامن ہوں۔ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لیے) آگے بڑھے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: "اے علی! اللہ تعالیٰ اور اسلام تمہیں بہتر بدلہ عطا فرمائے، «جَزَاكَ اللهُ وَالْإِسْلَامُ خَيْرًا، فَكَّ اللهُ رِهَانَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ» ”اللہ تعالیٰ اور اسلام تمہیں جزائے خیر دے، اللہ قیامت کے دن تمہارے رہن (گروی جان) کو آزاد فرما دے جیسا کہ تم نے اپنے مسلمان بھائی کے رہن کو چھڑایا ہے“۔ "کوئی بھی ایسا بندہ نہیں ہے جو اپنے بھائی کی طرف سے اس کا قرض ادا کرے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے رہن کو چھڑا دے گا"۔ اس پر انصار میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ فضیلت خاص طور پر سیدنا علی کے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "نہیں، بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے ہے"۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1445]
تخریج الحدیث: «قال البيهقي: الروايات في تحمل أبي قتادة دين الميت أصح (البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 6، ص 712)»
«قال ابن الملقن: وفي إسناده ضعفاء أولهم عطاء بن عجلان العطار ثانيهم عطية بن سعد أبو الحسن الكوفي وقد ضعفوه ثالثهم عبيد الله بن الوليد الوصافي الكوف (البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 6، ص 711)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1912
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "حَضَرْتُ جِنَازَةً فِيهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا وُضِعَتْ سَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَعَدَلَ عَنْهَا وَقَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ. فَلَمَّا رَآهُ عَلِيٌّ قَفَا قَفَا، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بَرِئَ مِنْ دَيْنِهِ، أَنَا ضَامِنٌ لِمَا عَلَيْهِ. فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ انْصَرَفَ. فَقَالَ: يَا عَلِيٌّ، جَزَاكَ اللَّهُ وَالْإِسْلَامُ خَيْرًا، فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ، لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَقْضِي عَنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ دَيْنَهُ إِلَّا فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِعَلِيٍّ خَاصَّةً؟ قَالَ: لَا، بَلْ لِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ”میں ایک ایسے جنازے میں حاضر ہوا جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، جب میت (نماز کے لیے) رکھی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا اس پر کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (کی نمازِ جنازہ پڑھانے) سے کنارہ کش ہو گئے اور فرمایا: ”تم اپنے ساتھی پر نماز پڑھ لو۔“ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ صورتِ حال دیکھی تو وہ پیچھے پیچھے آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! یہ اپنے قرض سے سبکدوش ہوا، اس کے ذمہ جو کچھ واجب الادا ہے میں اس کا ضامن ہوں“، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی، پھر فارغ ہو کر ارشاد فرمایا: «يَا عَلِيُّ، جَزَاكَ اللَّهُ وَالْإِسْلَامُ خَيْرًا، فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ» ”اے علی! اللہ تعالیٰ اور اسلام تمہیں جزائے خیر عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہاری جان کو (مواخذے سے) آزاد فرمائے جیسے تم نے اپنے مسلمان بھائی کی جان خلاصی کرائی، کوئی بھی بندہ ایسا نہیں ہے جو اپنے مسلمان بھائی کا قرض ادا کر دے مگر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی جان کو (دوزخ یا حساب سے) آزادی عطا فرمائے گا۔“ تب ایک انصاری شخص کھڑا ہوا اور عرض گزار ہوا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ فضیلت خاص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے ہے۔“ امام عبد بن حمید نے اسے روایت کیا ہے، تاہم عطیہ عوفی کے ضعف کی بنا پر اس کی سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1912]
تخریج الحدیث: «رواه عبد بن حميد بسند ضعيف؛ لضعف عطية العوفي»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں