الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ الْجَعَالَةِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3085 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن دارقطنی: 3085
مسند الشهاب: 206
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 487
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3087
المعجم الاوسط: 6166
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 266
ترقیم العلمیہ : 3052 ترقیم الرسالہ : -- 3085
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّيُوطِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دَيْنٍ، وَلَفَقِيهٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ، وَعِمَادُ هَذَا الدِّينِ الْفِقْهُ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لأَنْ أَجْلِسَ سَاعَةً فَأَفْقَهَ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُحْيِيَ لَيْلَةً إِلَى الْغَدَاةِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی بندگی کے حوالے سے بھی جو کام کیے جاتے ہیں، ان میں سب سے زیادہ فضیلت دین میں سمجھ بوجھ حاصل کرنے کو ہے، ایک فقیہ شیطان کے لیے ایک ہزار عبادت گزاروں سے زیادہ شدید (پریشانی کا باعث) ہوتا ہے، ہر چیز کا ایک ستون ہے، اس دین کا ستون فقہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ایک گھڑی بیٹھ کر دین کا علم حاصل کر لوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں رات بھر نوافل ادا کرتا رہوں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3085]
ترقیم العلمیہ: 3052
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3085، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 3087، 3088، وأخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6166»
حدیث نمبر: 206
206 - أَخْبَرَنَا أَبُو ذَرٍّ عَبْدُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَرَوِيُّ، إِجَازَةً، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السِّيُوطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أبنا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ، وَلَفَقِيهٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ وَعِمَادُ هَذَا الدِّينِ الْفِقْهُ» فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَأَنْ أَجْلِسَ سَاعَةً فَأَفْقَهَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُحْيِي اللَّيْلَةَ إِلَى الْغَدَاةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دین میں فقہ (سمجھ داری) سے افضل اللہ کی کوئی عبادت نہیں کی گئی اور بے شک ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے بھاری ہے اور ہر چیز کا ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر میں فقہ حاصل کرنے کے لیے ایک گھڑی بیٹھوں تو مجھے یہ رات سے لے کر صبح تک (پوری رات) عبادت کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه دار قطني: 79/3» ۔ یزید بن عیاض کذاب ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 487
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ، وَلَفَقِيهٌ وَاحِدٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ، وَعِمَادُ هَذَا الدِّينِ الْفِقْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسی بھی ایسی چیز کے ذریعے، اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کی گئی، جو دین کی سمجھ بوجھ سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو، ایک عالم، شیطان کے لئے، ایک ہزار عبادت گزاروں سے زیادہ سخت ہوتا ہے، ہر چیز کا کوئی ستون ہوتا ہے، اور اس دین کا ستون، سمجھ بوجھ (یعنی دین کا علم) ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 487]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 487]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4214 اورده المؤلف فى كشف الاستار 314/2 ح 7212، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6162»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 3087
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ هُوَ ابْنُ هَارُونَ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا عُبِدَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ، وَلَفَقِيهٌ وَاحِدٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل کی عبادت کسی ایسی چیز کے ساتھ نہیں کی گئی جو دین میں تفقہ (سمجھ بوجھ) حاصل کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو، اور یقیناً ایک فقیہ (دین کی گہری سمجھ رکھنے والا عالم) شیطان پر ایک ہزار (سادہ) عبادت گزاروں سے زیادہ بھاری اور سخت ہے۔“
اس حدیث کو امام احمد بن منیع نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں یزید بن عیاض کے ضعف کی وجہ سے محدثین کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3087]
اس حدیث کو امام احمد بن منیع نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں یزید بن عیاض کے ضعف کی وجہ سے محدثین کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3087]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6162، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 487»
حدیث نمبر: 6166
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا عُبِدَ اللهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ، وَلَفَقِيهٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ، وَعِمَادُ هَذَا الدِّينُ الْفِقْهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی عبادت دین کی سمجھ (فقاہت) سے بڑھ کر کسی چیز کے ذریعے سے نہیں کی گئی، اور ایک فقیہ شیطان پر ہزار عبادت گزاروں سے زیادہ بھاری ہے، اور ہر چیز کا ایک ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ (دین کی سمجھ) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے یزید بن عیاض کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6166]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے یزید بن عیاض کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6166]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يزيد بن عياض وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 121» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3085، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3087، 3088»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3085، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3087، 3088»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه يزيد بن عياض كذاب
حدیث نمبر: 266
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينِ، وَالْفَقِيهُ أَشُدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی عبادت کسی ایسی چیز کے ساتھ نہیں کی گئی جو دین کی سمجھ بوجھ (فقہ) سے افضل ہو، اور یقیناً ایک فقیہ شیطان پر ایک ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہوتا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 266]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6162، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 487»
الحكم على الحديث:
موضوع؛ في إسناده يزيد بن عياض