الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3365 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 4545
سنن نسائی: 4806
سنن ابن ماجہ: 2631
بلوغ المرام: 1010
الجامع الكامل: A135
1 تا 10
ترقیم العلمیہ : 3319 ترقیم الرسالہ : -- 3365
حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِي حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا" ، ثُمَّ فَسَّرَهَا كَمَا فَسَّرَهَا أَبُو عُبَيْدَةَ وَعَلْقَمَةُ عَنْهُ سَوَاءً، فَهَذِهِ الرِّوَايَةُ وَإِنْ كَانَ فِيهَا إِرْسَالٌ فَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ هُوَ أَعْلَمُ النَّاسِ بِعَبْدِ اللَّهِ وَبِرَأْيِهِ وَبِفُتْيَاهُ، قَدْ أَخَذَ ذَلِكَ عَنْ أَخْوَالِهِ عَلْقَمَةَ، وَالأَسْوَدِ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنَيْ يَزِيدَ، وَغَيْرِهِمْ مِنْ كُبَرَاءِ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ الْقَائِلُ:" إِذَا قُلْتُ لَكُمْ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَهُوَ عَنْ جَمَاعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ عَنْهُ، وَإِذَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَجُلٍ وَاحِدٍ سَمَّيْتُهُ لَكُمْ. وَوَجْهٌ آخَرُ: وَهُوَ أَنَّ الْخَبَرَ الْمَرْفُوعَ الَّذِي فِيهِ ذِكْرُ بَنِي الْمَخَاضِ لا نَعْلَمُهُ، رَوَاهُ إِلا خِشْفُ بْنُ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ رَجُلٌ مَجْهُولٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ إِلا زَيْدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَرْمَلٍ الْجُشَمِيُّ، وَأَهْلُ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ لا يَحْتَجُّونَ بِخَبَرٍ يَنْفَرِدُ بِرِوَايَتِهِ رَجُلٌ غَيْرُ مَعْرُوفٍ، وَإِنَّمَا يَثْبُتُ الْعِلْمُ عِنْدَهُمْ بِالْخَبَرِ إِذَا كَانَ رُوَاتُهُ عَدْلا مَشْهُورًا، أَوْ رَجُلٌ قَدِ ارْتَفَعَ اسْمُ الْجَهَالَةِ عَنْهُ، وَارْتِفَاعُ اسْمِ الْجَهَالَةِ عَنْهُ أَنْ يَرْوِيَ عَنْهُ رَجُلانِ فَصَاعِدًا، فَإِذَا كَانَ هَذِهِ صِفَتُهُ ارْتَفَعَ عَنْهُ اسْمُ الْجَهَالَةِ وَصَارَ حِينَئِذٍ مَعْرُوفًا، فَأَمَّا مَنْ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلا رَجُلٌ وَاحِدٌ انْفَرَدَ بِخَبَرٍ وَجَبَ التَّوَقُّفُ عَنْ خَبَرِهِ ذَلِكَ حَتَّى يُوَافِقَهُ غَيْرُهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَوَجْهٌ آخَرُ أَنَّ خَبَرَ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ لا نَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا رَوَاهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْهُ إِلا حَجَّاجَ بْنَ أَرْطَأَةَ، وَالْحَجَّاجُ فَرَجُلٌ مَشْهُورٌ بِالتَّدْلِيسِ وَبِأَنَّهُ يُحَدِّثُ عَنْ مَنْ لَمْ يَلْقَهُ، وَمَنْ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ قَالَ لِي حَجَّاجٌ لا يَسْأَلْنِي أَحَدٌ عَنِ الْخَبَرِ، يَعْنِي: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِشَيْءٍ فَلا تَسْأَلُونِي مَنْ أَخْبَرَكَ بِهِ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ: كُنْتُ عِنْدَ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ يَوْمًا فَأَمَرَ بِغَلْقِ الْبَابِ، ثُمَّ قَالَ لَمْ أَسْمَعْ مِنَ الزُّهْرِيِّ شَيْئًا، وَلَمْ أَسْمَعْ مِنْ إِبْرَاهِيمَ، وَلا مِنَ الشَّعْبِيِّ إِلا حَدِيثًا وَاحِدًا، وَلا مِنْ فُلانٍ، وَلا مِنْ فُلانٍ، حَتَّى عَدَّ سَبْعَةَ عَشَرَ أَوْ بَضْعَةَ عَشَرَ كُلُّهُمْ قَدْ رَوَى عَنْهُ الْحَجَّاجُ، ثُمَّ زَعَمَ بَعْدَ رِوَايَتِهِ عَنْهُمْ أَنَّهُ لَمْ يَلْقَهُمْ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُمْ، وَتَرَكَ الرِّوَايَةَ عَنْهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ بَعْدَ أَنْ جَالَسُوهُ وَخَبَّرُوهُ، وَكَفَاكَ بِهِمْ عِلْمًا بِالرِّجَالِ وَنُبْلا، قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ: دَخَلْتُ عَلَى الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ وَسَمِعْتُ كَلامَهُ، فَذَكَرَ شَيْئًا أَنْكَرْتُهُ، فَلَمْ أَحْمِلْ عَنْهُ شَيْئًا، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ: رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَأَةَ بِمَكَّةَ فَلَمْ أَحْمِلْ عَنْهُ شَيْئًا وَلَمْ أَحْمِلْ أَيْضًا عَنْ رَجُلٍ عَنْهُ كَانَ عَدَّهُ مُضْطَرِبًا، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ لا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: لا يَنْبُلُ الرَّجُلُ حَتَّى يَدَعَ الصَّلاةَ فِي الْجَمَاعَةِ، وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: أَخْرُجُ إِلَى الصَّلاةِ يُزَاحِمُنِي الْحَمَّالُونَ وَالْبَقَّالُونَ، وَقَالَ جَرِيرٌ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: أَهْلَكَنِي حُبُّ الْمَالِ وَالشَّرَفِ. وَوَجْهٌ آخَرُ: وَهُوَ أَنَّ جَمَاعَةً مِنَ الثِّقَاتِ رَوَوْا هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ فَاخْتَلَفُوا عَلَيْهِ فِيهِ، فَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَجَّاجٍ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ الَّذِي ذَكَرْنَا عَنْهُ، وَوَافَقَهُ عَلَى ذَلِكَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، وَخَالَفَهُمَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ فَرَوَاهُ عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَطَأِ أَخْمَاسًا:" عِشْرُونَ جِذَاعًا، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ"، فَجَعَلَ مَكَانَ الْحِقَاقِ بَنِي لَبُونٍ .
ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے: وہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت کی ادائیگی پانچ قسموں کے اونٹوں (کی شکل میں ہو گی)، پھر اس کے بعد ابراہیم نے اس کی وضاحت میں وہی الفاظ نقل کیے ہیں، جیسے ابوعبیدہ اور علقمہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیے ہیں۔ اگر اس روایت میں ارسال کو تسلیم کر لیا جائے، تو بھی ابراہیم نخعی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، ان کی آراء اور ان کے فتاوی کے بارے میں سب سے زیادہ علم رکھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اس چیز کا علم اپنے ماموں علقمہ، اسود، اور عبدالرحمن سے حاصل کیا ہے اور ان کے علاوہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اکابر شاگردوں سے حاصل کیا ہے۔ ابراہیم نخعی یہ فرماتے ہیں: ”جب میں آپ کے سامنے یہ کہوں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ میں نے وہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے کئی شاگردوں سے سنی ہے، لیکن اگر میں نے کوئی بات کسی ایک شخص سے سنی ہو، تو میں اس کا نام آپ کے سامنے بیان کر دوں گا۔“ اس مسئلے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ وہ مرفوع روایت، جس میں بنو مخاض کا ذکر ہے، ہمارے علم کے مطابق اسے صرف خشف بن مالک نے سیدنا عبداللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہ ایک مجہول شخص ہے، اس کے حوالے سے صرف زید بن جبیر جشمی نے احادیث روایت کی ہیں اور علم حدیث کے ماہرین ایسی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کرتے، جسے نقل کرنے میں ایک مجہول راوی منفرد ہو، ان حضرات کے نزدیک کسی بھی روایت پر عمل کرنا اس وقت ثابت ہو گا، جب اسے روایت کرنے والا شخص عادل اور مشہور ہو یا کوئی ایسا شخص ہو، جسے مجہول قرار نہ دیا جا سکے، اور پھر اس کے حوالے سے دو یا دو سے زیادہ افراد اس روایت کو نقل کریں، کیونکہ اس صورت میں اس راوی کو مجہول قرار نہیں دیا جا سکے گا، اور وہ معروف شمار ہو گا، لیکن اگر اس شخص کے حوالے سے صرف ایک فرد نے روایت کو نقل کیا ہو اور وہ بھی اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہو، تو ایسی روایت کے بارے میں توقف کیا جائے گا، یہاں تک کہ دوسری روایت اس کے موافق آ جائے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ خشف بن مالک کی روایت کو ہمارے علم کے مطابق زید بن جبیر کے حوالے سے صرف حجاج بن ارطاة نے نقل کیا ہے، اور حجاج ایک ایسا شخص ہے، جو تدلیس کے حوالے سے مشہور ہے اور وہ ان حضرات کے حوالے سے بھی روایت نقل کر دیتا ہے، جن سے اس کی ملاقات نہ ہوئی ہو، اور جن سے اس نے احادیث کا سماع نہ کیا ہو۔ شیخ ابومعاویہ ضریر فرماتے ہیں: حجاج نے مجھ سے یہ کہا تھا: ”کوئی شخص مجھ سے روایت کے بارے میں سوال نہ کرے، یعنی میں جب تمہیں کوئی روایت بیان کروں، تو مجھ سے یہ نہ پوچھو کہ آپ کو اس بارے میں کس نے بتایا ہے؟“ یحییٰ بن زکریا بیان کرتے ہیں: ایک دن میں حجاج بن ارطاة کے پاس موجود تھا، اس نے دروازہ بند کرنے کا حکم دیا، پھر بولا: ”میں نے زہری سے کوئی روایت نہیں سنی، ابراہیم نخعی اور شعبی سے صرف ایک ایک روایت سنی ہے، میں نے فلاں سے بھی کوئی روایت نہیں سنی، فلاں سے بھی کوئی روایت نہیں سنی۔“ اس طرح اس نے سترہ کے لگ بھگ افراد کا نام لیا، یہ سب حضرات وہ تھے، جن کے حوالے سے حجاج روایات نقل کرتا ہے اور پھر ان کے حوالے سے روایات نقل کرنے کے بعد اس نے یہ کہا کہ اس نے ان حضرات سے ملاقات نہیں کی اور ان حضرات سے کوئی روایت نہیں سنی۔ سفیان بن عیینہ، یحییٰ بن سعید القطان اور عیسیٰ بن یونس نے اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کے بارے میں جان کر اس کی روایات کو متروک قرار دیا ہے اور آپ کے لیے ان حضرات کا علم رجال میں ماہر ہونا کافی ہے۔ سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں: ”ایک مرتبہ حجاج بن ارطاة کے پاس گیا، میں اس کا کلام سن رہا تھا، اس نے ایک ایسی بات کا ذکر کیا، جو میرے نزدیک غلط تھی، تو میں نے اس کے حوالے سے کوئی روایت نقل نہیں کی۔“ یحییٰ بن سعید القطان فرماتے ہیں: ”میں نے مکہ میں حجاج بن ارطاة کو دیکھا، لیکن میں نے اس سے کوئی حدیث نوٹ نہیں کی، میں نے کسی شخص کے حوالے سے بھی اس سے کوئی حدیث نوٹ نہیں کی، اس کی وجہ یہ ہے کہ یحییٰ بن سعید کے نزدیک حجاج روایات میں اضطراب نقل کرتا ہے۔“ یحییٰ بن معین فرماتے ہیں: ”حجاج بن ارطاة کی نقل کردہ روایت کو استدلال کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔“ عبداللہ بن ادریس فرماتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی اس وقت تک سمجھدار نہیں ہوتا، جب تک باجماعت نماز پڑھنا نہ چھوڑ دے۔“ عیسیٰ بن یونس کہتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں نماز پڑھنے کے لیے نکلتا ہوں، تو راستے میں مزدور اور سبزی فروش رکاوٹ ڈالتے ہیں۔“ جریر بیان کرتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ مال اور مرتبہ کی محبت نے مجھے ہلاکت کا شکار کر دیا۔“ اس مسئلے کا ایک پہلو یہ ہے کہ کئی ثقہ راویوں نے اس حدیث کو حجاج بن ارطاة کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس کے حوالے سے نقل کرنے میں اس روایت میں اختلاف کیا ہے۔ عبدالرحیم بن سلیمان نے حجاج کے حوالے سے اسے ان الفاظ میں نقل کیا ہے، جو ہم ان کے حوالے سے ذکر کر چکے ہیں، اس بارے میں عبدالواحد بن زیاد نے ان کی موافقت کی ہے۔ یحییٰ بن سعید اموی نے، جو ثقہ راویوں میں سے ہیں، ان دونوں سے اختلاف کیا ہے اور اسے حجاج کے حوالے سے، زید بن جبیر کے حوالے سے، خشف بن مالک سے نقل کیا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: اس میں پانچ طرح کے اونٹ ادا کیے جائیں گے، بیس جذعہ ہوں گے، بیس بنات لبون ہوں گی، بیس بنو لبون ہوں گے، بیس بنات مخاض ہوں گی، بیس نر بنو مخاض ہوں گے۔ انہوں نے حقہ کی بجائے بنو لبون ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3365]
ترقیم العلمیہ: 3319
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4545
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ الطَّائِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي دِيَةِ الْخَطَإِ عِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُرٍ، وَهُوَ قَوْلُ عَبْدِ اللَّهِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل خطا کی دیت میں بیس حقے، بیس جزعے، بیس بنت مخاض، بیس بنت لبون اور بیس ابن مخاض ہیں“ اور یہی عبداللہ بن مسعود کا قول ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4545]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل خطا کی دیت بیس اونٹنیاں تین سالہ، بیس اونٹنیاں چار سالہ، بیس اونٹنیاں ایک سالہ، بیس اونٹنیاں دو سالہ اور بیس اونٹ مذکر ایک سالہ۔“ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا قول بھی یہی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4545]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الدیات 1 (1386)، سنن النسائی/القسامة 28 (4806)، سنن ابن ماجہ/الدیات 6 (2631)، (تحفة الأشراف: 9198)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/384، 450)، دی/ الدیات 13 (2412) (ضعیف)» (سند میں حجاج بن ارطاة مدلس اور کثیر الخطاء راوی ہیں اور خشف طائی مجہول)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1386) نسائي (4806) ابن ماجه (2631)
حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 160
إسناده ضعيف
ترمذي (1386) نسائي (4806) ابن ماجه (2631)
حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 160
حدیث نمبر: 4806
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْخَطَإِ عِشْرِينَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَعِشْرِينَ ابْنَ مَخَاضٍ ذُكُورًا، وَعِشْرِينَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَعِشْرِينَ جَذَعَةً , وَعِشْرِينَ حِقَّةً".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں بیس اونٹنیاں ایک ایک سال کی جو دوسرے میں لگی ہوں، بیس اونٹ جو ایک ایک سال کے ہوں اور دوسرے میں لگے ہوں، بیس اونٹنیاں دو دو سال کی جو تیسرے میں لگی ہوں، بیس اونٹنیاں چار چار سال کی جو پانچویں میں لگی ہوں اور بیس اونٹنیاں تین تین سال کی جو چوتھے میں لگی ہوں دینے کا حکم کیا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4806]
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قتلِ خطا کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ ”ان میں بیس «بِنْتَ مَخَاضٍ» (ایک سالہ اونٹنی)، بیس «اِبْنَ مَخَاضٍ» (ایک سالہ مذکر)، بیس «بِنْتَ لَبُونٍ» (دو سالہ اونٹنی)، بیس «جَذَعَةً» (چار سالہ اونٹنی) اور بیس «حِقَّةً» (تین سالہ اونٹنی) ہوں گے۔“ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4806]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الدیات 18 (4545)، سنن الترمذی/الدیات 1 (1386)، سنن ابن ماجہ/الدیات 6 (2631)، (تحفة الأشراف: 9198)، مسند احمد (1/450) (ضعیف) (اس کے راوی ”حجاج بن ارطاة“ مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کیے ہوئے ہیں، نیز ”خشف“ کی ثقاہت میں بھی کلام ہے)»
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث ضعیف ہے اس لیے پچھلی حدیث پر عمل ہو گا جو صحیح ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے مقتول (جس کا ذکر قسامہ کے شروع میں گزرا) کی دیت میں سو اونٹ ادا کئے تھے جن میں کوئی بھی ابن مخاض نہیں تھا جس کا ذکر اس ضعیف حدیث میں ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4545) ترمذي (1386) ابن ماجه (2631) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 357
حدیث نمبر: 2631
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي دِيَةِ الْخَطَإِ عِشْرُونَ حِقَّةً وَعِشْرُونَ جَذَعَةً وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ وَعِشْرُونَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل (غلطی سے قتل) کی دیت بیس اونٹنیاں تین تین سال کی جو چوتھے میں لگی ہوں، بیس اونٹنیاں چار چار سال کی جو پانچویں میں لگ گئی ہوں، بیس اونٹنیاں ایک ایک سال کی جو دوسرے سال میں لگ گئی ہوں، بیس اونٹنیاں دو دو سال کی جو تیسرے سال میں لگ گئی ہوں، اور بیس اونٹ ہیں جو ایک ایک سال کے ہوں اور دوسرے سال میں لگ گئے ہوں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2631]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتلِ خطا کی دیت بیس «حِقَّے» (تین سالہ اونٹنیاں)، بیس «جَذَعے» (چار سالہ اونٹنیاں)، بیس «بِنْتُ مَخَاضٍ» (ایک سالہ اونٹنیاں)، بیس «بِنْتُ لَبُونٍ» (دو سالہ اونٹنیاں) اور بیس مذکر «اِبْنُ مَخَاضٍ» (ایک سالہ اونٹ) ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2631]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الدیات 18 (4545)، سنن الترمذی/الدیات 1 (1386)، سنن النسائی/القسامة 28 (4806)، (تحفة الأشراف: 9198)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/384، 450)، سنن الدارمی/الدیات 13 (2412) (ضعیف)» (سند میں حجاج بن أرطاہ ضعیف اور مدلس راوی ہیں، اور زید بن جبیر متکلم فیہ راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (4545) ترمذي (1386) نسائي (4806)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 473
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (4545) ترمذي (1386) نسائي (4806)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 473
حدیث نمبر: 1010
وعن ابن مسعود عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «دية الخطأ أخماسا: عشرون حقة وعشرون جذعة وعشرون بنات مخاض وعشرون بنات لبون وعشرون بني لبون» أخرجه الدارقطني وأخرجه الأربعة بلفظ: «وعشرون بنو مخاض» بدل «لبون» وإسناد الأول أقوى وأخرجه ابن أبي شيبة من وجه آخر موقوفا وهو أصح من المرفوع وأخرجه أبو داود والترمذي من طريق عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده رضي الله عنهما رفعه: «الدية ثلاثون حقة وثلاثون جذعة وأربعون خلفة في بطونها أولادها» .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قتل خطا کی صورت میں پانچ قسم کے اونٹ دیت میں وصول کئے جائیں گے۔ بیس ایسے اونٹ جن کی عمر تین سال ہو اور بیس اونٹ جن کی عمر چار سال ہو اور بیس مادہ اونٹ جن کی عمر ایک سال ہو اور بیس مادہ اونٹ جن کی عمر دو دو سال ہو اور بیس نر اونٹ جن کی عمر دو سال ہو۔“ (سنن دارقطنی) اور چاروں نے ان الفاظ سے ذکر کیا ہے کہ بیس نر اونٹ ایک سال عمر کے بدلے دو سال عمر کے اور پہلی کی سند قوی ہے اور ابن ابی شیبہ نے ایک اور طریق سے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کی سند اس مرفوع سے زیادہ صحیح ہے۔ ابوداؤد اور ترمذی نے «عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده رضي الله عنهما» کے طریق سے مرفوعاً نقل کیا ہے کہ دیت میں تیس تین سالہ اور تیس چار سالہ اور چالیس حاملہ اونٹنیاں وصول کی جائیں گی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1010]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1010]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:3 /172، وأبوداود، الديات، حديث:4545، والترمذي، الديات، حديث"1386، والنسائي، القاسمة، حديث:4806، وابن ماجه، الديات، حديث"2631، وابن أبي شيبة:9 /134.* حجاج بن أرطاة ضعيف ومدلس وعنعن، وحديث: "الدية ثلاثون حقة" أخرجه أبوداود، الديات، حديث:4541، والترمذي، الديات، حديث:1387، وقال: "حسن غريب" وسنده حسن.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 27284 ترقیم الشثری: -- 28455
حدثنا ابو خالد الاحمر وابو معاوية عن حجاج عن زيد بن جبير عن خشف عن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال: دية الخطا اخماسا: عشرون حقة، وعشرون جذعة، وعشرون بنات لبون، وعشرون بنو لبون، وعشرون بنات مخاض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، م، ك]: (خصيف).
(٣) في [م]: (بني).
(٤) في مصادر التخريج: (مخاض).
(٥) حسن؛ حجاج صدوق، وصرح حجاج بالتحديث عند ابن ماجه وخشف وثقه النسائي ومن علم حجة على من لم يعلم، قال طائفة: ذكر الأنواع مدرج بالحديث، أخرجه أحمد (٤٣٠٣)، والدارقطني ٣/ ١٧٥، والترمذي (١٣٨٦)، والنسائي ٨/ ٤٣، وأبو داود (٤٥٤٥)، وابن ماجه (٢٦٣١)، والدارمي (٢٣٦٧)، والبيهقي ٨/ ٧٥.
عبداللہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد منقول ہے کہ قتل خطا کی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔ بیس حصہ یعنی چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور بیس پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور بیس تیسرے میں اور بیس تیسرے سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28455]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه زيد بن جبير عن خشف بن مالك تفرد به الحجاج بن أرطأة واختلف عن حجاج في حديثه فرواه أبو معاوية الضرير وحفص بن غياث وأبو خالد الأحمر عن حجاج عن زيد بن جبير عن خشف بن مالك عن عبد الله أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جعل دية الخطأ أخماسا لم يزيدوا على هذا ورواه عبد الرحيم بن سليمان وعبد الواحد بن زياد ويحيى بن أبي زائدة عن حجاج فزادوا عنه تفسير ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم عشرين حقة وعشرين جذعة وعشرين بنت مخاض وعشرين بني مخاض وعشرين بنت لبون ولا يعرف هذا عن النبي صلى الله عليه وسلم إلا في حديث خشف هذا ولخشف عن عبد الله الحديث الثاني وليس له غير ذلك وروى هذا الحديث يحيى بن سعيد الأموي عن حجاج فخالف في ذكر أسنان الإبل المأخوذة في الدية . قال سعد الشثري: حسن؛ حجاج صدوق، وصرح حجاج بالتحديث عند ابن ماجه وخشف وثقه النسائي ومن علم حجة على من لم يعلم، قال طائفة: ذكر الأنواع مدرج بالحديث .»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 4816 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6977، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4545، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1386، 1386 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2412، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2631، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16259، 16258، 16260، 16261، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3363، 3364، 3365، 3361، 3362، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3709، 4389، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5210، والبزار فى «مسنده» برقم: 1922، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17238، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28457، 28459، 28462، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5285، 5286، 5284، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9729، ترقيم محمد عوامة: 27284»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 4816 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6977، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4545، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1386، 1386 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2412، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2631، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16259، 16258، 16260، 16261، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3363، 3364، 3365، 3361، 3362، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3709، 4389، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5210، والبزار فى «مسنده» برقم: 1922، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17238، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28457، 28459، 28462، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5285، 5286، 5284، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9729، ترقيم محمد عوامة: 27284»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 27292 ترقیم الشثری: -- 28465
حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن علقمة والاسود عن عبد الله قال: شبه العمد ارباعا: خمس وعشرون حقة، وخمس وعشرون جذعة، وخمس وعشرون بنات مخاض، وخمس وعشرون بنات لبون.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٤٥٥٢)، والبيهقي ٨/ ٦٩، وعبد الرزاق (١٧٢٢٣)، والطبراني (٩٧٢٩).
عبداللہ نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد کی دیت کے چار حصص کیے جائیں گے، پچیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور پچیس پانچویں سال میں چلنے والی اور پچیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور پچیس تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28465]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16228، 16229، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17223، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28467، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9728، ترقيم محمد عوامة: 27292»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16228، 16229، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17223، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28467، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9728، ترقيم محمد عوامة: 27292»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 27293 ترقیم الشثری: -- 28466
حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي خالد عن عامر قال: كان ابن مسعود يقول: في شبه العمد ارباعا: خمس وعشرون جذعة، وخمس وعشرون حقة، وخمس وعشرون بنات لبون، وخمس وعشرون بنات مخاض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [ط]: بدل ما في القوسين (حقة)، وفي [هـ]: (حقة، وخمس وعشرون جذعة).
(٣) منقطع؛ عامر لم يسمع من ابن مسعود.
ابن مسعود فرماتے تھے کہ قتل شبہ عمد میں دیت چار حصوں میں ہوگی۔ پچیس جذعے یعنی پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور پچیس چوتھے سال میں چلنے والی، پچیس تیسرے اور پچیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28466]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16228، 16229، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17223، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9728، ترقيم محمد عوامة: 27293»
ترقیم العلمیہ : 3315 ترقیم الرسالہ : -- 3361
نَا نَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ لاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا، عِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ بَنَاتُ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت میں (اونٹوں کی) پانچ قسمیں ہوں گی، بیس جذعہ ہوں گے، بیس حقہ ہوں گے، بیس بنت لبون ہوں گی، بیس بنو لبون ہوں گے اور بیس بنات مخاض ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3361]
ترقیم العلمیہ: 3315
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: A135
رُوِيَ عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: دية الخطأ عشرون حقة، وعشرون جذعة، وعشرون بنت مخاض، وعشرون بنت لبون، وعشرون بني مخاض ذكر إلا أنه موقوف.