الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب السِّيَرِ
جہاد و غزوات کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4172 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 6905
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14464
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2731
ترقیم العلمیہ : 4099 ترقیم الرسالہ : -- 4172
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، قَالا: نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا قَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالُوا:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْهِمُ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّجُلِ سَهْمًا" ،.
سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا طلحہ بن عبیداللہ اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے کو دو حصے دیے تھے اور آدمی کو ایک حصہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4172]
ترقیم العلمیہ: 4099
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 881، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2765، 2775، 2776، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13003، 18038، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4172، 4173، 4187، 4188، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1442، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 9325، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5383»
ترقیم العلمیہ : 4100 ترقیم الرسالہ : -- 4173
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا سُلَيْمَانُ أَبُو مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4173]
ترقیم العلمیہ: 4100
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 881، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2765، 2775، 2776، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13003، 18038، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4172، 4173، 4187، 4188، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1442، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 9325، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5383»
حدیث نمبر: 6905
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ الْغُبَرِيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: كَانَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عَبْدًا لِلْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَكَانَ يَصْنَعُ الأَرْحَاءَ، وَكَانَ الْمُغِيرَةِ يَسْتَغِلُّهُ كُلَّ يَوْمٍ بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ، فَلَقِيَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ أَثْقَلَ عَلَيَّ غَلَّتِي، فَكَلِّمْهُ يُخَفِّفْ عَنِّي، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : اتَّقِ اللَّهَ، وَأَحْسِنْ إِِلَى مَوْلاكَ، فَغَضِبَ الْعَبْدُ، وَقَالَ: وَسِعَ النَّاسَ كُلَّهُمْ عَدْلُكَ غَيْرِي، فَأَضْمَرَ عَلَى قَتْلِهِ، فَاصْطَنَعَ خَنْجَرًا لَهُ رَأْسَانِ وَسَمَّهُ، ثُمَّ أَتَى بِهِ الْهُرْمُزَانَ، فَقَالَ: كَيْفَ تَرَى هَذَا؟ فَقَالَ: إِِنَّكَ لا تَضْرِبُ بِهَذَا أَحَدًا إِِلا قَتَلْتَهُ، قَالَ: وَتَحَيَّنَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عُمَرَ، فَجَاءَهُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ، حَتَّى قَامَ وَرَاءَ عُمَرَ، وَكَانَ عُمَرُ إِِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاةُ، يَقُولُ: أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ، فَقَالَ كَمَا كَانَ يَقُولُ، فَلَمَّا كَبَّرَ وَجَأَهُ أَبُو لُؤْلُؤَةَ فِي كَتِفِهِ، وَوَجَأَهُ فِي خَاصِرَتِهِ، فَسَقَطَ عُمَرُ وَطَعَنَ بِخَنْجَرِهِ ثَلاثَةَ عَشَرَ رَجُلا، فَهَلَكَ مِنْهُمْ سَبْعَةٌ، وَحُمِلَ عُمَرُ فَذُهِبَ بِهِ إِِلَى مَنْزِلِهِ، وَصَاحَ النَّاسُ حَتَّى كَادَتْ تَطْلُعُ الشَّمْسُ، فَنَادَى النَّاسَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، الصَّلاةَ الصَّلاةَ، قَالَ: فَفَزِعُوا إِِلَى الصَّلاةِ، فَتَقَدَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَصَلَّى بِهِمْ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ فِي الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ تَوَجَّهُوا إِِلَى عُمَرَ، فَدَعَا عُمَرُ بِشَرَابٍ لَيَنْظُرَ مَا قَدْرُ جُرْحِهِ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَهُ، فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ فَلَمْ يَدْرِ أَنَبِيذٌ هُوَ أَمْ دَمٌ، فَدَعَا بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، فَقَالُوا لا بَأْسَ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: إِِنْ يَكُنِ الْقَتْلُ بَأْسًا، فَقَدْ قُتِلْتُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ، يَقُولُونَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتَ وَكُنْتَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ وَيَجِيءُ قَوْمٌ آخَرُونَ، فَيُثْنُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا وَاللَّهِ عَلَى مَا تَقُولُونَ، وَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا لا عَلَيَّ وَلا لِي، وَإِِنَّ صُحْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلِمَتْ لِي، فَتَكَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ وَكَانَ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَكَانَ خَلِيطَهُ كَأَنَّهُ مِنْ أَهْلِهِ، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ، فَتَكَلَّمَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ:" لا وَاللَّهِ، لا تَخْرُجُ مِنْهَا كَفَافًا، لَقَدْ صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَحِبْتَهُ وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ بِخَيْرِ مَا صَحِبَهُ صَاحِبٌ، كُنْتَ لَهُ، وَكُنْتَ لَهُ، وَكُنْتَ لَهُ، حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ"، ثُمَّ صَحِبْتَ خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ، فَكُنْتَ تُنَفِّذُ أَمْرَهُ، وَكُنْتَ لَهُ، وَكُنْتَ لَهُ، ثُمَّ وَلِيتَهَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْتَ، فَوَلِيتَهَا بِخَيْرِ مَا وَلِيَهَا وَالٍ، وَكُنْتَ تَفْعَلُ، وَكُنْتَ تَفْعَلُ، فَكَانَ عُمَرُ يَسْتَرِيحُ إِِلَى حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: كَرِّرْ عَلَيَّ حَدِيثَكَ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا وَاللَّهِ عَلَى مَا تَقُولُ" لَوْ أَنَّ لِي طِلاعَ الأَرْضِ ذَهَبًا، لافْتَدَيْتُ بِهِ الْيَوْمَ مِنْ هَوْلِ الْمَطْلَعِ"، قَدْ جَعَلْتُهَا شُورَى فِي سِتَّةٍ: عُثْمَانَ، وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَجَعَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ مَعَهُمْ مُشِيرًا، وَلَيْسَ مِنْهُمْ، وَأَجَّلَهُمْ ثَلاثًا، وَأَمَرَ صُهَيْبًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ، رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ.
ابورافع بیان کرتے ہیں: ابولؤلؤ نامی شخص سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، وہ چکیاں تیار کرتا تھا، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ اس سے روزانہ چار درہم خراج وصول کرتے تھے۔ ابولؤلؤ کی ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ پر بہت زیادہ تاوانِ خراج عائد کیا ہوا ہے، آپ ان سے بات کیجیے کہ وہ میرے لیے تخفیف کر دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم اللہ سے ڈرو اور اپنے آقا کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اس پر وہ غلام غصے میں آ گیا اور بولا: آپ کا عدل میرے علاوہ باقی سب لوگوں کے لیے ہے! اس نے اپنے ذہن میں یہ طے کیا کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دے گا، اس نے ایک خنجر لیا جو دو دھاری تھا، اس نے اسے زہر آلود کیا، پھر وہ اسے لے کر ہرمزان کے پاس آیا اور بولا: اس کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا: یہ تم جسے بھی مارو گے اسے قتل کر دو گے۔ تو ابولؤلؤ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو (شہید کرنے کا) ارادہ کیا، وہ صبح کی نماز میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑا ہو گیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ معمول تھا کہ جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جاتی تو وہ یہ کہتے تھے: تم لوگ اپنی صفیں درست کر لو؛ انہوں نے اپنے معمول کے مطابق یہ کلمہ کہا، پھر جب انہوں نے تکبیر کہی تو ابولؤلؤ نے ان کے کندھے پر وار کیا اور ان کے پہلو پر وار کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گر پڑے، اس نے اس خنجر کے ذریعے تیرہ اور آدمیوں کو بھی زخمی کیا جن میں سے سات لوگ فوت بھی ہو گئے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر ان کے گھر کی طرف لایا گیا، لوگ چیخ و پکار کرنے لگے، یہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کا وقت قریب آیا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے لوگوں میں اعلان کیا: اے لوگو! نماز، نماز۔ راوی کہتے ہیں: تو لوگ گھبرا کر نماز کی طرف آئے، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، انہوں نے قرآن کی سب سے چھوٹی سورتوں کے ذریعے ان لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کر لی تو یہ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف آئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مشروب منگوایا تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ زخم کی مقدار کیا ہے، تو نبیذ لائی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ پی تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گئی، لیکن یہ پتا نہیں چلتا تھا کہ کیا یہ نبیذ ہے یا خون ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دودھ منگوا کر اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گیا۔ لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ پر کوئی حرج نہیں ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تو قتل ہونا حرج ہے، تو میں تو قتل ہو گیا۔ پھر لوگ ان کی تعریف کرنے لگے اور یہ کہنے لگے: اے امیر المؤمنین! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے، آپ ایسے تھے اور ویسے تھے، پھر وہ لوگ چلے گئے اور دوسرے لوگ آ گئے اور ان کی تعریف کرتے رہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! تم لوگ جو کہہ رہے ہو اس کے باوجود میری یہ آرزو ہے کہ میں اس (حکومت) کے معاملے سے برابری کی بنیاد پر چھوٹ جاؤں، نہ میرے ذمے کچھ ہو اور نہ ہی مجھے کچھ ملے، بے شک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہونا میری سلامتی کے لیے کافی ہے۔ پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے گفتگو شروع کی جو ان کے سرہانے موجود تھے، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اتنے قریبی تھے جیسے ان کے خاندان کے فرد ہوں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما انہیں قرآن کی تلاوت پڑھ کر سنایا کرتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: جی نہیں، اللہ کی قسم! آپ برابری کی بنیاد پر اس معاملے سے نہیں نکلیں گے، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اختیار کی، آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے اس طرح راضی تھے جیسے اس سب سے بہتر شخص سے راضی ہوں جو آپ کے ساتھ رہا، آپ کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں یہ مقام تھا، یہ مقام تھا، یہ مقام تھا، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے راضی تھے، اس کے بعد آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ کے ساتھ رہے، آپ ان کی حکومت کے معاملے کو نافذ کرتے رہے، آپ نے ان کے لیے یہ کیا، ان کے لیے یہ کیا۔ اے امیر المؤمنین! اس کے بعد آپ حکمران بن گئے، تو آپ اتنے اچھے حکمران بنے جتنا کوئی بھی شخص اچھا حکمران ہو سکتا ہے، آپ نے یہ کیا اور وہ کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی گفتگو سے آرام محسوس ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم اپنی بات میرے سامنے دہراؤ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے سامنے یہ بات دہرائی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! تم جو کچھ کہہ رہے ہو اس کے باوجود (میں یہ سمجھتا ہوں) کہ اگر میرے لیے تمام روئے زمین سونے کی ہو جائے، تو میں اسے آج کے دن موت کی ہولناکی کے مقابلے میں فدیے کے طور پر دے دوں، میں نے چھ آدمیوں کی مجلس شوریٰ قائم کر دی ہے: عثمان، علی بن ابوطالب، طلحہ بن عبیداللہ، زبیر بن عوام، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ان حضرات کے ساتھ مشیر کے طور پر مقرر کیا لیکن ان کا حصہ نہیں بنایا، آپ نے ان حضرات کو تین دن کی مہلت دی (وہ تین دن کے اندر اپنے میں سے کسی کو خلیفہ منتخب کر لیں)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے رہیں، اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی رضامندی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر نازل ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6905]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6905، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4538، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6921، 16114، وأحمد فى (مسنده) برقم: 131، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2731، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 3901» «رقم طبعة با وزير 6866»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر التعليق المتقدم. * [أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى] قال الشيخ: هو أبو يعلى الموصلي، صاحب «المسند»، والحديث فيه (5/ 116 / 2731). وسنده صحيح على شرط مسلم. ورواه الحاكم (3/ 91) من طريق أخرى عن جعفر بن سليمان؛ إلى قول عمر: فقد قتلت. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 14464
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كَانَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عَبْدًا لِلْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَكَانَ يَصْنَعُ الْأَرْحَاءَ، وَكَانَ الْمُغِيرَةُ يَسْتَغِلُّهُ كُلَّ يَوْمٍ أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ، فَلَقِيَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عُمَرَ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ أَثْقَلَ عَلَيَّ غَلَّتِي، فَكَلِّمْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنِّي، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: اتَّقِ اللَّهَ وَأَحْسِنْ إِلَى مَوْلَاكَ، وَمِنْ نِيَّةِ عُمَرَ أَنْ يَلْقَى الْمُغِيرَةَ فَيُكَلِّمَهُ فَيُخَفِّفَ. فَغَضِبَ الْعَبْدُ وَقَالَ: وَسِعَ النَّاسَ كُلَّهُمْ عَدْلُهُ غَيْرِي، فَأَضْمَرَ عَلَى قَتْلِهِ، فَاصْطَنَعَ خِنْجَرًا لَهُ رَأْسَانِ وَشَحَذَهُ وَسَمَّهُ، ثُمَّ أَتَى بِهِ الْهُرْمُزَانَ، فَقَالَ: كَيْفَ تَرَى هَذَا؟ قَالَ: أَرَى أَنَّكَ لَا تَضْرِبُ بِهِ أَحَدًا إِلَّا قَتَلْتَهُ قَالَ: فَتَحَيَّنَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ فَجَاءَ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى قَامَ وَرَاءَ عُمَرَ، وَكَانَ عُمَرُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَكَلَّمَ يَقُولُ: أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ كَمَا كَانَ يَقُولُ قَالَ: فَلَمَّا كَبَّرَ وَجَأَهُ أَبُو لُؤْلُؤَةَ فِي كَتِفِهِ وَوَجَأَهُ فِي خَاصِرَتِهِ، فَسَقَطَ عُمَرُ وَطَعَنَ بِخِنْجَرِهِ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَهَلَكَ مِنْهُمْ سَبْعَةٌ وَفَرَقَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَجَعَلَ [ عُمَرُ ] يَذْهَبُ [ بِهِ ] إِلَى مَنْزِلِهِ، وَضَاجَ النَّاسُ حَتَّى كَادَتْ تَطْلُعُ الشَّمْسُ، فَنَادَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، الصَّلَاةَ، الصَّلَاةَ، الصَّلَاةَ. قَالَ: وَفَزِعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، وَتَقَدَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَصَلَّى بِهِمْ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ تَوَجَّهُوا [ إِلَى عُمَرَ ] ، فَدَعَا بِشَرَابٍ لِيَنْظُرَ مَا قَدْرُ جُرْحِهِ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ. فَلَمْ يَدْرِ أَنَبِيذٌ هُوَ أَمْ دَمٌ، فَدَعَا بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، فَقَالُوا: لَا بَأْسَ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: إِنْ يَكُنِ الْقَتْلُ بَأْسِي فَقَدْ قُتِلْتُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ، يَقُولُونَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ; كُنْتَ وَكُنْتَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ وَيَجِيءُ قَوْمٌ آخَرُونَ فَيُثْنُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا وَاللَّهِ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا لَا عَلَيَّ وَلَا لِي، وَإِنَّ صُحْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَدْ ] سَلِمَتْ لِي. فَتَكَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ [ وَكَانَ عِنْدَ رَأْسِهِ _ وَكَانَ خَلِيطُهُ كَأَنَّهُ مِنْ أَهْلِهِ، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَتَكَلَّمَ _ عَبْدُ اللَّهِ بنُ عَبَّاسٍ ] فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا تَخْرُجُ مِنْهَا كَفَافًا، لَقَدْ صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَحِبْتَهُ خَيْرَ مَا صَحِبَهُ صَاحِبٌ كُنْتَ لَهُ، وَكُنْتَ لَهُ، وَكُنْتَ لَهُ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ، ثُمَّ صَحِبْتَ خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ وُلِّيتَهَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْتَ، فَوُلِّيتَهَا بِخَيْرِ مَا وَلِيَهَا وَالٍ، كُنْتَ تَفْعَلُ وَكُنْتَ تَفْعَلُ، فَكَانَ عُمَرُ يَسْتَرِيحُ إِلَى حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ كَرِّرْ عَلَيَّ حَدِيثَكَ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ. فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا وَاللَّهِ عَلَى مَا يَقُولُونَ، لَوْ أَنَّ لِي طِلَاعَ الْأَرْضِ ذَهَبًا لَافْتَدَيْتُ بِهِ الْيَوْمَ مِنْ هَوْلِ الْمَطْلَعِ، قَدْ جَعَلْتُهَا شُورَى فِي سِتَّةٍ: عُثْمَانَ، وَعَلِيٍّ، وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَجَعَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ مَعَهُمْ مُشِيرًا [ وَلَيْسَ مِنْهُمْ ] ، وَأَجَّلَهُمْ ثَلَاثًا، وَأَمَرَ صُهَيْبًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ..
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا غلام ابولؤلؤ تھا، وہ چکی بنایا کرتا تھا، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ اس سے روزانہ چار درہم وصول کرتے تھے، ایک مرتبہ ابولؤلؤ کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ پر بوجھ ڈالا ہوا ہے، وہ مجھ سے زیادہ وصولی کرتے ہیں، آپ ان سے بات چیت کریں کہ وہ میرے خراج میں کمی کر دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنے آقا کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی نیت یہ تھی کہ وہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے ملیں گے، تو وہ ان کے ساتھ بات چیت کریں گے کہ وہ اس کے خراج میں تخفیف کر دیں، لیکن وہ غلام غصے میں آ گیا، اس نے کہا: ان کا عدل میرے علاوہ باقی سب لوگوں کے لئے ہے، اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے کا منصوبہ بنا لیا، اس نے ایک خنجر تیار کیا، جس کے دو سرے تھے اور اسے زہر میں ڈبویا، پھر وہ اسے لے کے ہرمزان کے پاس آیا اور دریافت کیا: اس خنجر کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے جواب دیا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم اس کے ذریعے جس کو بھی ضرب لگاؤ گے، اسے مار دو گے، راوی کہتے ہیں: اس وقت ابولؤلؤ نے منصوبہ بنایا۔ وہ صبح کی نماز میں آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑا ہو گیا، جب نماز کھڑی ہو جاتی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ یہ کہتے تھے صفیں قائم کر لو، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی تو ابولؤلؤ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر وار کیا، پھر اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پہلو پر وار کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گر گئے، اس شخص نے اس خنجر کے ذریعے تیرہ افراد کو زخمی کیا، جن میں سے سات افراد انتقال کر گئے اور چھ افراد بچ گئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھر لایا گیا۔ لوگوں نے رونا شروع کر دیا، قریب تھا کہ سورج طلوع ہو جاتا، اسی دوران سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں پکار کر کہا: اے لوگو نماز نماز نماز، تو لوگ پریشان ہو کر نماز کی طرف گئے، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، انہوں نے قرآن کی دو چھوٹی سورتوں کو پڑھ کر نماز پڑھائی، جب نماز مکمل ہوئی، تو لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے مشروب منگوایا تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ ان کے زخم کی مقدار کتنی ہے، تو نبیذ لائی گئی، انہوں نے اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گئی، لیکن یہ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ نبیذ ہے یا خون ہے، تو انہوں نے دودھ منگوایا، اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گیا، لوگوں نے کہا: امیر المؤمنین! آپ کو کچھ نہیں ہو گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر قتل ہونا پریشانی کی بات ہے، تو میں قتل ہو گیا ہوں، لوگوں نے ان کی تعریف بیان کرنا شروع کی اور یہ کہا: امیر المؤمنین! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے آپ یہ تھے اور وہ تھے، پھر لوگ واپس چلے جاتے اور دوسرے لوگ آ جاتے، اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تعریف کرتے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ جو کہہ رہے ہو، اس کے باوجود اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ میں اس معاملے میں برابری کی بنیاد پر چھوٹ جاؤں، نہ میرے ذے کچھ ہو اور نہ مجھے کچھ ملے، اللہ کے رسول کا ساتھی ہونا میرے لئے باقی رہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سرہانے موجود تھے۔ انہوں نے بات چیت شروع کی، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اتنے قریبی تھے جیسے ان کے گھر کے فرد ہوں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کے عالم تھے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے گفتگو شروع کی اور یہ کہا: اللہ کی قسم! آپ اس معاملے سے برابری کی بنیاد پر نہیں نکلیں گے، کیونکہ آپ اللہ کے رسول کے ساتھ رہے ہیں، اور اس سب سے بہتر طریقے کے ہمراہ ساتھ رہے ہیں کہ جس طریقے کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی بھی صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا ہو، آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس طرح رہے ہیں، اس طرح رہے ہیں۔ یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے راضی تھے، پھر آپ اللہ کے رسول کے خلیفہ کے ساتھ رہے، پھر امیر المؤمنین آپ کو نگران بنایا گیا، تو اللہ کی قسم! آپ نے اس سب سے بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، جس طریقے سے کوئی بھی شخص انہیں انجام دے سکتا ہے، آپ نے یہ کام کیا اور وہ کام کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی گفتگو سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کچھ اطمینان ہوا، انہوں نے فرمایا: اے ابن عباس! تم اپنی بات میرے سامنے دہراؤ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے سامنے بات دہرائی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: لوگ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں، اس کے باوجود اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ اگر میرے پاس روئے زمین جتنا سونا ہوتا، تو قیامت کی ہولناکی سے بچنے کے لئے وہ میں آج فدیے کے طور پر دے دیتا، میں حکومت کا معاملہ چھ افراد کی شوریٰ کے درمیان رکھتا ہوں، عثمان، علی، طلحہ بن عبیداللہ، زبیر بن عوام، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ان لوگوں کے ساتھ مشیر مقرر کیا، وہ ان میں سے ایک فرد نہیں تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں تین دن کی مہلت دی اور سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ اس دوران لوگوں کو نماز پڑھائیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14464]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14464]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2731
حَدَّثَنَا أَبُو عَبَّادٍ قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ الْغَبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كَانَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عَبْدًا لِلْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَكَانَ يَصْنَعُ الْأَرْحَاءَ، وَكَانَ الْمُغِيرَةُ يَسْتَغِلُّهُ كُلَّ يَوْمٍ أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ، فَلَقِيَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عُمَرَ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ أَثْقَلَ عَلَيَّ غَلَّتِي فَكَلِّمْهُ يُخَفِّفْ عَنِّي، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : اتَّقِ اللهَ وَأَحْسِنْ إِلَى مَوْلَاكَ، وَمِنْ نِيَّةِ عُمَرَ أَنْ يَلْقَى الْمُغِيرَةَ فَيُكَلِّمَهُ يُخَفِّفُ، فَغَضِبَ الْعَبْدُ وَقَالَ: وَسِعَ النَّاسَ كُلَّهُمْ عَدْلُهُ غَيْرِي، فَأَضْمَرَ عَلَى قَتْلِهِ فَاصْطَنَعَ خِنْجَرًا لَهُ رَأْسَانِ، وَشَحَذَهُ وَسَمَّهُ ثُمَّ أَتَى بِهِ الْهُرْمُزَانَ فَقَالَ كَيْفَ تَرَى هَذَا؟ قَالَ: أَرَى أَنَّكَ لَا تَضْرِبُ بِهَذَا أَحَدًا إِلَّا قَتَلْتَهُ، قَالَ: فَتَحَيَّنَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ فَجَاءَ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى قَامَ وَرَاءَ عُمَرَ وَكَانَ عُمَرُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَكَلَّمَ يَقُولُ: أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ كَمَا كَانَ يَقُولُ، فَلَمَّا كَبَّرَ وَجَأَهُ أَبُو لُؤْلُؤَةَ فِي كَتِفِهِ، وَوَجَأَهُ فِي خَاصِرَتِهِ، فَسَقَطَ عُمَرُ ، وَطَعَنَ بِخِنْجَرِهِ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَهَلَكَ مِنْهُمْ سَبْعَةٌ وَأُفْرِقَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَجَعَلَ عُمَرُ يُذْهَبُ بِهِ إِلَى مَنْزِلِهِ، وَصَاحَ النَّاسُ حَتَّى كَادَتْ تَطْلُعُ الشَّمْسُ، فَنَادَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَا أَيُّهَا النَّاسُ الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ، قَالَ: وَفَزِعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، فَتَقَدَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَصَلَّى بِهِمْ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ تَوَجَّهُوا إِلَى عُمَرَ ، فَدَعَا بِشَرَابٍ لِيَنْظُرَ مَا قَدْرُ جُرْحِهِ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ فَلَمْ يَدْرِ أَنَبِيذٌ هُوَ أَمْ دَمٌ، فَدَعَا بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، فَقَالُوا لَا بَأْسَ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ إِنْ يَكُنْ لِلْقَتْلِ بَأْسٌ فَقَدْ قُتِلْتُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ يَقُولُونَ: جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتَ وَكُنْتَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ وَيَجِيءُ قَوْمٌ آخَرُونَ فَيُثْنُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ : أَمَا وَاللهِ عَلَى مَا تَقُولُونَ وَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا لَا عَلَيَّ وَلَا لِيَ، وَأَنَّ صُحْبَةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ سَلِمَتْ لِي، فَتَكَلَّمَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ وَكَانَ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَكَانَ خَلِيطَهُ كَأَنَّهُ مِنْ أَهْلِهِ، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، فَتَكَلَّمَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ وَاللهِ لَا تَخْرُجُ مِنْهَا كَفَافًا، لَقَدْ صَحِبْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَحِبْتَهُ خَيْرَ مَا صَحِبَهُ صَاحِبٌ، كُنْتَ لَهُ وَكُنْتَ لَهُ وَكُنْتَ لَهُ، حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ، ثُمَّ صَحِبْتَ خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ وَلِيتَهَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْتَ فَوَلِيتَهَا بِخَيْرِ مَا وَلِيَهَا وَالٍ ؛ كُنْتَ تَفْعَلُ وَكُنْتَ تَفْعَلُ، فَكَانَ عُمَرُ يَسْتَرِيحُ إِلَى حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ عُمَرُ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ كَرِّرْ عَلَيَّ حَدِيثَكَ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ أَمَا وَاللهِ عَلَى مَا تَقُولُونَ لَوْ أَنَّ لِي طِلَاعَ الْأَرْضِ ذَهَبًا لَافْتَدَيْتُ بِهِ الْيَوْمَ مِنْ هَوْلِ الْمَطْلَعِ، قَدْ جَعَلْتُهَا شُورَى فِي سِتَّةٍ: فِي عُثْمَانَ وَعَلِيٍّ وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، وَجَعَلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ مَعَهُمْ مُشِيرًا وَلَيْسَ مِنْهُمْ، وَأَجَّلَهُمْ ثَلَاثًا، وَأَمَرَ صُهَيْبًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ.
ابو رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو لؤلؤہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا غلام تھا اور وہ چکیاں بنایا کرتا تھا، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ اس سے روزانہ چار درہم (بطور ٹیکس) وصول کرتے تھے، ایک دن ابو لؤلؤہ کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو اس نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! مغیرہ نے مجھ پر میرا ٹیکس بہت زیادہ بوجھل کر دیا ہے، آپ ان سے بات کریں کہ وہ مجھ سے کچھ کمی کر دیں“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو اور اپنے آقا کے ساتھ بھلائی کرو“، جبکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی نیت یہ تھی کہ وہ خود سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مل کر اس میں تخفیف کی بات کریں گے، مگر وہ غلام غصے میں آ گیا اور کہنے لگا: ”ان کا عدل میرے سوا تمام لوگوں کے لیے عام ہے“، چنانچہ اس نے آپ کے قتل کا پختہ ارادہ کر لیا اور ایک دو دھاری خنجر تیار کیا، اسے خوب تیز کیا اور زہر آلود کر دیا، پھر اسے لے کر ہرمزان کے پاس آیا اور پوچھا: ”تم اسے کیسا پاتے ہو؟“ اس نے کہا: ”میرا خیال ہے کہ تم اس سے جس پر بھی وار کرو گے وہ قتل ہو جائے گا“، راوی کہتے ہیں کہ پھر ابو لؤلؤہ موقع کی تلاش میں رہا یہاں تک کہ صبح کی نماز کے وقت آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑا ہو گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ جب نماز کی تکبیر کہی جاتی تو آپ مقتدیوں سے فرماتے: ”اپنی صفیں سیدھی کر لو“، پھر جب آپ نے تکبیر کہی تو ابو لؤلؤہ نے آپ کے کندھے اور پہلو میں وار کر دیا جس سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گر پڑے، اس نے اپنے خنجر سے تیرہ اور آدمیوں کو بھی زخمی کیا جن میں سے سات جاں بحق ہو گئے اور چھ صحت یاب ہوئے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھر لے جایا گیا اور لوگ اس قدر پریشان ہوئے کہ قریب تھا کہ سورج طلوع ہو جاتا، تب سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے پکار کر کہا: ”اے لوگو! نماز، نماز، نماز“، چنانچہ لوگ نماز کی طرف متوجہ ہوئے اور سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے آگے بڑھ کر قرآن کی دو مختصر ترین سورتوں کے ساتھ انہیں نماز پڑھائی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو سب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف آئے، آپ نے کوئی مشروب طلب فرمایا تاکہ معلوم ہو سکے کہ زخم کی نوعیت کیا ہے، چنانچہ کھجوروں کا پانی لایا گیا جسے آپ نے پیا تو وہ زخم کے راستے باہر نکل آیا، یہ معلوم نہ ہو سکا کہ وہ خون ہے یا وہ مشروب، پھر دودھ منگوایا گیا تو وہ بھی پینے کے بعد زخم سے باہر نکل آیا، لوگوں نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! کوئی ڈرنے کی بات نہیں ہے“، آپ نے فرمایا: ”اگر قتل ہونا کوئی ڈر کی بات ہے تو میں قتل ہو چکا ہوں“، لوگ آپ کی تعریفیں کرنے لگے اور کہنے لگے: ”اللہ آپ کو جزائے خیر دے اے امیر المؤمنین! آپ ایسے تھے اور آپ نے ایسے کارنامے انجام دیے“، پھر جب ایک گروہ رخصت ہوتا تو دوسرا آ کر آپ کی ثنا خوانی کرتا، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جو کچھ تم کہہ رہے ہو اس کے بدلے میری تو یہ تمنا ہے کہ میں یہاں سے اس طرح برابر سرابر نکل جاؤں کہ نہ مجھ پر کوئی بوجھ ہو اور نہ ہی میرا کوئی حق، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میرے لیے سلامت رہے“، اس دوران سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما آپ کے سرہانے موجود تھے جو آپ کے ایسے قریبی تھے جیسے گھر کے فرد ہوں اور وہ قرآن کے عالم تھے، سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! آپ یہاں سے برابر سرابر نہیں نکلیں گے (بلکہ اجر عظیم پائیں گے)، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے اور بہترین رفاقت نبھائی، آپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نہایت مددگار رہے یہاں تک کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو وہ آپ سے راضی تھے، پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ (سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) کے ساتھ رہے، پھر آپ خود امیر بنے تو آپ نے بہترین طریقے سے خلافت کی ذمہ داریاں انجام دیں“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی باتوں سے سکون مل رہا تھا، چنانچہ آپ نے فرمایا: ”اے ابن عباس! اپنی یہ باتیں دوبارہ دہراؤ“، انہوں نے دوبارہ دہرائیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جو تم کہہ رہے ہو اس کے باوجود اگر آج میرے پاس زمین کی وسعت کے برابر سونا ہوتا تو میں اس مقامِ ہولناکی سے بچنے کے لیے اسے بطور فدیہ دے دیتا، میں نے خلافت کا معاملہ چھ افراد کی مشاورت پر چھوڑ دیا ہے: سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا طلحہ بن عبید اللہ، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا سعد بن ابی وقاص (رضی اللہ عنہم)، اور سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو صرف مشیر کے طور پر ان کے ساتھ رکھا ہے لیکن وہ خلافت کے امیدوار نہیں ہوں گے، آپ نے انہیں تین دن کی مہلت دی اور سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2731]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه ابن حبان (6905)، وابن الأثير في "أسد الغابة" (1/ 831)، وابن عساكر في "تاريخه" (44/ 410، 411)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2723»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه ابن حبان (6905)، وابن الأثير في "أسد الغابة" (1/ 831)، وابن عساكر في "تاريخه" (44/ 410، 411)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2723»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح