🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
مکاتب کے احکام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4266 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 4266
صحیح ابن خزیمہ: 2304، 2305
الفتح الربانی: 6037
السنن الكبرى للبيهقي: 21547
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4190 ترقیم الرسالہ : -- 4266
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالُوا: نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا مَاتَ وَتَرَكَ مُدَبَّرًا وَدَيْنًا،" فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ فِي دَيْنِهِ" ، فَبَاعُوهُ بِثَمَانِمِائَةٍ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُ شَرِيكٍ: إِنَّ رَجُلا مَاتَ خَطَأٌ مِنْهُ، لأَنَّ فِي حَدِيثِ الأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ: وَدَفَعَ ثَمَنَهُ إِلَيْهِ، وَقَالَ: اقْضِ دَيْنَكَ كَذَلِكَ رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ سَيِّدًا لِمُدَبَّرٍ كَانَ حَيًّا يَوْمَ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص فوت ہو گیا، اس نے ایک مدبر غلام کو بھی چھوڑا اور کچھ قرض بھی چھوڑا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ورثاء کو یہ حکم دیا کہ وہ اس قرض کی ادائیگی کے لیے اس مدبر غلام کو فروخت کر دیں، تو ان لوگوں نے اس غلام کو آٹھ سو (درہم) کے عوض میں فروخت کیا۔ ابوبکر نامی محدث نے یہ بات بیان کی ہے کہ روایت کے یہ الفاظ: ایک شخص فوت ہو گیا، اس میں شریک نامی راوی کو غلطی ہوئی ہے، کیونکہ اعمش نے سلمہ بن کہیل کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: (اس کے آقا نے خود اس غلام کو آزاد کیا تھا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کی قیمت اس کے آقا کو ادا کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اس کے ذریعے تم اپنا قرض ادا کر لو۔ اسی طرح عمرو بن دینار اور ابوزبیر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ جس دن اس غلام کو فروخت کیا گیا تھا، اس وقت اس کا آقا زندہ تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4266]
ترقیم العلمیہ: 4190
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2141، 2230، 2231، 2403، 2415، 2534، 6716، 6947، 7186، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 997، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2445، 2452، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3339، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2548، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3955،برقم: 3957، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1219،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2512، 2513،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4258، 4262، 4266، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14349،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 21054»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2304
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَيْدٍ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ يَعْنِي الطَّائِفِيَّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ زَكَاةٌ فِي كَرَمِهِ، وَلا زَرْعِهِ إِذَا كَانَ أَقُلَّ مِنْ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول الہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان شخص کے انگوروں اور اناج میں زکوٰۃ نہیں ہے جبکہ وہ پانچ وسق سے کم ہوں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الحبوب والثمار/حدیث: 2304]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 980، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2298، 2299، 2304، 2305، 2306، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1457، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1794، 1833، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7516، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1901، 1906، 1922، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14379»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2305
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، أَيْضًا حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، أَيْضًا حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ ، فَذَكَرُوا جَمِيعًا الْحَدِيثَ نَحْوَ حَدِيثِ مَنْصُورِ بْنِ زَيْدٍ، غَيْرَ أَنَّ دَاوُدَ بْنَ عَمْرٍو، قَالَ: عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الْخَبَرُ لَمْ يَسْمَعْهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ مِنْ جَابِرٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت عمرو بن دینار نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نہیں سنی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الحبوب والثمار/حدیث: 2305]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 980، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2298، 2299، 2304، 2305، 2306، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1457، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1794، 1833، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7516، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1901، 1906، 1922، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14379»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6037
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا مَاتَ وَتَرَكَ مُدَبَّرًا وَدَيْنًا فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ فِي دَيْنِهِ فَبَاعُوهُ بِثَمَانِ مِائَةٍ
۔ سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی فوت ہوا اور مدبر غلام اپنے ورثے میں چھوڑا، جبکہ وہ مقرو ض بھی تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ اس غلام کو اس کے قرض کی ادائیگی میں فروخت کردیں، پس انہوں نے اس کو آٹھ سو درہم میں فروخت کیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلم كتاب القرض والدين/حدیث: 6037]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله ’’مات وترك دينا‘‘ وھذا اسناد ضعيف، شريك بن عبد الله النخعي سييء الحفظ۔ أخرجه بنحوه البخاري:2230، ومسلم: 997، لكن دون اللفظة الضعيفة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14934 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14996»
وضاحت: فوائد: … ”مُدَبَّر“ اس غلام کو کہتے ہیں، جس کا آقا اپنی زندگی میںیہ کہہ دیتا ہے کہ وہ اس کے مرنے کے بعد آزاد ہو گا۔
اس روایت کی اصل شکل درج ذیل حدیث میں بیان کی گئی ہے:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک ابومذکور نامی انصاری آدمی نے اپنے غلام کو مدبَّر بنا دیا، جبکہ اِس کے علاوہ اس کے پاس کوئی مال نہیں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو اپنے پاس بلایا اور فرمایا: ”اس کو کون آدمی خریدے گا، اس کو کون آدمی خریدے گا؟“ پس سیدنا نُعیم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے آٹھ سو درہم میں اُس کو خرید لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو مذکور کو اس کی قیمت دی اور فرمایا: ”جب کوئی آدمی فقیر ہو تو وہ سب سے پہلے اپنی ذات پر خرچ کرے، اگر زائد مال ہو تو اس کو اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے، اگر ان سے بھی بچ جائے تو اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرے اور پھر بھی کوئی مال بچ جائے
تو اِدھر اُدھر خرچ کر دے۔“ (صحیح مسلم: ۹۹۷، مسند احمد: ۳/ ۳۰۵)

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله ’’مات وترك دينا‘‘ وھذا اسناد ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21547
وَرَوَاهُ شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مَاتَ، وَتَرَكَ مُدَبَّرًا وَدَيْنًا، فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ فِي دَيْنِهِ، فَبَاعُوهُ بِثَمَانِمِائَةٍ.. أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، قَالُوا: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا شَرِيكٌ، فَذَكَرَهُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ: قَوْلُ شَرِيكٍ: إِنَّ رَجُلًا مَاتَ، خَطَأٌ مِنْهُ، لِأَنَّ فِي حَدِيثِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ: وَدَفَعَ ثَمَنَهُ إِلَيْهِ، وَقَالَ:" اقْضِ دَيْنَكَ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ سَيِّدَ الْمُدَبَّرِ كَانَ حَيًّا يَوْمَ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ:" لَا يَشُكُّ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي الْحَدِيثِ فِي خَطَأِ شَرِيكٍ فِي هَذَا، وَإِنَّمَا وَقَعَ هَذَا الْخَطَأُ لَهُ وَلِغَيْرِهِ بِمَا":.
شریک بن عبداللہ نے سلمہ بن کہیل کے واسطے سے عطاء اور ابوزبیر سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ ایک آدمی فوت ہو گیا، اس نے مدبر غلام اور قرض چھوڑا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اسے اس کے قرض میں فروخت کر دیں، تو انہوں نے اسے 800 درہم میں فروخت کر دیا۔
ابوبکر نیشاپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شریک کی یہ بات کہ آدمی فوت ہو گیا تھا غلطی پر مبنی ہے، کیونکہ اعمش کی سلمہ بن کہیل سے روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف قیمت واپس کی اور فرمایا: ”اپنا قرض ادا کرو۔“ اسی طرح عمرو بن دینار اور ابوزبیر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ مدبر کا مالک اس کی فروخت کے دن زندہ تھا۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: محدثین کو اس بارے میں شریک کی غلطی میں کوئی شک نہیں، یہ غلطی انہیں اور دوسروں کو اس روایت کی وجہ سے لگی جو آگے آ رہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المدبر/حدیث: 21547]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں