🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَمَا فِيهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
باب: موزوں پر مسح کے بارے میں رخصت اور اس بارے میں روایات میں اختلاف
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 768 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 768
مسند احمد: 26827
الفتح الربانی: 748
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1385
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 757 ترقیم الرسالہ : -- 768
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: قَرَأْتُ كِتَابًا لِعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، مَعَ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَسْحِ، فَقَالَتْ: قُلْتُ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلَّ سَاعَةٍ يَمْسَحُ الإِنْسَانُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَلا يَخْلَعْهُمَا؟ قَالَ: نَعَمْ" .
عمر بن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء بن یسار کی کتاب میں پڑھا جو عطاء بن یسار کے پاس تھی۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ تھیں، سے موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کیا۔ تو انہوں نے بتایا کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا آدمی ہمیشہ اپنے موزوں پر مسح کر سکتا ہے، ان دونوں کو اتارے ہی نہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 768]
ترقیم العلمیہ: 757
تخریج الحدیث: «إسناد صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 768، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27469»
«إسناد صحيح لا علة فيه، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (2 / 267) _x000D_»

الحكم على الحديث:
إسناد صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26827
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابٍ لِعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ مَعَ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: فَسَأَلْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكُلَّ سَاعَةٍ يَمْسَحُ الْإِنْسَانُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَلَا يَنْزِعُهُمَا؟ قَالَ:" نَعَمْ" .
عطاء بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ سے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ کیا انسان ہر لمحے موزوں پر مسح کرسکتا ہے اور انہیں نہ اتارے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26827]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف على نكارة فى متنه من أجل عمر بن إسحاق بن يسار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 748
عَنْ عُمَرَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابٍ لِعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ مَعَ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: فَسَأَلْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، قَالَتْ: قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَكُلِّ سَاعَةٍ يَمْسَحُ الْإِنْسَانُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَلَا يَنْزِعُهُمَا؟ قَالَ: ( (نَعَمْ) )
عمر بن اسحاق بن یسار کہتے ہیں: میں نے عطاء بن یسار کی موجودگی میں ان کی ایک کتاب میں پڑھا کہ انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ سیدہ میمونہؓ سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا انسان ہر گھڑی موزوں پر مسح کرتا رہے اور ان کو نہ اتارے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔
فوائد: اس حدیث کے مطابق ہر وقت موزوں پر مسح کرنے کی گنجائش ہے، البتہ اس موضوع پر درج ذیل روایت قابل توجہ ہے: حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: خَرَجتُ مِنَ الشَّامِ إِلٰی الْمَدِیْنَۃِ یَوْمَ الْجُمَعَۃِ، فَدَخَلْتُ عَلٰی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: مَتٰی أَوْلَجْتَ خُفَّیْکَ فِی رِجْلَیْکَ؟ قُلْتُ: یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، قَالَ: فَھَلْ نَزَعْتَھُمَا؟ قُلْتُ: لَا۔ قَالَ: أَصَبْتَ السُّنَّۃَ۔ میں جمعہ کے روز شام سے مدینہ کی طرف روانہ ہوا، (جب وہاں پہنچا تو) حضرت عمر بن خطاب ؓ کے پاس گیا۔ انھوں نے کہا: تم نے موزے کب پہنے تھے؟ میں نے کہا: جمعہ کے روز۔ انھوں نے پوچھا: کیا پھر ان کو اتارا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ انھوں نے کہا: تم نے سنت کی موافقت کی ہے۔ (شرح معانی الآثار: ۱/۴۸،دارقطنی: ص۷۲، حاکم: ۱/۱۸۰ـ ۱۸۱،صحیحہ: ۲۶۲۲) جب صحابی کسی عمل یا قول کو سنت کہہ دے تو اس کی مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہوتی ہے۔ اس حدیث کا پچھلے باب کی احادیث سے تعارض ہے، کیونکہ ان میں مسافر کو تین دنوں کی اور اس میں سات دنوں کی گنجائش دی گئی ہے۔ ان دو احادیث میں اس طرح جمع و تطبیق ممکن ہے کہ سات دنوں والی روایت کو ضرورت اور جماعت کی معیت میں رہنے کی وجہ سے موزے نہ اتار سکنے پر محمول کیا جائے، شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کا بھی یہی خیال ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 748]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف علي نكارة في متنه، عمر بن اسحاق بن يسار ليس بالقوي۔ أخرجه الدارقطني: 1/ 199، وأخرج بنحوه ابويعلي: 7094، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26827 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27364»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت ضعیف ہے، نیز یہ مسح سے متعلقہ کسی خاص مسئلے پر دلالت نہیں کرتی۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف علي نكارة في متنه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1385
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: سَأَلْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ. قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكُلَّ سَاعَةٍ يَمْسَحُ الْإِنْسَانُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَلَا يَنْزِعُهُمَا؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عطاء بن یسار بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا انسان ہر وقت موزوں پر مسح کر سکتا ہے؟ یوں کہ وہ انہیں نہ اتارے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1385]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26287»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں