🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابُ مَا فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ تَوْقِيتٍ
باب: موزوں پر مسح کرنے کی کوئی مخصوص مدت نہیں ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 779 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 779، 780
بلوغ المرام: 59
السنن الكبرى للبيهقي: 1331
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 768 ترقیم الرسالہ : -- 779
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ زُبَيْدِ بْنِ الصَّلْتِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ:" إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا، وَلْيُصَلِّ فِيهَا وَلا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلا مِنْ جَنَابَةٍ" . قَالَ:.
زبید بن صلت بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”جب کوئی شخص وضو کر کے موزے پہنے تو ان پر مسح کر کے نماز ادا کر سکتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو انہیں نہ اتارے، البتہ جنابت کی حالت میں حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 779]
ترقیم العلمیہ: 768
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1350، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 779»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 59
وعن عمر رضي الله عنه موقوفا،‏‏‏‏ وعن أنس مرفوعا: «‏‏‏‏إذا توضأ أحدكم فلبس خفيه فليمسح عليهما،‏‏‏‏ وليصل فيهما،‏‏‏‏ ولا يخلعهما إن شاء إلا من الجنابة» .‏‏‏‏ أخرجه الدارقطني والحاكم وصححه.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقف اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے کہ ”جب تم میں سے کوئی وضو کر کے موزے پہنے تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے اور ان کو پہنے ہوئے نماز پڑھ لے۔ اگر چاہے تو ان کو نہ اتارے، الایہ کہ غسل جنابت کی ضرورت پیش آ جائے۔“
اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 59]
«وَعَنْ» اور سے – «عُمَرَ» عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «مَوْقُوفًا» موقوفاً (ان کے اپنے قول کے طور پر)، – «وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر): – «إِذَا» جب – «تَوَضَّأَ» وضو کرے – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کوئی – «فَلَبِسَ» پھر وہ پہن لے – «خُفَّيْهِ» اپنے دونوں موزے – «فَلْيَمْسَحْ» تو اسے چاہیے کہ مسح کرے – «عَلَيْهِمَا» ان دونوں پر، – «وَلْيُصَلِّ» اور وہ نماز پڑھے – «فِيهِمَا» ان دونوں میں، – «وَلَا يَخْلَعْهُمَا» اور وہ انہیں نہ اتارے – «إِنْ شَاءَ» اگر وہ چاہے – «إِلَّا» سوائے – «مِنَ» سے (وجہ سے) – «الْجَنَابَةِ» جنابت کے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔
اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقوفاً اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے پھر اپنے دونوں موزے پہن لے، تو وہ ان دونوں پر مسح کرے اور ان دونوں (کو پہنے ہوئے) میں نماز پڑھے، اور اگر وہ چاہے تو انہیں جنابت کے علاوہ کسی اور وجہ سے نہ اتارے۔“ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 59]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني، الطهارة، باب ما جاء في المسح علي الخفين من غير توقيت: 1 /203، 204، والحاكم:1 /181، وتعقيه الذهبي، والحديث حسن موقوفًا وأما المرفوع فسنده ضعيف: فيه مقدام بن داود وهو ضعيف، والحديث ليس علي عمومه بل خصصه الحديث الآتي.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 768M ترقیم الرسالہ : -- 780
وَحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: وَمَا عَلِمْتُ أَحَدًا جَاءَ بِهِ إِلا أَسَدُ بْنُ مُوسَى.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ ابن صاعد نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ: ”میرے علم کے مطابق اس حدیث کو صرف اسد بن موسیٰ نے بیان کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 780]
ترقیم العلمیہ: 768M
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 648، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1349، 1350، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 780، 781»
«إسناده قوي وأسد بن موسى صدوق وثقه النسائي وغيره، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 175)»

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1331
قَالَ: وَحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: وَمَا عَلِمْتُ أَحَدًا جَاءَ بِهِ إِلَّا أَسَدَ بْنَ مُوسَى قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ تَابَعَهُ فِي الْحَدِيثِ الْمُسْنَدِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ وَلَيْسَ عِنْدَ أَهْلِ الْبَصْرَةِ عَنْ حَمَّادٍ وَلَيْسَ بِمَشْهُورٍ وَاللهُ أَعْلَمُ ⦗٤٢١⦘ فَأَمَّا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَالرِّوَايَةُ عَنْهُ فِي ذَلِكَ مَشْهُورَةٌ.
(الف) سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح نقل فرماتے ہیں۔ (ب) ابن صاعد کہتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق اس حدیث کو اسد بن موسیٰ کے علاوہ کسی نے بیان نہیں کیا۔ (ج) شیخ کہتے ہیں: مسند حدیث میں اس کی متابعت عبدالغفار بن داؤد حرانی نے کی ہے، لیکن یہ اہل بصرہ کے ہاں حماد سے مروی نہیں اور یہ مشہور نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1331]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں