الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ قَوْلِهِ صلى الله عليه وسلم لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ يَعْنِي فَتَحَ مَكَّةَ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10644 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 10644
مسند الشهاب: 845
مصنف ابن ابی شیبہ: 39702
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5906
حدیث نمبر: 10644
عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ} قَالَ قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا وَقَالَ ( (النَّاسُ حَيِّزٌ وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ) ) وَقَالَ ( (لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ) ) فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ كَذَبْتَ وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عَرَافَةِ قَوْمِهِ وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ فَسَكَتَا فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدُّرَّةَ لِيَضْرِبَهُ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا صَدَقَ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سورۂ نصر {اِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ وَرَأَیْتَ النَّاسَ} نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی مکمل تلاوت کی اور پھر فرمایا: لوگ ایک فریق ہیں اور میں اور میرے صحابہ ایک فریق ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہے، البتہ جہاد اور نیت باقی ہے۔ مروان نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے کہا: تم جھوٹ بول رہے ہو، جبکہ اس کے پاس سیدنا رافع بن خدیج اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے اور وہ اس کے پاس تخت پر بیٹے ہوئے تھے، سیدناابو سعید رضی اللہ عنہ نے جواباً کہا: اگر یہ دو چاہیں تو یہ بھی تجھے یہ حدیث بیان کر سکتے ہیں، لیکن یہ اپنی قوم کی ریاست چھن جانے سے ڈرتا ہے اور اس کو زکوۃ و صدقات کی وصول کا عہد ہ چھن جانے کا ڈر ہے، پس وہ دونوں خاموش رہے، لیکن جب مروان نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کو کوڑا مارنے کے لیے اٹھایا اور انھوں نے اس کاروائی کو دیکھا تو کہا: ابوسعید خدری سچ کہہ رہے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10644]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون قوله الناس حيز وانا واصحابي حيز وھذا اسناد ضعيف لانقطاعه، ابو البختري الطائي لم يسمع من ابي سعيد، أخرجه الحاكم: 2/ 257، والطبراني في الكبير: 4444، وابن ابي شيبة: 14/ 498، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21629 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21967»
وضاحت: فوائد: … مکہ مکرمہ فتح ہونے کے بعد اس شہر سے ہجرت کرنے کا حکم ختم ہو گیا ہے، اسی طرح جو علاقہ پہلے سے ہی دار الاسلام ہے، اس سے بھی ہجرت کرنے کا حکم نہیں ہے۔ البتہ دار الکفر سے ہجرت کرنے کا حکم باقی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله الناس حيز وانا واصحابي حيز وھذا اسناد ضعيف لانقطاعه
حدیث نمبر: 11167
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ سورة النصر آية 1 - 2، قَالَ: قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا، وَقَالَ:" النَّاسُ حَيْزُ، وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيْزُ"، وَقَالَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ"، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ كَذَبْتَ، وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ، وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عِرَافَةِ قَوْمِهِ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ، فَسَكَتَا، فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ لِيَضْرِبَهُ، فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ، قَالُوا: صَدَقَ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت نصر نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ صحابہ کرام کو مکمل سنائی اور فرمایا کہ تمام لوگ ایک طرف ہیں اور میں اور میرے صحابہ ایک پلڑے میں ہیں۔ اور فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت فرض نہیں رہی، البتہ جہاد اور نیت کا ثواب باقی ہے۔ یہ حدیث سن کر مروان نے ان کی تکذیب کی، اس وقت وہاں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے جو مروان کے ساتھ اس کے تخت پر بیٹھے ہوئے تھے، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ اگر یہ دونوں چاہیں تو تم سے یہ حدیث بیان کرسکتے ہیں لیکن ان میں سے ایک کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے ان کی قوم کی چوہدراہٹ چھین لوگے اور دوسرے کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے صدقات روک لوگے، اس پر دونوں حضرات خاموش رہے اور مروان نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کو مارنے کے لئے کوڑا اٹھا لیا، یہ دیکھ کر ان دونوں حضرات نے فرمایا یہ سچ کہہ رہے ہیں۔ فائدہ: اس روایت کی صحت پر راقم الحروف کو شرح صدر نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11167]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: الناس حيز، وأنا وأصحابي حيز ،وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو البختري الطائي لم يسمع من أبى سعيد
حدیث نمبر: 21629
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ سورة النصر آية 1، قَالَ: قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا، وَقَالَ: " النَّاسُ حَيِّزٌ، وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ"، وَقَالَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ" ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ كَذَبْتَ، وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ، فَرَفَعَ عَلَيْهِ مَرْوَانُ الدِّرَّةَ لِيَضْرِبَهُ، فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا: صَدَقَ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت نصر نازل ہوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو مکمل سنائی اور فرمایا تمام لوگ ایک طرف ہیں اور میں اور میرے صحابہ رضی اللہ عنہ ایک پلڑے میں ہیں اور فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت فرض نہیں رہی البتہ جہاد اور نیت کا ثواب باقی ہے یہ حدیث سن کر مروان نے ان کی تکذیب کی اس وقت وہاں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے جو مروان کے ساتھ اس کے تخت پر بیٹھے ہوئے تھے، حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ اگر یہ دونوں چاہیں تو تم سے یہ حدیث بیان کرسکتے ہیں لیکن ان میں سے ایک کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے ان کی قوم کی چوہدارہٹ چھین لو گے اور دوسرے کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے صدقات روک لو گے اس پر وہ دونوں حضرات خاموش رہے اور مروان نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کو مارنے کے لئے کوڑا اٹھا لیا یہ دیکھ کر ان دونوں حضرات نے فرمایا یہ سچ کہہ رہے ہیں۔ فائدہ۔ اس روایت کی صحت پر راقم الحروف کو شرح صدر نہیں ہو پارہا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21629]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: الناس حيز وأنا وأصحابي حيز، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو البختري لم يسمع من أبى سعيد
حدیث نمبر: 845
845 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا قَالَ: «أَنَا حَيِّزٌ وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: «إذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ» (النصر: ۱) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تلاوت کیا یہاں تک کہ آپ نے اسے مکمل (پڑھ کر) ختم کر دیا (پھر) فرمایا: ”میں ایک طرف ہوں اور میرے صحابہ بھی ایک طرف ہیں (جبکہ باقی تمام لوگ دوسری طرف ہیں)۔ فتح کے بعد ہجرت نہیں ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 845]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 3035، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11337، 22030، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 602، 1010، 2319»
ابوا لبختری کا سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔
ابوا لبختری کا سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 38084 ترقیم الشثری: -- 39702
حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ابي البختري، عن ابي سعيد الخدري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: لما نزلت هذه السورة إذا جاء نصر الله والفتح قال: قراها رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى ختمها، وقال: الناس حيز وانا واصحابي حيز، وقال: لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية، فقال له مروان: كذبت وعنده زيد بن ثابت، ورافع بن خديج وهما قاعدان معه على السرير، فقال ابو سعيد : لو شاء هذان لحدثاك، ولكن هذا يخاف ان تنزعه عن عرافة قومه، وهذا يخشى ان تنزعه عن الصدقة، فسكتا، فرفع مروان الدرة ليضربه، فلما رايا ذلك قالا: صدق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نزل)، وفي [ع]: (أنزلت).
(٢) سقط من: [أ، ب]، وفي [ق]: (في أتمها).
(٣) في [ب، س]: (خير).
(٤) أي: في ناحية من الفضل، وفي [ب، س]: (خير).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٦) في [ع]: (عراقة).
(٧) في [جـ، ع]: (يخشا).
(٨) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٩) منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن أبي سعيد، أخرجه أحمد (١١١٦٧)، والطيالسي (٦٠٢)، والحاكم ٢/ ٢٥٧، والبيهقي في الدلائل ٥/ ١٠٩، والطبراني (٤٤٤٤)، والقضاعي في مسند الشهاب (٨٤٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٢٩)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٣٨٤.
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب سورة اذا جاء نصر اللّٰہ والفتح۔ نازل ہوئی۔ مکمل تلاوت فرمائی یہاں تک کہ اس کو ختم فرمایا۔ اور پھر ارشاد فرمایا۔ ایک جہت میں (بعد والے) لوگ ہیں اور ایک جہت میں میں اور میرے صحابہ (پہلے ایمان لانے والے) ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔ مروان نے حضرت ابو سعید خدری سے کہا۔ تم جھوٹ کہہ رہے ہو۔ (اس وقت) مروان کے پاس زید بن ثابت اور رافع بن خدیج موجود تھے اور اس کے ساتھ تخت پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ابو سعید خدری نے فرمایا: اگر یہ دونوں چاہتے تو یہ بھی تمہیں (یہ) حدیث بیان کرتے لیکن (ان میں سے) ایک اس بات سے خوف کھاتا ہے کہ تم اس کو اپنی قوم کی سرداری سے ہٹا دو گے اور (ان میں سے) ایک اس بات سے خوف کھاتا ہے تم اس کو صدقہ (کی وصولی) سے ہٹا دو گے۔ لیکن یہ دونوں حضرات خاموش رہے کہ اسی دوران مروان نے درہ بلند کیا تاکہ ابو سعید کو مارے۔ پس جب ان دونوں حضرات نے یہ دیکھا تو دونوں نے فرمایا۔ ابوسعید نے سچ بات بتائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39702]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن أبي سعيد .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11337، 22030، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 602، 1010، 2319، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2629، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3035، ترقيم محمد عوامة: 38084»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11337، 22030، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 602، 1010، 2319، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2629، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3035، ترقيم محمد عوامة: 38084»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 9275
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى خَتَمَهَا وَقَالَ:" النَّاسُ حَيِّزٌ وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ" وَقَالَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ".
فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: كَذَبْتَ. وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خُدَيْجٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عَرَافَةِ قَوْمِهِ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ فَسَكَتَا ؛ فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ لَيَضْرِبَهُ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا: صَدَقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: كَذَبْتَ. وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خُدَيْجٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عَرَافَةِ قَوْمِهِ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ فَسَكَتَا ؛ فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ لَيَضْرِبَهُ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا: صَدَقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پڑھا اور پوری سورت کو پڑھا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”دیگر لوگ ایک جگہ میں ہیں، اور میں اور میرے اصحاب ایک جگہ میں ہیں، آپ نے فرمایا: فتح کے بعد ہجرت نہیں رہی لیکن جہاد اور نیت ہیں“ (راوی کہتے ہیں:) تو مروان نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اس وقت مروان کے پاس سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی پلنگ پر اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر یہ دونوں چاہیں، تو یہ بھی تمہیں یہ حدیث بیان کر سکتے ہیں لیکن یہ صاحب اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ تم انہیں ان کی قوم کے عہدے دار کے عہدے سے الگ کر دو گے اور یہ دوسرے صاحب اس بات سے ڈرتے ہیں کہ تم انہیں صدقہ کی وصولی سے الگ کر دو گے یہ دونوں صاحبان خاموش رہے مروان نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو مارنے کے لئے درہ اٹھایا جب ان دونوں صاحبان نے یہ بات دیکھی تو ان دونوں نے کہا: یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے یہ بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9275]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے یہ بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9275]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (22/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16393
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" النَّاسُ حَيِّزٌ، وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ".
فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ: صَدَقَ، وَهُوَ عِنْدَ مَرْوَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي الْهِجْرَةِ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْجِهَادِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ: صَدَقَ، وَهُوَ عِنْدَ مَرْوَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي الْهِجْرَةِ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْجِهَادِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ ایک مکان میں ہیں، اور میں اور میرے اصحاب ایک مکان میں ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بتایا: انہوں نے ٹھیک کہا: ہے، وہ اس وقت مروان کے پاس موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسے امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے جو اس سے پہلے کتاب الجہاد کے آغاز میں، ہجرت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16393]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسے امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے جو اس سے پہلے کتاب الجہاد کے آغاز میں، ہجرت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4444) أخرجه احمد فى المسند (22/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10783، 21119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4429
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: النَّاسُ حَيِّزٌ وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ. فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ : صَدَقَ وَهُمْ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ.
ابوالبختری رحمہ اللہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عام لوگ ایک گروہ ہیں اور میرے صحابہ ایک الگ گروہ ہیں۔“ تو سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما نے کہا: انہوں نے سچ کہا۔ اور یہ لوگ اس وقت مروان بن حکم کے ہاں موجود تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4429]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 286، حدیث 4444»
حدیث نمبر: 4769
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبُحْتُرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَصْحَابِي حَيِّزٌ وَالنَّاسُ حَيِّزٌ، فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ : صَدَقَ.
ابوبحتری، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ ایک گروہ ہیں اور باقی لوگ ایک گروہ ہیں۔“ اس پر زید بن ثابت اور رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما نے کہا: سچ فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4769]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 115، حدیث 4786»
حدیث نمبر: 5906
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، سَمِعَ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ قَالَ: أَنَا وَأَصْحَابِي خَيْرٌ وَالنَّاسُ خَيْرٌ، لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ - وَكَانَ أَمِيرًا عَلَى الْمَدِينَةِ - فَقَالَ: كَذَبْتَ. وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، وَهُمَا مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ: أَبُو سَعِيدٍ : أَمَا إِنَّ هَذَيْنِ لَوْ شَاءَا لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عِرَافَةِ قَوْمِهِ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ يَعْنِي - زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ - قَالَ: فَرَفَعَ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا: صَدَقَ".
وَبِهِ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ - إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ".
وَبِهِ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ - إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ".
سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ سورہ مبارکہ ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آخر تک تلاوت فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: ”میں اور میرے صحابہ خیر پر ہیں اور دیگر لوگ بھی خیر پر ہیں، فتح مکہ کے بعد اب کوئی ہجرت (فرض) نہیں ہے۔“ سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مروان بن حکم سے یہ حدیث بیان کی—جبکہ وہ مدینہ کا گورنر تھا—تو اس نے (انکار کرتے ہوئے) کہا: ”آپ نے غلط کہا ہے“، اس وقت مروان کے پاس سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما تخت پر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر یہ دونوں چاہیں تو تم سے یہ حدیث بیان کر سکتے ہیں، لیکن یہ (رافع) اس خوف سے خاموش ہے کہ کہیں تم اسے اس کی قوم کی سرداری سے معزول نہ کر دو، اور یہ (زید بن ثابت) اس ڈر سے چپ ہے کہ کہیں تم اسے صدقات کی وصولی کے عہدے سے نہ ہٹا دو۔“ راوی کا بیان ہے کہ مروان نے ان (ابو سعید) پر کوڑا اٹھا لیا، جب ان دونوں صحابہ نے یہ منظر دیکھا تو گواہی دی کہ: ”ابو سعید نے سچ کہا ہے“۔ اسی سند کے ساتھ سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی (تو انہوں نے یہی واقعہ ذکر کیا) البتہ اس روایت میں یہ ہے کہ مروان کے پاس اس وقت سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہما موجود تھے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5906]
تخریج الحدیث: «شعبة، عمرو بن مرة: ثقتان؛ أبو البختري سعيد بن فيروز: ثقة كثير الإرسال، وذكر أبو داود أنه لم يسمع من أبي سعيد (من الحفظ)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات؛ إلا أنه قيل: إن أبا البختري لم يسمع من أبي سعيد