الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ مَا جَاءَ فِي احْتِصَارِهِ صلى الله عليه وسلم وَمُعَالَجَتِهِ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ وَتَخْسِيرِهِ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاخْتِيَارِهِ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى وَهُوَ آخِرُ مَا تَكَلَّمَ بِهِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا موت کے سکرات سے واسطہ پڑنا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دنیا اور آخرت میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیئے جانے اور آپ کے رفیق اعلیٰ کو منتخب کرنے کا بیان اور اس بات کا ذکر کہ یہ آخری الفاظ تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے ادا ہوئے
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11032 (کل: 13 مقامات، 3 کتب)
11 تا 13
حدیث نمبر: 1377
وَعَنْهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَمِيصَةٌ سَوْدَاءُ حِينَ اشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ، قَالَتْ: فَهُوَ يَضَعُهَا مَرَّةً عَلَى وَجْهِهِ وَمَرَّةً يَكْشِفُهَا عَنْهُ وَيَقُولُ: ( (قَاتَلَ اللَّهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ) ) يُحَرِّمُ ذَلِكَ عَلَى أُمَّتِهِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ چادر تھی، جس وقت آپ کی تکلیف بڑھ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی اسے چہرے پر لے لیتے اور کبھی چہرے سے ہٹا دیتے اور فرماتے: اللہ ان لوگوں کو ہلاک کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس فعل کو اپنی امت پر حرام فرمارہے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1377]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف، ابن اسحاق مدلس وقد عنعن أخرجه النسائي في الكبري: 7091 وأخرجه البخاري ومسلم عن ابن عباس و عائشة كما تقدم في355، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26350)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26882»
وضاحت: فوائد: … تینوں احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرض الموت کا ذکر ہے، گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو علم ہو گیا تھا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیائے فانی سے رخصت ہونے والے ہیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہودیوں اور عیسائیوں کے اس بدکردار کا ذکر کر کے اپنی قبر کو بھی اس قسم کی تعظیم سے محفوظ کرنا چاہا۔ لعنت کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جرم انتہائی سنگین اور کبیرہ گناہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو وجوہات کی بنا پر ایسا کرنے سے منع کیا: (۱) اہل کتاب کی مشابہت سے بچنا اور (۲) اس کا شرک خفی پر مشتمل ہونا، اس کی صورت یہ ہے کہ آدمی اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے آتا ہے، لیکننتیجہ مخلوق کی ممنوعہ تعظیم کی صورت میں نکلتا ہے، پھر معاملہ شرکِ جلی تک جا پہنچتا ہے۔ جیسا کہ اب مزاروں اور قبوں پر ہو رہا ہے۔ نیکو کار لوگوں کے مقبروں اور ان کے پاس نماز پڑھنے کا بھییہی حکم ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1113
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ . أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ قَالَتْ: كَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- خَمِيصَةٌ سَوْدَاءُ، حِينَ اشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ، فَهُوَ يَضَعُهَا مَرَّةً عَلَى وَجْهِهِ، وَمَرَّةً يَكْشِفُهَا وَيَقُولُ: قَاتَلَ اللهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ يُحَذِّرُ ذَلِكَ عَلَى أُمَّتِهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سیاہ رنگ کی منقش چادر تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف میں شدت آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کبھی اپنے چہرہ مبارک پر ڈال لیتے اور کبھی اسے چہرے سے ہٹا دیتے۔ اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہلاک کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس فرمان کے ذریعے) اپنی امت کو اس عمل سے ڈرا رہے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1113]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 435، 1330، 1390، 3453، 4441، 4443، 5815، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 531، 529، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2327، 3182، 6619، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 702 / 1، 2045 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 784، 2184، 7054، 7052، 7053، 7056، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1443، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7319، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1909، 24694، 25151، 25534، 25769، 26556، 26790، 26819، 26995، 26992، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1588، 15917، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7629، 7634، 11942، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4746، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7734»
حدیث نمبر: 7734
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْخَطِيبُ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو يُوسُفَ الْقُلُوسِيُّ ، ثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو هَمَّامٍ الْخَارَكِيُّ ، نَا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو هَمَّامٍ الْخَارَكِيُّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو هَمَّامٍ الْخَارَكِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت فرمائے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عثمان بن عروہ سے منصور بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو ہمام خارکی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7734]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عثمان بن عروہ سے منصور بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو ہمام خارکی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7734]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 435، 1330، 1390، 3453، 4441، 4443، 5815، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 531، 529، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2327، 3182، 6619، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 702 / 1، 2045 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 784، 2184، 7054، 7052، 7053، 7056، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1443، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7319، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1909، 24694، 25151، 25534، 25769، 26556، 26790، 26819، 26995، 26992، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1588، 15917، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7629، 7634، 11942، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4746، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1113»