🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ خَلْقِهِ، وَتَنَاسُ أَعْضَائِهِ، وَاسْتَوَاءِ أَجْزَائِهِ وَمَا جَمَعَ اللَّهُ فِيهِ مِنَ الْكَمَالَاتِ
آپ کے جسد اطہر، اعضاء کے تناسب و درستی اور آپ کے دیگر کمالات کا تذکرہ جن سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو نوازا
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11120 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
الفتح الربانی: 11120، 11122
سنن ترمذی: 3637
شمائل ترمذی: 5، 7، 19
مشکوۃ المصابیح: 5790
مسند احمد: 746، 946، 1053، 1122، 1300
صحیح ابن حبان: 6311
المستدرک علی الصحیحین: 4239
الجامع الكامل: 9430، 9431
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14020
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 369، 370
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1300
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَازِنٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، انْعَتْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صِفْهُ لَنَا، فَقَالَ:" كَانَ لَيْسَ بِالذَّاهِبِ طُولًا، وَفَوْقَ الرَّبْعَةِ، إِذَا جَاءَ مَعَ الْقَوْمِ غَمَرَهُمْ، أَبْيَضَ شَدِيدَ الْوَضَحِ، ضَخْمَ الْهَامَةِ، أَغَرَّ أَبْلَجَ، هَدِبَ الْأَشْفَارِ، شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، إِذَا مَشَى يَتَقَلَّعُ كَأَنَّمَا يَنْحَدِرُ فِي صَبَبٍ، كَأَنَّ الْعَرَقَ فِي وَجْهِهِ اللُّؤْلُؤُ، لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ، بِأَبِي وَأُمِّي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
یوسف بن مازن کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے درخواست کی کہ امیر المومنین! ہمارے سامنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کیجئے، فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ لمبے قد کے نہ تھے، درمیانے قد سے تھوڑے اونچے تھے، لیکن جب لوگوں کے ساتھ آ رہے ہوتے تو سب سے اونچے محسوس ہوتے، سفید کھلتا ہوا رنگ تھا، سر مبارک بڑا تھا، روشن کشادہ پیشانی تھی، پلکوں کے بال لمبے تھے، ہتھیلیاں اور پاؤں مبارک بھرے ہوئے تھے، جب چلتے تو پاؤں اٹھا کر چلتے، ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کسی گھاٹی میں اتر رہے ہوں، پسینہ کے قطرات روئے انور پر موتیوں کی مانند محسوس ہوتے تھے، میں نے ان جیسا نہ ان سے پہلے دیکھا اور نہ ان کے بعد، میرے ماں باپ ان پر قربان ہوں، صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1300]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، يوسف بن مازن لم يدرك علياً ، وخالد بن خالد مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11122
عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ ضَخْمُ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ شَثْنُ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ مُشْرَبٌ وَجْهُهُ حُمْرَةً طَوِيلُ الْمَسْرُبَةِ ضَخْمُ الْكَرَادِيسِ إِذَا مَشَى تَكَفَّأَ تَكَفُّؤًا كَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔(دوسری سند) نافع بن جبیربن مطعم سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ تو بہت زیادہ دراز قد تھے اور نہ ہی پست قد تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر بڑا اور داڑھی گھنی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلیاں اور پاؤں پر گوشت تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ انور سرخی مائل سفید تھا، اعضاء کی ہڈیاں مضبوط تھیں، سینہ سے ناف تک بالوں کی لمبی لکیر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے تو ذرا جھک کر یوں چلتے گویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلندی سے اتر رہے ہیں، میں نے آپ سے پہلے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا کوئی آدمی نہیں دیکھا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11122]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 947»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چال کے بارے میں روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت تیز رفتار تھے، بازار میں چلنے والے شخص کی رفتار سے چلتے تھے، درماندہ اور سست نہ تھے، کوئی آپ کا ساتھ نہ پکڑ سکتا تھا، جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کسی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر تیز رفتار نہیں دیکھا، گویا کہ زمین آپ کے لیے لپیٹ دی جاتی تھی۔ ہم تو اپنے آپ کو تھکا مارتے اور آپ بے پروائی سے چلتے رہتے۔
آپ جب قدم رکھتے تو پورا قدم رکھتے، چلتے توجھٹکے سے اٹھتے اور یوں چلتے گویا ڈھلوان سے اتر رہے ہوں، پھر جھٹکے سے پاؤں اٹھاتے اور نرمی سے چلتے۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 947
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6311
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ كَانَ إِِذَا وَصَفَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ " عَظِيمَ الْهَامَةِ، أَبْيَضَ مُشْرَبًا حُمْرَةً، عَظِيمَ اللِّحْيَةِ، طَوِيلَ الْمَسْرُبَةِ، شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، إِِذَا مَشَى كَأَنَّهُ يَمْشِي فِي صَبَبٍ، لَمْ أَرَ مِثْلَهُ قَبْلَهُ وَلا بَعْدَهُ" .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرتے تھے تو یہ بیان کرتے تھے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک بڑا تھا، آپ کا رنگ سفید تھا جس میں سرخی ملی ہوئی تھی، آپ کی داڑھی گھنی تھی، آپ کے سینے سے ناف تک بالوں کی پتلی سی لکیر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں پرگوشت تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے تھے تو یوں محسوس ہوتا جیسے بلندی سے تیزی سے نیچے کی طرف آ رہے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کوئی نہیں دیکھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6311]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6311، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4216، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3637، 3637 م، 3638، وأحمد فى (مسنده) برقم: 695» «رقم طبعة با وزير 6278»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المختصر» (15/ 4). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4239
أخبرني أبو سعيد أحمد بن محمد بن عمرو الأحمسي بالكوفة، حدثنا الحسين بن حُمَيد، حدثنا أبو نُعيم الفضل بن دُكين، حدثنا المسعودي، عن عثمان بن مسلم بن هُرمز، عن نافع بن جُبَير بن مُطعِم عن علي قال: لم يكن رسولُ الله ﷺ بالطَّويل ولا بالقَصير، شَثْنُ الكفَّين والقدمَين، ضَخْمُ الرأس واللحية، مُشرَبٌ حُمْرةً، ضخمُ الكَرادِيس، طويلُ المَسْرُبَةِ، إذا مشى تكفَّأَ تكفُّؤًا كأنما يمشي يَنحطُّ من صَبَبٍ، لم أرَ قبلَه ولا بعدَه مثلَه ﷺ (3)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4194 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بہت زیادہ طویل قامت تھے اور نہ پست قد، آپ کی ہتھیلیاں اور قدم پُر گوشت اور مضبوط تھے، سر مبارک بڑا اور داڑھی گھنی تھی، رنگت سرخی مائل سفید تھی، ہڈیوں کے جوڑ بڑے تھے، سینے سے ناف تک بالوں کی لمبی لکیر تھی، جب آپ چلتے تو (قوت کی وجہ سے) تھوڑا آگے جھک کر چلتے تھے گویا کہ آپ کسی ڈھلوان سے اتر رہے ہوں، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4239]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عثمان بن مسلم بن هرمز - ويقال: عثمان بن عبد الله بن هرمز - فقد روى عنه المسعودي - وهو عبد الرحمن بن عبد الله بن عُتبة - ومسعر بن كِدام وحجّاج بن أرطاة، كما أشار إليه الدارقطني في "العلل" (314)، وذكره ابن ...» [ترقيم الرساله 4239] [ترقيم الشركة 4216] [ترقيم العلميه 4194]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9430
9430- عن علي بن أبي طالب قال: لم يكن النبي صلى الله عليه وسلم بالطويل ولا بالقصير، شثن الكفين والقدمين، ضخم الرأس، ضخم الكراديس، طويل المسربة، إذا مشى تكفأ تكفؤا كأنما ينحط من صبب لم أر قبله ولا بعده مثله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي في السنن (3637) وفي الشمائل (5) وأحمد (1122،1053،746) وصححه الحاكم (2/606) كلهم من طرق عن نافع بن جبير بن مطعم، عن علي قال: فذكره. وإسناده صحيح. وقال الترمذي: هذا حديث حسن صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9431
9431- عن علي بن أبي طالب قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ضخم الرأس، عظيم العينين، هَدِبَ الأشفار، مشرب العين بحمرة، كث اللحية، أزهر اللون، إذا مشى تكفأ كأنما يمشي في صعد، وإذا التفت التفت جميعاً، شثن الكفين والقدمين.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (796،684) وابن سعد (1/410) والبخاري في الأدب المفرد (1315) والبزار (660) والبيهقي في دلائل النبوة (1/212) كلهم من طريق حماد بن سلمة، عن عبد الله بن محمد بن عقيل، عن محمد بن علي، عن أبيه قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14020
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ مَازِنٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَلِيًّا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ انْعَتْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صِفْهُ لَنَا. قَالَ: كَانَ لَيْسَ بِالذَّاهِبِ طُولًا، فَوْقَ الرَّبْعَةِ إِذَا جَاءَ مَعَ الْقَوْمِ غَمَرَهُمْ، أَبْيَضَ شَدِيدَ الْوَضَحِ، ضَخْمَ الْهَامَةِ، أَغَرَّ أَبْلَجَ أَهْدَبَ الْأَشْفَارِ، شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، إِذَا مَشَى يَتَقَلَّعُ كَأَنَّمَا يَنْحَدِرُ فِي صَبَبٍ، كَأَنَّ الْعَرَقَ فِي وَجْهِهِ اللُّؤْلُؤُ لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُمِّي وَأَبِي. قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ حَدِيثٌ طَوِيلٌ وَفِي هَذَا زِيَادَةٌ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَالْآخَرُ مِنْ رِوَايَةِ يُوسُفَ بْنِ مَازِنٍ، عَنْ عَلِيٍّ وَأَظُنُّهُ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یوسف بن مازن بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: اے امیر المؤمنین! آپ ہمارے سامنے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کیجئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ لمبے تڑنگے نہیں تھے، آپ درمیانہ قد سے ذرا بڑے تھے، جب لوگوں کے ساتھ آتے تھے، تو ان سے نمایاں محسوس ہوتے تھے، سفید رنگ کے مالک تھے، چمکدار رنگ کے مالک تھے، آپ کا سر بڑا تھا، آپ کی رنگت روشن اور چمکدار تھی، پلکیں لمبی تھیں، آپ کی ہتھیلیاں اور پاؤں پُر گوشت تھے، جب آپ چلتے تھے تو پاؤں جما کر رکھتے تھے اور تیزی سے چلتے تھے، یوں جیسے بلندی سے نیچے کی طرف آ رہے ہوں اور آپ کے چہرے پر پسینہ یوں محسوس ہوتا تھا، جیسے موتی ہوں، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا، میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کی نقل کردہ حدیث امام ترمذی نے نقل کی ہے، جو ایک طویل حدیث ہے، لیکن اس روایت میں کچھ اضافہ ہے۔
یہ روایت عبداللہ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اور دوسری سند یوسف بن مازن کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ ہے، جبکہ میرا یہ خیال ہے کہ یوسف بن مازن نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14020]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1302، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4250»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 369
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ وَصَفَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَانَ عَظِيمَ الْهَامَةِ، أَبْيَضَ مُشْرَبًا حُمْرَةً، عَظِيمَ اللِّحْيَةِ، ضَخْمَ الْكَرَادِيسِ، شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، لَمْ أَرَ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْلِيمًا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصافِ حمیدہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرِ اقدس (جسم کی مناسبت سے) بڑا اور پروقار تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگِ مبارک سفید تھا جس میں سرخی کی جھلک نمایاں تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک گھنی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (کندھوں اور گھٹنوں وغیرہ کے) جوڑ بڑے اور مضبوط تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں اور قدم مبارک پُرگوشت اور مضبوط تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا (صاحبِ جمال) کوئی دوسرا نہیں دیکھا، اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی نازل فرمائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 369]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3637، 3638، وأخرجه مسند أحمد برقم: 947، وأخرجه فتح الباري برقم: 1، 3359، 3368، 5567، وأخرجه مسند البزار برقم: 474، 645، 660، 665، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4250، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 754، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 368، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 364»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ سَالِمٍ الْمَكِّيِّ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ صِفَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: «كَانَ لَا قَصِيرًا وَلَا طَوِيلًا، حَسَنَ الشَّعْرِ رَجِلَهُ، مُشْرَبًا فِي وَجْهِهِ حُمْرَةٌ، ضَخْمَ الْكَرَادِيسِ، شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، عَظِيمَ الرَّأْسِ، طَوِيلَ الْمَسْرُبَةِ، لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ، إِذَا مَشَى كَانَ كَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ»
محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصافِ مبارکہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو زیادہ پست قامت تھے اور نہ ہی بہت زیادہ طویل القامت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک نہایت خوبصورت اور قدرے لہر دار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخِ انور میں سرخی کی آمیزش تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضاء کے جوڑ بڑے اور مضبوط تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں اور قدم مبارک پرگوشت تھے، سرِ انور نمایاں اور بڑا تھا، سینے سے ناف تک بالوں کی ایک لمبی اور باریک دھاری تھی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مثل کوئی نہیں دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے تو ایسا محسوس ہوتا گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ڈھلوان سے تیزی کے ساتھ نیچے اتر رہے ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3637، 3638، وأخرجه مسند أحمد برقم: 947، وأخرجه فتح الباري برقم: 1، 3359، 3368، 5567، وأخرجه مسند البزار برقم: 474، 645، 660، 665، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4250، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 754، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 368، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 365»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں