الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضَائِلِ الْأَنْصَارِ وَمَنَاقِبِهِمْ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمْ
انصار کے فضائل و مناقب
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11534 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 11534
مسند احمد: 13268
فضائل صحابہ: 1410
حدیث نمبر: 11534
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ أَتَتِ الْأَنْصَارُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِجَمَاعَتِهِمْ فَقَالُوا إِلَى مَتَى نَنْزَعُ مِنْ هَذِهِ الْآبَارِ فَلَوْ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا اللَّهَ لَنَا فَفَجَّرَ لَنَا مِنْ هَذِهِ الْجِبَالِ عُيُونًا فَجَاءُوا بِجَمَاعَتِهِمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَآهُمْ قَالَ ”مَرْحَبًا وَأَهْلًا لَقَدْ جَاءَ بِكُمْ إِلَيْنَا حَاجَةٌ“ قَالُوا إِي وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ ”إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي الْيَوْمَ شَيْئًا إِلَّا أُوتِيتُمُوهُ وَلَا أَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَانِيهِ“ فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فَقَالُوا الدُّنْيَا تُرِيدُونَ فَاطْلُبُوا الْآخِرَةَ فَقَالُوا بِجَمَاعَتِهِمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ لَنَا أَنْ يَغْفِرَ لَنَا فَقَالَ ”اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ“ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَوْلَادُنَا مِنْ غَيْرِنَا قَالَ ”وَأَوْلَادِ الْأَنْصَارِ“ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَوَالِينَا قَالَ ”وَمَوَالِي الْأَنْصَارِ“ قَالَ وَحَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ أُمِّ الْحَكَمِ بِنْتِ النُّعْمَانِ بْنِ صُهْبَانَ أَنَّهَا سَمِعَتْ أَنَسًا يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ هَذَا غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ فِيهِ ”وَكَنَائِنِ الْأَنْصَارِ“
عبید اللہ بن ابی بکر اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ انصار نے اکٹھے ہو کر شکوہ کیا کہ ہم کب تک ان کنوؤں سے پانی کھینچتے رہیں گے۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں جا کر گزارش کریں اور آپ اللہ سے دعا کریں تاکہ وہ ان پہاڑوں سے ہمارے لیے چشمے جاری کر دے۔ پس وہ سب اکٹھے ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گئے، آپ نے ان کو دیکھا تو خوش آمدید کہا اور فرمایا: تمہیں کوئی خاص ضرورت ہی ہماری طرف لائی ہے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! واقعی بات ایسے ہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج تم جو بھی مانگو گے، وہ تمہیں دے دیا جائے گا اور میں بھی اللہ سے جو کچھ مانگوں گا وہ مجھے عنایت کر دے گا۔ یہ سن کر وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اور بولے: کیا تم دنیا طلب کرنے آئے ہو؟آخرت کی کامیابی مانگ لو۔ ان سب نے بیک زبان عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے دعا فرمائیں کہ وہ ہماری مغفرت فرما دے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یا اللہ! انصار کی، ان کے بیٹوں کی اور ان کے پوتوں کی مغفرت فرما دے۔ انصار نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور غیر انصار سے ہونے والی ہماری اولاد کے حق میں بھی دعا فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انصار کی سب اولاد کو بخش دے۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! انصار کے غلاموں اور لونڈیوں کے حق میں بھی دعا فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یا اللہ! انصار کے غلاموں اور لونڈیوں کی بھی مغفرت فرما دے۔ عبید اللہ بن ابی بکر کا بیان ہے کہ مجھ سے میری والدہ نے ام حکم بنت نعما ن بن صہباء کی روایت سے بیان کیا انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو سنا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح بیان کرتے تھے، البتہ اس میں یہ بھی ہے کہ انصار نے مزید درخواست کی کہ اللہ کے رسول ہمارے بیٹوں کی بیویوں اور ہمارے بھائیوں کی بیویوں کے حق میں بھی دعائے مغفرت کر دیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11534]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه البزار 2808،و أخرج منه الدعاء بالمغفرة فقط: مسلم: 2507، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13268 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13301»
الحكم على الحديث:
اسناده قوي
حدیث نمبر: 13268
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: أَتَتْ الْأَنْصَارُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَمَاعَتِهِمْ، فَقَالُوا: إِلَى مَتَى نَنْزَعُ مِنْ هَذِهِ الْآبَارِ؟ فَلَوْ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا اللَّهَ لَنَا فَفَجَّرَ لَنَا مِنْ هَذِهِ الْجِبَالِ عُيُونًا، فَجَاءُوا بِجَمَاعَتِهِمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَآهُمْ قَالَ:" مَرْحَبًا وَأَهْلًا، لَقَدْ جَاءَ بِكُمْ إِلَيْنَا حَاجَةٌ" قَالُوا: إِي وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فإِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي الْيَوْمَ شَيْئًا إِلَّا أُوتِيتُمُوهُ، وَلَا أَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَانِيهِ" فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَقَالُوا: الدُّنْيَا تُرِيدُونَ؟ فَاطْلُبُوا الْآخِرَةَ، فَقَالُوا: بِجَمَاعَتِهِمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لَنَا أَنْ يَغْفِرَ لَنَا، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَوْلَادِنَا مِنْ غَيْرِنَا، قَالَ:" وَأَوْلَادِ الْأَنْصَارِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَوَالِينَا، قَالَ:" وَمَوَالِي الْأَنْصَارِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انصار اکٹھے ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ہم کب تک کنوؤں سے پانی کھینچ کر لاتے رہیں گے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلتے ہیں کہ وہ اللہ سے ہمارے لئے دعاء کردیں کہ ان پہاڑوں سے چشمے جاری کر دے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر فرمایا انصار کو خوش آمدید! بخدا! آج تم مجھ سے جو مانگو گے میں تمہیں دوں گا اور میں اللہ سے تمہارے لئے جس چیز کا سوال کروں گا، اللہ وہ مجھے ضرور عطاء فرمائے گا، یہ سن کر وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے موقع غنیمت سمجھو اور اپنے گناہوں کی معافی کا مطالبہ کرلو، چنانچہ وہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لئے اللہ سے بخشش کی دعاء کر دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! انصار کی انصار کے بچوں کی اور انصار کے بچوں کے بچوں کی مغفرت فرما وہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہماری دوسری اولاد کیا ہم میں شامل نہیں ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی دعاء میں شامل کرلیا، پھر انہوں نے اپنے موالی کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی شامل کرلیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13268]
الحكم على الحديث:
إسناده قوی، م: -الدعا بالمغفرۃ فقط- 2507، وانظر: 12414
حدیث نمبر: 1410
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، قَثَنَا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَتَتِ الْأَنْصَارُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا - وَذَكَرَ الْقِصَّةَ - ادْعُ اللَّهَ لَنَا إِنْ يَغْفِرَ لَنَا، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَوْلَادُنَا مِنْ غَيْرِنَا؟ قَالَ: "وَأَوْلَادِ الْأَنْصَارِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَوَالِينَا؟ قَالَ: "وَمَوَالِي الْأَنْصَارِ". قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي أُمِّي، عَنْ أُمِّ الْحَكَمِ ابْنَةِ النُّعْمَانِ بْنِ صُهْبَانَ، أَنَّهَا سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ هَذَا، غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ فِيهِ "وَكَنَائِنِ الْأَنْصَارِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی — راوی نے یہاں پورا قصہ ذکر کیا — کہ ”آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے دعا فرمائیں کہ وہ ہمیں بخش دے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ» ”اے اللہ! انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کے بیٹوں کی، اور انصار کے پوتوں کی۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اور ہماری وہ اولاد جو دوسروں سے (یعنی غیر انصاریوں سے) ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور انصار کی (تمام) اولاد کی۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اور ہمارے آزاد کردہ غلاموں کی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور انصار کے آزاد کردہ غلاموں کی۔“
شداد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھ سے میری والدہ نے ام الحکم بنت نعمان بن صہبان رحمہا اللہ کے واسطے سے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہوئے سنا، البتہ انہوں نے اس میں یہ اضافہ کیا: «وَكَنَائِنِ الْأَنْصَارِ» ”اور انصار کی بہوؤں (کی بھی مغفرت فرما)۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1410]
شداد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھ سے میری والدہ نے ام الحکم بنت نعمان بن صہبان رحمہا اللہ کے واسطے سے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہوئے سنا، البتہ انہوں نے اس میں یہ اضافہ کیا: «وَكَنَائِنِ الْأَنْصَارِ» ”اور انصار کی بہوؤں (کی بھی مغفرت فرما)۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1410]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن . وعبيدالله بن أبي بكر بن أنس بن مالك أبو معاذ الأنصاري ثقة وثقه أحمد وابن معين وأبو داود، والنسائي، وابن حبان . .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 4562، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3909، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12856، وأخرجه فتح الباري برقم: 5470، وأخرجه مسند البزار برقم: 1117، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7058، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1466، 2190، 7333، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1019»
«صحيح مسلم: 4/ 1948؛ مسند الامام احمد: 3/ 162۔ 139»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 4562، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3909، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12856، وأخرجه فتح الباري برقم: 5470، وأخرجه مسند البزار برقم: 1117، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7058، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1466، 2190، 7333، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1019»
«صحيح مسلم: 4/ 1948؛ مسند الامام احمد: 3/ 162۔ 139»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن