🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. أَهْلُ الْجَنَّةِ وَصِفَاتُهُمْ وَمِقْدَارُهُمْ بِالنِّسْبَةِ لِلْأُمَمِ الأخرى وأكلُهُمْ وَشُرْبُهُمْ وَنِكَاحُهُمْ وَلِبَاسُهُمْ
اہل جنت،ان کی صفات،دیگر امتوں کے مقابلے میں امت ِ محمدیہ کی تعداد اوران کے کھانے پینے، نکاح اور لباس کا تذکرہ
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 13325 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 13325، 13326
مسند احمد: 6890، 7095
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9288، 18736
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4293، 7870
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13325
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ ثِيَابَ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَتُنْسَجُ نَسْجًا أَمْ تُشَقَّقُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ قَالَ فَكَأَنَّ الْقَوْمَ تَعَجَّبُوا مِنْ مَسْأَلَةِ الْأَعْرَابِيِّ فَقَالَ ”مَا تَعَجَّبُونَ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا“ قَالَ فَسَكَتَ هُنَيَّةً ثُمَّ قَالَ ”أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ ثِيَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ“ قَالَ أَنَا قَالَ ”لَا بَلْ تُشَقَّقُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ“
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر یہ سوال کیا: اے اللہ کے رسول! اہل ِ جنت کے لباس کے بارے میں فرمائیے کہ وہ بُنا جائے گا یا وہ جنت کے پھلوں سے ہی بنا لیا جائے گا؟ اس بدّو کے سوال سے یوں محسوس ہوا کہ لوگوں کو حیرت ہوئی ہے؟ یہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اس بات سے تعجب ہو رہا ہے کہ ایک بے علم،علم والے سے ایک سوال کر رہا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر کے لیے خاموش رہے اور پھر فرمایا: وہ سائل کہاں ہے، جو اہل ِ جنت کے لباس کے بارے میں دریافت کر رہا تھا؟ وہ بولا: جی میں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ـ اس لباس کو بُنا نہیں جائے گا، بلکہ وہ جنت کے پھلوں سے نکلے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13325]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة شيخ العلاء بن رافع، وھو حنان بن خارجة، أخرجه البزار والطبراني، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6890 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6890»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة شيخ العلاء بن رافع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6890
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُلَاثَةَ الْقَاضِي أَبُو سَهْلٍ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ رَافِعٍ ، عَنِ الْفَرَزْدَقِ بْنِ حَنَانٍ الْقَاصِّ ، قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي، لَمْ أَنْسَهُ بَعْدُ؟ خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ حَيْدَةَ فِي طَرِيقِ الشَّامِ، فَمَرَرْنَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، فَقَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِكُمَا، أَعْرَابِيٌّ جَافٍ جَرِيءٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ الْهِجْرَةُ، إِلَيْكَ حَيْثُمَا كُنْتَ، أَمْ إِلَى أَرْضٍ مَعْلُومَةٍ، أَوْ لِقَوْمٍ خَاصَّةً، أَمْ إِذَا مُتَّ انْقَطَعَتْ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْهِجْرَةِ؟"، قَالَ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِذَا أَقَمْتَ الصَّلَاةَ وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ، وَإِنْ مُتَّ بِالْحَضْرَمَةِ"، قَالَ: يَعْنِي أَرْضًا بِالْيَمَامَةِ، قَالَ: ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ ثِيَابَ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَتُنْسَجُ نَسْجًا، أَمْ تُشَقَّقُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: فَكَأَنَّ الْقَوْمَ تَعَجَّبُوا مِنْ مَسْأَلَةِ الْأَعْرَابِيِّ! فَقَالَ:" مَا تَعْجَبُونَ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا؟"، قَالَ: فَسَكَتَ هُنَيَّةً، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ ثِيَابِ الْجَنَّةِ؟"، قَالَ: أَنَا، قَالَ:" لَا، بَلْ تُشَقَّقُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ".
فرزدق بن حنان نے ایک مرتبہ اپنے ساتھیوں سے کہ کیا میں تمہیں ایک ایسی حدیث نہ سناؤں جسے میرے کانوں نے سنا میرے دل نے اسے محفوظ کیا اور میں اسے اب تک نہیں بھولا؟ میں ایک مرتبہ عبیداللہ بن حیدہ کے ساتھ شام کے راستے میں نکلا ہمارا گزر سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا اس کے بعد انہوں نے حدیث ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تم دونوں کی قوم سے ایک سخت طبیعت کا جری دیہاتی آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! آپ کی ہجرت کہاں کی جائے؟ آیا جہاں کہیں بھی آپ ہوں یا کسی معین علاقے کی طرف؟ یا یہ حکم ایک خاص قوم کے لئے ہے یا یہ کہ آپ کے وصال کے بعد ہجرت منقطع ہو جائے گی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑی دیرتک سکوت فرمایا: ”پھر پوچھا کہ ہجرت کے متعلق سوال کر نے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے کہا یا رسول اللہ!! میں یہاں ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو تو تم مہاجرہو خواہ تمہاری موت حضرمہ جو یمامہ کا ایک علاقہ ہے ہی میں ہو۔ پھر وہ آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ!! یہ بتائیے کہ جنتیوں کے کپڑے بنے جائیں گے یا جنت کے پھلوں سے چیر کر نکالے جائیں گے؟ لوگوں کو اس دیہاتی کے سوال پر تعجب ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کس بات پر تعجب ہو رہا ہے ایک ناواقف آدمی ایک عالم سے سوال کر رہا ہے۔ پھر تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد فرمایا: ”اہل جت کے کپڑوں کے متعلق پوچھنے والاکہاں ہے؟ اس نے کہا کہ میں یہاں ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ اہل جنت کے کپڑے جنت کے پھل سے چیر کر نکالے جائیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6890]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة شيخ العلاء ابن رافع، وهو حنان بن خارجة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7095
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْوَضَّاحِ ، حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا حَنَانُ بْنُ خَارِجَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَوِيٌّ جَرِيءٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا عَنِ الْهِجْرَةِ، إِلَيْكَ أَيْنَمَا كُنْتَ، أَوْ لِقَوْمٍ خَاصَّةً، أَمْ إِلَى أَرْضٍ مَعْلُومَةٍ، أَمْ إِذَا مُتَّ انْقَطَعَتْ؟ قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ يَسِيرًا، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟" قَالَ: هَا هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" الْهِجْرَةُ أَنْ تَهْجُرَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، ثُمَّ أَنْتَ مُهَاجِرٌ وَإِنْ مُتَّ بِالْحَضَرِ". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) ثُمَّ ثُمَّ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، ابْتِدَاءً مِنْ نَفْسِهِ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنَا عَنْ ثِيَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، خَلْقًا تُخْلَقُ، أَمْ نَسْجًا تُنْسَجُ؟ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِمَّ تَضْحَكُونَ؟ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا؟!"، ثُمَّ أَكَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟" قَالَ: هُوَ ذَا أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا، بَلْ تَشَقَّقُ عَنْهَا ثَمَرُ الْجَنَّةِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں ایک سخت طبیعت کا جری دیہاتی آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! آپ کی ہجرت کہاں کی جائے؟ آیا جہاں کہیں بھی آپ ہوں یا کسی معین علاقے کی طرف؟ یا یہ حکم ایک خاص قوم کے لئے ہے یا یہ کہ آپ کے وصال کے بعد ہجرت منقطع ہو جائے گی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑی دیرتک سکوت فرمایا: ”پھر پوچھا کہ ہجرت کے متعلق سوال کر نے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے کہا یا رسول اللہ!! میں یہاں ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت یہ ہے کہ تم ظاہری اور پوشیدہ بے حیائی کے کام چھوڑ دو، اور جب تم نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو تو تم مہاجر ہو خواہ تمہاری موت حضرمہ جو یمامہ کا ایک علاقہ ہے ہی میں آئے۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے خود ابتداء کرتے ہوئے فرمایا: ”کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ!! یہ بتائیے کہ جنتیوں کے کپڑے بنے جائیں گے یا جنت کا پھل چیر کر نکالے جائیں گے؟ لوگوں کو اس دیہاتی کے سوال پر تعجب ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کس بات پر تعجب ہو رہا ہے ایک ناواقف آدمی ایک عالم سے سوال کر رہا ہے۔ پھر تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد فرمایا: ”اہل جت کے کپڑوں کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے؟ اس نے کہا کہ میں یہاں ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: ”کہ اہل جنت کے کپڑے جنت کے پھل سے چیر کر نکالے جائیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7095]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، حنان بن خارجة مجهول الحال.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13326
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ عُلَوِيٌّ جَرِيءٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنَا عَنِ الْهِجْرَةِ إِلَيْكَ أَيْنَمَا كُنْتَ أَوْ لِقَوْمٍ خَاصَّةٍ أَمْ إِلَى أَرْضٍ مَعْلُومَةٍ أَمْ إِذَا مِتَّ انْقَطَعَتْ قَالَ فَسَكَتَ عَنْهُ يَسِيرًا ثُمَّ قَالَ ”أَيْنَ السَّائِلُ“ قَالَ هَا هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”الْهِجْرَةُ أَنْ تَهْجُرَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ ثُمَّ أَنْتَ مُهَاجِرٌ وَإِنْ مُتَّ بِالْحَضَرِ“ ثُمَّ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ابْتِدَاءً مِنْ نَفْسِهِ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنَا عَنْ ثِيَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ خَلْقًا تُخْلَقُ أَمْ نَسْجًا تُنْسَجُ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مِمَّ تَضْحَكُونَ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا“ ثُمَّ أَكَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ ”أَيْنَ السَّائِلُ“ قَالَ هُوَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”لَا بَلْ تَشَقَّقُ عَنْهَا ثَمَرُ الْجَنَّةِ“ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک علوی اور جرأت مند بدّو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا: اللہ کے رسول! آپ ہمیں اپنی طرف ہجرت کے متعلق بتلائیں کہ آیا ہجرت اُدھر ہی کی جاسکتی ہے، جہاں آپ تشریف فرما ہوں یا ہجرت کا کسی مخصوص قوم کے ساتھ ہی تعلق ہے کہ وہی قوم ہجرت کر سکتی ہے یا ہجرت کا تعلق کسی مخصوص زمین کے ساتھ ہے یا جب آپ وفات پا جائیں گے تو کیا ہجرت کا سلسلہ منقطع ہوجائے گا؟ یہ بات سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے اور پھر فرمایا: وہ سائل کہاں ہے؟ وہ بولا: جی میں ہوں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اصل ہجرت تو یہی ہے کہ تو ظاہری اور باطنی گناہ کو اور برائی کو ترک کر دے، اور نماز قائم کر اور زکوٰۃ ادا کر، بس پھر تو صحیح معنوں میں مہاجر ہوگا، خواہ تجھے تیرے اپنے شہر میں ہی موت آ جائے۔ بعد ازاں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے اپنی طرف سے شروع کرتے ہوئے کہا: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں اہل ِ جنت کے لباس کے بارے میں آگاہ فرمائیں کہ اسے الگ سے پیدا کیا جائے گا یا اس کو بُنا جائے گا؟ اس کا سوال سن کر بعض لوگ ہنس پڑے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس سے کیوں ہنس رہے ہوکہ ایک بے علم نے ایک علم والے سے ایک مسئلہ پوچھا ہے؟ اس کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر جھکا لیا اور پھر فرمایا: وہ سائل کہاں ہے؟ وہ بولا: جی یہ میں موجود ہوں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار فرمایا: نہیں، بلکہ اس سے جنت کے پھل نکلتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13326]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، حنان بن خارجة مجھول الحال، أخرجه الطيالسي: 2277، والبزار: 1750، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7095 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7095»
وضاحت: فوائد: … اس فصل میں بعض ایسے اہم امور کی نشان دہی کی گئی ہے جن پر عمل کرنے والے لوگ جنتی ہوں گے:
(۱) ایسا حکمران جو عادل ہو، سچ بولتا ہو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر دل وجان سے یقین رکھتا ہو۔
(۲) ایسا آدمی جو مہربان ہو اور ہر رشتہ دار بلکہ ہر مسلمان کے حق میں نرم دل ہو۔
(۳) ایسا غریب آدمی جو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے گریز کرتا ہو اور فقیرو تہی دست کے باوجود کچھ نہ کچھ صدقہ خیرات کرتا ہو۔
(۴) ۱سی طرح نبی، شہید، کم سنی میں فوت ہوجانے والا ہر بچہ اور وہ بچی جسے زندہ درگور کر دیا گیا ہو۔
نیز معلوم ہوا کہ اہل جنت کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح انتہائی نازک اور نرم ہوں گے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9288
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ بْنِ حِبَّانَ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي لَمْ أَنْسَهُ بَعْدُ؟ خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ حَيْدَةَ فِي طَرِيقِ الشَّامِ فَمَرَرْنَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِكُمَا أَعْرَابِيٌّ جَافٍ جَرِيءٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ الْهِجْرَةُ؟ إِلَيْكَ حَيْثُمَا كُنْتَ، أَمْ إِلَى أَرْضٍ مَعْلُومَةٍ، أَمْ لِقَوْمٍ خَاصَّةً، أَمْ إِذَا مِتَّ انْقَطَعَتْ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاعَةً ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْهِجْرَةِ؟" قَالَ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِذَا أَقَمْتَ الصَّلَاةَ وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ، وَإِنْ مِتَّ بِالْحَضْرَمَةِ". قَالَ: يَعْنِي أَرْضًا بِالْيَمَامَةِ.
فرزدق بن حبان بیان کرتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو وہ حدیث بیان نہ کروں؟ جسے میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے اسے محفوظ کیا اور اس کے بعد میں اسے نہیں بھولا ہوں، ایک مرتبہ میں اور عبیداللہ بن حیدہ شام کے راستے میں تھے ہمارا گزر سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو انہوں نے بتایا تم دونوں کی قوم سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی شخص جو جرات مند تھا وہ آیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہجرت کہاں ہو گی آپ کی طرف خواہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں یا کسی متعین سرزمین کی طرف؟ یا کسی مخصوص قوم کی طرف یا جب آپ کا وصال ہو جائے گا، تو یہ ختم ہو جائے گی؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر کے لئے خاموش رہے پھر آپ نے فرمایا: ہجرت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہاں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز قائم کرو، اور زکوۃ ادا کرو تو تم مہاجر ہو گے اگرچہ تم ”حضرمہ“ میں مر جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: یہ یمامہ میں موجود ایک جگہ کا نام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9288]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6890 و 7095)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6851، وأخرجه مسند البزار برقم: 2434»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18736
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: وَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ ثِيَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَخَلْقٌ يُخْلَقُ أَمْ نَسْجٌ يُنْسَجُ؟ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِمَّ تَضْحَكُونَ؟ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا أَيْنَ السَّائِلُ؟؟". قَالَ:" أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ". قَالَ:" تَنْشَقُّ عَنْهَا ثِمَارُ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! آپ ہمیں اہل جنت کے کپڑوں کے بارے میں بتائیے، کیا یہ بنائے جا چکے ہیں؟ یا یہ بنے جائیں گے؟ تو حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو؟ ایک جاہل کے عالم سے سوال کرنے پر؟ سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے کہا: میں یہاں ہوں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت کے پھل ان میں سے نکلیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18736]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3521) اخرجه احمد فى المسند (203/2)، أخرجه مسند البزار برقم: 2434، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6108»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4293
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْوَضَّاحِ، حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ، ثَنَا حَنَانُ بْنُ خَارِجَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَوِيٌّ جَرْمِيٌّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا عَنِ الْهِجْرَةِ: إِلَيْكَ أَيْنَمَا كُنْتَ، أَمْ لِقَوْمٍ خَاصَّةً، أَمْ إِلَى أَرْضٍ مَعْلُومَةٍ، أَمْ إِذَا مِتَّ انْقَطَعَتْ؟ فَسَأَلَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ جَلَسَ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرًا، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ؟ قَالَ: هَا هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: الْهِجْرَةُ أَنْ تَهْجُرَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، ثُمَّ أَنْتَ مُهَاجِرٌ وَإِنْ مِتَّ بِالْحَضَرِ. قَالَ: فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ ثِيَابِ الْجَنَّةِ أَتُخْلَقُ خَلْقًا أَوْ تُنْسَجُ نَسْجًا؟ قَالَ: فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَضْحَكُونَ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا! فَأَكَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ ثِيَابِ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: هَا هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: لَا، بَلْ تَشَقَّقُ عَنْهَا ثَمَرُ الْجَنَّةِ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - قَالَ حَنَانٌ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: كَيْفَ يَقُولُ فِي الْغَزْوَةِ الْجِهَادِ؟ قَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، ابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَجَاهِدْهَا، وَابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَاغْزُهَا، فَإِنَّكَ إِنْ قُتِلْتَ فَارًّا بَعَثَكَ اللَّهُ فَارًّا، وَإِنْ قُتِلْتَ مُرَائِيًّا بَعَثَكَ اللَّهُ مُرَائِيًّا، وَإِنْ قُتِلْتَ صَابِرًا مُحْتَسِبًا بَعَثَكَ اللَّهُ صَابِرًا مُحْتَسِبًا. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مُخْتَصَرًا، مُقْتَصِرًا عَلَى قِصَّةِ الْجِهَادِ حَسْبَ دُونَ بَاقِيهِ، وَسَيْأَتِي بِتَمَامِهِ وَطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ فِي بَابِ الْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ، وَقِصَّةُ ثِيَابِ الْجَنَّةِ لَهَا شَاهِدٌ فِي كِتَابِ الْجَنَّةِ وَسَتَأْتِي، وَقِصَّةُ الْهِجْرَةِ سَتَأْتِي أَيْضًا فِي كِتَابِ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي بَابِ الْبُخْلِ وَالشُّحِّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک جرمی قبیلے کے بدوی نے حاضرِ خدمت ہو کر عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں ہجرت کے بارے میں بتائیے کہ کیا یہ آپ کی طرف ہے جہاں کہیں بھی آپ ہوں، یا یہ کسی مخصوص گروہ کے لیے ہے، یا کسی متعین زمین کی طرف ہے، یا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے ساتھ یہ سلسلہ منقطع ہو جائے گا؟“ اس نے تین مرتبہ یہی سوال کیا، پھر وہ بیٹھ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر خاموش رہے، پھر دریافت فرمایا: ”سائل کہاں ہے؟“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں یہاں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہجرت یہ ہے کہ تم ظاہری اور باطنی (تمام) بے حیائی کے کاموں کو چھوڑ دو، نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو، پھر تم مہاجر ہی ہو خواہ تم اپنے شہر (گھر) میں ہی فوت ہو جاؤ۔“ (راوی کہتے ہیں کہ) پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے جنت کے لباس کے بارے میں بتائیے کہ کیا وہ (براہِ راست) پیدا کیے جاتے ہیں یا انہیں (کپڑے کی طرح) بنا جاتا ہے؟“ اس پر کچھ لوگ ہنس پڑے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایک ناواقف شخص پر ہنستے ہو جو ایک صاحبِ علم سے سوال کر رہا ہے!“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک جھکا لیا اور تھوڑی دیر بعد فرمایا: ”جنت کے لباس کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں یہاں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ جنت کے پھل پھٹ کر ان (لباسوں) کو برآمد کریں گے۔“ (اس روایت کے ذیلی راوی) حنان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ غزوے اور جہاد کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”اے عبداللہ! اپنی ذات سے آغاز کرو اور اپنے نفس کے خلاف جہاد کرو، اور اپنی ذات ہی سے مہم جوئی کا آغاز کرو، کیونکہ اگر تم میدان سے فرار ہوتے ہوئے قتل ہوئے تو اللہ تمہیں فرار ہونے والے کی حیثیت میں اٹھائے گا، اور اگر تم دکھاوے کے لیے قتل ہوئے تو اللہ تمہیں ریاکار بنا کر اٹھائے گا، لیکن اگر تم صبر کرتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے قتل ہوئے تو اللہ تمہیں صابر اور طالبِ اجر بنا کر ہی اٹھائے گا۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں: اسے امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں محض جہاد والے قصے تک اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ یہ روایت اپنی تمام تر تفصیلات اور اسناد کے ساتھ 'کتاب المواعظ' کے اس باب میں آئے گی کہ 'مہاجر وہ ہے جو برائیوں کو چھوڑ دے'، نیز جنت کے لباس والے واقعے کا شاہد 'کتاب الجنہ' میں موجود ہے جو آگے آئے گا، اور ہجرت کا قصہ بھی 'کتاب البر والصلہ' کے باب 'بخل و شح' میں ذکر کیا جائے گا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4293]
تخریج الحدیث: «المطالب العالية محققا (9/240): «إسناد أبي يعلى فيه حنان بن خارجة مجهول الحال، ومدار الطرق عليه» ؛ محمد بن أبي الوضاح: صدوق يهم (من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6851، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9288»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال حنان بن خارجة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7870
تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ فِي بَابِ الْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ "أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ ثِيَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَخَلْقٌ يُخْلَقُ أَمْ نَسْجٌ يُنْسَجُ؟ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِمَّ تَضْحَكُونَ أَمِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا! ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ السَّائِلُ؟ فَقَالَ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلْ تَنْشَقُّ عَنْهَا ثَمَرُ الْجَنَّةِ بَلْ تَنْشَقُّ عَنْهَا ثَمَرُ الْجَنَّةِ - مَرَّتَيْنِ... " الْحَدِيثَ بِطُولِهِ. وَحَدِيثُ عَمْرٍو تَقَدَّمَ، فِي مَنَاقِبِ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِيقِ.
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ثِيَابُنَا فِي الْجَنَّةِ نَنْسِجُهَا بِأَيْدِينَا؟ فَضَحِكَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: لِمَ تَضْحَكُونَ؟! مِنْ (جَاهِلٍ) يَسْأَلُ عَالِمًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَدَقْتُ يَا أَعْرَابِيُّ وَلَكِنَّهَا ثَمَرَاتٌ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي سَنَدِهِ مَجَالِدٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور دریافت کیا: ”جنت میں ہمارے جو لباس ہوں گے، کیا ہم انہیں خود اپنے ہاتھوں سے بنیں گے؟“ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہنس پڑے تو اس اعرابی نے کہا: ”تم لوگ کیوں ہنستے ہو؟! کیا اس لیے کہ ایک ناواقف شخص ایک عالمِ دین سے سوال کر رہا ہے؟“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اعرابی! تم نے سچ کہا، لیکن وہ لباس (جنت کے درختوں کے) پھل ہوں گے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں مجالد نامی راوی ہے جو کہ ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7870]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى، وفي سنده مجالد، وهو ضعيف»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2234، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 104، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18735، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4607»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں