🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ مَنْ نَسِيَ الْجُلُوسَ الْأَوَّلَ حَتَّى انْتَصَبَ قَائِمًا لَمْ يَرْجِعْ
جو شخص پہلے تشہد کے لیے بیٹھنا بھول جائے¤اور سیدھا کھڑا ہوجائے تو بیٹھنے کے لیے واپس نہ لوٹے
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2001 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 2001، 2000
سنن ترمذی: 365
سنن ابن ماجہ: 1208
سنن دارمی: 1540
مسند احمد: 18163، 18222، 18223
مصنف ابن ابی شیبہ: 4561
سنن دارقطنی: 1418، 1419
السنن الكبرى للبيهقي: 3844
المعجم الاوسط: 1160
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2001
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ فَقَامَ، فَقُلْنَا: سُبْحَانَ اللَّهِ، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ يَعْنِي قُومُوا، فَقُمْنَا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: ( (إِذَا ذَكَرَ أَحَدُكُمْ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ وَإِذَا اسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلَا يَجْلِسْ) )
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر یا عصر میں ہماری امامت کرائی اور آپ (درمیانے تشہد کو چھوڑ کر) تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو گئے، جب ہم نے سبحان اللہ کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں متنبہ کرنے کے لیے سبحان اللہ کہا اور ہمیں کھڑے ہونے کا اشارہ کیا، پس ہم بھی کھڑے ہو گئے، جب آپ اپنی نماز سے فارغ ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو سجدے کیے اورفرمایا: جب کسی کو مکمل سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے یاد آجائے تو وہ بیٹھ جائے اور جب وہ مکمل سیدھا کھڑا ہوجائے توپھر نہ بیٹھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2001]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بطرقه۔ انظر الحديث السابق: 897، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18222 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18409»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اگر تینیا چار رکعتی نماز میں درمیانہ تشہد رہ جائے تو سلام سے پہلے یا سلام کے بعد سہو کے دو سجدوں کے ذریعے اس کمی کی تلافی کی جائے گا، جب سلام کے بعد سجدے کیے جائیں گے تو اِن سجدوں کے بعد پھر سلام پھیرا جائے گا، نیز آخریحدیث اس امر پر بھی دلالت کرتی ہے کہ جب کوئی درمیانہ تشہد چھوڑ کر بھول کر کھڑا ہو رہا ہو اور سیدھا کھڑے ہونے سے پہلے بھول جانے کا احساس ہو جائے تو وہ بیٹھ جائے، لیکن اگر سیدھا کھڑا ہو جائے تو درمیانے تشہد کے لیے واپس نہ لوٹے اور اپنی نماز کو جاری رکھے، لیکن اس کمی کو پورا کرنے کے لیے سلام سے پہلے یا سلام کے بعد سہو کے دو سجدے کر لے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه۔ انظر الحديث السابق: 897
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 365
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ " فَلَمَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِهِ مَنْ خَلْفَهُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: هَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
زیاد بن علاقہ کہتے ہیں کہ ہمیں مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ نے نماز پڑھائی، جب دو رکعتیں پڑھ چکے تو (تشہد میں) بغیر بیٹھے کھڑے ہو گئے۔ تو جو لوگ ان کے پیچھے تھے انہوں نے سبحان اللہ کہا، تو انہوں نے انہیں اشارہ کیا کہ تم بھی کھڑے ہو جاؤ پھر جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے اور سلام پھیرا، اور کہا: ایسے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہ حدیث مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کے واسطے سے اور بھی سندوں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 365]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 1150) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح انظر الذي قبله (364)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1208
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ فَلَمْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ، فَإِذَا اسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلَا يَجْلِسْ، وَيَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ".
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص دو رکعت کے بعد کھڑا ہو جائے لیکن ابھی پورے طور پہ کھڑا نہ ہوا ہو تو بیٹھ جائے، اور اگر پورے طور پہ کھڑا ہو گیا ہو تو نہ بیٹھے، اور آخر میں سہو کے دو سجدے کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1208]
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص دو رکعتیں پڑھ کر (التحیات پڑھے بغیر) اٹھ کھڑا ہو اور ابھی پوری طرح کھڑا نہ ہوا ہو (کہ یاد آ جائے) تو وہ بیٹھ جائے۔ اگر پوری طرح کھڑا ہو چکا ہو (پھر یاد آئے) تب نہ بیٹھے (زائد رکعت پوری کر کے) سہو کے سجدے کر لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1208]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الصلاة 201 (1036)، سنن الترمذی/الصلاة 152 (364 تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 25 115) وقد أخرجہ: مسند احمد (4/253، 254)، سنن الدارمی/الصلاة 176 (1540) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب تک سیدھا کھڑا نہ ہو اس وقت تک بیٹھ سکتا ہے، اگرچہ قیام کے قریب ہو گیا ہو، اور بعض فقہاء نے کہا کہ قیام کے قریب ہو گیا ہو تو بھی نہ بیٹھے، اور حدیث میں اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1540
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، فَلَمَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ، فَسَبَّحَ بِهِ مَنْ خَلْفَهُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ: أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، "سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: هَكَذَا صَنَعَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". قَالَ يَزِيدُ: يُصَحِّحُونَهُ.
زیاد بن علاقہ نے کہا: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی تو دو رکعت پر بیٹھے نہیں کھڑے ہو گئے، نمازیوں نے سبحان اللہ کہا لیکن انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ بھی کھڑے ہو جائیں، پھر جب نماز پوری کر لی تو سلام پھیرا اور دو سجدے کئے اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی ہمارے ساتھ کیا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1540]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف يزيد بن هارون متأخر السماع من عبد الرحمن بن عبد الله بن عتبة المسعودي، [مكتبه الشامله نمبر: 1542] »
اس روایت کی سند میں کلام ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1036، 1037] ، [ترمذي 365] ، [أحمد 247/4، 253] و [عبدالرزاق 3483]
وضاحت: (تشریح احادیث 1537 سے 1540)
سہو کے معنی بھول چوک کے ہیں اور نماز میں جو بھول چوک ہو جائے تو نماز کے آخر میں سلام سے پہلے دو سجدے کرنے کو سجود السہو کہتے ہیں، امام دارمی رحمہ اللہ نے پچھلے تین ابواب میں تین قسم کی بھول چوک کے بارے میں احادیثِ صحیحہ ذکر کی ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ نماز میں خواہ وہ فرض ہو یا نفل، امام ہو یا منفرد کمی، زیادتی، یا شک کی وجہ سے سجدۂ سہو کرنا واجب ہے، جب ان امورِ ثلاثہ میں سے کوئی ایک چیز پائی جائے۔
اب یہ سجدۂ سہو تسلیم سے پہلے ہے یا بعد میں، سو علماء کا اس میں اختلاف ہے۔
بعض نے کہا: سلام کے بعد سجدۂ سہو کر لے، اور بعض علماء نے ہر صورت میں سلام سے پہلے سجدۂ سہو کے لئے کہا، اور بہت سارے صحابہ، تابعین اور ائمہ کا یہی مسلک ہے۔
امام زہری رحمہ اللہ نے فرمایا: «آخر الأمرين السجود قبل السلام» ، اور امام احمد رحمہ اللہ وغیرہم کا مسلک یہ ہے کہ جیسے جیسے احادیث میں وارد ہے ویسے ہی سجدۂ سہو کرے، اور اس کی تین صورتیں ہیں «حسب ما ذكره الامام الدارمي» ۔
1- پہلی صورت یہ ہے کہ نماز کی رکعتوں میں امام کو شک ہو جائے تین ہیں یا چار تو اقل پر یقین کرتے ہوئے ایک رکعت مغرب کی اور دو رکعت ظہر یا عصر کی اور پڑھے، اور سلام پھیرنے سے پہلے سجدۂ سہو کر لے جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے واضح ہوتا ہے، حدیث رقم (1540)۔
2- دوسری صورت نماز میں زیادتی کی ہے، یعنی رکعت سجدہ یا کوئی اور رکن بھول کر زیادہ ہو جائے تو نمازی اس غلطی کو دور کرنے کے لئے دو سجدے کر لے اور پھر سلام پھیرے۔
اور اگر نماز میں کچھ زیادتی ہوئی ہے اور نماز سے فراغت کے بعد بتایا گیا کہ رکعت، رکوع یا سجدہ زیادہ ہو گیا تو ایسی صورت میں فوراً سجدۂ سہو کر کے سلام پھیرے۔
3- تیسری صورت کمی کی ہے، اور اس کی دو حالتیں ہیں، اگر رکن نماز کا چھوٹ گیا تو تکبیرِ تحریمہ کے علاوہ وہ رکن پھر سے ادا کرنا ہوگا اور بعد کی ساری نماز باطل ہوگی۔
مثلاً اگر بھول کر تکبیرِ تحریمہ نہیں کہی تو نماز باطل ہے، اگر نماز کے دیگر ارکان رکوع، سجده، قیام، وغیرہ رہ جائے تو اسے پورا کرنا ہوگا، جیسے چوتھی رکعت میں صرف ایک سجدہ کیا اور تشہد کے بعد سلام پھیر دیا اور تسلیم کے بعد بتایا گیا کہ آخری رکعت میں صرف ایک سجدہ ہوا ہے تو پہلے سجدہ کر لے پھر تشہد پڑھے اور پھر سجدۂ سہو کرے پھر سلام پھیرے۔
اور اگر یہ کمی نماز کے واجبات میں ہوئی ہے تو صرف سجدۂ سہو کافی ہے، جیسے کہ تشہدِ اوّل میں بھول کر نمازی کھڑا ہو جائے، اگر پوری طرح سے کھڑا نہیں ہوا تو سبحان اللہ کہنے پر تشہد کے لئے لوٹنا لازم ہے اور سجدۂ سہو کرے، اگر سیدھا کھڑا ہوگیا ہو تو نماز پوری کر لے اور سلام سے پہلے سجدۂ سہو کر لے اور پھر سلام پھیرے۔
یہ سجدۂ سہو کی چند حالتیں ہیں اس کی کامل معرفت کے لئے نماز کے ارکان اور واجبات کو جاننا بے حد ضروری ہے، اور تفصیل کے لئے نیل الاوطار اور المغنیٰ وغیرہ کا مراجعہ اشد ضروری ہے، قاری کی آسانی کے لئے نماز کے ارکان و واجبات یہاں درج کئے جاتے ہیں کیونکہ راقم کی نظر میں یہ مسئلہ بہت ہی اہم ہے اور نماز میں بھول چوک ہو جانے پر نماز کی صحت کا دارو مدار اسی پر ہے۔
ایک اور تنبیہ بے حد ضروری ہے کہ نماز میں اگر کوئی کمی رہ گئی ہو اور فصل زیادہ ہو جائے یعنی مسجد سے لوگ نکل جائیں اور وضو بھی ٹوٹ جائے تو ایسی صورت میں وہ پوری نماز لوٹانی پڑے گی، اس کی تکمیل اور سجدۂ سہو کافی نہیں ہوگا۔
ارکان صلاة چوده ہیں:
(1) قدرت ہو تو کھڑے ہونا، (2) تکبیرِ تحریمہ، (3) سورۂ فاتحہ کا پڑھنا، (4) رکوع، (5) قومہ میں ٹھیک سے کھڑا ہونا، (6) سجدہ سات اعضاء پر کرنا، (7) سجدے سے سر اٹھانا، (8) دونوں سجدوں کے درمیان اطمینان سے بیٹھنا، (9) تمام افعال میں اطمینان کا ہونا، (10) ترتیب کا ہونا، (11) آخری تشہد، (12) تشہد کے لئے بیٹھنا، (13) تشہد میں پڑھنا، (14) دونوں جانب سلام پھیرنا۔
واجبات صلاة آٹھ ہیں:
(1) تکبیرِ تحریمہ کے علاوہ تمام تکبیرات، (2) امام اور منفرد کا «سمع اللّٰه لمن حمده» کہنا، (3) سب کا «ربنا لك الحمد» کہنا، (4) رکوع میں «سبحان ربي العظيم» کہنا، (5) سجدے میں «سبحان ربي الأعلى» کہنا، (6) دونوں سجدوں کے درمیان «رب اغفر لي» کہنا، (7) تشہدِ اوّل میں التحیات کہنا، (8) تشہدِ اوّل کے لئے بیٹھنا۔
مختصر یہ کہ اگر ارکانِ نماز میں سے کوئی رکن چھوٹا ہو تو وہ رکن ادا کرنا اور سجدۂ سہو لازم ہے، اور اگر واجبات میں سے کوئی واجب رہ جائے تو صرف سجدۂ سہو کافی ہوگا۔
واللہ اعلم۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: [المغنىٰ 644/1] ، [بداية المجتهد 239/1] ، [نيل الأوطار 130/3] ۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف يزيد بن هارون متأخر السماع من عبد الرحمن بن عبد الله بن عتبة المسعودي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18163
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ ، " فَلَمَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ، فَسَبَّحَ بِهِ مَنْ خَلْفَهُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، سَلَّمَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا صَنَعَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی دو رکعتیں پڑھانے کے بعد وہ بیٹھے نہیں بلکہ کھڑے ہوگئے مقتدیوں نے سبحان اللہ کہا لیکن انہوں نے اشارہ سے کہا کہ کھڑے ہوجاؤ جب نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کئے اور فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ اسی طرح کرتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18163]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وقد اختلف فى رفعه ووقفه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18222
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: أَمَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ أَوْ الْعَصْرِ، فَقَامَ، فَقُلْنَا: سُبْحَانَ اللَّهِ، فَقَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ"، وَأَشَارَ بِيَدِهِ يَعْنِي قُومُوا، فَقُمْنَا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: " إِذَا ذَكَرَ أَحَدُكُمْ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا، فَلْيَجْلِسْ، وَإِذَا اسْتَتَمَّ قَائِمًا، فَلَا يَجْلِسْ" .
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہریا عصر کی نماز پڑھائی دو رکعتیں پڑھانے کے بعد وہ بیٹھے نہیں بلکہ کھڑے ہوگئے مقتدیوں نے سبحان اللہ کہا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے اور ہاتھ کے اشارے سے ہمیں بھی کھڑے ہونے کے لئے فرمایا اور جب نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کئے اور فرمایا اگر تمہیں مکمل کھڑا ہونے سے پہلے یاد آجائے تو بیٹھ جایا کرو اور اگر مکمل کھڑے ہوجاؤ تو پھر نہ بیٹھا کرو۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18222]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه، وهذا إسناد ضعيف، جابر الجعفي ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18223
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا، فَلْيَجْلِسْ، وَإِذَا اسْتَتَمَّ قَائِمًا، فَلَا يَجْلِسْ، وَيَسْجُدُ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ" .
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص دو رکعتوں پر بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہوجائے تو اگر وہ سیدھا کھڑا نہیں ہوا تو بیٹھ جائے اور اگر مکمل کھڑا ہوچکا ہو تو پھر نہ بیٹھے اور بعد میں سجدہ سہو کرلے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18223]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه، وهذا إسناد ضعيف، جابر الجعفي ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4526 ترقیم الشثری: -- 4561
حدثنا ابو بكر، قال: نا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن الشعبي ، قال:" صليت خلف المغيرة بن شعبة ، فقام في الثانية فسبح الناس به فلم يجلس، فلما سلم وانفتل سجد سجدتين وهو جالس ثم قال: هكذا رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم صنع"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ثنا).
(٢) ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف، أخرجه أحمد (١٨١٧٣) والترمذي (٣٦٤) وأبو داود (١٠٣٦) وابن ماجه (١٢٠٨) والدارمي (١٥٠١)، والطيالسي (٦٩٥)، والطحاوي ١/ ٤٣٩، والبيهقي ٢/ ٣٤٤، والطبراني ٢/ ٩٨٧، والمزي ٤/ ٤٧١، والدارقطني ١/ ٣٧٨.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ دوسری رکعت میں کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی لیکن وہ نہیں بیٹھے۔ جب انہوں نے سلام پھیرا اور بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یونہی کرتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4561]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: يدور على ابن أبي ليلى وليس بالحافظ ولا ممن يحتج به فيما خولف فيه . قال ابن عبد البر: ضعيف الإسناد ليس مثله بحجة . قال أحمد بن حنبل: قال أبو عمر هذا يدلك على أن حديث ابن بحينة أصح عند أحمد بن حنبل وهو إمام أهل الحديث من حديث المغيرة بن شعبة . قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1037، 1036، والترمذي فى «جامعه» برقم: 364، 365، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1542، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1208، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3895، 3915، 3920، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1418، 1419، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18450، 18460، 18509، 18510، 18503، 18519، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 730، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3452، 3483، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4570، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2556، 2559، 2558، 2560، 2557، 2561، 2562، والطبراني فى «الكبير» برقم: 947، 987، 998، 1019، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1160، ترقيم محمد عوامة: 4526»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1401 ترقیم الرسالہ : -- 1418
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، ثنا سُفْيَانُ ، ثنا جَابِرٌ ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُبَيْلٍ الأَحْمَسِيُّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ الإِمَامُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ، وَإِنِ اسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلا يَجْلِسْ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ، ومُؤَمَّلٌ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ الثَّوْرِيِّ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام دو رکعت ادا کرنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہو جائے، تو اگر اسے پورا کھڑے ہونے سے پہلے ہی یہ بات یاد آ جائے، تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، لیکن اگر وہ پورا کھڑا ہو چکا ہو، تو پھر وہ نہ بیٹھے اور بعد میں سجدہ سہو کر لے۔“ فریابی، مؤمل اور دیگر راویوں نے اسے ثوری سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1418]
ترقیم العلمیہ: 1401
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1036، 1037، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 364، 365، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1542، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1208، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3895، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1418، 1419، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18450»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه جابر الجعفي عن المغيرة بن شبيل عن قيس بن أبي حازم عن المغيرة وهو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (7 / 141)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1402 ترقیم الرسالہ : -- 1419
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلْيَمْضِ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ، وَإِنْ لَمْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ وَلا سَهْوَ عَلَيْهِ" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی شخص کو شک ہو جائے اور وہ دو رکعت پڑھنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہو جائے، تو اگر وہ پورا کھڑا ہو چکا ہو، تو اسی طرح نماز پڑھتا رہے اور بعد میں دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے، لیکن اگر وہ پورا کھڑا نہ ہوا ہو، تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، اب اس پر سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1419]
ترقیم العلمیہ: 1402
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1036، 1037، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 364، 365، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1542، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1208، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3895، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1418، 1419، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18450»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه جابر الجعفي عن المغيرة بن شبيل عن قيس بن أبي حازم عن المغيرة وهو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (7 / 141)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں