الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ مَا يَجُوزُ فِعْلُهُ لِلْمُعْتَكِفِ وَمَا لَا يَجُوزُ لَهُ
معتکف کے لیے جائز اور ناجائز امور کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4000 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 104
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4632
1 تا 10
حدیث نمبر: 4000
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ فِي الْمَسْجِدِ فَيُصْغِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں اعتکاف کرتے تواپنا سر مبارک میری طرف جھکاتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنگھی کرتی، جبکہ میں ان دنوں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 4000]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2028، ومسلم: 297، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24238 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24742»
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 2028
حدیث نمبر: 2467
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا اعْتَكَفَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ، وَكَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لِحَاجَةِ الْإِنْسَانِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف میں ہوتے تو (مسجد ہی سے) اپنا سر میرے قریب کر دیتے اور میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کسی انسانی ضرورت ہی کے پیش نظر داخل ہوتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2467]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”اعتکاف کے دوران میں اپنا سر مبارک میری طرف جھکا دیتے اور میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے ہی گھر میں تشریف لایا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2467]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحیض3 (297)، (تحفة الأشراف: 17908)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة 28 (102)، الاعتکاف 1 (1)، 7 (7)، مسند احمد (6/104، 204، 231، 247، 262، 272، 281)، سنن الدارمی/الطھارة 107 (1085) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (297)
حدیث نمبر: 2469
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَكُونُ مُعْتَكِفًا فِي الْمَسْجِدِ، فَيُنَاوِلُنِي رَأْسَهُ مِنْ خَلَلِ الْحُجْرَةِ فَأَغْسِلُ رَأْسَهُ". وَقَالَ مُسَدَّدٌ: فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے اندر اعتکاف کی حالت میں ہوتے تو حجرے کے کسی جھروکے سے اپنا سر میری طرف کر دیتے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر دھو دیتی، کنگھی کر دیتی، اور میں حیض سے ہوتی تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2469]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں اعتکاف میں ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے میں سے اپنا سر میری طرف کر دیتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر دھو دیتی۔“ مسدد کے الفاظ ہیں: ”میں آپ کی کنگھی کر دیتی جبکہ میں حائضہ ہوتی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2469]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 16870) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (295، 2030، 5925) صحيح مسلم (297)
حدیث نمبر: 633
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُدْنِي رَأْسَهُ إِلَيَّ وَأَنَا حَائِضٌ، وَهُوَ مُجَاوِرٌ تَعْنِي: مُعْتَكِفًا، فَأَغْسِلُهُ، وَأُرَجِّلُهُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے، تو آپ اپنا سر مبارک میری طرف بڑھا دیتے، میں آپ کا سر دھو کر کنگھا کر دیتی۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 633]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں اعتکاف بیٹھے ہوئے تھے اور میں حیض سے ہوتی تھی تو آپ اپنا سر مبارک میرے قریب کر دیتے، چنانچہ میں سر دھو دیتی اور کنگھی کر دیتی تھی۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 633]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17288)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 6 (301)، الاعتکاف 4 (2021)، اللباس 76 (5925)، صحیح مسلم/الحیض 3 (297) سنن النسائی/الطہارة 176 (278)، الحیض 21 (387)، موطا امام مالک/الطہارة 28 (102)، مسند احمد (6/32، 55، 86، 170، 204)، سنن الدارمی/الطہارة 108 (1098) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حجرہ کا دروازہ مسجد ہی میں تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے کے اندر اپنا سر مبارک کر دیتے، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کنگھی کر دیتیں، بال دھو دیتیں، آپ ہمیشہ بال رکھتے تھے، آپ نے صرف حج میں بال منڈائے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 1778
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ، فَأَغْسِلُهُ، وَأُرَجِّلُهُ، وَأَنَا فِي حُجْرَتِي، وَأَنَا حَائِضٌ، وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں مسجد سے اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تو میں اسے دھو دیتی اور کنگھی کر دیتی، اس وقت میں اپنے حجرے ہی میں ہوتی، اور حائضہ ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ہوتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1778]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں بیٹھے ہوتے تو اپنا سر میرے قریب کر دیتے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک دھو کر کنگھی کر دیتی، میں اپنے حجرے میں ہوتی تھی اور ایام سے ہوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ہوتے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1778]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17288)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 6 (301)، الاعتکاف 4 (2021)، اللباس 76 (5925)، صحیح مسلم/الحیض 3 (297)، سنن ابی داود/الصوم 79 (2468)، سنن النسائی/الطہارة 176 (276)، الحیض 21 (387)، موطا امام مالک/الاعتکاف 1 (1)، 7 (7) مسند احمد (6/32، 55، 86، 170، 204، سنن الدارمی/الطہارة 108 (1098)، (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 633) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ معتکف اعتکاف کی حالت میں اپنے بدن میں سے بعض اجزاء باہر نکال سکتا ہے، اور حجرے کا دروازہ مسجد کی طرف تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی اخیر میں بیٹھ جاتے ہوں گے اور سر مبارک حجرے کے اندر کر دیتے ہوں گے، اور ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا اس کو دھو دیتی ہوں گی،تو اس طرح ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا حجرے کے اندر رہتی ہوں گی ٕاور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے اندر۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 104
حَدَّثَنَا ابْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ فَأَغْسِلُهُ وَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت اعتکاف میں مسجد سے اپنا سر میرے نزدیک کر دیتے تھے، میں اپنے حجرہ میں ہوا کرتی تھی تو میں آپ کا سر دھو دیتی اور کنگھی کر دیتی تھی، حالاں کہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 104]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 295، صحيح مسلم: 9/297»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه
حدیث نمبر: 944
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ فِي الْمَسْجِدِ فَيُصْغِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں اعتکاف کی حالت میں ہوتے تھے اور اپنے سر مبارک کو میری طرف جھکاتے تھے، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنگھی کرتی تھی، جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 944]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2028، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24238 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24742»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2028
حدیث نمبر: 350
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَكِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَأَخْرَجَ إِلَيَّ رَأْسَهُ فَغَسَلْتُهُ وَأَنَا حَائِضٌ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں اعتکاف فرماتے تو اپنا سر مبارک میری طرف نکالتے (حجرہ میں) میں دھو دیتی حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الاعتكاف/حدیث: 350]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحیض، باب غسل الحائض رأس زوجہا و ترجیلہ، رقم: 295، 296»
حدیث نمبر: 351
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْغِي إِلَيَّ رَأْسَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ وَأَنَا حَائِضٌ فَأَغْسِلُهُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک مسجد سے میرے حجرے کی طرف مائل کر دیتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے، میں حیض سے ہوتی اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک دھو دیتی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الاعتكاف/حدیث: 351]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحیض، باب مباشرۃ الحیض، رقم: 301، صحیح مسلم الحیض باب جواز غسل الحائض رأس زوجہا و ترجیلہ رقم: 297»
حدیث نمبر: 4632
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُفْضِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ فِي الْمَسْجِدِ، فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں اعتکاف کی حالت میں ہوتے ہوئے اپنا سرِ مبارک میری طرف (حجرے میں) جھکا دیا کرتے تھے، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں میں کنگھی کر دیتی تھی حالانکہ میں حالتِ حیض میں ہوتی تھی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4632]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1924، وأخرجه سنن النسائي برقم: 275، 276، 277، 386، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2467، 2469، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 633، 1778، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24956، 25154، 25207، 25442، 25716، 25746، وأخرجه موطأ مالك برقم: 693، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1058، وأخرجه فتح الباري برقم: 245، 246، 2347، 3358، 5563، 5581، 5606، 5610، 5618، 5624، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19484، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 235، 236، 238، 239، 242، 247، 250، 251، 2232، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 11، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1043، 1226، 1289، 1567، 2412، 2959، 3489، 3672، 5333، 5692، 6190، 6545، 6600، 7621، 7746، 8614، 8857، 9307، 9458، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 566، 977، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1065، 1066، 1069، 7599، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4612»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1924، وأخرجه سنن النسائي برقم: 275، 276، 277، 386، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2467، 2469، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 633، 1778، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24956، 25154، 25207، 25442، 25716، 25746، وأخرجه موطأ مالك برقم: 693، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1058، وأخرجه فتح الباري برقم: 245، 246، 2347، 3358، 5563، 5581، 5606، 5610، 5618، 5624، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19484، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 235، 236، 238، 239، 242، 247، 250، 251، 2232، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 11، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1043، 1226، 1289، 1567، 2412، 2959، 3489، 3672، 5333، 5692، 6190، 6545، 6600، 7621، 7746، 8614، 8857، 9307، 9458، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 566، 977، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1065، 1066، 1069، 7599، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4612»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح