الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بابُ النَّهْي عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ مُطْلَقًا
زمین کو کرائے پر دینے کے بارے میں ابواب مطلق طور پر زمین کو کرایہ پر دینے کی ممانعت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6121 (کل: 10 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 3935
مسند امام شافعی: 1415
حدیث نمبر: 6121
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنَّا نُخَابِرُ وَلَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا حَتَّى زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ فَتَرَكْنَاهُ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم مخابرہ کیا کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، یہاں تک کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے، پھر ہم نے اس کو ترک ہی کردیا۔ [الفتح الربانی/كتاب المساقاة والمزارعة وكراء الأرض/حدیث: 6121]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2345، ومسلم: 1547، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15803 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15896»
وضاحت: فوائد: … ان تمام احادیث میں زمین کو کرائے پر دینے سے منع کر دیا گیا ہے، اگلے ابواب کا مطالعہ جاری رکھیں اور یہ نکتہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ ممانعت کی کیا وجہ ہے اور جواز کی کون سی صورتیں ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2345
ترقیم عبدالباقی: 1547 ترقیم شاملہ: -- 3935
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، قَالَ أَبُو الرَّبِيعِ: حدثنا، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: " كُنَّا لَا نَرَى بِالْخِبْرِ بَأْسًا حَتَّى كَانَ عَامُ أَوَّلَ، فَزَعَمَ رَافِعٌ : أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ ".
حماد بن زید نے ہمیں عمرو (بن دینار) سے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: ہم مخابرہ میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے حتیٰ کہ وہ پہلا سال آیا جس میں (یزید کی امارت کے لیے بیعت لی گئی) تو حضرت رافع رضی اللہ عنہ نے خیال کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3935]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم مخابرہ میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے حتیٰ کہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی حکومت کا پہلا سال آ گیا، تو حضرت رافع رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے“۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3935]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1547
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 15824
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ:" مَا كُنَّا نَرَى بِالْخَبْرِ بَأْسًا، حَتَّى زَعَمَ ابْنُ خَدِيجٍ عَامَ أَوَّلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ".
سیدنا ابن عمر سے مروی ہے کہ ہم لوگ زمین کو بٹائی پردے دیا کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے بعد میں سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے اس لئے ہم نے اسے ترک کر دیا۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15824]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2344، م: 1547
حدیث نمبر: 17280
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرًا ، قَالَ: سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا نُخَابِرُ وَلَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا، حَتَّى زَعَمَ رَافِعٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ، فَتَرَكْنَاهُ .
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ہم لوگ زمین کو بٹائی پردے دیا کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، بعد میں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے، اس لئے ہم نے اسے ترک کردیا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17280]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6128
عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ كُنَّا نُخَابِرُ وَلَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا حَتَّى زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ قَالَ عَمْرٌو وَذَكَرْتُهُ لِطَاوُسٍ فَقَالَ طَاوُسٌ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمْنَحُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ الْأَرْضَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ لَهَا خَرَاجًا مَعْلُومًا
۔ سیدنا عبداللہ بن دینار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ بٹائی پرزمین دے دیا کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج محسوس نہ کرتے تھے، یہاں تک کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایاہے۔ عمروبن دینار نے کہا: جب میں نے طاؤوس کے سامنے اس چیز کا ذکر کیا تو انھوں نے کہا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تو یہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کوئی آدمی اپنی زمین اپنے بھائی کوبطور عطیہ دے دے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر زمین کی مقررہ پیداوار لے۔ [الفتح الربانی/كتاب المساقاة والمزارعة وكراء الأرض/حدیث: 6128]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2342، ومسلم: 1550، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2087 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2087»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2342
حدیث نمبر: 1415
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا نُخَابِرُ، فَلَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا حَتَّى زَعَمَ رَافِعٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا، فَتَرَكْنَاهَا مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْبُيُوعِ، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا کہ ہم مخابرہ کرتے اور اس میں حرج محسوس نہیں کرتے تھے، حتیٰ کہ رافع رضی اللہ عنہ نے خیال ظاہر کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے، تو ہم نے اس وجہ سے اس کو چھوڑ دیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1415]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الاجارة، باب اذا استأجر ارضا فمات احدهما (2285)، (2286) ومسلم، البيوع، باب كراء الأرض (1547).»
حدیث نمبر: 4240
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كُنَّا لَا نَرَى بِكِرَاءِ الْأَرْضِ بَأْسًا حَتَّى حَدَّثَنَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم زمین کرائے پر دینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، یہاں تک کہ رافع بن خدیج نے ہمیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4240]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 242، حدیث 4255»
حدیث نمبر: 4249
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، ثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، خَبَّرَهُ، وَسَأَلَهُ عَنْ كَرْيِ الْمَزَارِعِ، فَقَالَ: أَخْبَرَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، أَنَّ عَمَّيْهِ وَكَانَا شَهِدَا بَدْرًا حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كَرْيِ الْمَزَارِعِ. فَتَرَكَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ كِرَاءَهَا وَقَدْ كَانَ يُكْرِيهَا قَبْلَ ذَلِكَ، قَالَ الزُّهْرِيُّ : فَقُلْتُ لِسَالِمٍ : أَتَكْرِيهَا أَنْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: فَأَيْنَ حَدِيثُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ؟ قَالَ سَالِمٌ : إِنَّ رَافِعًا أَكْثَرَ عَلَى نَفْسِهِ.
زہری بیان کرتے ہیں: سالم بن عبداللہ نے مجھے بتایا، جب میں نے ان سے زمین کرائے پر دینے کے بارے میں پوچھا، کہ رافع بن خدیج نے عبداللہ بن عمر کو بتایا کہ ان کے دو چچا، جو بدر میں شریک ہوئے تھے، انہوں نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔ چنانچہ عبداللہ بن عمر نے اسے کرائے پر دینا چھوڑ دیا، حالانکہ وہ اس سے پہلے ایسا کیا کرتے تھے۔ زہری کہتے ہیں: میں نے سالم سے پوچھا: کیا تم خود اسے کرائے پر دیتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ میں نے پوچھا: تو پھر رافع بن خدیج کی حدیث کا کیا ہوا؟ سالم نے کہا: رافع نے اپنے بارے میں اس معاملے کو بہت زیادہ سخت بنا لیا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4249]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 243، حدیث 4264»
حدیث نمبر: 4299
حَدَّثَنَا بِشْرَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: أَنَّهُ كَانَ يُؤَاجِرُ أَرْضَهُ حَتَّى حَدَّثَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كَرْيِ الْأَرْضِ فَتَرَكَ ذَلِكَ.
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی زمین کرائے پر دیا کرتے تھے یہاں تک کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کے کرائے سے منع فرمایا ہے، تو انہوں نے یہ چھوڑ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 255، حدیث 4314»
حدیث نمبر: 4307
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ لَمْ يَزَلْ يُكْرِي أَرْضَهُ حَتَّى بَلَغَهُ حَدِيثُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ فَتَرَكَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ أَنْ يُكْرِيَهَا.
نافع رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمین کرایہ پر دیتے رہے، یہاں تک کہ انہیں سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی حدیث پہنچی، تو وہ ان کے پاس گئے اور ان سے پوچھا، انہوں نے بتایا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے زمین کرایہ پر دینا چھوڑ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4307]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 257، حدیث 4322»