الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ التَّسْمِيَةِ وَالسَّسَتْرِ عِنْدَ الْجِمَاعِ وَالْوُضُوءِ عِنْدَ الْعَوْدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
جماع کے وقت اللہ تعالی کا نام لینے اور پردہ کرنا اور دوبارہ جماع کرنے کے لیے وضو کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7075 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 7075
صحیح مسلم: 707
بلوغ المرام: 103
مشکوۃ المصابیح: 454
مسند احمد: 11161
صحیح ابن خزیمہ: 219
صحیح ابن حبان: 1211
السنن الكبرى للبيهقي: 14088
حدیث نمبر: 7075
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَى الرَّجُلُ أَهْلَهُ ثُمَّ أَرَادَ الْعَوْدَ تَوَضَّأَ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی بیوی سے صحبت کرے اور پھر وہ دوبارہ آنا چاہے تو وضو کر لے۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7075]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 308، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11161 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11178»
وضاحت: فوائد: … ایک صحیح روایت میں ”فَاِنَّہ اَنْشَطُ لِلْعَوْدِ“ (کیونکہ اس طرح دوبارہ آنے میں زیادہ چستی پیدا ہو جائے گی) کے الفاظ ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 308
ترقیم عبدالباقی: 308 ترقیم شاملہ: -- 707
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ . ح وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ كُلُّهُمْ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ، فَلْيَتَوَضَّأْ "، زَادَ أَبُو بَكْرٍ فِي حَدِيثِهِ بَيْنَهُمَا وُضُوءًا، وَقَالَ: ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُعَاوِدَ.
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں حفص بن غیاث نے حدیث سنائی، نیز ابوکریب نے کہا: ہمیں ابن ابی زائدہ نے خبر دی، نیز عمرو ناقد اور ابن نمیر نے کہا: ہمیں مروان بن معاویہ فزاری نے حدیث سنائی، ان سب (حفص، ابن ابی زائدہ اور مروان) نے عاصم سے، انہوں نے ابومتوکل سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی نے اپنی بیوی سے مباشرت کر لی، پھر سے کرنا چاہے تو وہ وضو کر لے۔“ (حفص بن غیاث سے روایت کرنے والے) ابوبکر نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا: دونوں بار کے درمیان وضو کر لے، نیز أن یعود (پھر سے) کے بجائے أن یعاود (دوبارہ) کے الفاظ استعمال کیے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 707]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے تعلقات قائم کر لے، پھر دوبارہ تعلقات قائم کرنا چاہے تو وہ وضو کر لے۔“ ابو بکر رحمہ اللہ نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا: ”ان کے درمیان وضو کر لے“ اور کہا: ”پھر دوبارہ یہی ارادہ کیا۔“ (دوسروں نے «يَعُودُ» کہا اور اس نے «يُعَاوِدُ» کہا)۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 707]
ترقیم فوادعبدالباقی: 308
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 103
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ بينهما وضوءا» . رواه مسلم.زاد الحاكم: «فإنه أنشط للعود» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ”جب تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کے پاس جائے (یعنی تعلق زن و شو قائم کرے، ہمبستری کرے) پھر دوبارہ لطف اندوز ہونے کا ارادہ ہو تو درمیان میں وضو کر لے۔“ (مسلم)
اور حاکم نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ (یہ وضو) دوبارہ مباشرت کیلئے زیادہ باعث نشاط ہے یعنی فرحت بخش اور تازگی پیدا کرتا ہے اور سنن اربعہ یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سو جاتے۔ یہ روایت معلول ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 103]
اور حاکم نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ (یہ وضو) دوبارہ مباشرت کیلئے زیادہ باعث نشاط ہے یعنی فرحت بخش اور تازگی پیدا کرتا ہے اور سنن اربعہ یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سو جاتے۔ یہ روایت معلول ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 103]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابو سعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» (فرمایا) – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «إِذَا» جب – «أَتَى» آئے (صحبت کرے) – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کوئی – «أَهْلَهُ» اپنی بیوی کے پاس – «ثُمَّ» پھر – «أَرَادَ» وہ ارادہ کرے – «أَنْ يَعُودَ» کہ دوبارہ کرے – «فَلْيَتَوَضَّأْ» تو اسے چاہیے کہ وضو کر لے – «بَيْنَهُمَا» ان دونوں کے درمیان – «وُضُوءًا» (ایک بار) وضو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «زَادَ» اضافہ کیا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے: – «فَإِنَّهُ» بے شک یہ – «أَنْشَطُ» زیادہ چست کرنے والا ہے – «لِلْعَوْدِ» دوبارہ کرنے کے لیے۔
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آئے (جماع کرے) پھر وہ دوبارہ کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ ان دونوں (مرتبوں) کے درمیان وضو کر لے۔“ اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور حاکم نے یہ اضافہ کیا ہے: ”بے شک یہ دوبارہ کرنے کے لیے زیادہ چست کر دینے والا عمل ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 103]
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آئے (جماع کرے) پھر وہ دوبارہ کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ ان دونوں (مرتبوں) کے درمیان وضو کر لے۔“ اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور حاکم نے یہ اضافہ کیا ہے: ”بے شک یہ دوبارہ کرنے کے لیے زیادہ چست کر دینے والا عمل ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحيض، باب جواز نوم الجنب واستحباب الوضوء له، حديث:308، والحاكم في المستدرك:1 / 152 وسنده صحيح، وأبوداود، الطهارة، حديث:228، والترمذي، الطهارة، حديث:118، والنسائي في الكبرٰي: 5 /332، حديث:9092، وابن ماجه، الطهارة، حديث:581، 582، 583، وإسناده ضعيف، أبوإسحاق السبيعي لم يثبت تصريح سماعه.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 454
454 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ، فَلْيَتَوَضَّأْ بَيْنَهُمَا وُضُوءًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ سے جماع کرے اور پھر وہ دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وہ ان دونوں کے درمیان وضو کر لے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 454]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (27/ 308)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 11161
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا أَتَى الرَّجُلُ أَهْلَهُ ثُمَّ أَرَادَ الْعَوْدَ تَوَضَّأَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کے قریب جائے پھر دوبارہ جانے کی خواہش ہو تو وضو کرلے [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11161]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 308 .
حدیث نمبر: 219
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ ، نا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، نا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَاصِمٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْمُتَوَكِّلِ ، يَحْكِي، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ الْعَوْدَ، فَلْيَتَوَضَّأْ" . هَذَا حَدِيثُ الصَّنْعَانِيِّ، وَقَالَ الآخَرُونَ: عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آئے، (اس سے ہمبستری کرے) پھر دوبارہ اراداہ کرے تو اُسے چاہيے کہ وہ وضو کرلے۔ يہ صنعانی کی حديث ہے۔ باقی راويوں نے ابومتوکل سے روايت کرتے وقت «سمعت» کی بجائے « عن» سے بيان کيا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضول التطهير والاستحباب من غير إيجاب/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 308، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 219، 221، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1210، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 544، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 262، وأبو داود فى (سننه) برقم: 220، والترمذي فى (جامعه) برقم: 141، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 587، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1001، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11193»
حدیث نمبر: 1211
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّنْجِيُّ ، بِمَرْوَ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ هَاشِمٍ الْعَسْكَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلَمْ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ فَلْيَتَوَضَّأْ، فَإِنَّهُ أَنْشَطُ لِلْعَوْدِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: تَفَرَّدَ بِهَذَهِ اللَّفْظَةِ الأَخِيرَةِ مُسْلَمْ بْنُ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرے، پھر وہ دوبارہ یہ عمل کرنا چاہے، تو اسے پہلے وضو کر لینا چاہیے۔ اس طرح دوبارہ کرنے میں زیادہ چستی (نشاط) ہوگی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان آخری الفاظ کو نقل کرنے میں مسلم بن ابراہیم نامی راوی منفرد ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1211]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 308، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 219، 221، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1210، 1211، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 544، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 262، وأبو داود فى (سننه) برقم: 220، والترمذي فى (جامعه) برقم: 141، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 587، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11193، والحميدي فى (مسنده) برقم: 770» «رقم طبعة با وزير 1208»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (217): م دون قوله: «فإنه أنشط للعود». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح؛ جعفر بن هاشم العسكري، حدث عنه جماعة، ووثقه الخطيب في "تاريخه" 7/ 183، وباقي رجال الإسناد على شرطهما.
حدیث نمبر: 14088
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَدَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ الدَّيْرَعَاقُولِيُّ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمُ الْعَوْدَ فَلْيَتَوَضَّأْ فَإِنَّهُ أَنْشَطُ لَهُ"، إِنْ كَانَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ أَرَادَ هَذَا الْحَدِيثَ، فَهَذَا إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ وَلَعَلَّهُ لَمْ يَقِفْ عَلَى إِسْنَادِهِ وَلَعَلَّهُ أَرَادَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جب تم میں سے کوئی دوبارہ اپنی بیوی کے پاس آنا چاہے تو وہ وضو کر لے، یہ اس کو زیادہ چست کرنے والا ہے۔“
اگر امام شافعی رحمہ اللہ کی مراد یہ حدیث ہے تو اس کی سند صحیح ہے، شاید انہیں اس کی سند کا علم نہ ہوا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14088]
اگر امام شافعی رحمہ اللہ کی مراد یہ حدیث ہے تو اس کی سند صحیح ہے، شاید انہیں اس کی سند کا علم نہ ہوا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14088]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح