الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْحَرِيرِ وَمَا يَجُوزُ اسْتِعْمَالُهُ مِنْهُمَا وَمَا لَا يَجُوزُ
سونے، چاندی اور ریشم اور ان کے استعمال کی جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان¤ممنوعہ امور سے متعلقہ جامع احادیث کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7953 (کل: 84 مقامات، 18 کتب)
سنن نسائی: 1041، 1042، 1043، 1044، 1045، 1119، 5169، 5171، 5175، 5176، 5177، 5178، 5179، 5181، 5182، 5183، 5186، 5269، 5270، 5272، 5273، 5274، 5289، 5320
بلوغ المرام: 419
مسند احمد: 611، 698، 710، 722، 755، 816، 831، 924، 939، 1004، 1043، 1098، 1102، 1113، 1154، 1168، 1171
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 174
مصنف ابن ابی شیبہ: 8275
صحیح ابن حبان: 5440
المعجم الاوسط: 2312
31 تا 40
حدیث نمبر: 5270
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ اللَّيْثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا , يَقُولُ:" نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبُوسِ الْقَسِّيِّ، وَالْمُعَصْفَرِ، وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے، ریشم اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5270]
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”سونے کی انگوٹھی، قسی اور معصفر کے لباس پہننے اور رکوع کی حالت میں قرآن مجید پڑھنے“ سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5270]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1042 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5272
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْبٌ، عَنْ يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سَعْدٍ الْفَدَكِيُّ، أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُ , حَدَّثَنِي ابْنُ حُنَيْنٍ، أَنَّ عَلِيًّا حَدَّثَهُ، قَالَ:" نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثِيَابِ الْمُعَصْفَرِ، وَعَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَأَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ".
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زرد رنگ کے کپڑے سے، سونے کی انگوٹھی سے، ریشم کے کپڑے سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے روکا۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5272]
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسم سے رنگے ہوئے کپڑے، سونے کی انگوٹھی، قسی کپڑے کے لباس پہننے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5272]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1042 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5273
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُ، عَنْ ابْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:" نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنْ لُبْسِ ثَوْبٍ مُعَصْفَرٍ، وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِخَاتَمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيَّةِ، وَأَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ وَأَنَا رَاكِعٌ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے چار باتوں سے روکا: پیلے رنگ کا کپڑا پہننے سے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی کپڑے پہننے سے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5273]
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے چار چیزوں سے منع فرمایا ہے: معصفر کپڑا پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے، قس بستی کے بنے ہوئے کپڑے پہننے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے۔“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5273]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1042 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5274
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، أَخْبَرَنِي خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ، أَنَّ ابْنَ حُنَيْنٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَلِيًّا، قَالَ , إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنْ ثِيَابِ الْمُعَصْفَرِ، وَعَنِ الْحَرِيرِ، وَأَنْ يَقْرَأَ وَهُوَ رَاكِعٌ، وَعَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیلے رنگ کے کپڑے، اور ریشم کے استعمال سے، رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے اور سونے کی انگوٹھی (پہننے) سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5274]
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”معصفر کپڑے اور ریشم پہننے، دورانِ رکوع میں قرآن پڑھنے اور سونے کی انگوٹھی پہننے“ سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5274]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1042 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5289
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:" نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَلْبَسَ فِي إِصْبَعِي هَذِهِ، وَفِي الْوُسْطَى، وَالَّتِي تَلِيهَا".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (شہادت کی) انگلی میں، بیچ کی انگلی اور اس سے لگی ہوئی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے روکا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5289]
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اپنی اس انگلی میں، درمیان والی اور ساتھ والی انگلی میں انگوٹھی ڈالوں۔“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5289]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5214 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5320
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا، يَقُولُ:" نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبُوسِ الْقَسِّيِّ وَالْمُعَصْفَرِ، وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے، ریشمی کپڑوں سے، زعفرانی رنگ کے لباس سے، اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5320]
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”سونے کی انگوٹھی، «القَسِّيِّ» ”قسی“ اور «المُعَصْفَرِ» ”معصفر“ کپڑے پہننے اور دوران رکوع (اور سجود) قرآن مجید پڑھنے“ سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1044 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 143
261- مالك عن نافع عن إبراهيم بن عبد الله بن حنين عن أبيه عن على بن أبى طالب أنه قال: نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس القسي والمعصفر، وعن تختم الذهب، وعن القراءة فى الركوع. قال أبو الحسن: هذا لفظ كتاب الجامع، وفي كتاب الصلاة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن لبس القسي، وقال فيه: وعن قراءة القرآن فى الركوع.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑے، زرد رنگ سے رنگے ہوئے کپڑے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرأت کرنے (یعنی رکوع میں قرآن پڑھنے) سے منع فرمایا ہے۔ ابوالحسن (القابسی) نے کہا: یہ کتاب الجامع کے الفاظ ہیں اور کتاب الصلاۃ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی لباس پہننے سے منع فرمایا ہے اور اس میں یہ بھی ہے کہ رکوع میں قرأت قرآن سے منع فرمایا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 143]
تخریج الحدیث: «261- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 80/1 ح 173، ك 3 ب 6 ح 28 [كتاب الصلوٰاة] بلفظ: ”عن على بن أبى طالب أن رسول الله ﷺ نهي عن لبس القسي و عن تختم الذهب و عن قراءة القرآن فى الركوع۔“) التمهيد 111/16، الاستذكار:152، وأخرجه مسلم (2078) من حديث مالك به بلفظ: ”أن رسول الله ﷺ نهي عن لبس القسي و المعصفر وعن تختم الذهب وعن قراءة القرآن فى الركوع“ ورواه النسائي (191/8 ح 5271) من حديث ابن القاسم عن مالك به مختصرا.»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 413
261- مالك عن نافع عن إبراهيم بن عبد الله بن حنين عن أبيه عن على بن أبى طالب أنه قال: نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس القسي والمعصفر، وعن تختم الذهب، وعن القراءة فى الركوع. قال أبو الحسن: هذا لفظ كتاب الجامع، وفي كتاب الصلاة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن لبس القسي، وقال فيه: وعن قراءة القرآن فى الركوع.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑے، زرد رنگ سے رنگے ہوئے کپڑے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرأت کرنے (یعنی رکوع میں قرآن پڑھنے) سے منع فرمایا ہے۔ ابوالحسن (القابسی) نے کہا: یہ کتاب الجامع کے الفاظ ہیں اور کتاب الصلاۃ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی لباس پہننے سے منع فرمایا ہے اور اس میں یہ بھی ہے کہ رکوع میں قرأت قرآن سے منع فرمایا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 413]
تخریج الحدیث: «261- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 80/1 ح 173، ك 3 ب 6 ح 28 [كتاب الصلوٰاة] بلفظ: ”عن على بن أبى طالب أن رسول الله ﷺ نهي عن لبس القسي و عن تختم الذهب و عن قراءة القرآن فى الركوع۔“) التمهيد 111/16، الاستذكار:152، وأخرجه مسلم (2078) من حديث مالك به بلفظ: ”أن رسول الله ﷺ نهي عن لبس القسي و المعصفر وعن تختم الذهب وعن قراءة القرآن فى الركوع“ ورواه النسائي (191/8 ح 5271) من حديث ابن القاسم عن مالك به مختصرا.»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 419
وعن علي رضي الله عنه قال: كساني النبي صلى الله عليه وآله وسلم حلة سيراء فخرجت فيها فرأيت الغضب في وجهه فشققتها بين نسائي.متفق عليه، وهذا لفظ مسلم.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیراء کا پٹے دار ریشمی جوڑا عنایت فرمایا۔ میں اسے پہن کر باہر نکلا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور پر غصہ اور ناراضگی کے آثار دیکھے، تو میں نے اسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 419]
«وَعَنْ» اور سے – «عَلِيٍّ» علی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَسَانِي» مجھے پہنایا (عطا کیا) – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حُلَّةً سِيَرَاءَ» ایک ریشمی دھاری دار جوڑا – «فَخَرَجْتُ فِيهَا» تو میں اسے پہن کر نکلا – «فَرَأَيْتُ» تو میں نے دیکھا – «الْغَضَبَ» غصہ – «فِي وَجْهِهِ» آپ کے چہرے میں – «فَشَقَقْتُهَا» تو میں نے اسے پھاڑ (کر تقسیم کر) دیا – «بَيْنَ نِسَائِي» اپنی عورتوں کے درمیان۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَهَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ» اور یہ مسلم کے الفاظ ہیں۔
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک ریشمی دھاری دار جوڑا عطا فرمایا، میں اسے پہن کر نکلا تو میں نے آپ کے چہرۂ مبارک پر ناراضگی دیکھی، چنانچہ میں نے اسے پھاڑ کر اپنے گھر کی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور یہ مسلم کے الفاظ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 419]
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک ریشمی دھاری دار جوڑا عطا فرمایا، میں اسے پہن کر نکلا تو میں نے آپ کے چہرۂ مبارک پر ناراضگی دیکھی، چنانچہ میں نے اسے پھاڑ کر اپنے گھر کی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور یہ مسلم کے الفاظ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 419]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، اللباس، باب الحرير للنساء، حديث:5840، ومسلم، اللباس، باب تحريم استعمال إناء الذهب والفضة علي الرجال والنساء، حديث:2071.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4356
4356 - وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمَيَاثِرِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ وَقَالَ:"نَهَى عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ”سونے کی انگوٹھی پہننے، قس کا ریشم پہننے اور زین پوش“ سے منع فرمایا۔ (ترمذی، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ)۔ اور ابو داؤد کی روایت میں ہے کہ علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”سرخ زین پوش“ سے منع فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابو داؤد و النسائی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4356]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1737 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (4051 و الرواية الثانية: 4050) والنسائي (165/8. 166 ح 5168. 5171 و بعدھا) و ابن ماجه (3654) [وانظر صحيح مسلم (2078) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن