الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاء فِي الصُّوَر وَالتَّصَالِيبِ تَكُونُ فِي البَيْتِ وَ فِي السُّتُورِ وَالشَّيَابِ وَالْبَسْطِ وَنَحْوِ ذَلِكَ
گھروں، پردوں، کپڑوں اور چادروں وغیرہ پر موجود تصویروں اور صلیبوں کے حکم کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8080 (کل: 36 مقامات، 14 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2151
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 589
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1764
اللؤلؤ والمرجان: 1366
صحیح ابن حبان: 5845
السنن الكبرى للبيهقي: 14554
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1565
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4438
31 تا 36
حدیث نمبر: 5845
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى الْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْ، فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْكَرَاهِيَةَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُوبُ إِلَى اللَّهِ، وَإِلَى رَسُولِهِ، فَمَاذَا أَذْنَبْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَمَا بَالُ هَذِهِ النُّمْرُقَةِ؟" فَقَالَتِ: اشْتَرَيْتُهَا لَكَ، تَقْعُدُ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدُهَا، فَقَالَ:" إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ"، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الصُّوَرُ لا تَدْخُلُهُ الْمَلائِكَةُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ هَذَا الْبَيْتُ الَّذِي يُوحَى فِيهِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ مُحَالٌ أَنْ يَكُونَ رَجُلٌ فِي بَيْتٍ، وَفِيهِ صُورَةٌ أَنْ يَكُونَ حَافِظَاهُ مَعَهُ، وَهُمَا مِنَ الْمَلائِكَةِ، وَكَذَلِكَ مَعْنَى قَوْلِهِ:" لا تَصْحَبِ الْمَلائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا كَلْبٌ أَوْ جَرَسٌ"، يُرِيدُ بِهِ رُفْقَةً فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ مُحَالٌ أَنْ يَخْرُجَ الْحَاجُّ وَالْعُمَّارُ مِنْ أَقَاصِي الْمُدُنِ وَالأَقْطَارِ يَؤُمُّونَ الْبَيْتَ الْعَتِيقَ عَلَى نَعَمٍ وَعِيسٍ بِأَجْرَاسٍ وَكِلابٍ ثُمَّ لا تَصْحَبُهَا الْمَلائِكَةُ وَهُمْ وَفْدُ اللَّهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر ٹھہر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تشریف نہیں لائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناراضگی کے اثرات محسوس کر لیے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں توبہ کرتی ہوں، میں نے کیا گناہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تکیہ کہاں سے آیا ہے؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خریدا ہے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوں اور اس کے ساتھ ٹیک لگائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان تصویریں بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا، ان سے یہ کہا جائے گا: تم نے جو تخلیق کیا تھا اسے زندہ کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جس گھر میں تصویریں موجود ہوں، فرشتے اس میں داخل نہیں ہوتے۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ وہ گھر ہو جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، اب یہ بات ناممکن ہے کہ کوئی شخص گھر میں موجود ہو اور اس میں تصویر بھی موجود ہو تو آدمی کے ساتھ موجود حفاظت والے فرشتے گھر کے اندر نہ جائیں، حالانکہ وہ دونوں بھی فرشتے ہی ہیں، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”فرشتے ایسے سواروں کے ساتھ نہیں ہوتے جن میں کتا یا گھنٹی موجود ہو“ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد وہ قافلہ ہے جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہوں، اب یہ بات ناممکن ہے کہ حاجی یا عمرہ کرنے والے لوگ دور دراز کے شہروں سے روانہ ہوں اور وہ اونٹوں اور جانوروں پر سوار ہو کر بیت عتیق آنے کا قصد کریں، ان کے ہمراہ گھنٹیاں اور کتے بھی ہوں اور پھر فرشتے ان کے ساتھ نہ آئیں، حالانکہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5845]
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ وہ گھر ہو جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، اب یہ بات ناممکن ہے کہ کوئی شخص گھر میں موجود ہو اور اس میں تصویر بھی موجود ہو تو آدمی کے ساتھ موجود حفاظت والے فرشتے گھر کے اندر نہ جائیں، حالانکہ وہ دونوں بھی فرشتے ہی ہیں، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”فرشتے ایسے سواروں کے ساتھ نہیں ہوتے جن میں کتا یا گھنٹی موجود ہو“ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد وہ قافلہ ہے جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہوں، اب یہ بات ناممکن ہے کہ حاجی یا عمرہ کرنے والے لوگ دور دراز کے شہروں سے روانہ ہوں اور وہ اونٹوں اور جانوروں پر سوار ہو کر بیت عتیق آنے کا قصد کریں، ان کے ہمراہ گھنٹیاں اور کتے بھی ہوں اور پھر فرشتے ان کے ساتھ نہ آئیں، حالانکہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5845]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2105، 2479، 3224، 3225، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2106، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 844، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5468، 5843، 5845، 5847، 5850، 5851، 5855، 5860، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 760، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4153، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1750، 2804، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2151، 3649، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1207، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16226» «رقم طبعة با وزير 5815»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «آداب الزفاف» (77 - 78)، «غاية المرام» (121): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 517
517. عن عائشة أم المؤمنين أنها أخبرته: أنها اشترتْ نمرقةً فيها تصاوير، فلمّا رآها رسول الله صلى الله عليه وسلم قام على الباب فلم يدخل، فعرفت في وجهه الكراهية. وقالت: يا رسول الله، أتوب إلى الله وإلى رسوله فماذا أذنبتُ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما بالُ هذه النّمرقَةُ؟. قالت: اشتريتُها لك تقعدُ عليها وتوسَّدُها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنَّ أصحاب هذه الصُّور يعذّبون يوم القيامة. يقالُ لهم: أحيوا ما خلقتم. ثم قال: إن البيت الذي فيه الصُّور لا تدخله الملائكة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في الاستئذان (8) عن نافع، عن القاسم بن محمد، عن عائشة، فذكرته. ورواه البخاريّ في البيوع (2105) عن عبدالله بن يوسف، ومسلم في اللباس والزينة (2107: 96) عن يحيى بن يحيى - كلاهما عن مالك، به، مثله.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 15598
15598- عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أنها اشترت نمرقة فيها تصاوير، فلما رآها رسول الله صلى الله عليه وسلم قام على الباب، فلم يدخل، فعرفت في وجهه الكراهية. وقالت: يا رسول الله، أتوب إلى الله وإلى رسوله، فماذا أذنبت؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فما بال هذه النمرقة؟ قالت: اشتريتها لك تقعد عليها، وتوسدها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن أصحاب هذه الصور يعذبون يوم القيامة، يقال لهم: أحيوا ما خلقتم ثم قال: إن البيت الذي فيه الصور، لا تدخله الملائكة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في الاستئذان (8) عن نافع، عن القاسم بن محمد، عن عائشة فذكرته. ورواه البخاري في اللباس (5961)، ومسلم في اللباس (2107: 96) كلاهما من طريق مالك به مثله.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 14554
اسْتِدْلَالًا بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى الْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْ فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْكَرَاهِيَةَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتُوبُ إِلَى اللهِ وَإِلَى رَسُولِهِ مَاذَا أَذْنَبْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَالُ هَذِهِ النُّمْرُقَةِ؟ فَقُلْتُ: اشْتَرَيْتُهَا لَكَ لِتَقْعُدَ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدَهَا، فَقَالَ:" إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعَذَّبُونَ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ"، وَقَالَ:" إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الصُّوَرُ لَا تَدْخُلُهُ الْمَلَائِكَةُ".
قاسم بن محمد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک تصاویر والی گدی خریدی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو گھر کے دروازے پر ہی کھڑے ہو گئے، گھر میں داخل نہ ہوئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے کراہت کو محسوس کر لیا۔ میں نے کہا: میں اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرتی ہوں، میں نے کون سا گناہ کر لیا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس گدی کی کیا حالت ہے؟“ فرمانے لگیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خریدی ہے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھیں اور ٹیک لگائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان تصاویر والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور کہا جائے گا: زندہ کرو جن کو تم نے بنایا تھا، جان ڈالو جن کو تم نے پیدا کیا تھا“ اور فرمایا: ”جس گھر میں تصاویر ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14554]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2107»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1565
"إن أصحاب هذه الصور يعذبون يوم
القيامة فيقال لهم: أحيوا ما خلقتم"
القيامة فيقال لهم: أحيوا ما خلقتم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ ان تصویروں (یا مجسموں) والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ تم نے جو کچھ بنایا ہے اب اسے زندہ بھی کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1565]
”بلاشبہ ان تصویروں (یا مجسموں) والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ تم نے جو کچھ بنایا ہے اب اسے زندہ بھی کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق ن هـ] عن عائشة [ق ن] عن ابن عمر. مختصر مسلم 1368.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4438
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُرَّةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : اشْتَرَيْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُمْرُقَةً، فَأَلْقَيْتُهَا لَهُ، فَكَأَنَّهُ كَرِهَ ذَلِكَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ سُخْطِ اللهِ وَسُخْطِ رَسُولِهِ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ يَا عَائِشَةُ ؟ فَقَالَتْ: إِذَا دَخَلَ عَلَيْكَ دَاخِلٌ أَوْ جَاءَكَ وَفْدٌ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ عَذَابًا لَا يُعَذَّبُهُ أَحَدٌ مِنَ الْعَالَمِينَ، يُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ.
القاسم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک چھوٹا تکیہ (گاؤ تکیہ) خریدا اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رکھ دیا، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے مبارک سے ایسا لگا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا ہے، تو میں نے عرض کیا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ سُخْطِ اللَّهِ وَسُخْطِ رَسُولِهِ» ”میں اللہ کی ناراضی اور اس کے رسول کی ناراضی سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے عائشہ! یہ کیا ہے؟“، میں نے عرض کیا: (میں نے اسے اس لیے رکھا ہے کہ) جب کوئی آنے والا آپ کے پاس آئے یا کوئی وفد حاضر ہو (تو وہ اس پر تشریف فرما ہوں)، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! یقیناً ان تصویروں کو بنانے والوں کو ایسا عذاب دیا جائے گا جو جہانوں میں سے کسی اور کو نہیں دیا گیا ہوگا، اور ان سے کہا جائے گا کہ جو تم نے پیدا کیا (بنایا) ہے اسے زندہ کرو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4438]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو بكر الشافعي في الغيلانيات (رقم 634)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4421»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو بكر الشافعي في الغيلانيات (رقم 634)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4421»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح