🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ نُزُولِ الْقُرْآنِ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ
قرآن مجید کے سات قراء توں میں نازل ہونے کا مطلب
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8435 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 8435
مسند احمد: 20425، 20514
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11571
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5927
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8435
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ يَا مُحَمَّدُ اقْرَأِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ وَفِي لَفْظٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَانِي جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ فَقَالَ جِبْرِيلُ اقْرَأِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ قَالَ مِيكَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ اسْتَزِدْهُ فَاسْتَزَادَهُ قَالَ اقْرَأْهُ عَلَى حَرْفَيْنِ قَالَ مِيكَائِيلُ اسْتَزِدْهُ فَاسْتَزَادَهُ حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ قَالَ كُلٌّ شَافٍ كَافٍ مَا لَمْ تَخْتِمْ آيَةَ عَذَابٍ بِرَحْمَةٍ أَوْ آيَةَ رَحْمَةٍ بِعَذَابٍ نَحْوَ قَوْلِكَ تَعَالَ وَأَقْبِلْ وَهَلُمَّ وَاذْهَبْ وَأَسْرِعْ وَاعْجَلْ
۔ سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جبریل علیہ السلام نے کہا: اے محمد! قرآن مجید ایک قراء ت کے مطابق پڑھو۔ ایک روایت میں ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جبریل اور میکائیل میرے پاس آئے، جبریل نے مجھ سے کہا: قرآن مجید کو ایک قراء ت پر پڑھو، لیکن میکائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: زیادہ گنجائش کا سوال کریں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زیادہ گنجائش کی درخواست کی، تو جبریل نے کہا: دو قراء توں پر پڑھ لو، لیکن میکائیل نے پھر کہا: اور زیادہ مطالبہ کرو، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید گنجائش کا مطالبہ کیا،یہاں تک کہ سات قراء ات تک پہنچ گئے، اور پھر انھوں نے کہا: ہر قراء ت شافی اور کافی ہے، جبکہ تک تم عذاب والی آیت کو رحمت والی آیت کے ساتھ اور رحمت والی آیت کو عذاب والی آیت کے ساتھ ختم نہ کر، یہ قراء ت کا معاملہ ایسا ہی ہے، جیسےیہ الفاظ ہیں: تَعَالَ اور أَ قْبِل، ہَلُمَّ اور اِذْہَبْ اور أَ سْرِعْ اور اِعْجَلْ۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8435]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون قوله في آخره نحو قولك: تعال، واقبل، وھلم الخ، وھذا اسناد ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20514 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20788»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله في آخره نحو قولك: تعال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20425
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ، فَقَالَ جِبْرِيلُ: اقْرَأْ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ وَاحِدٍ، فَقَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ، قَالَ: اقْرَأْهُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، كُلِّهَا شَافٍ كَافٍ مَا لَمْ تُخْتَمْ آيَةُ رَحْمَةٍ بِعَذَابٍ، أَوْ آيَةُ عَذَابٍ بِرَحْمَةٍ" .
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے پاس حضرت جبرائیل اور میکائیل آئے جبرائیل نے مجھ سے کہا کہ قرآن کریم کو ایک حرف پر پڑھے، میکائیل نے کہا کہ اس میں اضافے کی درخواست کیجیے پھر جبرائیل نے کہا کہ قرآن کریم کو آپ سات حروف پر پڑھ سکتے ہیں جن میں سے ہر ایک کافی شافی ہے بشرطیکہ آیت رحمت کو عذاب سے یا آیت عذاب کو رحمت سے نہ بدل دیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20425]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20514
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ " أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ يَا مُحَمَّدُ اقْرَأْ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ، قَالَ مِيكَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام: اسْتَزِدْه، فَاسْتَزَادَهُ، قَالَ: فَاقْرأْ عَلَى حَرْفَيْنِ، قَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ، فَاسْتَزَادَهُ، حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ، قَالَ: كُلٌّ شَافٍ كَافٍ مَا لَمْ تَخْتِمْ آيَةَ عَذَابٍ بِرَحْمَةٍ، أَوْ آيَةَ رَحْمَةٍ بِعَذَابٍ"، نَحْوَ قَوْلِكَ تَعَالَ وَأَقْبِلْ، وَهَلُمَّ وَاذْهَبْ، وَأَسْرِعْ وَاعْجَلْ .
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے پاس حضرت جبرائیل اور میکائیل آئے جبرائیل نے مجھ سے کہا کہ قرآن کریم کو ایک حرف پر پڑھئے میکائیل نے کہا کہ اس میں اضافہ کی درخواست کیجئے پھر جبرائیل نے کہا کہ قرآن کریم کو آپ سات حروف پر پڑھ سکتے ہیں جن میں سے ایک کافی شافی ہے بشرطیکہ آیت رحمت کو عذاب سے یا آیت عذاب کو رحمت سے نہ بدل دیں جیسے تعال اور اقبل ' ھلم اور اذھب اسرع اور اعجل۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20514]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله فى آخره: نحو ذلك: تعال، وأقبل….. وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11571
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. قَالَ مِيكَائِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اسْتَزِدْهُ، فَاسْتَزَادَهُ. قَالَ: اقْرَأْ عَلَى حَرْفَيْنِ. قَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ، فَاسْتَزَادَهُ. قَالَ: اقْرَأْ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ. قَالَ مِيكَائِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اسْتَزِدْهُ، حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. قَالَ: كُلٌّ شَافٍ كَافٍ مَا لَمْ يَخْتِمْ آيَةَ عَذَابٍ بِرَحْمَةٍ، أَوْ رَحْمَةٍ بِعَذَابٍ، نَحْوُ قَوْلِكَ: تَعَالَ وَأَقْبِلْ، وَهَلُمَّ وَاذْهَبْ، وَأَسْرِعْ وَاعْجَلْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَاذْهَبْ وَأَدْبِرْ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ تُوبِعَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: اے سیدنا محمد! آپ قرآن کو ایک حرف کے مطابق پڑھیں تو سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید کے بارے میں کہا:، تو سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ اس کو دو حروف کے مطابق پڑھ لیں، سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید کے بارے میں کہا:، تو انہوں نے کہا: آپ تین حروف کے مطابق پڑھ لیں، سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے، یہاں تک کہ سات حروف تک پہنچ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یا سیدنا جبرائیل نے) ارشاد فرمایا: سب کافی و شافی ہیں، جب تک عذاب سے متعلق آیت کو رحمت، یا رحمت سے متعلق آیت کو عذاب والی نہ بنا دیا جائے، جیسے آپ کا یہ کہنا: تعال، یا اقبل (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ تم آ جاؤ) یا ھلم یا اذہب (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ چلے جاؤ) یا اسرع، اور اعجل (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ تم جلدی کرو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”اذہب اور ادبر“ (یعنی تم چلے جاؤ) نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس کی متابعت کی گئی ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11571]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (51/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19992، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1129»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5927
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَمَعَهُ مِيكَائِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ جِبْرِيلُ: خُذِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ مِيكَائِيلُ أَنِ اسْتَزِدْهُ. فَقَالَ: زِدْنِي. قَالَ: خُذْهُ عَلَى حَرْفَيْنِ. فَقَالَ: اسْتَزِدْهُ. فَقَالَ: زِدْنِي. قَالَ: خُذْهُ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ. قَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. فَقَالَ: زِدْنِي. قَالَ: خُذْهُ عَلَى أَرْبَعَةِ أَحْرُفٍ. فَكُلُّ مَرَّةٍ يُومِئُ إِلَيْهِ أَنِ اسْتَزِدْهُ حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. قَالَ: فَسَكَتَ مِيكَائِيلُ. فَقَالَ جِبْرِيلُ: خُذْهُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ كَقَوْلِ الرَّجُلِ: هَلُمَّ وَأَقْبِلْ، وَاذْهَبْ وَأَدْبِرْ، مَالَمْ يَخْتِمْ رَحْمَةً بِعَذَابٍ وَلَا عَذَابَ بِرَحْمَةٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ: " أَنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْرَأِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. فَقَالَ لَهُ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. فَقَالَ: حَرْفَيْنِ. فَقَالَ: اسْتَزِدْهُ حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. فَقَالَ: كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ كَقَوْلِكَ: هَلُمَّ وَتَعَالَ. مَا لَمْ تَخْتِمْ آيَةَ رَحْمَةٍ بِآيَةِ عَذَابٍ، وَآيَةَ عَذَابٍ بِآيَةِ رَحْمَةٍ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور ان کے ہمراہ میکائیل علیہ السلام بھی تھے، تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ قرآن مجید کو ایک حرف (لغت) پر پڑھیں، جس پر میکائیل علیہ السلام نے مجھے اشارہ کیا کہ ان سے مزید کی درخواست کریں، تو میں نے کہا: میرے لیے مزید اضافہ فرمائیں، انہوں نے کہا: اسے دو حرفوں پر پڑھیں، میکائیل علیہ السلام نے پھر اشارہ کیا کہ مزید مانگیں، میں نے کہا: میرے لیے مزید اضافہ کریں، انہوں نے کہا: اسے تین حرفوں پر پڑھیں، غرض ہر بار میکائیل علیہ السلام مجھے اشارہ کرتے رہے کہ میں مزید کی طلب کروں یہاں تک کہ بات سات حرفوں تک پہنچ گئی، تب میکائیل علیہ السلام خاموش ہو گئے اور جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: اسے سات حرفوں پر پڑھیں، یہ سب شفا بخش اور کافی ہیں، جیسے کوئی شخص کہے: «هَلُمَّ» ”آؤ“ اور «أَقْبِلْ» ”ادھر آؤ“، یا «اذْهَبْ» ”جاؤ“ اور «أَدْبِرْ» ”پیچھے ہٹو“، بشرطیکہ رحمت والی آیت کو عذاب پر اور عذاب والی آیت کو رحمت پر ختم نہ کیا جائے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے بھی روایت کیا ہے جس میں یہ الفاظ ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”قرآن کو ایک حرف پر پڑھیں“، تو میکائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”ان سے مزید کی درخواست کیجیے“، یہاں تک کہ سات حرفوں تک پہنچ گئے اور فرمایا: ”یہ سب شفا بخش اور کافی ہیں، جیسے آپ کا کہنا: «هَلُمَّ» ”آؤ“ اور «تَعَالَ» ”تشریف لاؤ“، جب تک کہ آپ رحمت کی آیت کو عذاب کی آیت کے ساتھ اور عذاب کی آیت کو رحمت کی آیت کے ساتھ ختم نہ کریں۔“ امام احمد بن حنبل نے بھی اس روایت کو عفان اور عبدالرحمن بن مہدی کے طریق سے حماد بن سلمہ عن علی بن زید کی سند کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5927]
تخریج الحدیث: «علي بن زيد بن جدعان: ضعيف (التقريب، من الحفظ)؛ والأحرف السبعة ثابتة في الصحيحين من غير هذا الوجه»
«(5927/1) أخرجه صحيح مسلم برقم: 820، وأخرجه سنن النسائي برقم: 939، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1477، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20667، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 6، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3116، وأخرجه شرح السنة برقم: 1229»
«(5927/2) أخرجه صحيح مسلم برقم: 820، وأخرجه سنن النسائي برقم: 939، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1477، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20667، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 6، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3116، وأخرجه شرح السنة برقم: 1229»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں