🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّدَاقِ
حق مہر کے احکام
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1775 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
سنن سعید بن منصور: 1775، 1776
السنن الكبرى للبيهقي: 14335، 14336
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3276
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 598 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1775
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ النَّاسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: " أَلا لا تُغَالُوا فِي صُدُقِ النِّسَاءِ , فَإِنَّهُ لا يَبْلُغُنِي عَنْ أَحَدٍ سَاقَ أَكْثَرَ مِنْ شَيْءٍ سَاقَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سِيقَ إِلَيْهِ , إِلا جَعَلْتُ فَضْلَ ذَلِكَ فِي بَيْتِ الْمَالِ"، ثُمَّ نَزَلَ فَعَرَضَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَتْ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَوْ قَوْلُكَ؟ قَالَ:" بَلْ كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , فَمَا ذَلِكَ؟" , قَالَتْ: نَهَيْتَ النَّاسَ آنِفًا أَنْ يُغَالُوا فِي صُدُقِ النِّسَاءِ , وَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا سورة النساء آية 20. فَقَالَ عُمَرُ: كُلُّ أَحَدٍ أَفْقَهُ مِنْ عُمَرَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا , ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمِنْبَرِ , فَقَالَ لِلنَّاسِ:" إِنِّي نَهَيْتُكُمْ أَنْ تُغَالُوا فِي صُدُقِ النِّسَاءِ , أَلا فَلْيَفْعَلْ رَجُلٌ فِي مَالِهِ مَا بَدَا لَهُ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”عورتوں کے مہر میں زیادتی نہ کرو، اگر مجھے کسی کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مہر دیا یا لیا ہے تو میں اس کا زائد مال بیت المال میں رکھ دوں گا۔“ پھر ایک قریشی عورت نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! اللہ عزوجل کی کتاب زیادہ حق رکھتی ہے یا آپ کا قول؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل کی کتاب۔“ اس نے کہا: ”آپ نے لوگوں کو مہر میں زیادتی سے منع فرمایا حالانکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: «وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا» [النساء: 20] ۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہر شخص عمر سے زیادہ فقیہ ہے۔“ پھر منبر پر واپس آئے اور فرمایا: ”میں نے تمہیں عورتوں کے مہر میں زیادتی سے منع کیا تھا، تو اب ہر شخص اپنے مال میں جو چاہے کرے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 598، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14450، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1566، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10420، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5059»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 599 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1776
نا نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " خَرَجْتُ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَنْهَاكُمْ، عَنْ كَثْرَةِ الصَّدَاقِ، حَتَّى عُرِضَتْ لِي هَذِهِ الآيَةُ: وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا سورة النساء آية 20" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نکلا اور میں ارادہ رکھتا تھا کہ تمہیں مہر کی کثرت سے منع کروں، یہاں تک کہ اللہ عزوجل کا یہ فرمان سامنے آیا: «وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا» [النساء: 20] ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1776]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 599، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14449»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14335
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عُبَيْدُ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ الْقُشَيْرِيُّ لَفْظًا قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، ثنا حُمَيْدٌ، عَنْ بَكْرٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" لَقَدْ خَرَجْتُ أَنَا أُرِيدُ أَنْ أَنْهَى عَنْ كَثْرَةِ مُهُورِ النِّسَاءِ حَتَّى قَرَأْتُ هَذِهِ الْآيَةَ: {وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا} [النساء: ٢٠] "، هَذَا مُرْسَلٌ جَيِّدٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس غرض سے نکلا تھا کہ عورتوں کو زیادہ حق مہر سے منع کر دیا جائے لیکن پھر میں نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا﴾ [سورة النساء: 20] ”اور تم ان میں سے کسی کو بھی خزانہ عطا کر دو۔“
یہ مرسل جید (عمدہ مرسل) روایت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14335]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14336
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْزَةَ الْهَرَوِيُّ ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ النَّاسَ فَحَمِدَ اللهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ:" أَلَا لَا تُغَالُوا فِي صَدَاقِ النِّسَاءِ، فَإِنَّهُ لَا يَبْلُغُنِي عَنْ أَحَدٍ سَاقَ أَكْثَرَ مِنْ شَيْءٍ سَاقَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سِيقَ إِلَيْهِ إِلَّا جَعَلْتُ فَضْلَ ذَلِكَ فِي بَيْتِ الْمَالِ" ثُمَّ نَزَلَ، فَعَرَضَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ قَرِيبٍ، فَقَالَتْ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَكِتَابُ اللهِ تَعَالَى أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَوْ قَوْلُكَ؟ قَالَ:" بَلْ كِتَابُ اللهِ تَعَالَى، فَمَا ذَاكَ؟" قَالَتْ: نَهَيْتَ النَّاسَ آنِفًا أَنْ يُغَالُوا فِي صَدَاقِ النِّسَاءِ وَاللهُ تَعَالَى يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: {وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا} [النساء: ٢٠] ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" كُلُّ أَحَدٍ أَفْقَهُ مِنْ عُمَرَ" مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ لِلنَّاسِ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ أَنْ تُغَالُوا فِي صَدَاقِ النِّسَاءِ أَلَا فَلْيَفْعَلْ رَجُلٌ فِي مَالِهِ مَا بَدَا لَهُ"، هَذَا مُنْقَطِعٌ.
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: عورتوں کے حق مہر زیادہ نہ دو، اگر مجھے پتا چلا کہ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حق مہر ادا کیا ہے، اس کو دیا گیا تو وہ زائد مال بیت المال میں جمع کرا دوں گا۔ پھر منبر سے نیچے آئے تو قریب سے ایک عورت نے کہا: اے امیر المومنین! کیا کتاب اللہ کی پیروی زیادہ حق رکھتی ہے یا آپ کا قول؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: اللہ کی کتاب، لیکن ہوا کیا؟ کہنے لگی: آپ نے ابھی لوگوں کو عورتوں کے حق مہر زیادہ دینے سے منع فرمایا جب کہ اللہ کی کتاب میں ہے: ﴿وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا﴾ ”اور تم ان میں سے کسی کو ڈھیروں مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو۔“ [سورة النساء: 20] سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: ہر ایک، عمر رضی اللہ عنہ سے زیادہ فقیہ ہے، دو یا تین مرتبہ یہ بات فرمائی۔ پھر منبر کی جانب آئے اور لوگوں سے فرمانے لگے: میں نے تمہیں زیادہ حق مہر دینے سے منع کیا تھا، لیکن مرد اپنے مال میں سے جتنا دینا چاہے اس کی مرضی ہے۔
یہ روایت منقطع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14336]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3276
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْمُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: [رَكِبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مِنْبَرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ مَا إِكْثَارُكُمْ فِي صَدَاقِ النِّسَاءِ، وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ وَإِنَّمَا الصَّدُقَاتُ فِيمَا بَيْنَهُمْ أَرْبَعُمِائَةِ دِرْهَمٍ فَمَا دُونَ ذَلِكَ، فَلَوْ كَانَ الْإِكْثَارُ فِي ذَلِكَ تَقْوَى عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَوْ مَكْرُمَةً لَمْ تَسْبِقُوهُمْ إِلَيْهَا، فَلَا أَعْرِفَنَّ (...) وَمَا زَادَ رَجُلٌ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ دِرْهَمٍ. ثُمَّ نَزَلَ، فَاعْتَرَضَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَتْ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، نَهَيْتَ النَّاسَ أَنْ يَزِيدُوا النِّسَاءَ فِي صَدُقَاتِهِنَّ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ دِرْهَمٍ؟ قَالَ نَعَمْ. قَالَتْ: أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْقُرْآنِ؟ فَقَالَ: فَأَيُّ ذَلِكَ؟ فَقَالَتْ: أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: (وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا أَتَأْخُذُونَهُ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِينًا) فَقَالَ: اللَّهُمَّ (عَقْرًا) كُلُّ النَّاسِ أَفْقَهُ مِنْ عُمَرَ. قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ فَرَكِبَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ أَنْ تَزِيدُوا فِي صَدُقَاتِهِنَّ عَلَى أَرْبَعِمِائَةٍ، فَمَنْ شَاءَ أَنْ يُعْطِيَ مِنْ مَالِهِ مَا أَحَبَّ. قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَأَظُنُّهُ قَالَ: " فَمَنْ طَابَتْ نَفْسُهُ فَلْيَفْعَلْ ".
قُلْتُ: رَوَى أَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةُ طُرُقًا مِنْهُ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي الْعَجْفَاءِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ . وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، انْتَهَى.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: ثَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ ، ثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْزَةَ ، أَبَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ، ثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: " خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: أَلَا لَا (تَغْلُوَا) فِي صَدُقَاتِ النِّسَاءِ، لَا يَبْلُغَنِي عَنْ أَحَدٍ سَاقَ أَكْثَرَ مِنْ شَيْءٍ سَاقَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سِيقَ إِلَيْهِ إِلَّا جَعَلْتُ فَضْلَ ذَلِكَ فِي بَيْتِ الْمَالِ. ثُمَّ نَزَلَ، فَعَرَضَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَتْ لَهُ:
يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَكِتَابُ اللَّهِ أَحَقُّ أَنْ يُتَبَّعَ أَوْ قَوْلُكَ؟ قَالَ: بَلْ كِتَابُ اللَّهِ، فَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَتْ: نَهَيْتَ النَّاسَ آنِفًا أَنْ يُغَالُوا فِي صَدُقَاتِ النِّسَاءِ، وَاللَّهُ - تَعَالَى - يَقُولُ: (وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا) ... فَذَكَرَهُ.
قَوْلُهُ: [عَقْرًا] مُنَوَّنًا، وَيُرْوَى بِغَيْرِ تَنْوِينٍ، وَهُوَ دُعَاءٌ لَا يُرَادُ بِهِ إِيَقَاعُ الْفِعْلِ، مَعْنَاهُ: عَقَرَ جَسَدَهَا (وَأَصَابَهَا بِوَجَعٍ فِي حَلْقِهَا) .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! عورتوں کے مہر میں اس قدر مبالغہ کیوں کرتے ہو؟ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہاں مہر کی مقدار چار سو درہم یا اس سے بھی کم ہوا کرتی تھی، اگر مہر میں زیادتی اللہ عزوجل کے ہاں تقویٰ یا کوئی اعزاز و کرامت ہوتی تو وہ لوگ تم سے اس معاملے میں پیچھے نہ رہتے، لہٰذا میں کسی ایسے شخص کو نہ پاؤں جس نے مہر چار سو درہم سے زیادہ مقرر کیا ہو۔“ پھر جب آپ منبر سے نیچے تشریف لائے تو قریش کی ایک خاتون نے آپ کے سامنے اعتراض پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے امیر المومنین! کیا آپ نے لوگوں کو عورتوں کے مہر چار سو درہم سے زیادہ مقرر کرنے سے منع کر دیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ اس خاتون نے کہا: کیا آپ نے قرآن مجید میں اللہ عزوجل کا یہ فرمان نہیں سنا؟ آپ نے دریافت فرمایا: ”کون سا فرمان؟“ اس نے کہا: کیا آپ نے اللہ عزوجل کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا ﴿وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا أَتَأْخُذُونَهُ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِينًا﴾ یعنی ”اور اگر تم ان میں سے کسی ایک کو مال کا ڈھیر دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو، کیا تم بہتان اور صریح گناہ کے ذریعے اسے واپس لو گے؟“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ عَقْرًا» ”اے اللہ! (میرا برا ہو)“ اور فرمایا: ”ہر کوئی عمر سے زیادہ علم و فقہ رکھنے والا ہے۔“ پھر آپ واپس منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا: ”اے لوگو! میں نے تمہیں مہر میں چار سو درہم سے زیادہ کرنے سے منع کیا تھا، اب جو شخص اپنے مال سے جتنا چاہے مہر دینا پسند کرے وہ دے سکتا ہے۔“ امام ابو یعلیٰ کہتے ہیں کہ غالباً آپ نے یہ بھی فرمایا: ”جس کا جی چاہے وہ مہر میں زیادتی کر لے“۔ میں کہتا ہوں کہ اصحابِ سنن اربعہ نے اس کے مختلف طرق محمد بن سیرین از ابوالعجفاء سلمی از سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کیے ہیں اور امام ترمذی نے اسے حسن صحیح قرار دیا ہے۔ امام بیہقی نے بھی اپنی سنن میں اسے مجالد عن الشعبی کے طریق سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا، اللہ کی حمد و ثناء بیان کی اور فرمایا: ”خبردار! عورتوں کے مہر میں غلو نہ کرو، مجھے کسی ایسے شخص کے بارے میں پتا نہ چلے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ یا آپ کے لیے مقرر کیے گئے مہر سے زیادہ مہر دیا ہو، ورنہ میں وہ زائد رقم بیت المال میں ڈال دوں گا۔“ پھر جب آپ منبر سے اترے تو قریش کی ایک خاتون نے عرض کی: اے امیر المومنین! کیا اللہ کی کتاب پیروی کی زیادہ حقدار ہے یا آپ کی بات؟ آپ نے فرمایا: ”بلکہ اللہ کی کتاب، لیکن یہ بات کس تناظر میں ہے؟“ اس خاتون نے کہا: آپ نے ابھی لوگوں کو مہر میں غلو کرنے سے منع کیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا﴾ ۔ اس روایت میں لفظ «عَقْرًا» تنوین کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی مروی ہے، یہ ایک ایسا دعائیہ جملہ ہے جس سے حقیقت میں بددعا مقصود نہیں ہوتی بلکہ اس کے معنی ”اس کے جسم کو زخم لگے یا اس کے حلق میں تکلیف ہو“ کے ہیں جو تنبیہ کے لیے بولا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصداق وفيه الوليمة/حدیث: 3276]
تخریج الحدیث: «مجالد بن سعيد: ليس بالقوي وقد تغير (من الحفظ)؛ وفيه ابن إسحاق، وقد روى أصحاب السنن أصله من طريق ابن سيرين عن أبي العجفاء عن عمر»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف مجالد بن سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں