🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
258. الْآيَةُ (199) قَوْلُهُ تَعَالَى: {خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 975 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن سعید بن منصور: 975
صحیح بخاری: 4643
سنن ابوداود: 4787
الادب المفرد: 244
صحیح الادب المفرد: 183
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 975 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 975
نَا نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ سورة الأعراف آية 199،" وَاللَّهِ مَا أَمَرَ بِهَا أَنْ نَأْخُذَ إِلا مِنْ أَخْلاقِ النَّاسِ، وَاللَّهِ لآخُذَنَّهَا مِنْهُمْ مَا صَحِبْتُهُمْ" .
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے منبر پر فرمایا: اللہ عزوجل کے فرمان ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ﴾ کا یہی مطلب ہے کہ ہمیں لوگوں کی عادات میں سے نرمی اور آسانی کو اختیار کرنا ہے، اور اللہ کی قسم! جب تک میں ان کے ساتھ رہوں گا، میں یہی طرز عمل اختیار کروں گا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 975]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4643، 4644، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 430، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11131، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4787، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 975، والبزار فى (مسنده) برقم: 2181، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35973، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14840»

الحكم على الحديث:
سنده ظاهره الصحة، لكنه معلول بالشذوذ كما سبق ذكره في الحديث السابق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4643
حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ سورة الأعراف آية 199، قَالَ:" مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا فِي أَخْلَاقِ النَّاسِ".
ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، ان سے ہشام نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آیت «خذ العفو وأمر بالعرف‏» ”معافی اختیار کیجئے اور نیک کام کا حکم دیتے رہئیے۔“ لوگوں کے اخلاق کی اصلاح کے لیے ہی نازل ہوئی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4643]
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”درج ذیل آیت اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے اخلاق کی اصلاح کے لیے نازل فرمائی ہے: ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ﴾ [سورة الأعراف: 199] ”معافی اختیار کیجیے اور نیکی کا حکم دیتے رہیے۔“” [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4643]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4787
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ فِي قَوْلِهِ:" خُذِ الْعَفْوَ سورة الأعراف آية 199، قَالَ: أُمِرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اللہ کے فرمان  «خذ العفو» ”عفو کو اختیار کرو“ کی تفسیر کے سلسلے میں روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے عفو کو اختیار کریں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4787]
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے فرمان ﴿خُذِ الْعَفْوَ﴾ [سورة الأعراف: 199] ”معاف کرنا اپنائیے۔“ کی تفسیر میں انہوں نے بیان کیا کہ ”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا تھا کہ لوگوں کی عادات و معاملات میں ان کے ساتھ معافی کا رویہ اختیار کریں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4787]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/تفسیر سورة الأعرف 5 (4644)، (تحفة الأشراف: 5277) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (4644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 244
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلامٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ‏: ‏ ﴿خُذِ الْعَفْوَ ‏ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ﴾ [الأعراف: 199] ، قَالَ‏:‏ وَاللَّهِ مَا أَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤْخَذَ إِلاَّ مِنْ أَخْلاَقِ النَّاسِ، وَاللَّهِ لَآخُذَنَّهَا مِنْهُمْ مَا صَحِبْتُهُمْ‏.‏
وہب بن کیسان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے منبر پر یہ آیت پڑھی: « ﴿خُذِ الْعَفْوَ ‏ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ﴾ » [الأعراف: 199] ”عفو و درگزر سے کام لیں اور نیکی کا حکم دیں اور جاہلوں سے اعراض کریں۔“ پھر فرمایا: اللہ کی قسم یہ آیت لوگوں کے اخلاق کے متعلق نازل ہوئی۔ اللہ کی قسم جب تک میرا لوگوں سے معاملہ رہے گا میں اس کے حکم کو ضرور لوں گا۔ [الادب المفرد/كتاب الانبساط إلى الناس/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4787» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 183
183/244 عن وهب بن كيسان قال: سمعتُ عبد الله بن الزّبير يقول على المنبر:? خذِ العفو (1) وأمر بالعرف (2) وأعرض عن الجاهلين? (3) [الأعراف: 199] قال:" والله! ما أمر بها أن تؤخذ إلا من أخلاق الناس، والله! لآخذنّها منهم ما صحبتُهم".
وھب بن کیسان کہتے ہیں، میں نے عبداللہ بن زبیر سے سنا آپ منبر پر ارشاد فرماتے تھے: معافی کی راہ اختیار کرو اور اچھے کام کا حکم دو اور جاہلوں سے درگزر کرو۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ نے اس (درگزر) کا حکم نہیں دیا مگر یہ کہ لوگوں کے اخلاق سے لیا جائے۔ (مطلب یہ کہ لوگ ترش روئی سے کام لیں گے ان سے درگزر سے کام لیا جائے۔) اللہ کی قسم! میں اس کو لوگوں سے ضرور لوں گا جب تک میں ان کے ساتھ گھل مل کے رہوں گا (یعنی جب بھی لوگ بدتمیزی کریں گے میں درگزر کروں گا۔) [صحيح الادب المفرد/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح الإسناد .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4787» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں