🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
466. باب صفة الصلاة - ذكر الخبر الدال على أن التشهد الأول في الصلاة غير فرض على المصلين
نماز کے طریقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ نماز میں پہلا تشہد نمازیوں پر فرض نہیں
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1940 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 1940
مصنف ابن ابی شیبہ: 4567
المستدرک علی الصحیحین: 1229
الجامع الكامل: 2482
السنن الكبرى للبيهقي: 3852
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2926
المعجم الکبیر للطبرانی: 14938، 14939
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1457
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1940
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ، فَقَامَ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَقَالَ النَّاسُ وَرَاءَهُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، فَلَمْ يَجْلِسْ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ، سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ، فَقَالَ:" إِنِّي سِمِعْتُكُمْ تَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ كَيْمَا أَجْلِسَ، وَلَيْسَ تِلْكَ سُنَّةً، إِنَّمَا السُّنَّةُ الَّتِي صَنَعْتُهُ".
عبدالرحمن بن شماسہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، وہ اس وقت کھڑے ہو گئے جب ان پر بیٹھنا لازم تھا، تو ان کے پیچھے موجود لوگوں نے «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”سبحان اللہ“ کہا لیکن وہ نہیں بیٹھے، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو انہوں نے بیٹھنے کے دوران دو مرتبہ سجدہ کیا (نماز سے فارغ ہونے کے بعد)، انہوں نے فرمایا: میں نے تم لوگوں کا «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”سبحان اللہ“ کہنا سن لیا تھا لیکن یہ سنت نہیں ہے، سنت وہ ہے جو میں نے کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1940]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1940، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1218، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3923، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 4532، والطبراني فى(الكبير) برقم: 867، 868» «رقم طبعة با وزير 1937»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» تحت الحديث (951). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير عبد الرحمن بن شماسة، فإنه من رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4532 ترقیم الشثری: -- 4567
حدثنا شبابة، قال: حدثنا ليث بن سعد، عن يزيد، ان عبد الرحمن بن شماسة حدثه , ان عقبة بن عامر قام في صلاة وعليه جلوس، فقال الناس: سبحان الله فعرف الذي يريدون , فلما ان صلى سجد سجدتين وهو جالس , ثم قال:" إني قد سمعت قولكم وهذه سنة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [جـ]: (بن).
(٣) في [أ، جـ، ك]: (فقال).
(٤) صحيح، أخرجه ابن حبان (١٩٤٠) والحاكم (١/ ٣٢٥) والطبراني (١٧/ ٨٦٧)، والحارث (١٨٢/ بغية) وابن أبي عمر (٦٦٧/ مطالب) والبيهقي (٢/ ٣٤٤).

حضرت عبدا لرحمن بن شماسہ فرماتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نماز میں بیٹھنے کی جگہ کھڑے ہوگئے۔ لوگوں نے سبحان اللہ کہا تو وہ ان کا مقصد سمجھ گئے۔ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کئے۔ اور فرمایا کہ میں نے تمہاری بات سن لی تھی اور یہ سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4567]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1940، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1218، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3923، والطبراني فى «الكبير» برقم: 868، 867، ترقيم محمد عوامة: 4532»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1229
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مُنقِذ الخَوْلاني، حدثنا إدريس بن يحيى، حدثنا بَكْر بن مُضَر، عن يزيد بن أبي حَبِيب، أنه سَمِع عبد الرحمن بن شُمَاسة المَهْريَّ يقول: صلى بنا عقبةُ بن عامر الجُهَني، فقام وعليه جلوسٌ، فقال الناس: سبحان الله، سبحان الله، فلم يجلِسْ، ومضى على قيامِه، فلمَّا كان في آخر صلاتِه سَجَدَ سجدتين وهو جالس، فلمَّا سلَّم قال: إني سمعتُكم آنفًا تقولون: سبحان الله، لِكَيما أَجلِسَ، لكنَّ السُّنةَ الذي صنعتُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. [من كتاب الاستسقاء]
عبد الرحمن بن شماسہ مہری بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، وہ (دوسری رکعت کے بعد) قعدہ کرنے کے بجائے کھڑے ہو گئے، لوگوں نے «سبحان الله، سبحان الله» ”اللہ پاک ہے“ کہا لیکن وہ نہیں بیٹھے اور اپنے قیام کو جاری رکھا، پھر جب وہ اپنی نماز کے آخری حصے میں پہنچے تو انہوں نے بیٹھے بیٹھے سہو کے دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرنے کے بعد فرمایا: میں نے ابھی تمہیں «سبحان الله» کہتے ہوئے سنا تاکہ میں بیٹھ جاؤں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سنت وہی ہے جو میں نے کیا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب السهو/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1229] [ترقيم الشركة 1218]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2482
2482. عن عقبة بن عامر الجهني قام، وعليه جلوس، فقال الناس: سبحان الله، سبحان الله، فلم يجلس، ومضى على قيامه، فلما كان في آخر صلاته سجد سجدتين، وهو جالس، فلما سلَّم قال: إنِّي سمعتكم آنفاً تقولون: سبحان الله، لكيما أجلس، لكن السنة الذي صنعت.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الحارث بن أبي أسامة ((بغية الباحث)) (187)، والحاكم (1/325) كلاهما من طريق يزيد بن أبي حبيب، أنه سمع عبدالرحمن بن شماسة المهري، يقول: صلى بنا عقبة بن عامر فذكر مثله واللفظ للحاكم.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3852
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِدٍ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ الْمَهْرِيَّ يَقُولُ:" صَلَّى بِنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ الْجُهَنِيُّ فَقَامَ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ، فَلَمْ يَجْلِسْ وَمَضَى عَلَى قِيَامِهِ، فَلَمَّا كَانَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ:" إِنِّي سَمِعْتُكُمْ آنِفًا تَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللهِ، لِكَيْمَا أَجْلِسَ لَكِنَّ السُّنَّةَ الَّذِي صَنَعْتُ" ⦗٤٨٦⦘ وَرُوِّينَا ذَلِكَ عَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَفِيمَا ذَكَرْنَا كِفَايَةٌ وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
حضرت عبدالرحمن بن شماسہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہمیں حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی، انہیں بیٹھنا تھا لیکن وہ کھڑے ہو گئے۔ لوگوں نے کہا: «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «سُبْحَانَ اللَّهِ» ! تو وہ نہ بیٹھے اور کھڑے رہے۔ جب وہ نماز کے آخر میں تھے تو انہوں نے بیٹھے بیٹھے سہو کے دو سجدے کیے۔ جب سلام پھیرا تو فرمایا: ”میں نے تمہیں ابھی ابھی سبحان اللہ کہتے سنا ہے تاکہ میں بیٹھ جاؤں لیکن سنت طریقہ وہی ہے جو میں نے کیا۔“
اس بارے میں صحابہ کی ایک کثیر تعداد سے روایت کیا گیا ہے اور جو ہم نے ذکر کر دیا، یہی کافی ہے۔ وباللہ التوفیق۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3852]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2926
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَامَ فِي صَلَاتِهِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ فَعَرَفَ الَّذِي يُرِيدُونَ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُكُمْ تَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لِكَيْ أَجْلِسَ وَأَنْ لَيْسَ تِلْكَ السُّنَّةُ، إِنَّمَا السُّنَّةُ الَّتِي صَنَعْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُقْبَةَ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نماز میں اس وقت کھڑے ہو گئے جب ان پر بیٹھنا لازم تھا لوگوں نے سبحان اللہ سبحان اللہ کہا: انہیں لوگوں کے ارادے کا پتہ چل گیا لیکن جب انہوں نے نماز مکمل کی تو دو مرتبہ سجدہ کیا جب وہ بیٹھے ہوئے تھے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے تم لوگوں کو سبحان اللہ کہتے ہوئے سن لیا تھا جو اس لئے تھا کہ میں بیٹھ جاؤں لیکن یہ چیز سنت نہیں ہے سنت وہ ہے، جو میں نے کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں زہری کی سیدنا عقبہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حالانکہ زہری نے ان سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2926]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14938
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ ابْنَ شِمَاسَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَامَ فِي صَلَاةٍ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ، فَعَرَفَ الَّذِي يُرِيدُونَ، فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي قَدْ سَمِعْتُ قَوْلَكُمْ، هَذِهِ السُّنَّةُ ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نماز میں کھڑے ہو گئے حالانکہ ان پر بیٹھنا لازم تھا۔ لوگوں نے (تنبیہ کے طور پر) سبحان اللہ سبحان اللہ کہا تو انہیں پتا چل گیا کہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کی تو بیٹھے ہوئے دو سجدے کیے، پھر فرمایا: ”میں نے تمہاری بات سن لی تھی، یہ سنت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14938]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 313، حدیث 867»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14939
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ شِمَاسَةَ قَالَ: صَلَّى بِنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ فَقَامَ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَقَالَ النَّاسُ وَرَاءَهُ: سُبْحَانَ اللهِ، فَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا فَرَغَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُكُمْ تَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللهِ كَيْمَا أَجْلِسَ وَأَنْ لَيْسَ تِلْكَ السُّنَّةَ، وَإِنَّمَا السُّنَّةُ الَّتِي صَنَعْتُ ".
ابن شماسہ کہتے ہیں کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، وہ کھڑے ہو گئے حالانکہ ان پر بیٹھنا لازم تھا۔ ان کے پیچھے لوگوں نے سبحان اللہ کہا مگر وہ نہ بیٹھے۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو بیٹھے ہوئے دو سجدے کیے، پھر فرمایا: ”میں نے تمہیں سبحان اللہ کہتے سنا تاکہ میں بیٹھ جاؤں، حالانکہ یہ سنت نہیں ہے، بلکہ سنت وہی ہے جو میں نے کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14939]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 314، حدیث 868»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1457
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ حَدَّثَهُ "أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَامَ فِي صَلَاتِهِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ. فَعَرَفَ الَّذِي يُرِيدُونَ، فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ قَوْلَكُمْ وَهِذِهِ السُّنَّةُ ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنی نماز میں (تشہد کے لیے) بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہو گئے، تو لوگوں نے «سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے، اللہ پاک ہے“ کہنا شروع کر دیا، پس وہ سمجھ گئے کہ لوگ کیا یاد دلانا چاہتے ہیں، چنانچہ جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کر لی تو بیٹھے بیٹھے ہی (سجدہ سہو کے) دو سجدے کیے اور فرمایا: ”بیشک میں نے تمہاری بات سن لی تھی، اور (ایسی صورت میں) یہی سنت ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب السهو/حدیث: 1457]
تخریج الحدیث: «يونس بن محمد المؤدب، والليث، ويزيد بن أبي حبيب، وعبد الرحمن بن شماسة: ثقات (التقريب)»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف (وقوله «هذه السنة» له حكم الرفع)؛ إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں