🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
850. باب ما يكره للمصلي وما لا يكره - ذكر الإباحة للمرء قتل الحيات والعقارب في صلاته
نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی اپنی نماز میں سانپ اور بچھو کو مار سکتا ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2351 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 2351
سنن ابن ماجہ: 1245
سنن دارمی: 1543
مسند احمد: 7178، 7379، 7469، 10116، 10154، 10357
مصنف ابن ابی شیبہ: 5060
الفتح الربانی: 1950، 6484
السنن الكبرى للبيهقي: 3439
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1950
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ، الْعَقْرَبِ وَالْحَيَّةِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو سیاہ چیزوں یعنی بچھو اور اور سانپ کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1950]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 921، والترمذي: 390، وابن ماجه: 1245، والنسائي: 3/ 10، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7379، 10116، 10154 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7373»
وضاحت: فوائد: … اس ضمن میں تھوڑا یا زیادہ چلنے کا یا قبلہ رخ رہنے یا نہ رہنے کا فرق کرنا، یہ سب امور بلادلیل ہیں۔ اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ نمازی کو چاہیے کہ وہ ان دو جانوروں کو قتل کرے۔ لامحالہ طور پر وہ کچھ کرنا پڑے گا، جس سے ان جانوروں کو قتل کرنا پڑتاہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 921
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6484
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ يَحْيَى: وَالْأَسْوَدَانِ الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو کالی رنگت والوں کو مارنے کا حکم دیا ہے یحییٰ بن حمزہ کہتے ہیں کاگی رنگت والوں سے مراد سانپ اور بچھو ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6484]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابوداود: 921، والترمذي: 390، والنسائي: 3/10، وابن ماجه: 1245، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7469 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7463»
وضاحت: فوائد: … سیاہ سانپ کو ”اَسْوَد“ کہتے ہیں اور ہر قسم کے سانپ کو ”اَسْوَد“ کہتے ہیں،یہاں مطلق سانپ مراد ہے، سانپ اور بچھو دونوں کو ”اَسْوَدَیْن“ کہہ دینا ”باب التغلیب“ میں سے ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه ابوداود: 921
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3439
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ ضَمْضَمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ: الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ”نماز میں بھی دو سیاہ چیزوں یعنی سانپ اور بچھو کو قتل کرنے“ کا حکم دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3439]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداؤد 921»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں