🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب رؤية الهلال - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم " تسع وعشرون أراد به بعض الشهور لا الكل
چاند دیکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "انتیس" سے مراد بعض مہینوں کی ہے، نہ کہ سب کی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3452 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 3452
صحیح مسلم: 2521، 2522
مسند احمد: 14528
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2249، 2264
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3452
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، وَالدَّغُولِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: عَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبَاحَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَصْبَحْنَا مِنْ تِسْعَةٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ"، ثُمَّ صَفَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثًا مَرَّتَيْنِ بِأَصَابِعِ يَدَيْهِ كُلِّهَا، وَالثَّالِثُ بِتِسْعٍ مِنْهَا .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک اپنی ازواج سے علیحدگی اختیار کیے رکھی۔ انتیسویں دن کی صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو حاضرین میں سے کسی نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی تو انتیس دن ہوئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اشارہ کیا، دو مرتبہ دونوں ہاتھ کی تمام انگلیوں کے ذریعے اور تیسری مرتبہ میں نو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کیا (یعنی مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3452]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1084، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3452، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9114، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14751» «رقم طبعة با وزير 3443»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3505): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1084 ترقیم شاملہ: -- 2521
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَزَلَ نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقُلْنَا: إِنَّمَا الْيَوْمُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، فَقَالَ: " إِنَّمَا الشَّهْرُ، وَصَفَّقَ بِيَدَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَحَبَسَ إِصْبَعًا وَاحِدَةً فِي الْآخِرَةِ ".
لیث، ابن زبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مہینہ تک اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے علیحدہ رہے تھے تو آپ انتیسویں دن میں ہماری طرف تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا کہ آج انتیسواں دن ہے پھر آپ نے فرمایا: ”مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔“ اور آپ نے دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ ہلایا اور آخری مرتبہ ایک انگلی کو بند فرما لیا۔ (اتنے یعنی انتیس دن کا ہوتا ہے۔) [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2521]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں سے ایک ماہ کے لیے الگ ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتیس تاریخ کو ہمارے پاس تشریف لائے، ہم نے عرض کیا: ”آج تو انتیس تاریخ ہی ہے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ تین بار ملائے اور آخری بار ایک انگلی روک لی، یعنی انتیس (29) کا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2521]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1084
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1084 ترقیم شاملہ: -- 2522
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: اعْتَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا صَبَاحَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَصْبَحْنَا لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ، ثُمَّ طَبَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيْهِ ثَلَاثًا، مَرَّتَيْنِ بِأَصَابِعِ يَدَيْهِ كُلِّهَا وَالثَّالِثَةَ بِتِسْعٍ مِنْهَا ".
ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات سے ایک مہینہ تک علیحدہ رہے انتیس دن گزر جانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف صبح کے وقت تشریف لائے تو کچھ لوگوں نے آپ سے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ انتیس دنوں کے بعد تشریف لے آئے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ ملایا دو مرتبہ اپنے ہاتھوں کی ساری انگلیوں کے ساتھ اور تیسری مرتبہ نو انگلیوں کے ساتھ۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2522]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ کے لیے اپنی عورتوں سے الگ ہو گئے اور ہمارے پاس انتیس تاریخ کی صبح کو تشریف لائے (انتیس کے گزرنے کے بعد والی صبح)، بعض لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی تو انتیس دن پورے ہوئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو تین دفعہ ملایا، دو دفعہ دونوں ہاتھوں کی پوری انگلیاں ملائیں اور تیسری دفعہ ان میں سے نو کو ملایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2522]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1084
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14528
حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" اعْتَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا"، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14528]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر ما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2249
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: اعْتَزَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَخَرَجَ صُبْحَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَصْبَحْنَا مِنْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، ثُمَّ صَفَّقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدَيْهِ ثَلَاثًا، مَرَّتَيْنِ بِالْأَصَابِعِ كُلِّهَا وَالثَّالِثَةَ بِتِسْعٍ مِنْهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک ماہ کے لیے علیحدگی اختیار فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتیس تاریخ کی صبح (حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے تو بعض لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا ہم نے انتیس دن کی صبح کی ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس (دنوں کا بھی) ہوتا ہے“، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں دستِ مبارک کو تین بار ایک دوسرے پر مار کر اشارہ فرمایا، دو مرتبہ اپنی تمام انگلیوں کے ساتھ اور تیسری مرتبہ ان میں سے نو انگلیوں کے ساتھ۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2249]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1815، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14175، وأخرجه فتح الباري برقم: 4984، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3452، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2245»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2264
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْتَزَلَ نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَخَرَجَ لَيْلَةَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقُلْنَا: إِنَّمَا مَضَى تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فَقَالَ: إِنَّمَا الشَّهْرُ هَكَذَا، وَصَفَّقَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَخَنَسَ إِصْبَعًا وَاحِدًا فِي الْآخِرَةِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک ماہ کے لیے علیحدگی اختیار فرمائی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتیسویں رات ہی باہر تشریف لے آئے۔ ہم نے عرض کیا کہ ابھی تو صرف انتیس دن ہی گزرے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّمَا الشَّهْرُ هَكَذَا» ”مہینہ تو بس اتنا (یعنی انتیس دن کا بھی) ہوتا ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلا کر) تین مرتبہ اشارہ فرمایا اور آخری بار ایک انگلی مبارک کو بند کر لیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2264]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى الكلام عليه (برقم 2249)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1084، 1815، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14175، وأخرجه فتح الباري برقم: 4984، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2260»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں