الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
85. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار بأن على المرء قبول رخصة الله له في طاعته دون التحمل على النفس ما يشق عليها حمله
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ اللہ کی دی ہوئی رخصت کو قبول کرے اور اپنی جان پر ایسا بوجھ نہ ڈالے جو اس کے لیے دشوار ہو۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 355 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 355
سنن ابوداود: 2407
اللؤلؤ والمرجان: 681
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5429
11 تا 12
حدیث نمبر: 681
681 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَرَأَى زِحَامًا وَرَجُلاً قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ؛ فَقَالَ: مَا هذَا فَقَالُوا: صَائمٌ فَقَالَ: لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر (غزوہ فتح) میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ ایک شخص پر لوگوں نے سایہ کر رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا بات ہے؟“ لوگوں نے کہا کہ ایک روزہ دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر میں روزہ رکھنا کچھ اچھا کام نہیں ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 681]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 36 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم لمن ظلل عليه واشتد الحر ليس من البر الصوم في السفر»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 5429
«ليس من البر الصيام في السفر فعليكم برخصة الله التي رخص لكم فاقبلوها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سفر میں روزہ رکھنا نیکی میں سے نہیں، لہٰذا تم اللہ کی اس رخصت کو اپنا لو جو اس نے تمہیں دی ہے، اسے قبول کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5429]
”سفر میں روزہ رکھنا نیکی میں سے نہیں، لہٰذا تم اللہ کی اس رخصت کو اپنا لو جو اس نے تمہیں دی ہے، اسے قبول کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5429]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن حب] عن جابر. صحيح الترغيب 1046.»
قال الشيخ الألباني: صحيح