الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
121. باب الإخلاص وأعمال السر - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من إصلاح النية وإخلاص العمل في كل ما يتقرب به إلى الباري
اخلاص اور پوشیدہ اعمال کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ اپنی نیت کو درست کرے اور ہر ایسے عمل میں اخلاص اختیار کرے جس کے ذریعے وہ اللہ کے قریب ہونا چاہتا ہے۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 392 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4199
مسند احمد: 16853
مسند الشهاب: 1175
الفتح الربانی: 12415
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2320
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7362
حدیث نمبر: 392
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ فَيَّاضٍ بِدِمَشْقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ رَبٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ ، عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّمَا الْعَمَلُ كَالْوِعَاءِ، إِذَا طَابَ أَعْلاهُ، طَابَ أَسْفَلُهُ، وَإِذَا خَبُثَ أَعْلاهُ، خَبُثَ أَسْفَلُهُ" .
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے منبر پر یہ بات ارشاد فرمائی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمل کی مثال برتن کی مانند ہے، جس کا بالائی حصہ صاف ہو گا تو نیچے والا بھی صاف ہو گا اور اگر اوپر والا حصہ گندہ ہو گا تو نیچے والا حصہ بھی گندہ ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 392]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 339، 392، 690، 2899، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4035، 4199، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17128، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7362، والطبراني فى(الكبير) برقم: 866» «رقم طبعة با وزير 393»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1734)، «صحيح الموارد» (1527/ 1818). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن.
حدیث نمبر: 4199
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ عِمْرَانَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ , حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ رَبٍّ , قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" إِنَّمَا الْأَعْمَالُ كَالْوِعَاءِ , إِذَا طَابَ أَسْفَلُهُ طَابَ أَعْلَاهُ , وَإِذَا فَسَدَ أَسْفَلُهُ فَسَدَ أَعْلَاهُ".
معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اعمال برتن کی طرح ہیں، جب اس میں نیچے اچھا ہو گا تو اوپر بھی اچھا ہو گا، اور جب نیچے خراب ہو گا تو اوپر بھی خراب ہو گا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4199]
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عملوں کی مثال برتن کی سی ہے، اگر اس میں نیچے کا (پانی وغیرہ) اچھا ہو گا تو اوپر والا حصہ بھی اچھا ہو گا اور اگر نیچے والا خراب ہو گا تو اوپر والا بھی خراب ہو گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4199]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11458، ومصباح الزجاجة: 1494)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/94) (صحیح) (سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1734)»
وضاحت: ۱؎: پس جو اعمال خلوص اور صدق دل سے کئے جائیں ان کی تاثیر آدمی پر پڑتی ہے، اور لوگ خواہ مخواہ ایسے شخص کو اچھا سمجھتے ہیں، لیکن جو اعمال ریا کی نیت سے کئے جائیں اس کے کرنے والے پر نور نہیں ہوتا، اور تامل سے اس کا خبیث باطن عاقل آدمی کو ظاہر ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 16853
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ رَبِّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَقُولُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ مَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ، وَإِنَّمَا مَثَلُ عَمَلِ أَحَدِكُمْ كَمَثَلِ الْوِعَاءِ، إِذَا طَابَ أَعْلَاهُ، طَابَ أَسْفَلُهُ، وَإِذَا خَبُثَ أَعْلَاهُ خَبُثَ أَسْفَلُهُ"
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک دن منبر پر ارشاد فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے، دنیا میں صرف امتحانات اور آزمائشیں ہی رہ گئی ہیں اور تمہارے اعمال کی مثال برتن کی سی ہے کہ اگر اس کا اوپر والا حصہ عمدہ ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کا نچلا حصہ بھی عمدہ ہے اور اگر اوپر والا حصہ خراب ہو تو اس کا نچلا حصہ بھی خراب ہو گا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 16853]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1175
1175 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، أبنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أبنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، ثنا أَبُو عَبْدِ رَبِّ الْعِزَّةِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ، وَإِنَّمَا مَثَلُ عَمَلِ أَحَدِكُمْ كَمَثَلِ الْوِعَاءِ إِذَا طَابَ أَعْلَاهُ طَابَ أَسْفَلُهُ، وَإِذَا خَبُثَ أَعْلَاهُ خَبُثَ أَسْفَلُهُ»
ابوعبد رب العزت کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا میں آزمائش اور فتنہ ہی باقی رہ گیا ہے اور تم میں سے ہر ایک کے عمل کی مثال اس برتن کی سی ہے جس (کے مشروب) کا اگر اوپر والا حصہ پاک ہو تو نیچے والا بھی پاک ہوگا اور اگر اوپر والا ناپاک ہو تو نیچے والا بھی ناپاک ہو گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1175]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 596، أحمد:، مسند الشامين: 607، 608»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ عقریب دنیا کا بہترین دور یعنی خیر القرون ختم ہونے والا ہے اور جب خیر القرون ختم ہو جائے گا تو پھر دنیا میں سوائے امتحانوں، آزمائشوں اور فتنوں کے کوئی چیز باقی نہ رہے گی، ہر طرف فتنے ہی فتنے دکھائی دیں گے آج دیکھ لیں کہ دنیا میں بس آزمائش اور فتنے ہی رہ گئے ہیں اردگرد کے ماحول کا جائزہ لیں تو بات بہت جلد سمجھ میں آجاتی ہے۔
مطلب یہ ہے کہ عقریب دنیا کا بہترین دور یعنی خیر القرون ختم ہونے والا ہے اور جب خیر القرون ختم ہو جائے گا تو پھر دنیا میں سوائے امتحانوں، آزمائشوں اور فتنوں کے کوئی چیز باقی نہ رہے گی، ہر طرف فتنے ہی فتنے دکھائی دیں گے آج دیکھ لیں کہ دنیا میں بس آزمائش اور فتنے ہی رہ گئے ہیں اردگرد کے ماحول کا جائزہ لیں تو بات بہت جلد سمجھ میں آجاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 12415
حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ رَبِّهِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَقُولُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”إِنَّ مَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ وَإِنَّمَا مَثَلُ عَمَلِ أَحَدِكُمْ كَمَثَلِ الْوِعَاءِ إِذَا طَابَ أَعْلَاهُ طَابَ أَسْفَلُهُ وَإِذَا خَبُثَ أَعْلَاهُ خَبُثَ أَسْفَلُهُ“
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے منبر پر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا کا جو حصہ اب باقی ہے، وہ محض مصائب اور فتنے ہیں اور تمہارے اعمال کی مثال برتن کی مانند ہے، اگر اس کا اوپر والا حصہ پاک ہو تو نیچے والا حصہ بھی پاک ہوگا اور اگر اوپر والا حصہ ناپاک ہو ا تو نیچے والا بھی ناپاک ہوگا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12415]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الطبراني في الكبير: 19/ 866، وأخرجه ابن ماجه مختصرا: 4035، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16853 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16978»
وضاحت: فوائد: … تقریباً ساڑھے چودہ صدیاں پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول شروع ہوا تھا، اس وقت سے لے کر اب تک امت مسلمہ کا کثیر وقت مصیبتوں، آزمائشوں اور فتنوں میں گزرا، خوشحالی اور روحانی تسکین والے زمانے کی مقدار بہت کم رہی، موجودہ زمانہ بھی مسلمانوں کے حق میں کسی بار گراں سے کم نہیں ہے، بلکہ اب تو مسلمان کفر کو غالب اور اپنے اسلام کو مغلوب سمجھنے لگ گئے ہیں اور بعض ممالک کے باشندے دشمنوں کے ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی آدمی کے نیک اعمال اس کے باطن کے اچھا ہونے پر دلالت کرتے ہیں، یہی معاملہ برے اعمال کا ہے۔ اس سے ان لوگوں کا ردّ ہوتا ہے، جو بعض برائیوں میں ملوث ہونے اور بعض فرائض سے پہلوتہی برتنے کے باوجود اس پراگندہ خیال کے دعویدار ہیں کہ نیکی کرنے اور برائی ترک کرنے کا تعلق تو دل سے ہے، بظاہر نہ بھی کی جائے تو خیر ہے۔ دراصل ایسے لوگوں کے دلوں میں کجی اور ٹیڑھ پن ہے اور یہ دعوی ان کی بد عملی کا بہانہ ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی آدمی کے نیک اعمال اس کے باطن کے اچھا ہونے پر دلالت کرتے ہیں، یہی معاملہ برے اعمال کا ہے۔ اس سے ان لوگوں کا ردّ ہوتا ہے، جو بعض برائیوں میں ملوث ہونے اور بعض فرائض سے پہلوتہی برتنے کے باوجود اس پراگندہ خیال کے دعویدار ہیں کہ نیکی کرنے اور برائی ترک کرنے کا تعلق تو دل سے ہے، بظاہر نہ بھی کی جائے تو خیر ہے۔ دراصل ایسے لوگوں کے دلوں میں کجی اور ٹیڑھ پن ہے اور یہ دعوی ان کی بد عملی کا بہانہ ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 339
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ رَبٍّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِخَوَاتِيمِهَا، كَالْوِعَاءِ إِذَا طَابَ أَعْلاهُ طَابَ أَسْفَلُهُ، وَإِذَا خَبُثَ أَعْلاهُ خَبُثَ أَسْفَلُهُ" .
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اعمال کا دارومدار خاتمے کے اعتبار سے ہوتا ہے، جس طرح برتن ہوتا ہے، جس کا اوپر والا حصہ ٹھیک ہو تو نیچے والا بھی صاف ہو گا، جب اوپر والا حصہ گندہ ہو گا تو نیچے والا بھی گندہ ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 339، 392، 690، 2899، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4035، 4199، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17128، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7362، والطبراني فى(الكبير) برقم: 866» «رقم طبعة با وزير 340»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح دون قوله: «بخواتيمها» - «الصحيحة» (1734). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، ابن جابر: هو عبد الرحمن بن يزيد بن جابر الأزدي أبو عتبة الشامي الداراني، من رجال الستة، وأبو عبد رب: هو الدمشقي الزاهد، وقيل: اسمه عبد الجبار، وقيل: عبد الرحمن، وسماه الطبراني عبيدة بن المهاجر، وقيل غير ذلك، روى عنه جمع، وذكره المؤلف في "الثقات"، وقال: كان من أيسر أهل دمشق، فخرج من ماله كله.
حدیث نمبر: 1050
1050. عن معاوية بن أبي سفيان يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إنّما الأعمال بخواتيمها، كالوعاء إذا طاب أعلاه طاب أسفله، وإذا خبُث أعلاه خبُث أسفلُه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن حبان في "صحيحه" (339) عن الحسين بن عبدالله بن يزيد القطّان، قال: أخبرنا هشام بن عمار، قال: حدّثنا الوليد بن مسلم، قال: حدّثنا ابن جابر، قال: سمعت أبا عبدربّ يقول: سمعت معاوية، يقول: فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 15776
15776- عن معاوية قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إن ما بقي من الدنيا بلاء وفتنة، وإنما مثل عمل أحدكم كمثل الوعاء إذا طاب أعلاه طاب أسفله، وإذا خبث أعلاه خبث أسفله.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (16853) واللفظ له، وابن ماجه (4035، 4199)، وصحّحه ابن حبان (392، 690) كلهم من طرق عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: حدثني أبو عبد ربه قال: سمعت معاوية يقول على هذا المنبر فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2320
«إنما الأعمال كالوعاء إذا طاب أسفله طاب أعلاه وإذا فسد أسفله فسد أعلاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اعمال کی مثال برتن جیسی ہے، اگر اس کا نچلا حصہ پاکیزہ (اور درست) ہو تو اس کا بالائی حصہ بھی پاکیزہ ہو جاتا ہے، اور اگر اس کا نچلا حصہ خراب ہو جائے تو بالائی حصہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2320]
”بے شک اعمال کی مثال برتن جیسی ہے، اگر اس کا نچلا حصہ پاکیزہ (اور درست) ہو تو اس کا بالائی حصہ بھی پاکیزہ ہو جاتا ہے، اور اگر اس کا نچلا حصہ خراب ہو جائے تو بالائی حصہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2320]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن معاوية. الصحيحة 1734: ابن المبارك، حم، ع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7362
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ رَبٍّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِخَوَاتِيمِهَا، كَالْوِعَاءِ إِذَا طَابَ أَعْلَاهُ، طَابَ أَسْفَلُهُ، وَإِذَا خَبُثَ أَعْلَاهُ، خَبُثَ أَسْفَلُهُ» .
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اعمال کا دارومدار ان کے خاتمے پر ہے، (عمل) ایک برتن کی مانند ہے کہ جب اس کا بالائی حصہ پاکیزہ و عمدہ ہو تو اس کا زیریں حصہ بھی پاکیزہ رہتا ہے، اور جب اس کا بالائی حصہ ناپاک و فاسد ہو جائے تو اس کا زیریں حصہ بھی ناپاک ہو جاتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه/حدیث: 7362]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4199، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16411، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 392، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7324»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4199، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16411، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 392، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7324»
الحكم على الحديث:
إسناده جيد