الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
172. باب صلة الرحم وقطعها - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم الرحم شجنة من الرحمن أراد أنها مشتقة من اسم الرحمن
صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان «الرحم شجنة من الرحمن» سے مراد یہ ہے کہ رحم کا لفظ «الرحمن» کے نام سے مشتق ہے۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 443 (کل: 25 مقامات، 16 کتب)
صحیح ابن حبان: 443
سنن ابوداود: 1694
سنن ترمذی: 1907
الادب المفرد: 53
صحیح الادب المفرد: 38
مشکوۃ المصابیح: 4930
مسند الحمیدی: 65
مصنف ابن ابی شیبہ: 27028
الجامع الكامل: 14059
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4314
المعجم الاوسط: 4606
21 تا 25
حدیث نمبر: 13216
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَادَ أَبَا الرَّدَّادِ، فَقَالَ: خَيْرُهُمْ وَأَوْصَلُهُمْ أَبُو مُحَمَّدٍ مَا عَلِمْتُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا اللهُ وَأَنَا الرَّحْمَنُ خَلَقْتُ الرَّحِمَ وَشَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ابو الرداد کی عیادت کی تو انہوں نے کہا: میرے علم کے مطابق ان میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد (عبدالرحمن) ہیں۔ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”میں اللہ ہوں اور میں رحمان ہوں، میں نے «الرَّحِمَ» (صلہ رحمی) کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام سے نکالا، جو اس کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا، اور جو اس کو کاٹے گا میں اس کو کاٹ دوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13216]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 4314
«قال الله تعالى: أنا خلقت الرحم وشققت لها اسما من اسمي فمن وصلها وصلته ومن قطعها قطعته ومن بتها بتته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے رِحم (رشتہ داری) کو پیدا کیا اور اپنے نام میں سے اس کے لیے ایک نام نکالا، پس جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑوں گا، جو اسے کاٹے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) کاٹ دوں گا، اور جو اسے بالکل توڑ دے گا میں بھی اسے بالکل توڑ دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4314]
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے رِحم (رشتہ داری) کو پیدا کیا اور اپنے نام میں سے اس کے لیے ایک نام نکالا، پس جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑوں گا، جو اسے کاٹے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) کاٹ دوں گا، اور جو اسے بالکل توڑ دے گا میں بھی اسے بالکل توڑ دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4314]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد د ت ك] عن عبد الرحمن بن عوف [ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 520.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 840
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ أَبَا الرَّدَّادِ اشْتَكَى، فَعَادَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ: خَيْرُهُمْ وَأَوْصَلُهُمْ أَبُو مُحَمَّدٍ . فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ اللهُ: أَنَا اللهُ، وَأَنَا الرَّحْمَنُ، وَهِيَ الرَّحِمُ، خَلَقْتُ الرَّحِمَ وَاشْتَقَقْتُ لَهَا مِنِ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ. أَوْ: بَتَتُّهُ.
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو الرداد بیمار ہوئے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان کی عیادت کی۔ ابو الرداد نے کہا: ”ان (قرابت داروں) میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد (عبدالرحمن بن عوف) ہیں۔“ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اللہ ہوں، میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم (رشتہ داری) ہے، میں نے رحم کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام سے نکالا، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنے ساتھ) جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔“ یا فرمایا: ”اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1689، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 835»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1689، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 835»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 841
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَارِظٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَصَلَتْكَ رَحِمٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ اللهُ: أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ، شَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ، أَوْ قَالَ: بَتَّهَا أَبُتُّهُ.
ابراہیم بن عبداللہ بن قارظ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں صلہ رحمی نے (یہاں) پہنچایا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم ہے، میں نے اس کا نام اپنے نام سے نکالا ہے، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔‘“ یا فرمایا: ”جو اسے جڑ سے کاٹے گا میں اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 841]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1662، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 836»
حدیث نمبر: 4606
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُوَيْسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا الرَّدَّادِ اللَّيْثِيَّ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: I " قَالَ اللهُ: أَنَا الرَّحْمَنُ، وَأَنَا خَلَقْتُ الرَّحِمَ، وَاشْتَقَقْتُ لَهَا مِنِ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «أَنَا الرَّحْمَنُ، وَأَنَا خَلَقْتُ الرَّحِمَ، وَاشْتَقَقْتُ لَهَا مِنِ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ» ”میں رحمن ہوں، اور میں نے ہی رحم (رشتہ داری) کو پیدا کیا ہے، اور اس کا نام اپنے نام سے مشتق کیا ہے؛ پس جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑوں گا، اور جو اسے توڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) قطع کر دوں گا۔““ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4606]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 443، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 894، 895، 896، 897، 898، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7360، 7364، 7363، 7361، 7362، 7365، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1694، (2/60) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1907، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13339، 13340، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1681، 1702، 1703، 1709، 1708، والحميدي فى «مسنده» برقم: 65، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 840، 841، والبزار فى «مسنده» برقم: 991، 992، 1052، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20234، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25896»