الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
238. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر اسم الأنصاري الذي قال للمصطفى صلى الله عليه وسلم ما وصفنا-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس انصاری کا نام جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ بات کہہ کر بیان ہوا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4722 (کل: 14 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 4722
صحیح مسلم: 4621
سنن ابوداود: 2681
مصنف ابن ابی شیبہ: 39471
السنن الكبرى للبيهقي: 18438
11 تا 14
ترقیم عوامۃ: 37863 ترقیم الشثری: -- 39471
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس ان رسول الله صلى الله عليه وسلم شاور حين بلغه إقبال ابي سفيان، قال: فتكلم ابو بكر، فاعرض عنه ثم تكلم عمر: فاعرض عنه، فقال سعد بن عبادة: إيانا تريد يا رسول الله، والذي نفسي بيده لو امرتنا ان نخيضها البحر لاخضناها، ولو امرتنا ان نضرب اكبادها إلى برك الغماد لفعلنا، قال: فندب رسول الله صلى الله عليه وسلم الناس.
[2] - قال: فانطلقوا حتى نزلوا بدرا وردت عليهم روايا قريش، وفيهم غلام اسود لبني الحجاج، فاخذوه، فكان اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يسالونه عن ابي سفيان واصحابه، فيقول: ما لي علم بابي سفيان، ولكن هذا ابو جهل وعتبة وشيبة وامية بن خلف، فإذا قال ذلك ضربوه، [فإذا ضربوه] قال: نعم انا اخبركم، هذا ابو سفيان، فإذا تركوه قال: ما لي بابي سفيان علم، ولكن هذا ابو جهل وعتبة وشيبة وامية بن خلف في الناس، فإذا قال هذا ايضا ضربوه.
[3] - ورسول الله صلى الله عليه وسلم قائم يصلي، فلما راى ذلك انصرف، قال: والذي نفسي بيده، إنكم لتضربونه إذا صدقكم، وتتركونه إذا كذبكم قال: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا مصرع فلان يضع يده على الارض هاهنا وهاهنا، فما ماط احدهم عن موضع يد رسول الله صلى الله عليه وسلم.
[2] - قال: فانطلقوا حتى نزلوا بدرا وردت عليهم روايا قريش، وفيهم غلام اسود لبني الحجاج، فاخذوه، فكان اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يسالونه عن ابي سفيان واصحابه، فيقول: ما لي علم بابي سفيان، ولكن هذا ابو جهل وعتبة وشيبة وامية بن خلف، فإذا قال ذلك ضربوه، [فإذا ضربوه] قال: نعم انا اخبركم، هذا ابو سفيان، فإذا تركوه قال: ما لي بابي سفيان علم، ولكن هذا ابو جهل وعتبة وشيبة وامية بن خلف في الناس، فإذا قال هذا ايضا ضربوه.
[3] - ورسول الله صلى الله عليه وسلم قائم يصلي، فلما راى ذلك انصرف، قال: والذي نفسي بيده، إنكم لتضربونه إذا صدقكم، وتتركونه إذا كذبكم قال: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا مصرع فلان يضع يده على الارض هاهنا وهاهنا، فما ماط احدهم عن موضع يد رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (ابن).
(٢) في [س]: (تضرب).
(٣) في [ق، هـ]: زيادة (و).
(٤) في [أ، ب]: (زوايا).
(٥) سقط من: [ب، س، هـ].
(٦) في [أ، ب، ط]: زيادة: (سألوه).
(٧) في [أ، ب]: (قالوا).
(٨) في [أ، ب]: (صدق).
(٩) في [ب]: (ويضربونه).
(١٠) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٧٩)، وأحمد (١٣٢٩٧).
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب ابو سفیان کے آنے کی خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشورہ فرمایا۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت ابوبکر نے گفتگو کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے اعراض کیا پھر حضرت عمر نے کلام شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے (بھی) اعراض کیا۔ پھر حضرت سعد بن عبادہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ کی مراد ہم ہیں؟ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر آپ ہمیں گھوڑے سمندر میں ڈالنے کا حکم دیں گے تو البتہ ہم گھوڑوں کو سمندر میں ڈال دیں گے۔ اور اگر آپ ہمیں برک غماد تک گھوڑے دوڑانے کا حکم دیں گے تو ہم یہ بھی کریں گے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو آمادہ فرمایا۔ ٢۔ راوی کہتے ہیں۔ پس صحابہ چل پڑے یہاں تک کہ وہ بدر میں جا کر اترے تو ان کے پاس قریش کے پانی بھرنے والے اونٹ آپہنچے اور ان میں بنو حجاج کا ایک کالا غلام بھی تھا۔ پس صحابہ نے ان کو پکڑ لیا۔ اصحابِ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے ابو سفیان اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں سوال کیا۔ اس نے جواب دیا۔ مجھے ابو سفیان کا کوئی علم نہیں ہے لیکن یہ ابو جہل، عتبہ، شیبہ اور امیہ بن خلف (آ رہے) ہیں۔ پس یہ غلام جب یہ بات کہتا تو صحابہ کرام اس کو مارتے۔ اور جب صحابہ کرام اس کو مارتے تو وہ کہتا۔ ہاں! میں بتاتا ہوں۔ یہ ابو سفیان (آ رہا) ہے۔ پھر جب صحابہ کرام ا س کو چھوڑ دیتے تو وہ پھر کہتا۔ مجھے ابو سفیان کا کوئی علم نہیں ہے لیکن یہ ابو جہل، عتبہ، شیبہ، اور امیہ بن خلف لوگوں کے ساتھ (آ رہے) ہیں۔ پھر جب وہ یہ بات کہتا تو صحابہ کرام پھر اس کو مارتے۔ ٣۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے نماز ادا فرما رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ معاملہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مڑے اور فرمایا: قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے! جب یہ تمہارے ساتھ سچ بولتا ہے تو تم اس کو مارتے ہو اور جب یہ تمہارے ساتھ جھوٹ بولتا ہے تو تم اس کو چھوڑ دیتے ہو۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ فلاں کی جائے قتل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھ کر فرمایا: یہاں، یہاں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعیین کردہ جگہ سے کوئی کافر ادھر ادھر (قتل) نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39471]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1779، 2875، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4721، 4722، 6498، 6525، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5138، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2074 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2213، 8290، 8527، 11076، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2681، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18506، 20360، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12202، 12204، 12666، 13071، 13154، 13500، 13501، 13911، 13981، 14280، 16622، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3322، 3326، 3766، 3803، 3808، 3809، 3857، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1211، 1405، والبزار فى «مسنده» برقم: 222، 6561، 6560، ترقيم محمد عوامة: 37863»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1779، 2875، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4721، 4722، 6498، 6525، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5138، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2074 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2213، 8290، 8527، 11076، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2681، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18506، 20360، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12202، 12204، 12666، 13071، 13154، 13500، 13501، 13911، 13981، 14280، 16622، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3322، 3326، 3766، 3803، 3808، 3809، 3857، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1211، 1405، والبزار فى «مسنده» برقم: 222، 6561، 6560، ترقيم محمد عوامة: 37863»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10697
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَاوَرَ النَّاسَ يَوْمَ بَدْرٍ فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ تَكَلَّمَ عُمَرُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِيَّانَا تُرِيدُ فَقَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نُخِيضَهَا الْبَحْرَ لَأَخَضْنَاهَا وَلَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نَضْرِبَ أَكْبَادَهَا إِلَى بَرْكِ الْغِمَادِ فَعَلْنَا فَشَأْنَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَنَدَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ فَانْطَلَقَ حَتَّى نَزَلَ بَدْرًا وَجَاءَتْ رَوَايَا قُرَيْشٍ وَفِيهِمْ غُلَامٌ لِبَنِي الْحَجَّاجِ أَسْوَدُ فَأَخَذَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ وَأَصْحَابِهِ فَقَالَ أَمَّا أَبُو سُفْيَانَ فَلَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَلَكِنْ هَذِهِ قُرَيْشٌ وَأَبُو جَهْلٍ وَأُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ قَدْ جَاءَتْ فَيَضْرِبُونَهُ فَإِذَا ضَرَبُوهُ قَالَ نَعَمْ هَذَا أَبُو سُفْيَانَ فَإِذَا تَرَكُوهُ فَسَأَلُوهُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ مَا لِي بِأَبِي سُفْيَانَ مِنْ عِلْمٍ وَلَكِنْ هَذِهِ قُرَيْشٌ قَدْ جَاءَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَانْصَرَفَ فَقَالَ إِنَّكُمْ لَتَضْرِبُونَهُ إِذَا صَدَقَكُمْ وَتَدَعُونَهُ إِذَا كَذَبَكُمْ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ فَوَضَعَهَا فَقَالَ هَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا وَهَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى فَالْتَقَوْا فَهَزَمَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَوَاللَّهِ مَا أَمَاطَ رَجُلٌ مِنْهُمْ عَنْ مَوْضِعِ كَفَّيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَخَرَجَ إِلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَقَدْ جَيَّفُوا فَقَالَ يَا أَبَا جَهْلٍ يَا عُتْبَةُ يَا شَيْبَةُ يَا أُمَيَّةُ قَدْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا فَقَالَ لَهُ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَدْعُوهُمْ بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَقَدْ جَيَّفُوا فَقَالَ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ غَيْرَ أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ جَوَابًا فَأَمَرَ بِهِمْ فَجُرُّوا بِأَرْجُلِهِمْ فَأُلْقُوا فِي قَلِيبِ بَدْرٍ
سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدر کے دن لوگوں سے مشاورت کی، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بات کی تو آپ نے منہ دوسری طرف موڑ لیا، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے بات کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف سے بھی منہ موڑ لیا، تو انصار نے کہا اللہ کے رسول! آپ ہماری بات کے منتظر ہیں؟ تو مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے عرض کیا(دوسری روایت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا نام ہے) اللہ کے رسول! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے آپ اگر ہمیں سمندر میں کود جانے کا حکم فرمائیں تو ہم سمندر میں کود جائیں اور اگر آپ ہمیں برک الغماد تک اپنی سواریاں دوڑانے کا حکم دیں تو ہم اس کے لیے بھی حاضر ہیں۔ اللہ کے رسول! جو مقصد پیشِ نظر ہے اس کے لیے چلیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو روانگی کا حکم دیا۔ آپ روانہ ہو کر بدر کے مقام پر نزول فرما ہوئے، قریش کے پانی لانے والے اونٹ پر آدمی آئے۔ان میں بنو حجاج کا ایک سیاہ فام غلام بھی تھا، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پکڑ لیا۔ مسلمانوں نے اس سے ابو سفیان اور اس کے ساتھیوں کے متعلق دریافت کیا تو اس نے کہا ابو سفیان کے متعلق تو میں کچھ نہیں جانتا۔ البتہ قریش، ابوجہل اور امیہ بن خلف وغیرہیہاں آئے ہوئے ہیں مسلمان اس کی بات سن کر اسے مارنے لگے مسلمانوں نے جب اسے مارا تو اس نے کہا ہاں ہاں ابو سفیان وہاں ہے، جب اسے مارنا چھوڑ کر اس سے ابو سفیان کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا مجھے تو ابوسفیان کے متعلق کچھ علم نہیں، البتہ قریشیہاں آئے ہوئے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ادا فرما رہے تھے۔ آپ نماز سے فارغ ہوئے اور فرمایا، وہ سچ کہتا ہے تو اسے مارتے ہو جھوٹ بولتا ہے تو چھوڑ دیتے ہو۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ جگہوں پر ہاتھ رکھ رکھ کر فرمایا، ان شاء اللہ کل فلاں آدمییہاں مر کر گرے گا اور فلاں آدمییہاں گرے گا۔ مسلمانوں اور کفار کا مقابلہ ہوا، اللہ تعالیٰ نے کفار کو شکست دی، اللہ کی قسم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلیوں والی جگہوں سے کوئی بھی آدمی ادھر اُدھر نہ گرا۔ تین دن بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان مردہ کافروں کی طرف گئے۔ ان کی لاشوں میںبدبو پڑ چکی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابو جہل! اے عتبہ! اے شیبہ! اے امیہ! تمہارے رب نے تمہارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا تم اسے سچ پا چکے ہو۔ میرے رب نے میرے ساتھ جو وعدہ کیا تھا میں نے اسے سچا پایا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو مرے ہوئے تین دن گزر چکے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے ہم کلام ہو رہے ہیں؟ جب کہ ان کے لاشوں میں بدبو پڑ چکی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں ان سے جو کچھ کہہ رہا ہوں تم میری بات کو ان سے زیادہ نہیں سن رہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ یہ جواب دینے کی استطاعت نہیں رکھتے، چنانچہ آپ نے ان مردوں کے متعلق حکم صادر فرمایا، انہیں ٹانگوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر بدر کے کنوئیں میں پھینک دیا گیا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثانية للهجرة/حدیث: 10697]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 2874، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13296 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13329»
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 2874
حدیث نمبر: 10709
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعَ الْمُسْلِمُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُنَادِي عَلَى قَلِيبِ بَدْرٍ يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ يَا عُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ يَا شَيْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ يَا أُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ تُنَادِي قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا قَالَ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ وَلَكِنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُوا
سیدناانس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب صحابۂ کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بدر کے کنوئیں پر یوں کلام کرتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو جہل بن ہشام! اے عتبہ بن ربیعہ! اے شیبہ بن ربیعہ! اے امیہ بن خلف! تمہارے رب نے تمہارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا، کیا تم نے اسے پورا پا لیا ہے؟ تو انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ایسے لوگوں سے ہم کلام ہیں جو مردہ ہو چکے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں ان سے جو کہہ رہا ہوں، تم ان کی بہ نسبت زیادہ نہیں سن رہے ہو؟ لیکن وہ جواب دینے کی سکت نہیں رکھتے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثانية للهجرة/حدیث: 10709]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه النسائي: 4/ 109، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12020 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12043»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 18438
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو ⦗٢٤٩⦘ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَدَبَ أَصْحَابَهُ فَانْطَلَقَ إِلَى بَدْرٍ، فَإِذَا هُمْ بِرَوَايَا قُرَيْشٍ فِيهَا عَبْدٌ أَسْوَدُ لِبَنِي الْحَجَّاجِ، فَأَخَذَهُ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلُوا يَسْأَلُونَهُ أَيْنَ أَبُو سُفْيَانَ؟ فَيَقُولُ: وَاللهِ وَاللهِ مَا لِي بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِهِ عِلْمٌ وَلَكِنْ هَذِهِ قُرَيْشٌ قَدْ جَاءَتْ فِيهِمْ أَبُو جَهْلٍ، وَعُتْبَةُ وَشَيْبَةُ ابْنَا رَبِيعَةَ، وَأُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ، فَإِذَا قَالَ لَهُمْ ذَلِكَ ضَرَبُوهُ فَيَقُولُ: دَعُونِي دَعُونِي أُخْبِرْكُمْ، فَإِذَا تَرَكُوهُ قَالَ: وَاللهِ مَا لِي بِأَبِي سُفْيَانَ مِنْ عِلْمٍ وَلَكِنْ هَذِهِ قُرَيْشٌ قَدْ أَقْبَلَتْ، فِيهِمْ أَبُو جَهْلٍ، وَعُتْبَةُ وَشَيْبَةُ ابْنَا رَبِيعَةَ، وَأُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ قَدْ أَقْبَلُوا، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهُوَ يَسْمَعُ ذَلِكَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّكُمْ لَتَضْرِبُونَهُ إِذَا صَدَقَكُمْ، وَتَدَعُونَهُ إِذَا كَذَبَكُمْ، هَذِهِ قُرَيْشٌ قَدْ أَقْبَلَتْ لِتَمْنَعَ أَبَا سُفْيَانَ". قَالَ أَنَسٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا"، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْأَرْضِ، وَهَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا"، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْأَرْضِ، وهَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا"، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْأَرْضِ، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا جَاوَزَ أَحَدٌ مِنْهُمْ عَنْ مَوْضِعِ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَ بِهِمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِأَرْجُلِهِمْ فَسُحِبُوا فَأُلْقُوا فِي قَلِيبِ بَدْرٍ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ حَمَّادٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کو لے کر بدر کی جانب چلے، اچانک بنو حجاج کا ایک سیاہ غلام، جو قریش کے لیے پانی بھر رہا تھا، سامنے آیا، اسے صحابہ کرام نے پکڑ لیا اور اس سے پوچھنے لگے کہ ابوسفیان کہاں ہے؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے کوئی علم نہیں، لیکن یہ قریشی ہیں، جن میں ابوجہل، عتبہ، شیبہ اور امیہ بن خلف شامل ہیں، جب وہ یہ بات کہتا تو صحابہ اسے مارتے، وہ کہتا: مجھے چھوڑو، مجھے چھوڑو، میں تمہیں بتاتا ہوں، جب وہ اسے چھوڑ دیتے تو وہ (پھر) کہتا: اللہ کی قسم! مجھے ابوسفیان کے بارے میں کوئی علم نہیں، لیکن یہ قریشی آ رہے ہیں جن میں عتبہ، شیبہ اور امیہ بن خلف موجود ہیں، وہ اسے لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم حالت نماز میں یہ باتیں سن رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جب اس نے تم سے سچ بولا تو تم اسے مارنے لگے اور جب اس نے تم سے جھوٹ بولا تو تم نے اسے چھوڑ دیا، یہ قریش ہی آ رہے ہیں تاکہ وہ ابوسفیان کو تم سے بچا سکیں“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ فلاں کے گرنے کی جگہ ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: ”یہ جگہ فلاں کی قتل گاہ ہے اور یہ فلاں کی قتل گاہ ہے“، اللہ کی قسم! ان میں سے کوئی ایک بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے (نشان زدہ) ہاتھ والی جگہ سے ذرہ برابر ادھر ادھر نہ ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم دیا اور انہیں پاؤں سے پکڑ کر (گھسیٹا گیا اور) بدر کے ایک کنویں میں پھینک دیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18438]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم ١٧٧٩»
الحكم على الحديث:
صحيح