الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
367. باب الغلول - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم شراكا من نار أراد به أنك إن لم تردهما عذبت بمثلهما في النار-
الغلول کا بیان - بیان کہ کہاوت «شراکا من نار» سے مراد یہ ہے کہ اگر تم انہیں واپس نہ لوٹو گے تو تمہیں بھی اسی طرح آگ میں عذاب دیا جائے گا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4852 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 4852
مسند اسحاق بن راہویہ: 523
مصنف ابن ابی شیبہ: 35783
المستدرک علی الصحیحین: 4395
حدیث نمبر: 4852
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى ابْنِ مُطِيعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَهْدَى رِفَاعَةُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلامًا فَخَرَجَ بِهِ مَعَهُ إِلَى خَيْبَرَ، فَأَتَى الْغُلامَ سَهْمٌ غَرْبٌ فَقَتَلَهُ، فَقُلْنَا: هَنِيئًا لَهُ الْجَنَّةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، الشَّمْلَةُ لَتَحْتَرِقُ عَلَيْهِ الآنَ فِي النَّارِ غَلَّهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ خَيْبَرَ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَبْتُ يَوْمَئِذٍ شِرَاكَيْنِ، قَالَ:" يُعَدَّدُ لَكَ مِثْلُهُمَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک غلام تحفے کے طور پر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے ساتھ لے کر خیبر تشریف لے گئے۔ ایک اجنبی تیر اس غلام کو آ کر لگا اور وہ غلام مر گیا تو ہم نے کہا: اسے جنت کی مبارک ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، وہ چادر اس پر جہنم میں جل رہی ہے جو اس نے مسلمانوں کے مال میں غزوہ خیبر کے موقع پر خیانت کی تھی“، تو ایک انصاری نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس دن مجھے دو تسمے ملے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے لیے ان دونوں کی مانند جہنم کی آگ میں (تسمے تیار کیے جائیں گے)“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4852]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4852، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4372، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 34223» «رقم طبعة با وزير 4832»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2428). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 523
أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى ابْنِ مُطِيعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَهْدَى رِفَاعَةُ بْنُ زَيْدٍ الْجُزَامِيُّ غُلَامًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ مَعَهُ إِلَى خَيْبَرَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خَيْبَرَ نَزَلَ نَاحِيَةَ الْوَادِي عَشِيَّةً مِنَ الْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ فَقَامَ الْعَبْدُ يَصْنَعُ رَحْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ سَهْمٌ غَرْبٌ فَأَصَابَهُ فَقَتَلَهُ فَقُلْنَا: هَنَا لَكَ الْجَنَّةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (كَلَّا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ شَمْلَتَهُ لَتُجْرَفُ عَلَيْهِ فِي النَّارِ) ) ، وَكَانَ غَلَّهَا مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ خَيْبَرَ، قَالَ: فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَزِعًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَبْتُ شِرَاكَتَيْ نَعْلَيْنِ لِي فَقَالَ: ( (يُعَدُّ لَكَ مِثْلُهَا فِي النَّارِ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رفاعہ بن زید الجذامی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک غلام بھیجا، آپ اس کے ساتھ خیبر کی طرف روانہ ہوئے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے واپس تشریف لائے تو آپ نے شام کو عصر و مغرب کے درمیان وادی کے ایک کنارے قیام فرمایا، تو وہ غلام کھڑا ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری سے پالان (کجاوہ) اتارنے لگا، تو کسی نامعلوم سمت سے ایک تیر اسے آ کر لگا اور وہ مارا گیا، ہم نے کہا: تمہیں جنت مبارک ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ چادر جو اس نے غزوہ خیبر کے موقع پر مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے چوری کر لی تھی وہ اس پر آگ کا شعلہ بن کر بھڑک رہی ہے۔“ راوی نے بیان کیا: آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص گھبرائے ہوئے آئے تو عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے جوتوں کے دو تسمے اٹھا لیے تھے، تو آپ نے فرمایا: ان دونوں کے مثل تمہارے لیے جہنم میں تیار کیے جائیں گے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 523]
ترقیم عوامۃ: 34223 ترقیم الشثری: -- 35783
حدثنا ابن فضيل ، عن محمد بن إسحاق ، عن يزيد ابن خصيفة ، عن سالم مولى مطيع ، عن ابي هريرة قال: اهدى رفاعة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم غلاما، فخرج به معه إلى خيبر، فنزل بين العصر والمغرب فاتى الغلام سهم عائر فقتله، فقلنا: هنيئا لك الجنة، فقال: والذي نفسي بيده، إن شملته لتحترق عليه الآن في النار غلها من المسلمين، فقال رجل من الانصار: يا رسول الله، اصبت يومئذ شراكين، قال: يقد منك مثلهما من نار جهنم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سميل).
(٢) في [هـ]: (بدمعه).
(٣) أي: لا يدرى من رماه، وفي [جـ]: (غائر).
(٤) في [هـ]: (له).
(٥) في [أ، ب]: (أصيب).
(٦) في [أ، ب]: (فيك).
(٧) في [أ، ب]: (مثلها).
(٨) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه ابن حبان (٤٨٥٢)، وقد ورد من حديث ابن إسحاق عن ثور بن زيد عن سالم، أخرجه إسحاق (٥٣٣)، والحاكم ٣/ ٤٥، والخطيب في الأسماء المبهمة ٤/ ٢٨٩، وابن الأثير في أسد الغابة ٥/ ١٣٨، وابن إسحاق في السيرة ٤/ ٣١٠، وصرح ابن إسحاق بالسماع عندهم، وأصله عند البخاري (٤٢٣٤)، ومسلم (١١٥).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت رفاعہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک غلام ہدیہ دیا، وہ غلام جنگ خیبر میں ساتھ گیا آپ عصر اور مغرب کے درمیان ایک جگہ اترے، غلام کو ایک تیر لگا جس کے مارنے والے کا پتہ نہیں تھا، اور اس نے اسے مار ڈالا ہم نے کہا تمہارے لیے جنت کی خوشخبری ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اس کی چادر اس کو آگ میں جلا رہی ہوگی جو اس نے مسلمانوں کے مال میں سے خیانت کی تھی، ایک انصاری شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے اس دن دو تسمے پائے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کی مثل تجھے جہنم کی آگ سے کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35783]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4852، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4372، ترقيم محمد عوامة: 34223»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4852، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4372، ترقيم محمد عوامة: 34223»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4395
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، قال: حدّثني ثَور بن زَيْد، عن سالم مولى عبد الله بن مُطِيع، عن أبي هريرة، قال: انصَرفْنا معَ رسول الله ﷺ عن خَيبرَ إلى وادي القُرى، ومعه غُلامٌ له أهداهُ له رِفاعة بن زيد الجُذَامِي، فبينما هو يَضَعُ رَحْلَ رسول الله ﷺ مع مُغَيرِب الشمسِ أتاهُ سهمُ غَرْبٍ فقتله - وهو السهم الذي لا يُدرَى من رَمى به - فقلنا له: هنيئًا له الجنةُ، فقال رسول الله ﷺ:"كلّا والذي نفسُ محمدٍ بيدِه، إِنَّ شَمْلتَه الآنَ لَتَحترِقُ (2) عليه في النار، غَلَّها من فَيْء المسلمين يومَ خيبر"، فجاء رجلٌ من أصحاب رسول الله ﷺ فَزِعًا حين سَمِعَ رسول الله ﷺ يقول ذلك، فقال: يا رسول الله، أصبتُ شِراكَينِ لِنعلَين لي، فقال رسولُ الله ﷺ:"يُقَدُّ لك مثلُهما في النار" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، إنما اتفقا على حديث مالك، عن ثور بن زيد بهذا الإسناد: خَرجْنا إلى خَيبرَ، فلم نَغنمْ ذهبًا ولا فضةً، الحديث.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4347 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، إنما اتفقا على حديث مالك، عن ثور بن زيد بهذا الإسناد: خَرجْنا إلى خَيبرَ، فلم نَغنمْ ذهبًا ولا فضةً، الحديث.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4347 - على شرط مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر سے وادی القریٰ کی طرف روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غلام تھا جو انہیں رفاعہ بن زید جذامی نے تحفے میں دیا تھا، جس وقت وہ سورج غروب ہونے کے قریب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کجاوہ اتار رہا تھا، اسے ایک نامعلوم سمت سے تیر آ کر لگا جس سے وہ قتل ہو گیا، ہم نے کہا: اسے جنت مبارک ہو، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «كَلَّا وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّ شَمْلَتَهُ الْآنَ لَتَحْتَرِقُ عَلَيْهِ فِي النَّارِ، غَلَّهَا مِن فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ خَيْبَرَ» ”ہرگز نہیں! اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، وہ چادر جو اس نے خیبر کے دن مسلمانوں کے مشترکہ مالِ غنیمت سے خیانت کر کے لی تھی، وہ اب آگ بن کر اس پر جل رہی ہے“، یہ سن کر ایک شخص گھبرا کر حاضر ہوا اور کہا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی جوتیوں کے لیے دو تسمے لیے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح کے دو تسمے تیرے لیے آگ میں تیار کیے جائیں گے“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف مالک عن ثور بن زید کی سند سے اس کا ابتدائی حصہ روایت کیا ہے کہ ہم خیبر کی طرف نکلے اور وہاں سونا چاندی غنیمت میں نہیں ملا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4395]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف مالک عن ثور بن زید کی سند سے اس کا ابتدائی حصہ روایت کیا ہے کہ ہم خیبر کی طرف نکلے اور وہاں سونا چاندی غنیمت میں نہیں ملا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن إسحاق» [ترقيم الرساله 4395] [ترقيم الشركة 4372] [ترقيم العلميه 4347]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح