🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ذكر الإخبار عن جواز تحسين المرء ثيابه ولباسه إذا كان متعريا عن غمص الناس فيه-
- اس باب میں ذکر ہے کہ اچھے لباس پہننا جائز ہے اگر انسان غرور یا تکبر سے پاک ہو۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5467 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5467
المستدرک علی الصحیحین: 7553
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5467
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حُبِّبَ إِلَيَّ الْجَمَالُ، فَمَا أُحِبُّ أَنْ يَفُوقَنِي أَحَدٌ فِيهِ بِشِرَاكٍ، أَفَمِنَ الْكِبْرِ هُوَ؟ قَالَ:" لا، إِنَّمَا الْكِبْرُ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے خوبصورتی متاثر کرتی ہے اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس حوالے سے کوئی شخص ایک تسمے جتنا بھی مجھ سے آگے ہو، تو کیا یہ چیز تکبر ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں، تکبر یہ ہے کہ آدمی حق کو قبول نہ کرے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5467]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5467، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7459، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4092، والبزار فى (مسنده) برقم: 10070، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5562» «رقم طبعة با وزير 5443»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1626). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7553
حدَّثني علي بن عيسى الحِيرِيّ، حدّثنا الحسين بن محمد القَبّانيّ، حدّثنا يحيى بن حَكيم، حدّثنا أبو بحر عبد الرحمن بن عثمان البَكْراويّ، حدّثنا هشام بن حسان، عن محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة: أنَّ رجلًا أتى النَّبِيَّ ﷺ فقال: يا رسول الله، إنِّي رجلٌ حُبِّب إليَّ الجَمَالُ، وأُعطيتُ منه ما ترى، حتَّى ما أُحبُّ أن يَفوقَني أحدٌ بشِرَاكَ نَعْلي، أو شِسْع نَعْلي، أفمِنَ الكِبْر هذا؟ قال:"لا، ولكن من الكِبْر مَن بَطِرَ الحقَّ، وغَمِصَ الناسَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں ایک ایسا آدمی ہوں جسے جمال پسند ہے اور مجھے اس میں سے وہ کچھ عطا کیا گیا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہاں تک کہ میں یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ میرے جوتوں کے تسمے یا چمڑے کے بند میں بھی کوئی مجھ سے بہتر ہو، تو کیا یہ تکبر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تکبر تو حق کی مخالفت کرنے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب اللباس/حدیث: 7553]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل أبي بحر البكراوي، وقد توبع» [ترقيم الرساله 7553] [ترقيم الشركة 7462]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں