الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. باب حسن الظن بالله تعالى - ذكر إعطاء الله جل وعلا العبد المسلم ما أمل ورجا من الله عز وجل
اللہ پر حسن ظن کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اپنے بندے کو وہ عطا کرتا ہے جو اس نے اللہ عز وجل سے امید اور توقع کی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 635 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 2982
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7231
حدیث نمبر: 635
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الدِّمَشْقِيُّ، بِجُرْجَانَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيَّانُ أَبُو النَّضْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الأَسْقَعِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: عَنِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا، قَالَ: " أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، فَلْيَظُنَّ بِي مَا شَاءَ" .
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”میں اپنے بارے میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں۔ اب وہ جو چاہے میرے بارے میں گمان کر لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 635]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 633، 634، 635، 641، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7698، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2773، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16263» «رقم طبعة با وزير 634»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، وهو مكرر ما قبله.
حدیث نمبر: 2982
عَنْ حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى أَبِي الْأَسْوَدِ الْجُرَشِيِّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَجَلَسَ، قَالَ: فَأَخَذَ أَبُو الْأَسْوَدُ يَمِينَ وَاثِلَةَ فَمَسَحَ بِهَا عَلَى عَيْنَيْهِ وَوَجْهِهِ لِبَيْعَتِهِ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ وَاثِلَةُ: وَاحِدَةٌ أَسْأَلُكَ عَنْهَا، قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: كَيْفَ ظَنُّكَ بِرَبِّكَ؟ قَالَ: فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدُ وَأَشَارَ بِرَأْسِهِ حَسَنٌ، قَالَ وَاثِلَةُ: أَبْشِرْ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي فَلْيَظُنَّ بِي مَا شَاءَ) )
ابو نضر حیان کہتے ہیں:میں سیّدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ابو اسود جرشی کی عیادت کے لیے گیا، وہ مرض الموت میں مبتلا تھے، جناب واثلہ نے جا کر ان کو سلام کہا اور وہاں بیٹھ گئے۔ ابو الاسود نے واثلہ کا دایاں ہاتھ پکڑ کر اپنی آنکھوں اور چہرے پر پھیرا، کیونکہ انھوں نے اپنے اس ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی۔ سیّدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا: وہ کیا؟ انھوں نے پوچھا: آپ اللہ کے بارے میں کیا گمان رکھتے ہیں؟ ابوالاسود نے سر سے اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اچھا گمان رکھتا ہوں۔ جناب واثلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: خوش ہوجاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ نے فرمایا: میرے بندے کا میرے بارے میں جو گمان ہوتا ہے، میں اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں، پس وہ میرے بارے میں جو چاہے (اچھا یا برا) گمان رکھ لے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 2982]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 22/ 211، والبيھقي في ’’الشعب‘‘: 1005، وأخرج بنحوه ابن حبان: 641، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16016 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16112»
وضاحت: فوائد: … اس ضمن میں بندے کو ان اعمالِ صالحہ کے اجرو ثواب کا علم ہونا چاہیے تو وہ سرانجام دے رہا ہوتا ہے تاکہ وہ اس اجرو ثواب کی امید پر اللہ تعالیٰ کے بارے میں اپنے ظن میں حسن پیدا کر سکے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 22/ 211
حدیث نمبر: 633
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيَّانُ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، فَلْيَظُنَّ بِي مَا شَاءَ" .
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بارے میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں۔ اب اس کی مرضی ہے وہ میرے بارے میں جو چاہے گمان کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 633]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 633، 634، 635، 641، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7698، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2773، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16263» «رقم طبعة با وزير 632»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1663). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، حيان أبو النضر وثقه ابن معين، وقال أبو حاتم: صالح، ولم ترد له ترجمة في "التعجيل" مع أنه من شرطه.
حدیث نمبر: 634
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَيَّانُ أَبُو النَّضْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، يَقُولُ: قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَدِّثُ عَنِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا، قَالَ: " أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، فَلْيَظُنَّ بِي مَا شَاءَ" .
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے: ”میں اپنے بارے میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں۔ اب وہ جو چاہے میرے بارے میں گمان کر لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 634]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 633، 634، 635، 641، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7698، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2773، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16263» «رقم طبعة با وزير 633»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، وهو مكرر ما قبله.
حدیث نمبر: 7231
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، فَلْيَظُنَّ بِي مَا شَاءَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالْبِيهَقِيُّ.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَلَفْظُهُ: عَنْ حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: "خَرَجْتُ عَائِدًا لِيَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ، فَلَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ وَهُوَ يُرِيدُ عِيَادَتَهُ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى وَاثِلَةَ بَسَطَ يَدَهُ وَجَعَلَ يُشِيرُ إِلَيْهِ، فَأَقْبَلَ وَاثِلَةُ حَتَّى جَلَسَ، فَأَخَذَ يَزِيدُ بِكَفَّيْ وَاثِلَةَ فَجَعَلَهُمَا عَلَى وَجْهِهِ، فَقَالَ وَاثِلَةُ: كَيْفَ ظَنُّكَ بِاللَّهِ؟ قَالَ: ظَنِّي بِاللَّهِ وَاللَّهِ حَسَنٌ! قَالَ: فَأَبْشِرْ؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، إِنْ ظَنَّ خَيْرًا فَلَهُ وَإِنْ ظَنَّ شَرًّا فَلَهُ".
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ، وَغَيْرُهُ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ، وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالْبِيهَقِيُّ.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَلَفْظُهُ: عَنْ حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: "خَرَجْتُ عَائِدًا لِيَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ، فَلَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ وَهُوَ يُرِيدُ عِيَادَتَهُ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى وَاثِلَةَ بَسَطَ يَدَهُ وَجَعَلَ يُشِيرُ إِلَيْهِ، فَأَقْبَلَ وَاثِلَةُ حَتَّى جَلَسَ، فَأَخَذَ يَزِيدُ بِكَفَّيْ وَاثِلَةَ فَجَعَلَهُمَا عَلَى وَجْهِهِ، فَقَالَ وَاثِلَةُ: كَيْفَ ظَنُّكَ بِاللَّهِ؟ قَالَ: ظَنِّي بِاللَّهِ وَاللَّهِ حَسَنٌ! قَالَ: فَأَبْشِرْ؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، إِنْ ظَنَّ خَيْرًا فَلَهُ وَإِنْ ظَنَّ شَرًّا فَلَهُ".
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ، وَغَيْرُهُ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ، وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا ہے: میں اپنے بندے کے اس گمان کے پاس ہوتا ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے، پس وہ میرے بارے میں جو چاہے گمان رکھے“، اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں، اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے نیز بیہقی نے بھی اس کی تخریج کی ہے۔ امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یوں ہیں کہ حیان ابو النضر بیان کرتے ہیں کہ میں یزید بن اسود کی بیمار پرسی کے لیے نکلا تو میری ملاقات سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو خود بھی ان کی عیادت کا ارادہ رکھتے تھے، چنانچہ ہم ان کے پاس داخل ہوئے، جب انہوں نے سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو اپنا ہاتھ پھیلایا اور ان کی طرف اشارہ کرنے لگے، پس سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور ان کے پاس بیٹھ گئے، پھر یزید نے سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کی دونوں ہتھیلیاں پکڑ کر انہیں اپنے چہرے پر رکھ لیا تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: ”اللہ کے بارے میں آپ کا کیا گمان ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! میرا اللہ کے بارے میں گمان بہت اچھا ہے“، اس پر سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پس آپ خوش ہو جائیے؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا ہے: میں اپنے بندے کے اس گمان کے مطابق ہوتا ہوں جو وہ میرے بارے میں رکھتا ہے، اگر وہ خیر کا گمان رکھے تو اس کے لیے خیر ہی ہے اور اگر وہ شر کا گمان رکھے تو اس کے لیے ویسا ہی ہے“، اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور دیگر محدثین نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت سے، جبکہ ابوداؤد، ترمذی اور ابنِ حبان نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التوبة والاستغفار/حدیث: 7231]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15586، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2731، وأخرجه فتح الباري برقم: 6970، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7677، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 403»
الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر