🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. ذكر سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل رضوان الله عليه وقد فعل-
- ذکر سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت، اور یہ ہوا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6993 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 6993، 6996
سنن ابوداود: 4649
مسند احمد: 1645
فضائل صحابہ: 90، 256
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6993
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَخْنَسِ ، أَنَّهُ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ، فَذَكَرَ الْمُغِيرَةُ عَلِيًّا، فَنَالَ مِنْهُ، فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، فَقَالَ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: " عَشْرَةٌ فِي الْجَنَّةِ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَلَوْ شِئْتُ لَسَمَّيْتُ الْعَاشِرَ، قَالُوا: مَنْ هُوَ؟ فَسَكَتَ، فَقَالُوا: مَنْ هُوَ؟ فَقَالَ: سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ" .
عبدالرحمن بن اخنس بیان کرتے ہیں کہ وہ مسجد میں موجود تھے، مغیرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی شان میں گستاخی کی تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور وہ بولے: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات گواہی دے کر کہتا ہوں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دس لوگ جنتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنتی ہیں، ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ بن عبیداللہ جنتی ہیں، زبیر بن عوام جنتی ہیں، سعد بن مالک جنتی ہیں اور عبدالرحمن بن عوف جنتی ہیں۔“ (پھر سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا:) اگر میں چاہوں تو دسویں آدمی کا نام بھی لے سکتا ہوں۔ لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ تو وہ خاموش رہے۔ لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا: سعید بن زید رضی اللہ عنہ (یعنی وہ خود)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6993]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6993، 6996، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5425، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4277، 4648، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3748، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 133، 134، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1651» «رقم طبعة با وزير 6954»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (425)، «المشكاة» (6110). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4649
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ أَنَّهُ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ فَذَكَرَ رَجُلٌ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَام، فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، فَقَالَ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي سَمِعْتُهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" عَشْرَةٌ فِي الْجَنَّةِ: النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ، فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ وَلَوْ شِئْتَ لَسَمَّيْتُ الْعَاشِرَ، قَالَ: فَقَالُوا: مَنْ هُوَ؟ فَسَكَتَ، قَالَ: فَقَالُوا: مَنْ هُوَ؟ فَقَالَ: هُوَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ".
عبدالرحمٰن بن اخنس سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں تھے، ایک شخص نے علی رضی اللہ عنہ کا (برائی کے ساتھ) تذکرہ کیا، تو سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ میں نے آپ کو فرماتے سنا: ”دس لوگ جنتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنتی ہیں، ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ جنتی ہیں، زبیر بن عوام جنتی ہیں، سعد بن مالک جنتی ہیں اور عبدالرحمٰن بن عوف جنتی ہیں“ اور اگر میں چاہتا تو دسویں کا نام لیتا، وہ کہتے ہیں: لوگوں نے عرض کیا: وہ کون ہیں؟ تو وہ خاموش رہے، لوگوں نے پھر پوچھا: وہ کون ہیں؟ تو کہا: وہ سعید بن زید ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4649]
جناب عبدالرحمن بن الاخنس سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے جب ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”دس اشخاص جنت میں ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ہیں، ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر بن عوام جنت میں ہیں، سعد بن مالک جنت میں ہیں اور عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں۔“ اگر میں چاہوں تو دسویں کا نام بھی لے سکتا ہوں۔“ لوگوں نے پوچھا: ”وہ کون ہے؟“ تو وہ خاموش ہو رہے۔ لوگوں نے پوچھا: ”وہ کون ہے؟“ تو انہوں نے کہا: ”وہ سعید بن زید ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4649]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 4459) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه الترمذي (3757 وسنده صحيح) وله شاھد انظر الحديث الآتي (4650)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1645
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يِسَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ التَّيْمِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ عَلِيًّا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: هُوَ فِي التِّسْعَةِ، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الْعَاشِرَ سَمَّيْتُهُ، قَالَ: اهْتَزَّ حِرَاءٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اثْبُتْ حِرَاءُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ"، قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعَلِي ٌّ، وَعُثْمَانُ، وَطَلْحَة، وَالزُّبَيْر، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَسَعْدٌ، وَأَنَا" , يَعْنِي: سَعِيدًا نَفْسَهُ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے ہیں، راوی نے پوچھا وہ کیسے؟ تو فرمایا کہ وہ نو افراد میں شال ہیں اور میں دسویں آدمی کا نام بھی بتا سکتا ہوں، ایک مرتبہ حراء پہاڑ لرزنے لگا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حراء! ٹھہر جا کہ تجھ پر نبی، صدیق اور شہید کے علاوہ کوئی نہیں۔“ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عثمان، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد بن مالک رضوان اللہ علیہم اجمعین اور میں۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1645]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6996
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُصِينًا ، يَذْكُرُ عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ الْمَازِنِيِّ ، قَالَ: قَامَ خُطَبَاءُ يَتَنَاوَلُونَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَفِي الدَّارِ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ فَأَخَذَ بِيَدِي، وَقَالَ: أَلا تَرَى هَذَا الرَّجُلَ الَّذِي أَرَى، يَلْعَنُ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَشْهَدُ عَلَى التِّسْعَةِ أَنَّهُمْ فِي الْجَنَّةِ وَلَوْ شَهِدْتُ عَلَى الْعَاشِرِ لَمْ آثَمُ، فَقُلْتُ: مَنِ التِّسْعَةُ؟ فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِرَاءٍ، فَقَالَ: " اثْبُتْ حِرَاءُ، فَإِِنَّ عَلَيْكَ نَبِيًّا، وَصَدِّيقًا، وَشَهِيدًا"، قُلْتُ: مَنْ هُمْ؟ قالَ:" رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَسَعْدٌ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، قُلْتُ: مَنِ الْعَاشِرُ؟ فَتَفَكَّرَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: أَنَا" .
عبداللہ بن ظالم مازنی بیان کرتے ہیں: خطیب لوگ کھڑے ہوئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے لگے۔ گھر میں سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور بولے: کیا تم اس شخص کو دیکھ رہے ہو جسے میں دیکھ رہا ہوں؟ یہ ایک جنتی شخص کو برا کہہ رہا ہے، میں نو لوگوں کے بارے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنتی ہیں اور اگر میں دسویں کے بارے میں گواہی دینا چاہوں، تو میں گناہ گار نہیں ہوں گا۔ میں نے دریافت کیا: وہ نو لوگ کون ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ پر موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «اسْكُنْ حِرَاءُ، فَمَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ» ”اے حرا! ٹھہرے رہو، کیونکہ تمہارے اوپر ایک نبی، ایک صدیق اور ایک شہید ہے““۔ میں نے دریافت کیا: وہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد (بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ (یہ نو لوگ ہیں جو جنتی ہیں)۔ میں نے دریافت کیا: دسواں شخص کون ہے؟ وہ تھوڑی دیر تک سوچتے رہے، پھر بولے: میں ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6996]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6993، 6996، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5425، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4277، 4648، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3748، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 133، 134، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1651» «رقم طبعة با وزير 6957»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (875). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 90
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّاجِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: نَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى النَّخَعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي رِيَاحُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: كُنَّا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فِي أُنَاسٍ كَثِيرٍ، فَجَاءَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، فَأَوْسَعَ لَهُ الْمُغِيرَةُ وَقَالَ: هَا هُنَا، فَجَلَسَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَجَاءَ شَابٌّ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ: قَيْسُ بْنُ عَلْقَمَةَ، فَاسْتَقْبَلَ الْمُغِيرَةَ فَسَبَّ وَسَبَّ، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: لِمَنْ يَسُبُّ هَذَا؟ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: يَسُبُّ عَلِيًّا ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا مُغِيرَةُ، أَلَا أَرَى أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبُّونَ عِنْدَكَ، ثُمَّ لَا تُغَيِّرُ، لَنْ أَقُولَ عَلَيْهِ مَا لَمْ يَقُلْ فَيَسْأَلَنِي عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَتَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ لَسَمَّيْتُهُ، قَالَ: فَضَجَّ النَّاسُ وَقَالُوا: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا مَنْ تَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ؟ وَنَاشَدُوهُ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّكُمْ نَاشَدْتُمُونِي مَا أَخْبَرْتُكُمْ، أَنَا تَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ الْعَاشِرَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَمَوْقِفُ رَجُلٍ أَوْ مَشْهَدُ رَجُلٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْبَرُّ فِيهِ وَجْهُهُ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ أَحَدِكُمْ عُمْرَهُ.
ریاح بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کثیر لوگوں کی موجودگی میں بیٹھے تھے کہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے جگہ کشادہ کی اور کہا: ”یہاں تشریف لائیے“، چنانچہ وہ ان کے ساتھ تخت پر بیٹھ گئے۔ پھر اہل کوفہ کا ایک نوجوان آیا جسے قیس بن علقمہ کہا جاتا تھا، اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہو کر (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو) برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کسے برا بھلا کہہ رہا ہے؟“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اے مغیرہ! تم پر افسوس ہے، کیا میں یہ نہیں دیکھ رہا کہ تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور تم اسے روکتے نہیں؟ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق وہ بات ہرگز نہیں کہوں گا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی کہ مبادا قیامت کے دن مجھ سے اس بارے میں بازپرس کی جائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”بے شک مجھ پر جھوٹ باندھنا کسی اور پر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں ہے، جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔“
(مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ جنتی ہیں؛ اور مسلمانوں میں سے نواں شخص (بھی جنتی ہے)، اگر میں چاہوں کہ اس کا نام لوں تو ضرور لے لوں گا۔““ راوی کہتے ہیں: یہ سن کر لوگ پکار اٹھے اور کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی! ہمیں بتائیے کہ وہ نواں مسلمان کون ہے؟“ اور انہوں نے ان سے اصرار کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر تم لوگوں نے مجھ سے اصرار نہ کیا ہوتا تو میں تمہیں نہ بتاتا؛ وہ مومنوں میں نواں شخص میں ہوں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دسویں (کی گنتی) پوری فرماتے ہیں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! کسی شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی ایسے مقام یا معرکے میں حاضر ہونا جس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہو جائے، وہ تم میں سے کسی کی زندگی بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1632، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1083، 1084، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8437، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 90»
«مسند الامام احمد: 1/ 187، سنن ابي داؤد: 4/ 212، سنن ابن ماجه: 1/ 48»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 256
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، قَالَ: خَطَبَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَنَالَ مِنْ فُلَانٍ، فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ"، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الْعَاشِرَ.
عبد الرحمن بن الاخنس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا المغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور اس میں کسی شخص کے بارے میں نازیبا کلمات کہے، تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ہیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔“
اور اگر میں چاہوں تو دسویں شخص کا نام بھی بتا سکتا ہوں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 256]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح وهو مكرر رقم ٨٧ . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1634، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225»
«تقدم تخريجه في رقم: 87»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں