الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
48. هُوَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ
وہ ﷺ اللہ کی طرف سے بھیجی گئی رحمت ہیں
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 101 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 101
السنن الكبرى للبيهقي: 5290
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 755
حدیث نمبر: 101
حدثنا أحمد بن سلمان الفقيه، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقِّي، حدثنا أَبي، حدثنا عُبيد الله بن عَمرو، عن زيد بن أبي أُنَيسة، عن القاسم بن عوف الشَّيباني قال: سمعتُ ابن عمر يقول: لقد عِشْنا بُرْهةً من دَهرِنا وإنَّ أحدَنا يُؤتَى الإيمانَ قبلَ القرآن، وتنزل السورةُ على محمد ﷺ فيَتعلَّم حلالَها وحرامَها، وما ينبغي أن يُوقَفَ عنده فيها، كما تَعلَّمون أنتم القرآن، ثم قال: لقد رأيت رجالًا يُؤتَى أحدُهم القرآنَ فيقرأُ ما بينَ فاتحتِه إلى خاتمته ما يدري ما آمِرُه ولا زاجِرُه، ولا ما ينبغي أن يُوقَفَ عندَه منه، يَنثُرُه نَثْرَ الدَّقَلِ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولا أعرفُ له عِلَّةً، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 101 - على شرطهما ولا علة له
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولا أعرفُ له عِلَّةً، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 101 - على شرطهما ولا علة له
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”ہم نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ اس حال میں گزارا کہ ہم میں سے ہر ایک کو قرآن (سیکھنے) سے پہلے ایمان عطا کیا جاتا تھا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی سورت نازل ہوتی تو وہ اس کے حلال و حرام اور ان مقامات کو جن پر اس میں رکنا چاہیے اسی طرح سیکھتا جیسے تم آج کل قرآن سیکھتے ہو۔ پھر (بعد میں) میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا جنہیں (ایمان سے پہلے) قرآن دے دیا گیا، وہ اسے آغاز سے انجام تک پڑھ جاتے ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کا امر کیا ہے اور اس کی نہی کیا ہے، اور کن مقامات پر رکنا چاہیے، وہ اسے ردی کھجوروں کی طرح (بغیر سمجھے) بکھیر دیتے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، اس میں کوئی علت میری معلومات میں نہیں، اور ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 101]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، اس میں کوئی علت میری معلومات میں نہیں، اور ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 101]
تخریج الحدیث: «خبر حسن، العلاء بن هلال الرقي والد هلال فيه لين لكنه متابع، ومن فوقه ثقات غير القاسم ابن عوف فهو صدوق حسن الحديث إن شاء الله» [ترقيم الرساله 101] [ترقيم الشركة 101] [ترقيم العلميه 101]
الحكم على الحديث:
خبر حسن
حدیث نمبر: 5290
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ الْمِهْرَجَانِيُّ بِهَا، ثنا أَبُو سَهْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرٍ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: ⦗١٧١⦘ سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ:" لَقَدْ عِشْنَا بُرْهَةً مِنْ دَهْرِنَا، وَأَحَدُنَا يُؤْتَى الْإِيمَانَ قَبْلَ الْقُرْآنِ، وَتَنْزِلُ السُّورَةُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَتَعَلَّمُ حَلَالَهَا وَحَرَامَهَا، وَآمِرَهَا وَزَاجِرَهَا، وَمَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ مِنْهَا، كَمَا تَعَلَّمُونَ أَنْتُمُ الْيَوْمَ الْقُرْآنَ، ثُمَّ لَقَدْ رَأَيْتُ الْيَوْمَ رِجَالًا يُؤْتَى أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ قَبْلَ الْإِيمَانِ، فَيَقْرَأُ مَا بَيْنَ فَاتِحَتِهِ إِلَى خَاتِمَتِهِ مَا يَدْرِي مَا آمِرُهُ وَلَا زَاجِرُهُ، وَلَا مَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ مِنْهُ، فَيَنْثُرَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ.
قاسم بن عوف کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا کہ ہم نے اپنی زندگی اس طرح گزاری کہ پہلے ایمان سیکھتے پھر قرآن سیکھتے۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی سورت نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حلال، حرام، اس آیت کے احکام اور توبیخ سیکھ لیتے اور یہ بھی کہ اس میں کس جگہ ٹھہرنا چاہیے، جیسے آج تم قرآن سیکھتے ہو۔ میں نے دیکھا ہے آج کے مردوں کو کہ ایمان سے پہلے قرآن حاصل کر لیتے ہیں اور فاتحہ سے لے کر آخر تک پڑھ جاتے ہیں لیکن کوئی اس کے احکامات، زجر و توبیخ اور جو کچھ اس میں ہے اس کے متعلق کچھ نہیں جانتا۔ وہ اس کو یوں پڑھتا ہے جیسے کوئی ردی کلام ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5290]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ حاكم 1/91»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 755
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَقَدْ عِشْتُ بُرْهَةً مِنْ دَهْرٍ وَإِنَّ أَحَدَنَا يُؤْتَى الْإِيمَانَ قَبْلَ الْقُرْآنِ، وَتَنْزِلُ السُّورَةُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَتَعَلَّمُ حَلَالَهَا وَحَرَامَهَا وَمَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ مِنْهَا كَمَا تَعَلَّمُونَ أَنْتُمُ الْقُرْآنَ، ثُمَّ لَقَدْ رَأَيْتُ رِجَالًا يُؤْتَى أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ قَبْلَ الْإِيمَانِ، فَيَقْرَأُ مَا بَيْنَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ إِلَى خَاتِمَتِهِ مَا يَدْرِي مَا آمِرُهُ وَلَا زَاجِرُهُ، وَمَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ [ مِنْهُ ] ، وَيَنْثُرَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے ایک زمانہ ایسے عالم میں گزارا ہے کہ ہم میں سے کسی ایک کو قرآن سے پہلے ایمان عطا کیا جاتا تھا، جب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی سورت نازل ہوتی تھی، تو وہ شخص اُس کے حلال اور حرام کا علم حاصل کرتا تھا، اور اُس چیز کا بھی علم حاصل کرتا تھا، جس سے واقف ہونا اُس کے لئے مناسب تھا، بالکل اسی طرح، جس طرح (آج کے زمانے میں) تم لوگ قرآن کا علم حاصل کرتے ہو، پھر میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا، جنہیں ایمان سے پہلے قرآن دے دیا گیا، وہ سورہ فاتحہ سے لے کر قرآن کے آخر تک پورا پڑھ لیتے ہیں، لیکن انہیں یہ پتا نہیں ہوتا کہ قرآن انہیں کیا حکم دیتا ہے اور کس چیز سے منع کرتا ہے؟ اور نہ یہ پتا ہوتا ہے کہ انہیں اس میں کس مقام پر ٹھہرنا چاہیے، وہ تیزی سے اس کو یوں پڑھتا ہے، جس طرح ردی کھجوریں پھینک دی جاتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 755]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 755]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔