الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
3. خُذُوا مَا حَلَّ وَدَعُوا مَا حُرِّمَ
حلال کو اختیار کرو اور حرام کو چھوڑ دو۔
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 2162 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 2162
سنن ابن ماجہ: 2142
مسند الشهاب: 716
الجامع الكامل: 1023
السنن الكبرى للبيهقي: 10403
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 157
حدیث نمبر: 2162
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرنا سليمان بن بلال، حدثني ربيعة بن أبي عبد الرحمن، عن عبد الملك بن سعيد بن سُويد، عن أبي حُميد الساعِدي، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"أجمِلُوا في طلبِ الدُّنيا، فإنَّ كلًّا مُيسَّرٌ لما كُتِبَ له منها" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2133 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2133 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کی طلب میں میانہ روی اور اعتدال اختیار کرو، کیونکہ ہر شخص کو وہی چیز آسانی سے ملے گی جو اس کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2162]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2162]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 2162] [ترقيم الشركة 2143] [ترقيم العلميه 2133]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2142
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا، فَإِنَّ كُلًّا مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کی طلب میں اعتدال کا طریقہ اپناؤ اس لیے کہ جس چیز کے لیے آدمی پیدا کیا گیا ہے وہ اسے مل کر رہے گی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2142]
حضرت ابوحمید (منذر بن سعد) ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کے حصول کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو۔ ہر انسان کے لیے وہ کام آسان ہو جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2142]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11894، ومصباح الزجاجة: 757) (صحیح) (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 898- 2607- 2607)»
وضاحت: ۱؎: یعنی کمانے کے چکر میں زیادہ نہ پڑو، آدمی کے مقدر (قسمت) میں جو چیز اللہ تعالی نے لکھ دی ہے، وہ اسے مل کر رہے گی، تو بے اعتدالی اور ظلم کی کوئی ضرورت نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 716
716 - أَخْبَرَنَا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ , عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا، فَإِنَّ كَلًّا مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقُ لَهُ مِنْهَا»
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حصول دنیا کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو کیونکہ ہر شخص کے لیے وہ عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 716]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2143، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2142، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10514، والبزار فى «مسنده» برقم: 3719، السنة لابن ابي عاصم: 418»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ ہر انسان کی زندگی اور رزق مقرر ہے کوئی شخص اپنی زندگی کی مدت اور اپنا رزق مکمل کیے بغیر ہر گز نہیں مرے گا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ ٰ نے جو روزی تمہارے مقدر میں لکھی ہوئی ہے اسے حاصل کرنے کے لیے شریعت کی حدود میں رہ کر محنت و کوشش کرو لیکن مقدم اپنی آخرت ہی کو رکھو، ایسا نہ ہو کہ حصول دنیا میں اس قدر مگن ہو جاؤ کہ حلال وحرام کی تمیز ہی کھو بیٹھو، ہر وقت دنیا کے پیچھے بھاگتے پھرو اور دین سے دوری اختیار کر لو۔ اعتدال اور میانہ روی کو لازم پکڑو اور آخرت کا خیال اپنے سامنے رکھو، تھوڑی سی مختصر کوشش اگر دنیا کے لیے بھی ہو تو کوئی حرج نہیں مگر پورا دل مت لگاؤ کہ آخرت ہی بھلا بیٹھو۔
ایک حدیث میں ہے: ”لوگو! اللہ سے ڈرتے رہو اور مال و دولت کے حصول کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو، بلاشبہ کسی آدمی کو اس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک وہ اپنا پورا رزق حاصل نہ کر لے اگر چہ اس کے حصول میں کچھ تاخیر ہو جائے لہٰذا تم اللہ سے ڈرتے رہو اور حصول دولت کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو، جو چیز حلال ہو اسے لے لو اور جو حرام ہو اسے چھوڑ دو۔“ [ابن ماجه: 3144، وقال شخينا على زئي: صحيح]

صحيح
حدیث نمبر: 1023
1023. عن أبي حُميد السّاعديّ، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أجملوا في طلب الدّنيا، فإنّ كلاًّ مُيَسَّرٌ لما كُتب له منها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الحاكم (2/3) - وعنه البيهقيّ (5/264) - من حديث»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10403
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قِرَاءَةً عَلَيْهِمَا، وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ الْقُشَيْرِيُّ لَفْظًا قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا فَإِنَّ كُلًّا مُيَسَّرٌ لَهُ مَا كُتِبَ لَهُ مِنْهَا".
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کو اچھے انداز یعنی خوبصورتی سے طلب کرو؛ کیونکہ جو اس کے مقدر میں لکھی گئی ہے، وہ اس کو آسانی سے ملنے والی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10403]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن خزيمه 2142»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 157
«أجملوا في طلب الدنيا فإن كلا ميسر لما كتب له منها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دنیا طلب کرنے میں میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ ہر شخص کے لیے وہی کچھ آسان کر دیا گیا ہے جو اس کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اج/حدیث: 157]
”دنیا طلب کرنے میں میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ ہر شخص کے لیے وہی کچھ آسان کر دیا گیا ہے جو اس کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اج/حدیث: 157]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ ك طب هق] عن أبي حميد الساعدي. الصحيحة 898.»
قال الشيخ الألباني: صحيح