🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
154. صِفَةُ حَوْضِ الْكَوْثَرِ
حوضِ کوثر کی صفت
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3425 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3425
سنن دارمی: 2835
مشکوۃ المصابیح: 5596
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18457
المعجم الکبیر للطبرانی: 9981
المعجم الاوسط: 2559
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3425
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيْباني، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا عبد الرحمن بن المبارَك العَيْشي، حدثنا الصَّعْق بن حَزْن، عن علي بن الحَكَم، عن عثمان بن عُمَير، عن أبي وائل، عن ابن مسعود قال: جاء ابنا مُلَيكةَ، وهما من الأنصار، فقالا: يا رسول الله، إنَّ أمَّنا تَحفَظُ على البَعْل، وتُكرِم الضيفَ، وقد وَأَدَت في الجاهلية، فأين أمُّنا؟ قال:"أُمُّكما في النّار"، فقاما قد شَقَّ ذلك عليهما، فدَعَاهما رسولُ الله ﷺ، فَرَجَعا، فقال:"إِنَّ أَمِّي مع أمِّكما"، فقال منافقٌ من الناس لي: ما يُغْني هذا عن أمِّه إلا ما يُغْني ابنا مُلَيكة عن أمِّهما ونحن نَطَأُ عَقِبَيه، فقال رجل شابٌّ من الأنصار لم أرَ رجلًا كان أكثرَ سؤالًا لرسول الله ﷺ منه: يا رسول الله، إنَّ (1) أبواكَ في النار؟ قال: فقال رسول الله ﷺ:"ما سألتهما ربِّي فيُطِيعَني فيهما، وإني لقائمٌ يومَئذٍ المَقامَ المحمودَ". قال: فقال المنافقُ للشابِّ الأنصاري: سَلْهُ: وما المقامُ المحمود؟ قال: يا رسول الله، وما المقامُ المحمودُ؟ قال:"يومَ يَنزِلُ اللهُ ﷿ فيه على كرسيِّه يَئِطُّ به كما يَئِطُّ (2) الرَّحْلُ من تَضايُقِه، كسَعَةِ ما بينَ السماءِ والأرض، ويُجاءُ بكم عُراةً حُفاةً غُرْلًا، فيكونُ أولَ مَن يُكسَى إبراهيمُ، يقول الله ﷿: اكْسُوا خَليلي رَيْطَتَينِ بيضاوَين من رِيَاطِ الجنة، ثم أُكسَى على أَثَرِه، فأقومُ عن يمين الله ﷿ مَقامًا يَغبِطُني فيه الأولون والآخِرون، ويُشَقُّ لي نهرٌ من الكَوثَر إِلى حَوْضي". قال: يقول المنافقُ: لم أسمَعْ كاليوم قَطُّ، لَقَلَّ ما جَرَى نهرٌ قطُّ إلَّا كان في فَخَّارة أو رَضْراضٍ، فَسَلْه: فيما يجري النهرُ؟ قال:"في حالَةٍ من المِسْك ورَضْراضٍ"، قال: يقول المنافق: لم أسمَعْ كاليوم قطُّ، لَقَلَّ ما جَرَى نهرٌ قطُّ إلَّا كان له نبات، قال:"نعم"، قال: ما هو؟ قال:"قُضْبانُ الذَّهب"، قال: يقول المنافق: لم أسمَعْ كاليوم قطُّ، والله ما نَبَتَ قضيبٌ قطُّ إِلَّا كان له ثمرٌ، فسَلْه: هل لتلك القُضبانِ ثِمارٌ؟ قال:"نعم، اللؤلؤُ والجَوهَرُ"، قال: فقال المنافق: لم أسمَعْ كاليوم قطُّ، سَلْه عن شراب الحوض، فقال الأنصاري: يا رسول الله، ما شرابُ الحوض؟ قال:"أشدُّ بياضًا من اللَّبَن، وأَحلى من العَسَل، مَن سقَاه الله منه شَرْبةً لم يَظْمَأْ بعدَها، ومَن حَرَمَه لم يَرْوَ بعدَها" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وعثمان بن عُمَير هو أبو اليَقْظان.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3385 - لا والله فعثمان ضعفه الدراقطني والباقون ثقات
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ملیکہ کے دو بیٹے آئے، اور وہ دونوں انصار میں سے تھے۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہماری والدہ اپنے شوہر کا خیال رکھتی تھی، اور مہمان کی عزت کرتی تھی، لیکن اس نے زمانہ جاہلیت میں (اپنی بچی کو) زندہ درگور کیا تھا، تو ہماری والدہ کہاں (کس ٹھکانے) ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری والدہ جہنم میں ہے۔“ تو وہ دونوں کھڑے ہو گئے اور ان پر یہ بات بہت شاق گزری۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا تو وہ واپس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میری والدہ بھی تمہاری والدہ کے ساتھ ہے۔“ تو لوگوں میں سے ایک منافق نے مجھ (عبداللہ بن مسعود) سے کہا: ”یہ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی والدہ کے کچھ کام نہیں آ سکے، جس طرح ملیکہ کے بیٹے اپنی والدہ کے کچھ کام نہیں آ سکے، حالانکہ ہم ان (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پیچھے چلتے ہیں۔“ پھر انصار کے ایک نوجوان نے، اور میں نے اس سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والا کوئی شخص نہیں دیکھا، عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ کے والدین بھی جہنم میں ہیں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے ان دونوں کے بارے میں ایسا کوئی سوال نہیں کیا کہ وہ ان کے حق میں میری بات مان لے، اور میں تو اس دن (قیامت کے دن) مقام محمود پر فائز ہوں گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو اس منافق نے انصاری نوجوان سے کہا: ”ان سے پوچھو: مقام محمود کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مقام محمود کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس دن اللہ تعالیٰ اپنی کرسی پر نزول فرمائے گا، تو وہ (کرسی) اس کی وجہ سے اس طرح چرچرائے گی جیسے کجاوہ تنگی کی وجہ سے چرچراتا ہے، اور اس (کرسی) کی وسعت آسمان و زمین کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے، اور تم لوگوں کو ننگے بدن، ننگے پاؤں اور بغیر ختنہ کے لایا جائے گا۔ تو سب سے پہلے جسے کپڑے پہنائے جائیں گے وہ ابراہیم (علیہ السلام) ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے خلیل کو جنت کے جوڑوں میں سے دو سفید چادریں پہناؤ۔ پھر ان کے بعد مجھے لباس پہنایا جائے گا، تو میں اللہ تعالیٰ کے دائیں جانب ایسے مقام پر کھڑا ہوں گا جس پر اگلوں اور پچھلوں سب کو مجھ پر رشک آئے گا، اور میرے لیے حوض کوثر سے ایک نہر میرے حوض کی طرف نکالی جائے گی۔“ راوی کہتے ہیں: وہ منافق کہنے لگا: ”میں نے آج کے دن کی طرح (عجیب بات) کبھی نہیں سنی، شاذ و نادر ہی کوئی نہر ایسی بہتی ہے جو مٹی یا کنکریوں پر نہ بہتی ہو۔ ان سے پوچھو: وہ نہر کس چیز پر بہے گی؟“ (اس نے پوچھا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشک کی کیچڑ اور کنکریوں پر۔“ راوی کہتے ہیں: منافق کہنے لگا: ”میں نے آج کے دن کی طرح کبھی نہیں سنا، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی نہر بہے اور اس پر نباتات نہ ہوں۔“ (اس نے پوچھا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (اس پر پودے ہوں گے)۔“ اس نے پوچھا: ”وہ کیا ہوں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے کی شاخیں۔“ راوی کہتے ہیں: منافق کہنے لگا: ”میں نے آج کے دن کی طرح کبھی نہیں سنا، اللہ کی قسم! کوئی شاخ کبھی نہیں اگتی مگر یہ کہ اس کا کوئی پھل ہوتا ہے، ان سے پوچھو: کیا ان شاخوں کے پھل ہوں گے؟“ (اس نے پوچھا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، موتی اور جواہرات۔“ راوی کہتے ہیں: منافق کہنے لگا: ”میں نے آج کے دن کی طرح کبھی نہیں سنا، ان سے حوض کے مشروب کے بارے میں پوچھو۔“ تو انصاری نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! حوض کا مشروب کیسا ہوگا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔ جسے اللہ تعالیٰ اس میں سے ایک گھونٹ پلا دے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہوگا، اور جسے وہ اس سے محروم کر دے گا وہ اس کے بعد کبھی سیراب نہیں ہوگا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور عثمان بن عمیر سے مراد ابو الیقظان ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3425]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف عثمان بن عمير، وبه أعلّه الذهبي في "تلخيصه"، وقد انفرد به بهذا الطول.» [ترقيم الرساله 3425] [ترقيم الشركة 3405] [ترقيم العلميه 3385]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عثمان بن عمير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2835
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: قِيلَ لَهُ: مَا الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟، قَالَ:"ذَاكَ يَوْمٌ يَنْزِلُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى كُرْسِيِّهِ يَئِطُّ كَمَا يَئِطُّ الرَّحْلُ الْجَدِيدُ مِنْ تَضَايُقِهِ بِهِ، وَهُوَ كَسَعَةِ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَيُجَاءُ بِكُمْ حُفَاةً، عُرَاةً، غُرْلًا، فَيَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمُ، يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: اكْسُوا خَلِيلِي، فَيُؤْتَى بِرَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ مِنْ رِيَاطِ الْجَنَّةِ، ثُمَّ أُكْسَى عَلَى إِثْرِهِ، ثُمَّ أَقُومُ عَنْ يَمِينِ اللَّهِ مَقَامًا يَغْبِطُنِي الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ مقامِ محمود سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ اپنی کرسی پر جلوہ افروز ہوگا اور وہ اس طرح آواز نکالے گی جیسے نئے کجاوے (پالان) پر بیٹھنے سے آواز ہوتی ہے، یہ اس کی تنگی کی وجہ سے ہوگی حالانکہ اس کرسی کی وسعت زمین و آسمان کے درمیان جتنی ہوگی، اور اس دن تم کو ننگے پیر ننگے بدن غیر مختون لایا جائے گا، اور سب سے پہلے جن کو کپڑا پہنایا جائے گا وہ ابراہیم (علیہ السلام) ہیں، الله تعالیٰ فرمائے گا: میرے خلیل کو کپڑے پہناؤ، چنانچہ جنت کے دو باریک کپڑے لائے جائیں گے، پھر ان کے بعد مجھے کپڑا پہنایا جائے گا، پھر میں الله (جل جلالہ) کے داہنے جانب کھڑا ہو جاؤں گا اور یہی وہ مقام (محمود) ہے جس پر مجھ سے اگلے پچھلے لوگ رشک کریں گے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2835]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف جدا عثمان بن عمير قال أحمد والبخاري: منكر الحديث، [مكتبه الشامله نمبر: 2842] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ عثمان بن عمیر کو امام بخاری نے منکر الحدیث کہا ہے۔ دیکھئے: [طبراني 99/10، 10018] ، [أبونعيم فى الحلية 239/6] و [البخاري تعليقًا فى الكبير 137/4] ، [أبوالشيخ فى العظمة 227] و [الحاكم 364/2، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح احادیث 2833 سے 2835)
اس حدیث کے طرفِ اوّل اور «يُجَاءُ بِكُمْ حُفَاةً عُرَاةً» کے شواہد موجود ہیں (جیسا کہ آگے 2837 نمبر پر آ رہا ہے) جس سے اللہ تعالیٰ کا کرسی پر بیٹھنا ثابت ہوا، قرآن پاک میں بھی ہے: «﴿وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ﴾ [البقرة: 255] » اور کرسی سے بعض علماء نے عرش، بعض نے موضع قدمین (جل جلالہ) مراد لیا ہے، لیکن محدثین و سلف صالحین نے ان صفاتِ باری تعالیٰ کو جس طرح وارد ہوئیں ان پر بلا تمثیل و تکیف کے ایمان کو واجب کیا ہے، اس کی تاویل کرنے سے منع کیا ہے اور یہ ہی صحیح مسلک ہے، اس لئے کرسی اور اس پر بیٹھنے پر ایمان رکھنا لازمی ہے۔
الله تعالیٰ سب کو ایمان کی حقیقت سمجھنے کی توفیق بخشے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف جدا عثمان بن عمير قال أحمد والبخاري: منكر الحديث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5596
5596 - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قِيلَ لَهُ: مَا الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟ قَالَ:"ذَلِكَ يَوْمَ يَنْزِلُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى كُرْسِيِّهِ فَيَئِطُّ كَمَا يَئِطُّ الرَّحْلُ الْجَدِيدُ بِرَاكِبِهِ مِنْ تَضَايُقِهِ بِهِ، هُوَ كَسَعَةِ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَيُجَاءُ بِكُمْ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، فَيَكُونُ أَوَّلُ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمُ  ، يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: اكْسُوا خَلِيلِي ; فَيُؤْتَى بِرَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ مِنْ رِيَاطِ الْجَنَّةِ، ثُمَّ أُكْسَى عَلَى أَثَرِهِ، ثُمَّ أَقُومُ عَنْ يَمِينِ اللَّهِ مَقَامًا يَغْبِطُنِي الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ". رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا گیا کہ ﴿مَقَامًا مَّحْمُودًا﴾ [سورة الإسراء: 79] کیا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ اپنی کرسی پر نزول فرمائے گا تو وہ (کرسی) اپنی تنگی کی وجہ سے اس طرح چر چر کی آواز نکالے گی جس طرح نئی زین چر چر کی آواز نکالتی ہے، حالانکہ وہ (کرسی) زمین و آسمان کے درمیان مسافت کی طرح وسیع ہے۔ تم ننگے پاؤں، ننگے بدن اور ختنوں کے بغیر لائے جاؤ گے، سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے خلیل کو لباس پہناؤ، آپ کو جنت کی چادروں میں سے دو سفید چادریں دی جائیں گی، پھر ان کے بعد مجھے لباس پہنایا جائے گا، پھر میں اللہ کے دائیں طرف ایک جگہ کھڑا ہو جاؤں گا، تمام اگلے پچھلے مجھ پر رشک کریں گے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5596]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارمي (2/ 325 ح 2803، نسخة محققة: 2842)
٭ فيه عثمان بن عمير: ضعيف.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18457
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: أُمُّنَا كَانَتْ تُكْرِمُ الزَّوْجَ، وَتَعْطِفُ عَلَى الْوَلَدِ، وَتُقْرِي الضَّيْفَ، غَيْرَ أَنَّهَا وَأَدَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ:" أُمُّكُمَا فِي النَّارِ". فَأَدْبَرَا وَالسُّوءُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا، فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُدَّا - أَوْ فَرَجَعَا - وَالسُّرُورُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ قَدْ حَدَثَ شَيْءٌ، فَقَالَ:" أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: وَمَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ [ شَيْئًا ] ، وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَهُ! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَكْثَرَ سُؤَالًا مِنْهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] : هَلْ وَعَدَكَ فِيهَا أَوْ فِيهِمَا؟ قَالَ: فَظَنَّ أَنَّهُ مِنْ شَيْءٍ قَدْ سَمِعَهُ، قَالَ:" مَا سَأَلْتُهُ رَبِّي، وَمَا أَطْمَعَنِي فِيهِ، وَإِنِّي لَأَقُومُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟ قَالَ:" ذَاكَ إِذَا جِيءَ بِكُمْ حُفَاةً، عُرَاةً، غُرْلًا، فَيَكُونُ أَوَّلُ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اكْسُوا خَلِيلِي، فَيُؤْتَى بِرَبْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ فَيَلْبَسُهُمَا، ثُمَّ يَقْعُدُ مُسْتَقْبِلَ الْعَرْشِ، ثُمَّ أُوتَى بِكِسْوَتِي فَأَلْبَسُهَا، فَأَقُومُ عَنْ يَمِينِهِ مَقَامًا لَا يَقُومُهُ أَحَدٌ غَيْرِي يَغْبِطُنِي فِيهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ".
قَالَ:" وَيُفْتَحُ نَهْرٌ مِنَ الْكَوْثَرِ إِلَى الْحَوْضِ". فَقَالَ الْمُنَافِقُ: إِنَّهُ مَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ إِلَّا عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ؟ قَالَ:" حَالُهُ الْمِسْكُ، وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ". قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ، قَلَّمَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبْتُهُ. قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَهُ نَبْتٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، قَضْبَانَ الذَّهَبِ" قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعَ كَالْيَوْمِ، [ فَإِنَّهُ ] .قَلَّمَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَنْ أَوْرَقَ إِلَّا كَانَ لَهُ ثَمَرٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ" نَعَمْ أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، [ إِنَّ ] مَنْ شَرِبَ مِنْهُ مَشْرَبًا لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ،وَ [ إِنَّ ] مَنْ حُرِمَهُ لَمْ يَرْوَ بَعْدَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهِمْ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ملیکہ کے دو صاحبزادے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں نے عرض کی: ہماری والدہ شوہر کا احترام کرتی تھی، بچوں پر مہربان تھی، مہمان نوازی کیا کرتی تھی، تاہم انہوں نے زمانہ جاہلیت میں زندہ درگور کیا تھا (یا شاید یہ مراد ہے کہ اس کا انتقال زمانہ جاہلیت میں ہو گیا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں کی ماں جہنم میں جائے گی، وہ دونوں واپس چلے گئے، ان کے چہرے سے پریشانی کا اظہار ہو رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا تو انہیں واپس بلایا گیا، وہ دونوں واپس آئے تو ان کے چہرے سے خوشی کے آثار محسوس ہو رہے تھے، انہیں امید تھی کہ شاید اس بارے میں کوئی نیا حکم آ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری ماں بھی، تم دونوں کی ماں کے ساتھ ہو گی۔ منافقین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: یہ تو اپنی ماں کے کسی کام نہیں آ سکے اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں، اس پر انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا:، راوی کہتے ہیں: میں نے اس شخص سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والا اور کوئی شخص نہیں دیکھا، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے پروردگار نے آپ کے ساتھ ان کے بارے میں۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:۔ ان دونوں (یعنی آپ کے والدین) کے بارے میں کوئی وعدہ کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: ان کا یہ گمان ہے کہ شاید اس نے اس بارے میں کچھ سن رکھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے اس بارے میں سوال نہیں کیا، اور میرے پروردگار نے مجھے اس بارے میں کوئی امید نہیں دلائی، البتہ قیامت کے دن میں مقام محمود پر فائز ہوؤں گا۔ اس انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ”مقام محمود“ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگ برہنہ جسم، برہنہ پاؤں اور ختنے کے بغیر حالت میں لائے جاؤ گے، تو سب سے پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے خلیل کو لباس پہناؤ، تو دو سفید چادریں لائی جائیں گی اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام انہیں پہن لیں گے، پھر وہ عرش کے سامنے بیٹھ جائیں گے، پھر میرا لباس لایا جائے گا اور میں اسے پہن لوں گا اور عرش کے دائیں طرف ایسی جگہ پر کھڑا ہوؤں گا جہاں میرے علاوہ اور کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا اور اس حوالے سے پہلے والے اور بعد والے لوگ مجھ پر رشک کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: کوثر سے حوض تک ایک نہر کھولی جائے گی، ایک منافق نے کہا: نہر کا پانی تو صرف کالی سیاہ مٹی یا چھوٹی کنکریوں پر ہی بہہ سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی مٹی مشک کی ہو گی اور اس کی کنکریاں موتیوں کی ہوں گی، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی کوئی پانی مٹی پر یا کنکریوں پر بہتا ہوا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں نباتات بھی اُگتے ہیں، انصاری نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس نہر کے نباتات بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! سونے کی چھڑیاں (یعنی پودے) ہوں گے، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی نباتات ہوتے ہیں، تو ان کے پتے بھی ہوتے ہیں اور ان کے پھل بھی ہوتے ہیں، انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا اس کے پھل بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! مختلف قسم کے جواہرات کی شکل میں ہوں گے، اُس حوض کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ اس کے بعد پیاسا نہیں ہو گا اور جو شخص اس سے محروم رہے گا وہ اس کے بعد کبھی سیراب نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18457]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3474) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10017) اخرجه احمد فى المسند (3787)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9981
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، وَعَلْقَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمَّنَا كَانَتْ تُكْرِمُ الزَّوْجَ، وَتَعْطِفُ عَلَى الْوَلَدِ، وَذَكَرَ الضَّيْفَ، غَيْرَ أَنَّهَا كَانَتْ وَأَدَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ: أُمُّكُمَا فِي النَّارِ. فَأَدْبَرَا وَالشَّرُّ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا، فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُدَّا وَالْبِشْرُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ حَدَثَ شَيْءٌ، فَقَالَ: " أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: مَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ، وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ كَانَ أَكْثَرَ سُؤَالًا مِنْهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ وَعَدَ رَبُّكَ فِيهَا أَوْ فِيهِمَا؟ قَالَ: " تَظُنُّ أَنَّهُ مِنْ شَيْءٍ "، قَالَ: " مَا سَأَلْتُ رَبِّي، وَإِنِّي لَأَقُومُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ "، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: وَمَا ذَاكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟ قَالَ: " ذَاكَ إِذَا جِيءَ بِكُمْ حُفَاةً عُرَاةً، فَيَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اكْسُوا خَلِيلِي، فَيُؤْتَى بِرِبْطَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ فَيَلْبَسُهُمَا، ثُمَّ يَقْعُدُ مُسْتَقْبِلَ الْعَرْشِ، ثُمَّ أُوتَى بِكِسْوَتِي فَأَلْبَسُهَا، فَأَقُومُ عَنْ يَمِينِهِ مَقَامًا لَا يَقُومُهُ أَحَدٌ غَيْرِي، يَغْبِطُنِي بِهَا الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ، وَيُفْتَحُ نَهَرِي كَوْثَرُ إِلَى الْحَوْضِ "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: فَإِنَّهُ مَا جَرَى سَاقِطٌ إِلَّا عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ حَالٍ وَرَضْرَاضٍ؟ قَالَ: " حَالُهُ الْمِسْكُ، وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ "، قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ قَطُّ مَاءً جَرَى عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبَاتٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ لَهُ نَبَاتٌ؟ قَالَ: " نَعَمْ قُضْبَانُ الذَّهَبِ "، قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ ؛ فَإِنَّهُ مَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَوْرَقَ وَكَانَ لَهُ ثَمَرٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: هَلْ لَهُ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ: " نَعَمْ، أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ، وَمَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا، وَمَنْ حُرِمَهُ لَمْ يُرْوَ مِنْ بَعْدِهِ ".
وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، فَخَالَفَ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ فِي إِسْنَادِهِ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية ـ وهو الطبعة الثانية للكتاب ـ: (أوراق) ، والمثبت من نسخة خطية، وهو على الصواب في طبعة الكتاب الأولى من الكتاب، وهو الموافق للسياق.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ملیکہ کے دونوں بیٹے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری ماں شوہر کی بڑی عزت کرتی تھی، اولاد پر شفقت کرتی تھی، اور مہمان کا بھی خیال رکھتی تھی، لیکن اس نے زمانہ جاہلیت میں (بیٹی کو) زندہ درگور کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں جہنم میں ہے“۔ یہ سن کر وہ دونوں پیٹھ پھیر کر چلے گئے جبکہ ان کے چہروں پر غم کے آثار نمایاں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا تو وہ (اس امید پر کہ شاید کچھ نئی بات ہوئی ہو) واپس آئے، ان کے چہروں پر خوشی کے آثار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ماں بھی تمہاری ماں کے ساتھ ہے (یعنی وہ بھی جہنم میں ہے)“۔ اس پر منافقین میں سے ایک شخص نے کہا: اسے اپنی ماں کے بارے میں کہنے سے کیا فائدہ ہوا جبکہ ہم اس کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں۔ اس پر انصار میں سے ایک شخص نے - اور میں نے کبھی اس سے زیادہ سوال کرنے والا کوئی شخص نہیں دیکھا - عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے رب نے اس (عورت) کے بارے میں یا ان دونوں (ماؤں) کے بارے میں کوئی وعدہ فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں لگتا ہے کہ کوئی بات (ایسی) ہوئی ہے؟“ (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے (اپنی ماں کے حق میں شفاعت کا) کچھ نہیں مانگا، اور بے شک قیامت کے دن میں مقامِ محمود پر کھڑا ہوں گا“۔ انصاری نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ مقامِ محمود کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس وقت ہو گا جب تمہیں ننگے پاؤں اور برہنہ لایا جائے گا، تو سب سے پہلے جسے لباس پہنایا جائے گا وہ ابراہیم علیہ السلام ہوں گے، وہ کہیں گے: میرے خلیل کو لباس پہناؤ۔ چنانچہ انہیں دو سفید جوڑے لا کر پہنائے جائیں گے، پھر وہ عرش کے سامنے بیٹھ جائیں گے۔ پھر میرا لباس لایا جائے گا اور میں اسے پہنوں گا، پھر میں اس کی دائیں جانب ایک ایسے مقام پر کھڑا ہوں گا جہاں میرے سوا کوئی اور کھڑا نہیں ہو گا، پہلے اور پچھلے سب مجھ پر رشک کریں گے۔ اور میری نہر، کوثر، حوض کی طرف کھول دی جائے گی۔“ اس پر منافقین میں سے ایک شخص نے کہا: جو بھی (نہر) بہتی ہے وہ کیچڑ یا کنکریوں پر ہی بہتی ہے۔ (انصاری نے) عرض کیا: یا رسول اللہ! اس کی کیچڑ اور کنکریاں کیا ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی کیچڑ مشک ہو گی اور اس کی کنکریاں موتی ہوں گے“۔ منافق نے کہا: میں نے آج جیسی بات کبھی نہیں سنی! جو بھی پانی کیچڑ یا کنکریوں پر بہتا ہے اس سے کوئی نہ کوئی روئیدگی ضرور ہوتی ہے۔ انصاری نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اس کی بھی کوئی روئیدگی ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، سونے کی شاخیں“۔ منافق نے کہا: میں نے آج جیسی بات کبھی نہیں سنی؛ کوئی شاخ ایسی نہیں اگتی جس میں پتے اور پھل نہ ہوں۔ انصاری نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اس کا کوئی پھل بھی ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، ہر رنگ کے جواہر، اور اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، جو بھی اس میں سے ایک گھونٹ پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا، اور جو اس سے محروم رہ گیا وہ کبھی سیراب نہیں ہو گا“۔ (راوی کہتے ہیں:) یہ حدیث صَعِق بن حزن نے بھی علی بن الحکم سے روایت کی ہے، لیکن اس کی سند میں انہوں نے سعید بن زید سے اختلاف کیا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9981]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 80، حدیث 10017»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7328، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3405، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2842، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3863، والبزار فى «مسنده» برقم: 1534، 2023، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10018، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2559»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2559
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، قَالَ: نَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ: نَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أُمَّنَا كَانَتْ تَحْفَظُ عَلَى الْبَعْلِ، وَتُكْرِمُ الضَّيْفَ، وَقَدْ مَاتَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَيْنَ أُمُّنَا؟ قَالَ: أُمُّكُمَا فِي النَّارِ، فَقَامَا وَقَدْ شَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمَا، فَدَعَاهُمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَجَعَا، فَقَالَ: I " أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا I "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: وَمَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ شَيْئًا، وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَيْهِ؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، شَابٌّ لَمْ أَرَ رَجُلًا كَانَ أَكْثَرَ سُؤَالًا لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيْنَ أَبُوكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " سَأَلْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ لَهُمَا، وَإِنِّي لَقَائِمٌ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ إِلَّا عُثْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الصَّعْقُ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ملیکہ کے دو بیٹے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہماری ماں شوہر کے حقوق کی حفاظت کرتی تھی اور مہمان کی عزت کرتی تھی، اور وہ جاہلیت میں فوت ہو گئی، تو ہماری ماں کہاں ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں کی ماں آگ میں ہے۔“ وہ دونوں اس بات سے سخت رنجیدہ ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا، وہ لوٹ آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ماں بھی تمہاری ماں کے ساتھ ہے۔“ اس پر منافقین میں سے ایک آدمی نے کہا: ”یہ اپنی ماں کو کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں، جبکہ ہم ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں؟“ تو انصار کے ایک نوجوان نے، جس سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والا میں نے کوئی نہیں دیکھا، عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کے والد کہاں ہیں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ان دونوں کے لیے اپنے رب عزوجل سے سوال کیا ہے، اور بلاشبہ میں مقامِ محمود میں کھڑا ہونے والا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو وائل سے عثمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، صعق اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2559]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7328، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3405، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2842، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3863، والبزار فى «مسنده» برقم: 1534، 2023، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10018، 10017»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں