🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. كَيْفَ يَفْعَلُ مَنِ احْتَلَمَ وَبِهِ جِرَاحَةٌ
جس شخص کو احتلام ہو اور اس کے جسم پر زخم ہو وہ کیا کرے۔
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 642 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 642، 640، 641
سنن ابوداود: 337
سنن ابن ماجہ: 572
سنن دارمی: 775
مسند احمد: 3056
سنن دارقطنی: 730، 733
الفتح الربانی: 272، 997
السنن الكبرى للبيهقي: 1074
المعجم الکبیر للطبرانی: 11424
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2420
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 642
أخبرنا [أبو] عبد الله محمد (1) أحمد بن بن علي بن مَخلَد الجوهري ببغداد، حَدَّثَنَا إبراهيم بن الهيثم البَلَدي، حَدَّثَنَا عبد الله بن صالح، حَدَّثَنَا هِقْل بن زياد. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن سفيان، حَدَّثَنَا الحَكَم بن موسى، حَدَّثَنَا هِقْل قال: سمعتُ الأوزاعيَّ قال: قال عطاء عن ابن عباس: إنَّ رجلًا أصابته جِراحةٌ على عهد رسول الله ﷺ فأصابته جَنابةٌ، فاستفتى فأُمِرَ بالغُسْل، فاغتسل فمات، فبلغ ذلك رسولَ الله ﷺ، فقال:"قَتَلُوه قَتَلهم الله، ألم يكن شِفاءَ العِيِّ السؤالُ؟!". قال عطاء: فبَلَغَني: أنَّ رسول الله ﷺ سُئِلَ بعد ذلك فقال:"لو غَسَلَ جسدَه وتركَ حيث أصابه الجِراحُ أجزأَه" (2) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک شخص زخمی ہوا، پھر اسے جنابت لاحق ہوئی، اس نے فتویٰ پوچھا تو اسے غسل کا حکم دیا گیا، اس نے غسل کیا تو وہ مر گیا، یہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اسے قتل کر دیا، اللہ انہیں ہلاک کرے، کیا جہالت کا علاج سوال کرنا نہ تھا؟!“ عطاء کہتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بعد پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ اپنے جسم کو دھو لیتا اور جہاں زخم لگا تھا اسے چھوڑ دیتا تو یہ اسے کافی ہوتا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 642] [ترقيم الشركة 636]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 337
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أَصَابَ رَجُلًا جُرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ احْتَلَمَ، فَأُمِرَ بِالِاغْتِسَالِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالَ".
عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی کو زخم لگا، پھر اسے احتلام ہو گیا، تو اسے غسل کرنے کا حکم دیا گیا، اس نے غسل کیا تو وہ مر گیا، یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار ڈالا، اللہ انہیں مارے، کیا لاعلمی کا علاج مسئلہ پوچھ لینا نہیں تھا؟“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 337]
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک شخص کو زخم لگ گیا، پھر اسے احتلام ہو گیا، تو اسے غسل کرنے کا حکم دیا گیا۔ چنانچہ اس نے غسل کیا اور مر گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اس کو مار ڈالا، «قَتَلَهُمُ اللَّهُ» ”اللہ انہیں ہلاک کرے“، کیا جاہل کی شفاء سوال کر لینا نہیں ہے؟“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 337]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏أخرجہ ابن ماجہ موصولاً برقم (572)، (تحفة الأشراف: 5972)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الطھارة 69 (779) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: بغیر علم کے فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔ چاہیے کہ اصحاب علم سے مراجعہ کیا جائے۔ زخم پر پٹی باندھ کر مسح کیا جائے اور اس مسح کے لیے موزوں والی کوئی شرط نہیں ہے کہ پہلے وضو کیا ہو یا وقت متعین ہو۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (532)
الأوزاعي سمعه من عطاء وسمعه من رجل عنه وللحديث طرق أخريٰ عند البيھقي (1/226، 227، فيه بشر بن بكر وھو ثقه)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 572
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي الْعِشْرِينِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُخْبِرُ،" أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُرْحٌ فِي رَأْسِهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلَامٌ، فَأُمِرَ بِالِاغْتِسَالِ فَاغْتَسَلَ فَكُزَّ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَفَلَمْ يَكُنْ شِفَاءَ الْعِيِّ السُّؤَالُ"، قَالَ عَطَاءٌ: وَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَهُ الْجِرَاحُ".
عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا وہ بتا رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص کے سر میں زخم ہو گیا، پھر اسے احتلام ہوا، تو لوگوں نے اسے غسل کا حکم دیا، اس نے غسل کر لیا جس سے اسے ٹھنڈ کی بیماری ہو گئی، اور وہ مر گیا، یہ خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار ڈالا، اللہ انہیں ہلاک کرے، کیا عاجزی (لاعلمی کا علاج مسئلہ) پوچھ لینا نہ تھا“۔ عطاء نے کہا کہ ہمیں یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کاش وہ اپنا جسم دھو لیتا اور اپنے سر کا زخم والا حصہ چھوڑ دیتا“۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 572]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی کا سر زخمی ہوگیا، اس کے بعد (ایک دن) اسے احتلام ہوگیا۔ (اس نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مسئلہ پوچھا) تو اسے نہانے کا حکم دیا گیا۔ اس نے غسل کیا تو (سردی کی شدت کی وجہ سے) بیمار ہوگیا اور (اسی بیماری سے) فوت ہوگیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع ہوئی تو فرمایا: ”انہوں نے اسے قتل کر دیا، اللہ انہیں ہلاک کرے۔ کیا پوچھ لینا لاعلمی کا علاج نہیں؟“ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں روایت پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”کاش وہ باقی جسم دھو لیتا اور سر کو رہنے دیتا جہاں اسے زخم تھا۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 572]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5904، ومصباح الزجاجة: 231)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 127 (337)، سنن الدارمی/الطہارة 70 (779) (حسن)» ‏‏‏‏ (عطاء کا قول: «وبلغنا أن النبي صلى الله عليه وسلم» ضعیف ہے کیونکہ انہوں نے واسطہ نہیں ذکر کیا ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 364)
وضاحت: ۱؎: مصباح الزجاجۃ (ط۔ مصریہ) میں آخر متن میں «لأجزه» ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن دون بلاغ عطاء
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (336)
السند مرسل: وأما حديث ابن عباس فصحيح،أخرجه أبو داود (337)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 399

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 775
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: بَلَغَنِي، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ، إِنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهًمَا يُخْبِرُ: أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُرْحٌ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلَامٌ، "فَأُمِرَ بِالِاغْتِسَالِ"، فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"قَتَلُوهُ، قَتَلَهُمْ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءَ الْعِيِّ السُّؤَالُ؟"، قَالَ عَطَاءٌ: بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ:"لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ، وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَهُ الْجُرْحُ".
عطاء بن ابی رباح نے کہا کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا، وہ خبر دیتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں زخمی ہو گیا، پھر انہیں احتلام ہو گیا، ان کو غسل کرنے کا حکم دیا گیا اور وہ مر گئے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے انہیں مار ڈالا، الله ان سے سمجھے، کیا نا واقفیت کا علاج معلوم کر لینا نہیں ہے؟“ عطاء بن ابی رباح نے کہا کہ: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (زخمی) کو اپنا جسم دھو لینا اور سر کو جہاں زخم لگا تھا چھوڑ دینا چاہیے تھا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 775]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده منقطع ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 779] »
یہ حدیث اس سند سے منقطع ہے، لیکن دوسری سند سے صحیح ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [أبوداؤد 337] ، [دارقطني 191/1] و [الفقيه و المتفقه للخطيب 68/2]
وضاحت: (تشریح حدیث 774)
اس میں بلا علم فتویٰ دینے والوں کے لئے بڑی تنبیہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بڑا جرم بتاتے ہوئے فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار ڈالا، الله ان سے سمجھے، اگر معلوم نہیں تھا تو کسی صاحبِ علم سے معلوم کر لینا چاہیے تھا۔
“ اس سے معلوم ہوا کہ غسلِ جنابت میں زخم کو دھونا ضروری نہیں۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده منقطع ولكن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3056
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ إِنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُخْبِرُ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلَامٌ، فَأُمِرَ بِالِاغْتِسَالِ، فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" قَتَلُوهُ قَتَلَهُمْ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءَ الْعِيِّ السُّؤَالُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ عہد نبوت میں ایک آدمی کو کوئی زخم لگ گیا، اتفاق سے اسے خواب بھی آ گیا، لوگوں نے اسے غسل کرنے کا حکم دے دیا، جس کی وجہ سے وہ مر گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کا علم ہوا تو فرمایا: ”انہوں نے اسے قتل کر دیا، اللہ انہیں قتل کرے، کیا جہالت کا علاج ”پوچھنا“ نہ تھا؟“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3056]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وفي إسناده انقطاع بين الأوزاعي و بين عطاء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 719 ترقیم الرسالہ : -- 730
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الَّعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمُ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نا هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ رَجُلا أَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ عَلَى عَهْدِ ِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَاسْتَفْتَى، فَأُفْتِيَ بِالْغُسْلِ، فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ؟" . قَالَ عَطَاءٌ: فَبَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ بَعْدُ، فَقَالَ:" لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَتْهُ الْجِرَاحُ أَجْزَاءَهُ".
عطاء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: ایک شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں زخم لگ گیا۔ اسے جنابت لاحق ہوئی۔ اس نے مسئلہ دریافت کیا تو اسے بتایا گیا کہ اسے غسل کرنا ہو گا، اس نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہو گیا۔ اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار دیا ہے۔ اللہ ان کو برباد کرے۔ کیا لاعلم شخص کی شفاء سوال کرنے میں نہیں ہے۔“ عطاء بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ شخص اپنے جسم کو دھو لیتا اور سر کو چھوڑ دیتا جہاں زخم لگا تھا تو یہ اس کے لیے کافی ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 730]
ترقیم العلمیہ: 719
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 144، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 273، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1314، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 589، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 336، 337، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 779، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 572، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 729، 730، 731، 732، 733، 734، 735، 736، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3114»
«قال الدارقطني: لم يروه عن عطاء عن جابر غير الزبير بن خريق وليس بالقوي وخالفه الأوزاعي فرواه عن عطاء عن ابن عباس وهو الصواب، سنن الدارقطني: (1 / 349) برقم: (729)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 722 ترقیم الرسالہ : -- 733
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ ، قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يُخْبِرُ أَنَّ رَجُلا أَصَابَهُ جَرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلامٌ فَأُمِرَ بِالاغْتِسَالِ فَاغْتَسَلَ فَكُزَّ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ" . قَالَ عَطَاءٌ: فَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَهُ الْجَرْحُ".
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص زخمی ہو گیا، پھر اسے احتلام ہو گیا، تو اسے غسل کرنے کے لیے کہا گیا۔ اس نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہو گیا۔ جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار دیا۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو برباد کرے، کیا لاعلم شخص کی شفاء سوال کرنے میں نہیں ہے؟“ عطاء نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ شخص اپنے جسم کو دھو لیتا اور اپنے سر کے اس حصے کو چھوڑ دیتا جہاں زخم لگا ہوا تھا تو یہ درست ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 733]
ترقیم العلمیہ: 722
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 144، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 273، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1314، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 589، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 336، 337، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 779، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 572، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 729، 730، 731، 732، 733، 734، 735، 736، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3114»
«قال الدارقطني: لم يروه عن عطاء عن جابر غير الزبير بن خريق وليس بالقوي وخالفه الأوزاعي فرواه عن عطاء عن ابن عباس وهو الصواب، سنن الدارقطني: (1 / 349) برقم: (729)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 272
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأُمِرَ بِالْاِغْتِسَالِ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعَيِّ السُّؤَالُ) )
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی عہدِ نبوی میں زخمی ہو گیا، پس اس کو (جنابت کی وجہ سے) غسل کرنے کا حکم دیا گیا اور وہ اس غسل سے فوت ہو گیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات موصول ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں نے اس کو قتل کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کو ہلاک کرے، کیا جہالت کی شفا سوال میں نہیں ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 272]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابوداود: 337، وابن ماجه: 572، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3056 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3056»
وضاحت: فوائد: … لوگوں کو اس نقطے پر غور کرنا چاہیے تھا کہ آدمی زخمی ہے، غسل سے اس کو مزید نقصان ہو سکتا ہے، اس لیے دوسرے صحابہ سے اس کے بارے میں مزید سوال کر لیتے ہیں، تاکہ کوئی حتمی شکل سامنے آ جائے، اسی کوشش کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہالت کی شفا قرار دے رہے ہیں۔
ہم حدیث نمبر (۲۶۶)کے فوائد میں سوالوں کی اس قسم کی وضاحت کر چکے ہیں، جو ہماری شریعت میں مطلوب ہے۔

الحكم على الحديث:
حسن ۔ أخرجه ابوداود: 337
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 997
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأُمِرَ بِالْغَسْلِ فَمَاتَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالَ) )
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی عہد ِ نبوی میں زخمی ہو گیا، پس اس کو (جنابت کی وجہ سے) غسل کرنے کا حکم دیا گیا اور وہ اس غسل سے فوت ہو گیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات موصول ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں نے اُس کو قتل کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ اِن کو ہلاک کرے، کیا جہالت کی شفا سوال میں نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب التيمم/حدیث: 997]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابوداود: 337، وابن ماجه: 572، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3056 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3056»

الحكم على الحديث:
حسن۔ أخرجه ابوداود: 337
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 640
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أبو عثمان سعيد بن عثمان التَّنُوخي، حَدَّثَنَا بِشْر بن بكر، حدَّثني الأوزاعي، حَدَّثَنَا عطاء بن أبي رَبَاح، أنه سمع عبدَ الله بن عباس يُخبِر: أنَّ رجلًا أصابه جرحٌ على عهد رسول الله ﷺ، ثم أصابه احتلامٌ، فاغتسل فمات، فبَلَغَ ذلك النَّبِيَّ ﷺ، فقال:"قَتَلوه قَتَلهم الله، ألم يكن شِفاءَ العِيِّ السؤالُ" (1) . بِشْر بن بكر ثقة مأمون، وقد أقام إسنادَه، وهو صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 630 - على شرطهما
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ایک شخص زخمی ہو گیا، پھر اسے احتلام ہو گیا، اس نے غسل کیا تو وہ مر گیا، یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اسے قتل کر دیا، اللہ انہیں ہلاک کرے، کیا جہالت کا علاج سوال کرنا نہ تھا؟“
بشر بن بکر ثقہ اور مامون ہیں اور یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 640]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، وذكر صيغة التحديث بين الأوزاعي وعطاء وهمٌ لعلَّه من بشر بن بكر فقد قال فيه مسلمة بن قاسم: روى عن الأوزاعي أشياء انفرد بها» [ترقيم الرساله 640] [ترقيم الشركة 635] [ترقيم العلميه 630]

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں