الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
986. ذِكْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُذَافَةَ السَّهْمِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا عبد اللہ بن حذافہ سہمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 6796 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 6796
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7861
حدیث نمبر: 6796
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا عُبيد بن شَريك البزَّار والفضل ابن محمد البيهقي، قالا: حدثنا نُعيم بن حماد، أخبرنا هُشيم، عن سيَّار (1) ، عن أبي وائل، أنَّ عبد الله بن حُذافة بن قيس قال: يا رسولَ الله، من أبي؟ قال:"أبوك حُذافةُ، الولدُ للفِراش وللعاهرِ الحَجَرُ" قال: لو دعوتَني لَحَبشي لاتَّبعتُه، فقالت له أمُّه: لقد عرَّضتَني، فقال: إني أحببتُ أن أستريح (2) . ذكرُ أبي بُرْدة بن نِيَار ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6651 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6651 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ابووائل سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن حذافہ بن قیس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا باپ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا باپ حذافہ ہے، بچہ اسی کا ہوتا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر (محرومی) ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اگر آپ مجھے کسی حبشی کی طرف منسوب کر دیتے تو میں اس کی بھی پیروی کرتا، تو ان کی والدہ نے ان سے کہا: تم نے (ایسا سوال کر کے) میری عزت کو خطرے میں ڈال دیا تھا، انہوں نے جواب دیا: میں تو بس (اس شک سے) سکون پانا چاہتا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6796]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، نعيم بن حماد متكلم فيه، ورواية أبي وائل -وهو شقيق ابن سلمة- عن عبد الله بن حذافة مرسلة، قال ابن البرقى: حُفظ عنه -أي: ابن حذافة- ثلاثة أحاديث ليست بصحيحة الاتصال. وقال الهيثمي في "مجمع الزوائد" 5/ 15: رواه الطبراني وهو مرسل، ورجاله ثقات!» [ترقيم الرساله 6796] [ترقيم الشركة 6716] [ترقيم العلميه 6651]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 7861
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ حُذَافَةُ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ"، قَالَ: لَوْ دَعَوْتَنِي إِلَى حَبَشِيٍّ لَاتَّبَعْتُهُ، فَقَالَتْ أُمُّهُ: عَرَّضْتَنِي، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْتَرِيحَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا باپ حذافہ ہے بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی انہوں نے عرض کی: اگر آپ نے میرے نسب کی نسبت کسی حبشی شخص کی طرف کی ہوتی، تو میں نے اس کے پیچھے چلے جانا تھا بعد میں ان کی والدہ نے کہا: تم نے مجھے نشانہ بنایا تھا انہوں نے کہا: میں یہ چاہتا تھا کہ میں اطمینان حاصل کر لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7861]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7861]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح