🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ فَلْيَنْظُرْ مَنْ يُخَالِلُ
انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہذا دیکھو کہ تم کس سے دوستی کر رہے ہو
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7507 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7507، 7508
مشکوۃ المصابیح: 5019
مسند احمد: 8028
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7507
حدّثنا أبو عمرو عثمان بن أحمد الدَّقّاق ببغداد، حدّثنا جعفر بن الزِّبرِقان، حدّثنا أبو عامر العَقَديّ، حدّثنا زهير بن محمد العَنَبريّ، حدَّثني موسى بن وَرْدان، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ:"المرءُ على دينِ خَليلِه، فليَنظُرْ أحدُكم من يُخالُّ" (1) . وقد رُوي عن أبي الحُباب سعيد بن يسار عن أبي هريرة:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“
اور یہ حدیث ابوحباب سعید بن یسار کے واسطے سے بھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7507]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 7507] [ترقيم الشركة 7415]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5019
5019 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ"وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ. وَقَالَ النَّوَوِيُّ: إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ دیکھے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“ احمد، ترمذی، ابوداؤد، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے، اور امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کی اسناد صحیح ہیں۔ حسن، رواہ احمد والترمذی وابوداؤد والبیہقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5019]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (303/2 ح 8015) و الترمذي (2378) و أبو داود (4833) و البيھقي في شعب الإيمان (9436)»
قال الشيخ الألباني: حَسَنٌ غَرِيبٌ
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8028
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَمُؤَمَّلٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ مُؤَمَّلٌ: الْخُرَاسَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ، فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِطُ" . وَقَالَ مُؤَمَّلٌ:" مَنْ يُخَالِلُ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے اس لئے تمہیں غور کرلینا چاہئے کہ تم کسے اپنا دوست بنا رہے ہو؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8028]

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7508
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا أحمد بن عيسى اللَّخْميّ، حدّثنا عمرو بن أبي سلمة، حدّثنا صَدَقة بن عبد الله، عن إبراهيم بن محمد الأنصاريّ، عن سعيد بن يسار، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"المرءُ على دين خَليلِه، فليَنظُرْ أحدُكم من يُخالِلُ" (2) . حديث أبي الحُبَاب صحيح إن شاء الله تعالى، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7320 - صحيح إن شاء الله
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو بغور دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“
امام حاکم نے فرمایا کہ ابوحباب کی یہ حدیث ان شاء اللہ صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7508]
تخریج الحدیث: «إسناده مسلسل بالضعفاء، أحمد بن عيسى اللخمي وعمرو بن أبي سلمة» [ترقيم الرساله 7508] [ترقيم الشركة 7416] [ترقيم العلميه 7320]

الحكم على الحديث:
إسناده مسلسل بالضعفاء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں