🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى
عمرہ اور رقبی کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1067 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
مسند امام شافعی: 1067
سنن ابوداود: 3551، 3556
مسند عبداللہ بن مبارک: 217
صحیح ابن حبان: 5127
الجامع الكامل: 6028
السنن الكبرى للبيهقي: 11987
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7282
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1067
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ ص: 8 ] قَالَ:"لَا تُعْمِرُوا وَلَا تُرْقِبُوا، فَمَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا أَوْ أَرْقَبَهُ فَهُوَ سَبِيلُ الْمِيرَاثِ".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمری اور رقبی کے انداز میں ہدیہ مت کرو، جس نے کوئی چیز عمریٰ یا رقبی کی تو وہ میراث کے طریق سے ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الوقف والعمرى والرقبى /حدیث: 1067]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوداود، البيوع، باب من قال فيه والعقبه (3556) والنسائي العمرى ذكر اختلاف الفاظ الناقلين لخبر جابر في العمري (3762) وصححه ابن حبان.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3551
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ، وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی تو وہ اس کی ہو گی اور اس کے مرنے کے بعد اس کے اولاد کی ہو گی ۱؎، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس چیز کے بھی وارث ہوں گے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3551]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے زندگی بھر کے لیے کوئی عطیہ دیا گیا تو یہ اس کا اور اس کے وارثوں کا ہوا۔ اس (عطیہ) کے وارث وہی ہوں گے جو اس کی اولاد میں سے اس کے وارث ہوں گے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3551]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/ العمری (3771)، (تحفة الأشراف: 2395)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/302، 304، 360، 393، 399) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: امام مالک کے نزدیک موہوب لہ کے مرنے کے بعد موہوب واہب کے پاس واپس آ جائے گی اس لئے کہ اس نے منفعت کا اختیار دیا تھا نہ کہ اس چیز کا مالک بنا دیا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث الآتي (3553)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3556
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تُرْقِبُوا، وَلَا تُعْمِرُوا، فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا، أَوْ أُعْمِرَهُ فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رقبیٰ اور عمریٰ نہ کرو جس نے رقبیٰ اور عمریٰ کیا تو یہ جس کو دیا گیا ہے اس کا اور اس کے وارثوں کا ہو جائے گا ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3556]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «رُقْبٰی» یا «عُمْرٰی» کے انداز میں ہدیہ مت کیا کرو۔ جسے کوئی چیز بطور «رُقْبٰی» یا «عُمْرٰی» دی گئی ہو تو یہ اس کے وارثوں کی ہو گئی۔“ (یعنی جسے دی گئی ہو)۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3556]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/العمري (3762)، (تحفة الأشراف: 2458) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: رقبیٰ یہ ہے کہ کسی مکان وغیرہ کو یہ کہہ کر دے کہ اگر میں پہلے مر گیا تو یہ مکان تمہارا ہو جائے گا اور اگر تم پہلے مر گئے تو میں واپس لے لوں گا اور عمری بھی قریب قریب یہی ہے کہ کسی کو مکان، زمین وغیرہ عمر بھر کے لئے دے، یہ روکنا غالباً دینے والوں اور ورثاء کے درمیان فتنے اور لڑائی کے ڈر سے ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1625)
مشكوة المصابيح (3013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 217
عَنِ الْمُثَنَّى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تَرْقُبُوا شَيْئًا، فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، وَلا تَعْمُرُوا، فَمَنْ عَمَرَ شَيْئًا فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی چیز کو رقبیٰ نہ کرو، جس نے کسی چیز کو رقبیٰ کیا تو وہ اسی کے لیے ہے اور عمریٰ نہ کرو، جس نے کسی چیز میں عمریٰ کیا تو وہ اس کے ورثا کے لیے ہے۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 217]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم: 11/69۔ 73 رقم: 20/26، جامع ترمذي: 4/580، 583، سنن ابي داؤد: 9/469، التلخیص الجیر: 3/71، مسند طیالسي: 1/281، موطا: 4/48، سنن بیهقي: 6/172، 183، سنن ابن ماجة: 2380، 2383، مسند أحمد (الفتح الرباني)15/177، معاني الآثار،طحاوي: 4/92، 93، 94۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5127
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تُرْقِبُوا وَلا تُعْمِرُوا، فَمَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا أَوْ أَُرْقَبَ فَهُوَ لَهُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ (اپنی چیزوں کو) «رُقْبٰی» اور «عُمْرٰی» نہ کرو، جو شخص کوئی چیز «عُمْرٰی» کرتا ہے یا «رُقْبٰی» کرتا ہے تو وہ (اس دوسرے شخص) کی ہوگی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقبى والعمرى/حدیث: 5127]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2626، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1625، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1060، 1063، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5127، 5128، 5129، 5136، 5140، 5141، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3730، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3556، 3558، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1351، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2383، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12092، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9677، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1293» «رقم طبعة با وزير 5105»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1609). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6028
6028. عن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا ترقبوا، ولا تعمروا، فمن أرقب شيئا أو أعمره فهو لورثته.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (3556)، والنسائي (3731)، والبيهقي في الكبرى (6/175)، والصغرى (2208) كلهم من حديث سفيان بن عيينة، عن ابن جريج، عن عطاء، عن جابر فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11987
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُعْمِرُوا، وَلَا تُرْقِبُوا، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ سَبِيلُ الْمِيرَاثِ".
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ تم عمریٰ کے طور پر کسی کو کوئی چیز دو اور نہ رقبیٰ کرو۔ جس نے عمریٰ یا رقبیٰ کے طور پر کسی کو کوئی چیز دی تو وہ وراثت بن گئی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11987]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الام، للشافعي 4/ 65»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7282
«لا ترقبوا ولا تعمروا فمن أعمر شيئا أو أرقبه فهو للوارث إذا مات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رقبیٰ اور عمریٰ مت کرو، جس نے کوئی چیز عمریٰ یا رقبیٰ کے طور پر دی تو وہ مرنے کے بعد اس کے وارث کی ہو جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7282]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ن حب] عن جابر. الإرواء 1609.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں