🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ
مدبر کی بیع کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1092 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مسند امام شافعی: 1092، 1094
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1092
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي؟" فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، وَأَعْطَاهُ الثَّمَنَ.
عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی موت کے بعد غلام کی آزادی کے لیے کہا جبکہ اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون اس کو مجھ سے خریدے گا؟“ نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کو آٹھ سو درہم کے بدلے خرید لیا، اور اس کی قیمت دے دی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العتق والولاء والمدبر والمكاتب وحسن الملكة /حدیث: 1092]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاری، کفارات الأيمان، باب عتق المدبر وام الولد والمكاتب في الكفارة .... الخ (6716)، (6947) ـ ومسلم، الایمان، باب جواز بیع المدبر (997 - بعد 1503).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1094
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنِ اللَّيْثِ، وَحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ عَبْدًا عَنْ دُبُرٍ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"أَلَكَ مَالٌ غَيْرُهُ؟" فَقَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي؟" فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، فَجَاءَ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:"ابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْهَا، فَإِنْ فَضَلَ عَنْ نَفْسِكَ شَيْءٌ فَلِأَهْلِكَ، فَإِنْ فَضَلَ شَيْءٌ فَلِذَوِي قَرَابَتِكَ فَإِنْ فَضَلَ عَنْ ذَوِي قَرَابَتِكَ فَهَكَذَا وَهَكَذَا، يُرِيدُ عَنْ يَمِينِكَ وَشِمَالِكَ".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا: بنی عذرہ قبیلہ سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبّر بنا لیا، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تیرے پاس اس کے علاوہ بھی مال ہے؟“ تو اس نے کہا: ”نہیں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس غلام کو مجھ سے کون خریدے گا؟“ نعیم بن عبداللہ العدوی رضی اللہ عنہ نے آٹھ سو درہم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے خرید لیا، وہ اس رقم کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ قیمت مالک کے حوالے کر دی، پھر فرمایا: ”اپنے آپ سے ابتدا کر اور اس پر خرچ کر، اگر تیرے نفس سے کچھ بچ گیا تو اپنے گھر والوں پر، اگر پھر بھی کچھ بچ گیا تو اپنے رشتہ داروں کے لیے، اگر ان سے بھی بچ جائے تو ادھر ادھر، دائیں بائیں (یعنی دیگر مستحقین) پر خرچ کر۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العتق والولاء والمدبر والمكاتب وحسن الملكة /حدیث: 1094]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الزكاة، باب الابتداء في النفقة بالنفس ثم اهله ثم القرابة (997).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں