🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ مَا يَجُوزُ لِلْمُحْرِمِ قَتْلُهُ
محرم کے لیے جن جانوروں کا مارنا جائز ہے ان کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 914 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند امام شافعی: 914، 830
السنن الكبرى للبيهقي: 10063
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 914
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مَيْمُونَ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَجَلَسَ إِلَيْهِ رَجُلٌ لَمْ أَرَ رَجُلًا أَطْوَلَ شَعَرًا مِنْهُ. فَقَالَ: أَحْرَمْتُ وَعَلَيَّ هَذَا الشَّعَرُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ. اشْتَمَلَ عَلَى مَا دُونَ الْأُذُنَيْنِ مِنْهُ. قَالَ: قَبَّلْتُ امْرَأَةً لَيْسَتْ بِامْرَأَتِي. قَالَ: زَنَى فُوكَ. قَالَ: رَأَيْتُ قَمْلَةً فَطَرَحْتُهَا. قَالَ: تِلْكَ الضَّالَّةُ لَا تُبْتَغَى.  أَخْرَجَ الْأَوَّلَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.
میمون بن مہران سے روایت ہے فرمایا، میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آکر بیٹھ گیا، میں نے اس سے لمبے بالوں والا آدمی نہیں دیکھا، اس نے کہا میں نے احرام باندھا ہے جبکہ مجھ پر یہ بال ہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا، کانوں سے نیچے والے بالوں کو لپیٹ لے۔ اس آدمی نے پھر کہا، میں نے اپنی بیوی کے علاوہ ایک اور عورت کو بوسہ دیا ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تیرے منہ نے زنا کیا“، اس آدمی نے پھر کہا میں نے ایک جوں دیکھی اور اسے پھینک دیا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ ایسی گمشدہ چیز ہے جس کی تلاش کا کوئی فائدہ نہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 914]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: أخرجه البيهقي 5 / 213 - وفي المعرفة السنن والآثار له (3243).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 830
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الْفَضْلِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. [ ص: 202 ] أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.
ایک اور سند سے فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 830]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحج، باب النزول بين عرفة وجمع (1670) ومسلم، الحج، باب استحباب ادامة الحاج التلبية حتى يشرع في رمى جمرة العقبة يوم النحر (1281).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10063
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَجَلَسَ إِلَيْهِ رَجُلٌ لَمْ أَرَ رَجُلًا أَطْوَلَ شَعْرًا مِنْهُ، فَقَالَ: أَحْرَمْتُ وَعَلَيَّ هَذَا الشَّعْرُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" اشْتَمِلْ عَنْ مَا دُونَ الْأُذُنَيْنِ مِنْهُ"، قَالَ: قَبَّلْتُ امْرَأَةً لَيْسَ بِامْرَأَتِي، قَالَ:" زَنَى فُوكَ"، قَالَ: رَأَيْتُ قَمْلَةً فَطَرَحْتُهَا، قَالَ:" تِلْكَ الضَّالَّةُ لَا تُبْتَغَى".
میمون بن مہران رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس ایک آدمی آ کر بیٹھا، میں نے اس سے لمبے بال کسی کے نہ دیکھے تھے۔ اس نے کہا: میں نے احرام باندھا ہے اور یہ بال میرے اوپر ہیں۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ان میں سے کانوں کے نیچے والے حصے کو لپیٹ لو۔ اس نے کہا: میں نے ایک عورت کا بوسہ لیا ہے جو میری بیوی نہ تھی۔ فرمایا: تیرے منہ نے زنا کیا ہے۔ اس نے کہا: میں نے ایک جوں دیکھی تو اسے اتار پھینکا۔ فرمانے لگے: یہ ایسی گم شدہ چیز ہے جسے تلاش نہیں کیا جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10063]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابن ابي شيبه 14950»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں