الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ الطَّوَافِ مِنْ وَرَاءِ الْحِجْرِ وَأَنَّ الْحِجْرَ مِنَ الْبَيْتِ
حطیم کے باہر سے طواف کرنے اور حطیم کے بیت اللہ کا حصہ ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 968 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند الحمیدی: 24
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3260
حدیث نمبر: 968
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: [ ص: 260 ] أَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى شَيْخٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ، فَجِئْتُ مَعَهُ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ فِي الْحِجْرِ، فَسَأَلَهُ عَنْ وِلَادٍ مِنْ وِلَادِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ الشَّيْخُ: أَمَّا النُّطْفَةُ فَمِنْ فُلَانٍ، وَأَمَّا الْوَلَدُ فَعَلَى فِرَاشِ فُلَانٍ، فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ. فَلَمَّا وَلَّى الشَّيْخُ دَعَاهُ عُمَرُ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي عَنْ بِنَاءِ الْبَيْتِ فَقَالَ: إِنَّ قُرَيْشًا كَانَتْ تَقَوَّتْ لِبِنَاءِ الْبَيْتِ فَعَجِزُوا، فَتَرَكُوا بَعْضَهَا فِي الْحِجْرِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: صَدَقْتَ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
ابو یزید نے بیان کیا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے بنو زہرہ کے ایک بوڑھے کی طرف آدمی بھیجا، تو میں بھی اس کے ساتھ عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور وہ حطیم میں تھے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے جاہلیت کی اولاد کے بارے میں سوال کیا تو اس بوڑھے نے کہا: ”نطفہ کسی کا ہوتا اور بچہ کسی اور کے بستر پر پیدا ہوتا۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو نے سچ کہا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ دیا کہ بچہ بستر والے کا ہے۔“ جب وہ بوڑھا واپس مڑا تو عمر رضی اللہ عنہ نے اسے بلایا اور پوچھا کہ: ”مجھے بیت اللہ کی تعمیر کے متعلق بتاؤ؟“ اس نے کہا: ”قریش نے کعبہ کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کیا لیکن وہ عاجز آگئے تو انہوں نے اس کے بعض حصے کو حطیم میں چھوڑ دیا۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ”آپ نے صحیح کہا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 968]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البيهقي: 7 / 402 - وفي معرفة السنن والآثار له (2965).»
حدیث نمبر: 24
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَ: أَرْسَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى شَيْخٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ مِنْ أَهْلِ دَارِنَا قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ، فَجِئْتُ مَعَ الشَّيْخِ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ فِي الْحِجْرِ، فَسَأَلَهُ عُمَرُ عَنْ وِلادٍ مِنْ وِلادِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ الشَّيْخُ: أَمَّا النُّطْفَةُ فَمِنْ فُلانٍ، وَأَمَّا الْوَلَدُ فَعَلَى فِرَاشِ فُلانٍ، فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بَالْفِرَاشِ . فَلَمَّا وَلَّى الشَّيْخُ دَعَاهُ عُمَرُ ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي عِنْ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ:" إِنَّ قُرَيْشًا تَقَرَّبَتْ لِبِنَاءِ الْكَعْبَةِ، فَعَجَزُوا وَاسْتَقْصَرُوا، فَتَرَكُوا بَعْضًا فِي الْحِجْرِ، فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ" .
عبید اللہ بن ابویزید بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بنوزہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کو پیغام بھیج کر اسے بلوایا وہ ہمارے محلے میں رہتا تھا اس نے زمانہ جاہلیت پایا ہوا تھا۔ میں اس بزرگ کے ساتھ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اس وقت حطیم میں موجود تھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس سے زمانہ جاہلیت میں پیدا ہونے والی (ناجائز اولاد کے بارے میں) دریافت کیا، تو وہ بزرگ بولا: جہاں تک نطفے کا تعلق ہے، تو وہ فلاں شخص کا تھا جہاں تک پیدائش کا تعلق ہے، تو وہ فلاں شخص کے فراش پر ہوئی تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بولے: تم نے ٹھیک کہا ہے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فراش کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ جب وہ عمر رسیدہ شخص واپس مڑ گیا، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے بلایا اور دریافت کیا: تم مجھے خانہ کعبہ کی تعمیر کے بارے میں بتاؤ؟ اس نے بتایا: قریش خانہ کعبہ کی تعمیر کر کے نیکی حاصل کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ اس کو بنانے سے عاجز ہو گئے، ان کے پاس (ساز و سامان) کم ہو گیا تو انہوں نے حطیم والی جگہ کا کچھ حصہ چھوڑ دیا۔ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے سچ کہا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ازرقي فى أخبار،مكة 158/1، والبيهقي فى المعرفة السنن والآثار 238/7 برقم 9920»
الحكم على الحديث:
إسناد صحيح
حدیث نمبر: 1203
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَرْسَلَ عُمَرُ يَعْنِي: ابْنَ الْخَطَّابِ، إِلَى شَيْخٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ كَانَ يَسْكُنُ دَارَنَا فَذَهَبْتُ مَعَهُ إِلَى [ ص: 77 ] عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَسَأَلَهُ عَنْ وِلَادٍ مِنْ وِلَادِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ: أَمَّا الْفِرَاشُ فَلِفُلَانٍ، وَأَمَّا النُّطْفَةُ فَلِفُلَانٍ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: صَدَقْتَ وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْفِرَاشِ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
عبیداللہ بن ابی یزید نے اپنے باپ سے بیان کیا انہوں نے کہا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بنی زہرہ کے ایک بوڑھے کی طرف آدمی بھیجا جو ہمارے گھروں میں رہتا تھا، میں بھی اس کے ساتھ عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو آپ نے اس سے جاہلیت میں اولاد کی پیدائش کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا: ”بستر کسی کا ہوتا اور نطفہ کسی اور کا ہوتا (یعنی بستر والا اور نطفہ والا الگ الگ ہوتے)“۔ اس پر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ نے سچ کہا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ بستر والے کے حق میں دیا ہے“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1203]
تخریج الحدیث: «تقدم تخريجه برقم: (968).»
حدیث نمبر: 3260
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَإِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ: سَمِعَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ أَبَاهُ يَقُولُ: " أَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى رَجُلٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ وَهُوَ فِي الْحِجْرِ قَالَ: فَذَهَبْتُ مَعَهُ إِلَيْهِ وَقَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلَيَّةَ، فَسَأَلَهُ عَنْ وِلَادٍ مِنْ وِلَادِ الْجَاهِلِيَّةِ - قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ لَيْسَ لِنِسَائِهِمْ عِدَّةٌ، إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ انْطَلَقَتِ الْمَرْأَةُ فَنُكِحَتْ وَلَمْ تَعْتَدَّ - قَالَ: فَسَأَلَهُ عَنِ النُّطْفَةِ، فَقَالَ: أَمَّا النُّطْفَةُ فَمِنْ فُلَانٍ، وَأَمَّا الْوَلَدُ فَعَلَى فِرَاشِ فُلَانٍ. فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: صَدَقَ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ. فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ دَعَاهُ عُمَرُ قَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ. فَقَالَ: إِنَّ قُرَيْشًا (تَقَوَّتْ) لِبِنَاءِ الْكَعْبَةِ وَاسْتَقْصَرَتْ، فَتَرَكُوا بَعْضًا فِي الْحِجْرِ. فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقَ ".
قُلْتُ: ذَكَرَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ الْمَرْفُوعَ مِنْهُ فَقَطْ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ " فَجَعَلَهُ مِنْ مُسْنَدِ عُمَرَ.
وَكَذَا رَوَاهُ مُسَدَّدٌ فِي مُسْنَدِهِ، عَنْ سُفْيَانَ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ الشَّافِعِيِّ، عَنْ سُفْيَانَ، كَمَا رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَإِسْحَاقُ.
قُلْتُ: ذَكَرَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ الْمَرْفُوعَ مِنْهُ فَقَطْ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ " فَجَعَلَهُ مِنْ مُسْنَدِ عُمَرَ.
وَكَذَا رَوَاهُ مُسَدَّدٌ فِي مُسْنَدِهِ، عَنْ سُفْيَانَ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ الشَّافِعِيِّ، عَنْ سُفْيَانَ، كَمَا رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَإِسْحَاقُ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بنو زہرہ کے ایک شخص کی طرف بلاوا بھیجا جبکہ وہ حطیم (حجرِ اسماعیل) میں موجود تھے، راوی کہتے ہیں کہ میں بھی ان کے ساتھ اس شخص کے پاس گیا جس نے زمانہ جاہلیت پایا ہوا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے زمانہ جاہلیت کی ایک ولادت (نسب) کے بارے میں دریافت فرمایا—سفیان رحمہ اللہ اس کی وضاحت میں کہتے ہیں کہ اہل جاہلیت کی عورتوں کے لیے کوئی عدت نہیں ہوتی تھی، جب کسی کا شوہر فوت ہوتا تو وہ عورت فوراً جا کر دوسرا نکاح کر لیتی اور عدت نہیں گزارتی تھی—چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے نطفے کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے کہا: ”نطفہ تو فلاں شخص کا ہے، لیکن بچہ فلاں کے بستر (یعنی جائز شوہر) کا ہے“، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ بچہ بستر والے (صاحبِ فراش) کا ہے (یعنی جس کے نکاح میں عورت ہو)۔“ پھر جب وہ شخص پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دوبارہ بلایا اور فرمایا: ”ہمیں بیت اللہ کی تعمیر کے بارے میں بتاؤ“، اس نے کہا: ”قریش نے کعبہ کی تعمیر کے لیے بھرپور قوت و وسائل جمع کیے تھے لیکن وہ کم پڑ گئے، چنانچہ انہوں نے کعبہ کا کچھ حصہ حطیم میں چھوڑ دیا (یعنی اسے تعمیر سے باہر نکال دیا)“، جس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا“۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اس روایت میں سے صرف مرفوع حصہ ہی ذکر کیا ہے، جبکہ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اسے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی مسند میں شامل کیا ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچہ صاحبِ فراش کے حق میں ہونے کا فیصلہ فرمایا“؛ اسی طرح امام مسدد نے بھی اپنی مسند میں سفیان کے واسطے سے اسے نقل کیا ہے، اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں امام شافعی رحمہ اللہ کے طریق سے سفیان سے ویسے ہی روایت کیا ہے جیسے امام حمیدی، ابن ابی عمر اور اسحاق رحمہم اللہ نے اسے بیان کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3260]
تخریج الحدیث: «أبو يزيد المكي حليف بني زهرة: يقال له صحبة، ووثقه ابن حبان (التقريب 8453)، وقد شهد القصة؛ ابنه عبيد الله بن أبي يزيد: ثقة (من الحفظ)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن، والمرفوع منه «الولد للفراش» في الصحيحين من حديث عائشة وأبي هريرة