الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ في الْقَدَرِ
باب: قضا و قدر (تقدیر) کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 86 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 4775
مصنف ابن ابی شیبہ: 28084
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7529
المعجم الاوسط: 7684
حدیث نمبر: 86
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي حَيَّةَ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ ، عَنِ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ"، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ الْبَعِيرَ يَكُونُ بِهِ الْجَرَبُ فَيُجْرِبُ الْإِبِلَ كُلَّهَا؟ قَالَ:" ذَلِكُمُ الْقَدَرُ فَمَنْ أَجْرَبَ الْأَوَّلَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں چھوا چھوت کی بیماری، بدفالی اور الو سے بدشگونی کی کوئی حیثیت نہیں ہے“، ایک دیہاتی شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا: اللہ کے رسول! بتائیے اونٹ کو (کھجلی) ہوتی ہے، اور پھر اس سے تمام اونٹوں کو کھجلی ہو جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی تقدیر ہے، اگر ایسا نہیں تو پہلے اونٹ کو کس نے اس میں مبتلا کیا؟“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 86]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیماری ایک سے دوسرے کو نہیں لگتی، بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، نہ الو کوئی چیز ہے۔“ ایک اعرابی اٹھ کر آپ کے قریب آیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! دیکھیے نا، ایک اونٹ کو خارش کی بیماری ہوتی ہے، وہ تمام اونٹوں کو خارش میں مبتلا کر دیتا ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تقدیر ہے، پہلے اونٹ کو خارش کس سے لگی؟“ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 86]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8580، مصباح الزجاجة: 30)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/24، 222) (صحیح)» (سند میں یحییٰ بن أبی حیہ ابو جناب الکلبی ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث شواہد کی بنا پر صحیح ہے، صرف ''ذلكم القدر'' کا لفظ شاہد نہ ملنے کی بناء پر ضعیف ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 782، و الضعیفة: 4808)
وضاحت: ۱؎: چھوا چھوت کی بیماری کو عربی میں «عدوى» : کہتے ہیں یعنی ایک کی بیماری دوسرے کو لگ جائے، اور زمانہ جاہلیت میں عربوں کا عقیدہ تھا کہ کھجلی وغیرہ بعض امراض ایک دوسرے کو لگ جاتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عقیدہ کو باطل قرار دیا، اور فرمایا کہ یہ تقدیر سے ہے، جیسے پہلے اونٹ کو کسی کی کھجلی نہیں لگی، بلکہ یہ تقدیر الہٰی ہے، اسی طرح اور اونٹوں کی کھجلی بھی ہے۔ «طيرة» : بدفالی اور بدشگونی کو کہتے ہیں جیسے عورتیں کہتی ہیں کہ یہ کپڑا میں نے کس منحوس کے قدم سے لگایا کہ تمام ہی نہیں ہوتا، یا گھر سے نکلے اور بلی سامنے آ گئی، یا کسی نے چھینک دیا تو بیٹھ گئے، یا کوئی چڑیا آگے سے گزر گئی تو اب اگر جائیں گے تو کام نہ ہو گا، اس اعتقاد کو بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے باطل فرما دیا، اور اس کو شرک قرار دیا۔ «هامة» : ایک معروف و مشہور جانور ہے جسے الو کہتے ہیں، عرب اس سے بدفالی لیتے تھے، اور کفار و مشرکین کا آج بھی عقیدہ ہے کہ وہ جہاں بولتا ہے وہ گھر ویران اور برباد ہو جاتا ہے، اور بعض عربوں نے سمجھ رکھا تھا کہ میت کی ہڈیاں سڑ کر الو بن جاتی ہیں، یہ تفسیر اکثر علماء نے کی ہے، غرض جاہل لوگ جو ان چیزوں کو خیر و شر کا مصدر و منبع جانتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اس اعتقاد کا رد و ابطال کر کے خیر و شر کا مصدر تقدیر الٰہی کو بتایا، اور مسلمان کو یہی عقیدہ رکھنا چاہئے کہ نفع و نقصان اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله ذلكم القدر
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 3540
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ أَبِي جَنَابٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا عَدْوَى , وَلَا طِيَرَةَ , وَلَا هَامَةَ" , فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , الْبَعِيرُ يَكُونُ بِهِ الْجَرَبُ , فَتَجْرَبُ بِهِ الْإِبِلُ , قَالَ:" ذَلِكَ الْقَدَرُ فَمَنْ أَجْرَبَ الْأَوَّلَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوت چھات، بدشگونی اور الو دیکھنے کی کوئی حقیقت نہیں، ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب اٹھ کر بولا: اللہ کے رسول! ایک اونٹ کو جب کھجلی ہوتی ہے تو دوسرے اونٹ کو بھی اس کی وجہ سے کھجلی ہو جاتی ہے ۱؎، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی تو تقدیر ہے، آخر پہلے اونٹ کو کس نے کھجلی والا بنایا“ ۲؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3540]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ بیماری متعدی ہوتی ہے، نہ بدشگونی کوئی چیز ہے اور نہ الو کی کوئی حقیقت ہے۔“ ایک آدمی نے اٹھ کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک خارشی اونٹ سے تمام اونٹوں کو خارش لگ جاتی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تقدیر ہے، پہلے اونٹ کو کس نے خارش لگائی؟“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3540]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (86)، (تحفة الأشراف: 8580، ومصباح الزجاجة: 1235) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ کہ امراض متعدی بھی ہوتے ہیں۔
۲؎: اور جو ڈاکٹر یا حکیم ہمارے زمانے میں بعض بیماری میں عدوی بتلاتے ہیں، ان سے جب یہ اعتراض کرو کہ بھلا اگر عدوی صحیح ہوتا تو جس گھر میں ایک شخص کو ہیضہ ہو تو چاہیے کہ اس گھر کے بلکہ اس محلہ کے سب لوگ مر جائیں، تو اس کا کوئی معقول جواب نہیں دیتے، بلکہ یوں کہتے ہیں کہ بعض مزاجوں میں اس بیماری کے قبول کرنے کا مادہ ہوتا ہے تو ان کو بیماری لگ جاتی ہے، بعض مزاجوں میں یہ مادہ نہیں ہوتا تو ان کو باوجود قرب کے بیماری نہیں لگتی، ہم یوں کہتے ہیں کہ مادے کا مزاج میں پیدا کرنے والا کون ہے؟ اللہ تعالیٰ، تو پھر سب امور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہوئے اسی کی مرضی اور تقدیر سے پھر عدوی کا قائل ہونا کیا ضروری ہے؟۔

قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله ذلك القدر
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 4775
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَنَابٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ"، قَالَ: فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الْبَعِيرَ يَكُونُ بِهِ الْجَرَبُ، فَتَجْرَبُ الْإِبِلُ؟ قَالَ:" ذَلِكَ الْقَدَرُ، فَمَنْ أَجْرَبَ الْأَوَّلَ؟!".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیماری متعدی ہونے کا نظریہ صحیح نہیں۔ بدشگونی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، الو کے منحوس ہونے کی کوئی حقیقت نہیں ہے“، ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! سو اونٹوں میں ایک خارش زدہ اونٹ شامل ہو کر ان سب کو خارش زدہ کر دیتا ہے (اور آپ کہتے ہیں کہ بیماری متعدی نہیں ہوتی؟)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی تو تقدیر ہے، یہ بتاؤ اس پہلے اونٹ کو خارش میں کس نے مبتلا کیا؟“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4775]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبى جناب
ترقیم عوامۃ: 26921 ترقیم الشثری: -- 28084
«حدثنا وكيع ، عن ابي جناب ، عن ابيه ، عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا عدوى، ولا طيرة، ولا هامة، فقام إليه رجل فقال: يا رسول الله! البعير يكون به الجرب، فتجرب الإبل، قال:» ذلك القدر، فمن اجرب الاول؟!.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (فتجرب)، وزاد بعدها في [هـ]: (به).
(٢) في [ط]: (تلك).
(٣) ضعيف؛ أبو جناب ضعيف، وأخرجه البخاري (٥٧٧٢)، ومسلم (٢٢٢٥).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں، اور ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں۔ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کسی ایک اونٹ کو خارش لگی ہو تو وہ تمام اونٹوں کو خارش لگا دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بھی تقدیر ہے ورنہ پہلے کو کس نے خارش لگائی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28084]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ أبو جناب ضعيف .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2099، 2858، 5093، 5094، 5753، 5772، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2225، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3566 / 792، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3570 / 1، 3571 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4395، 4394، 9230، 9231، 9234، 9235، 9232، 9233، 9236، 9237، 9240، 9238، 9239، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3922، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2824 (م 1)، 2824 (م 2)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 86، 1995، 3540، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10849، 10850، 14346، 16620، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4633، 4867، 5022، 5679، 6071، 6203، 6305، 6516، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1930، والحميدي فى «مسنده» برقم: 633، 722، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5433، 5490، 5535، 5576، 5631، والبزار فى «مسنده» برقم: 6018، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19527، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7059، 7082، 7093، 7092، 7096، 7094، 7095، 7098، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 777، 776، 779، 778، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13249، 13341، 13828، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7684، ترقيم محمد عوامة: 26921»

إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7529
«لا عدوى ولا طيرة ولا هامة،.... فمن أجرب الأول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مرض کا خود بخود متعدی ہونا، بدشگونی اور ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں... تو پہلے کو خارش کس نے لگائی؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7529]
”مرض کا خود بخود متعدی ہونا، بدشگونی اور ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں... تو پہلے کو خارش کس نے لگائی؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7529]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ] عن ابن عمر. الضعيفة 4808.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7684
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَبَّاسِ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا الْكَرْمَانِيُّ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبُو كُدَيْنَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ ، ثَنَا أَبُو جَنَابٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ فَقَامَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: بَعِيرٌ أَجْرَبُ انْسَلَّ فِي إِبِلِي، فَأَجْرَبَهَا، قَالَ: I " ذَلِكَ الْقَدَرُ، فَمَنْ أَجْرَبَ الْأَوَّلَ؟.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَنَابٍ إِلَّا أَبُو كُدَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْكَرْمَانِيُّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَنَابٍ إِلَّا أَبُو كُدَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْكَرْمَانِيُّ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری (اپنے طور پر) متعدی نہیں، نہ بدشگونی کی کوئی حقیقت ہے، اور نہ ہی (الو وغیرہ کی) نحوست کی۔“ اس پر ایک دیہاتی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: ”ایک خارش زدہ اونٹ میرے اونٹوں میں گھس گیا تو اس نے ان سب کو خارش زدہ کر دیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تقدیر ہے، تو پھر پہلے اونٹ کو خارش کس نے لگائی تھی؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو جناب سے ابو کدینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور کرمانی اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7684]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو جناب سے ابو کدینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور کرمانی اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7684]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2099، 2858، 5093، 5094، 5753، 5772، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2225، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3566 / 792، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3570 / 1، 3571 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4395، 4394، 9230، 9231، 9234، 9235، 9232، 9233، 9236، 9237، 9240، 9238، 9239، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3922، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2824 (م 1)، 2824 (م 2)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 86، 1995، 3540، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10849، 10850، 14346، 16620، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4633، 4867، 5022، 5679، 6071، 6203، 6305، 6516، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1930، والحميدي فى «مسنده» برقم: 633، 722، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5433، 5490، 5535، 5576، 5631، والبزار فى «مسنده» برقم: 6018، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19527، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26921، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7059، 7082، 7093، 7092، 7096، 7094، 7095، 7098، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 777، 776، 779، 778، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13249، 13341، 13828»